Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جامعہ عبدالولی خان ٹائمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پہلی جامعہ قرار، جامعہ قائداعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جامعہ عبدالولی خان ٹائمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پہلی جامعہ قرار، جامعہ قائداعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان
دو ستمبر کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی، جس کے مطابق لندن کی جامعہ آکسفورڈ عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی جامعہ عبد الولی خان نے جامعہ قائداعظم سمیت تمام پاکستانی جامعات کو ملکی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والی معروف ویب سائٹ ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن‘ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کو پاکستان کی بہترین جامعہ قرار دیا ہے، یہی نہیں بلکہ مردان میں واقع اس یونیورسٹی نے دنیا بھر میں بھی 510ویں پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ میں قائداعظم یوینورسٹی اسلام آباد نے ملک کی دوسری اور نسٹ یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ستمبر میں ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کے 93 ممالک کی 1527 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری کی تھی جس میں لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل ک...
بنگلہ دیش: مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، 25 نمازی شہید، 32 زخمی

بنگلہ دیش: مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، 25 نمازی شہید، 32 زخمی

عالمی
بنگلادیش کے وسطی ضلع نارائن گنج کی جامع مسجد میں گیس پائپ لائن دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں موقع پر 12 افراد شہید جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث شہادتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب تک 25 نمازی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 32 تاحال زیر علاج ہیں۔ بنگالی میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا جس کی بدبو مسجد میں محسوس کی جا رہی تھی، تاہم کیونکہ اے سی چلانے کے باعث انتظامیہ نے دروازے کھڑکیاں بند کر رکھے تھے، اس لیے بجلی کے بٹن چلانے سے پیدا ہونے والی ممکنہ چنگاڑی سے...
ماسکو: پاکستانی چیئرمین جائنٹ چیف سٹاف کی روسی سپہ سالار سے ملاقات

ماسکو: پاکستانی چیئرمین جائنٹ چیف سٹاف کی روسی سپہ سالار سے ملاقات

روس
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ہفتے کو دورہ ماسکو کے دوران روسی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلیری وی گیرازی موف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم کے زیر اہتمام دفاع وسلامتی تعاون کانفرنس میں شرکت کیلیے روس کے دوروزہ دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون اورعلاقائی سلامتی کی حرکیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے بقول جنرل ویلیری وی گیرازی موف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا ماسکو میں انٹرنیشنل ملٹری گیمز 2020 کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج گزشتہ تین برسوں سے ان گیمزم...
بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان: فریقین دوحہ اکٹھا ہونا شروع، طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں اہم تبدیلی

بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان: فریقین دوحہ اکٹھا ہونا شروع، طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں اہم تبدیلی

عالمی
طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے بین الافغان مذاکرات کے لیے شیخ عبدالحکیم کو کلیدی مذاکرات کار مقرر کیا ہے۔ شیخ عبدالحکیم طالبان کے سابق قاضی القضاء رہ چکے ہیں اور قندھار کے رہائشی ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کی شب پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالحکیم اشرف غنی کی انتظامیہ کے ساتھ امن مذاکرات میں گروپ کی 21 رکنی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ جبکہ شیر محمد عباس ستانکزئی مذاکرات میں ان کے نائب ہوں گے۔ مذاکرات آئندہ چند روز میں دوحہ میں شروع ہونے کی امید ہے۔ جس میں طالبان کی ٹیم کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں، اور کمیٹی موقع پر ہی فیصلے کرنے کی مجاذ ہو گی۔ دوسری طرف طالبان نے اپنی ترجمانی کے لیے سہیل شاہین، جو کہ عرصہ دراز سے جماعت کی ترجمانی کر رہے تھے کی جگہ محمد نعیم وردک کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ عبدالحکیم کی تقرری ا...
ہندوستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران: مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات

ہندوستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران: مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات

اداریہ, عالمی
ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتے کو ماسکو کا دورہ مکمل کرکے دو طرفہ بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ ٹویٹر پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کریں گے، جبکہ ملاقات کے بعد انہوں نے ملاقات کے ایجنڈے کا حوالہ بھی دیا۔ https://twitter.com/rajnathsingh/status/1302483943107653632?s=20 بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر ایرانی انتظامیہ سے بات ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی اور افغانستان شامل تھے۔ اس سے قبل ہندوستانی وزیر دفاع تین روزہ دورے پر روس میں موجود تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساتھ گذشتہ ہفتے لداخ میں ہونے والی تازہ ترین جھڑپ کے بع...
عمران کابینہ کا دوہری شہریت والے کو انتخابات لڑنے کے اجازت کا متنازعہ فیصلہ

عمران کابینہ کا دوہری شہریت والے کو انتخابات لڑنے کے اجازت کا متنازعہ فیصلہ

پاکستان
عمران خان حکومت نے انتہائی متنازعہ قانونی مسودے کی منظوری دیتے ہوئے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوانتخابات لڑنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کےحامل پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متعلق بل کی منظور دی ہے۔ جس کی اس سے قبل کابینہ کمیٹی برائے قانون مقدمات نے مخالفت سختی سے مخالفت کی تھی جبکہ متعدد وزراء نے بھی اجلاس کے دوران بل کی مخالفت کی تاہم عمران خان کابینہ نے نہ صرف وزراء بلکہ کابینہ کمیٹی کی مخالفت کے فیصلے کو بھی رد کرتے ہوئے بل منظور کر لیا ہے۔ اجلاس میں آئین کی شق 63 ون سی کو تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ بل کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل برائے وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔...
ایران: مظاہروں میں شرکت پر27 سالہ پہلوان کو پھانسی کی سزا، صدر ٹرمپ نے معافی کی اپیل کر دی

ایران: مظاہروں میں شرکت پر27 سالہ پہلوان کو پھانسی کی سزا، صدر ٹرمپ نے معافی کی اپیل کر دی

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 سالہ ایرانی پہلوان نوید افکاری کو پھانسی نہ دے۔ مغربی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں 2018 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں نوید افکاری نے شرکت کی تھی۔ جس کے جرم میں 27 سالہ معروف پہلوان نوید افکاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔ اور بعد میں اسے کوڑوں کی سزا کے ساتھ ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پہلوان کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ کشتی کے اچھے اور معروف کھلاڑی نوید افکاری کو پھانسی نہ دے۔ نوجوان محض ایران کی بدترین معاشی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1301627761715490817 نوید افکاری کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سماجی میڈیا پر ٹرینڈ بھی چل رہا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان نوید ا...
عالمِ اسلام کے خلاف روا رَکھا جانے والا ظلم

عالمِ اسلام کے خلاف روا رَکھا جانے والا ظلم

معاون مواد/مہمان تحریریں
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ تاریخی واقعات کی ہماہمی اور تواتر میں کچھ ایسے الفاظ اُن اقوام کے زبان و اَدب کا لاشعوری طور پر حصّہ بن جاتے ہیں جو اُن کے خلاف ایک منصوبے کے تحت وضع کیے گئے تھے۔ اِس کی واضح ترین مثال’ ’بربریت‘‘ کا لفظ ہے جو ہمارے ہاں درندگی اور بہیمیت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔  آج کل اخبارات و جرائد اِس لفظ سے بھرے ہوتے ہیں۔ میں جس وقت بھی لفظ ’’بربریت‘‘ سنتا یا پڑھتا ہوں، تو مجھے گہرا ملال ہوتا ہے اور میرا ذہن اُن بربر قبائل کی طرف جاتا ہے جو بڑے بہادر اَور جنگجو تھے اور یورپ کی سرزمین پر مسلم ہسپانیہ کی سلطنت کے معمار تھے۔ میرے اندر جستجو پیدا ہوئی کہ اِس لفظ کے ماخذ اور تاریخی پس منظر کا سراغ لگایا جائے۔ میں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری سے رابطہ قائم کیا جو عربی ادب کے علاوہ یورپ کی مختلف زبانوں کے مزاج کا گہرا علم رکھتے ہیں۔ جناب سجاد میر سے بھی گفتگو...
صومالیہ کی مسجد قبلتین کے آثار بھی ناپید ہونے کے قریب

صومالیہ کی مسجد قبلتین کے آثار بھی ناپید ہونے کے قریب

آج روس خاص, بلاگ
دنیا بھر کے مسلمان شاید صرف ایک مسجد قبلتین (دو قبلے والی مسجد) کو ہی جانتے ہوں، جو سعودی عرب کے شہر مدینہ المنورہ میں ہے۔ تاہم مشرقی افریقی ملک صومالیہ میں بھی دو محرابوں والی ایک مسجد کے کچھ اثار موجود ہے، جس کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بھی مسجد قبلتین تھی۔ مسجد قبلتین، صومالیہ روایت کے مطابق صومالیہ کی مسجد قبلتین ان صحابیوں کی تعیر کردہ تھی جنہیں کفار مکہ کے مظالم سے بچنے کے لیے حضرت محمد ﷺ نے حبشہ کی جانب ہجرت کر جانے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت مسلمان مسجد اقصیٰ، بیت المقدس کے رخ نماز ادا کرتے تھے تاہم بعد میں حکم ربی کے تحت قبلہ مکہ المکرمہ، میں خانہ کعبہ کے رخ کر دیا گیا۔ یوں صومالیہ کے شہر ژیلا کی مسجد کا قبلہ بھی تبدیل ہوا اور اس مسجد کو بھی قبلتین کا نایاب نام مل گیا۔ یاد رہے کہ اس مسجد کو افریقہ کی پہلی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ مسجد قبلتین کے آثار، صومالیہ ...
ہندوستان کو کلبھوشن یادیو کا وکیل کرنے کی 6 اکتوبر تک مہلت

ہندوستان کو کلبھوشن یادیو کا وکیل کرنے کی 6 اکتوبر تک مہلت

عالمی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کیلیے ہندوستان کو ایک اور موقع دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادھو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کلبھوشن جادھو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کیا جائے، چھ اگست کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا، تاہم اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ خالد جاوید خان نے بتایا کہ بھارتی جاسوس نے بھی اپنا پرانا موقف دہرایا ہے کہ وہ آرڈیننس کے ذریعے کوئی فائدہ نہیں لینا چاہتا، اب دو صورتیں ہو سکتی ہیں، ایک تو یہ ہے کہ عدالت کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرے، دوسری یہ کہ جاسوس کے ملک کے باضابطہ جواب کا انتظار کیا جائے۔ حکومت...

Contact Us