Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

اساتذہ کے تحقیقی مقالے تعلیم کو تباہ کر رہے ہیں

اساتذہ کے تحقیقی مقالے تعلیم کو تباہ کر رہے ہیں

تعلیم, معاون مواد/مہمان تحریریں
اے وسیم خٹک - مہمان تحریر - آپ جب بھی کسی یونیورسٹی میں ملازمت کے لیے انٹرویو دینے آتے ہیں تو اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کے تحقیقی مقالے ہیں، اگر ہاں میں جواب دیا جاتا ہے تو پھر ایک دوسری جانب سے سوال اچھال دیا جاتا ہے کہ کیا وہ کسی اچھے ایمپیکٹ فیکٹر والے جرنل میں چھپے ہیں یا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں؟ اگر آپ کا جواب نفی میں آیا تو آپ کو مشکوک نظروں سے دیکھا جائے گا اور آپ کو محسوس ہو گا کہ جیسے آپ دنیا کے نالائق ترین انسان ہیں۔ آپ سر جھکائے ہوئے کسی شکست خوردہ سپاہی کی طرح انٹرویو کے کمرے سے باہر نکلیں گے۔ موجودہ دور میں قابلیت کا معیار اچھا پڑھانا نہیں بلکہ زیادہ تحقیقی مقالے ہیں، جن کی دوڑ میں پاکستان کے تمام پروفیسر لگے ہوئے ہیں۔ وہ اب پڑھانے پر اتنی توجہ نہیں دیتے بلکہ ہر وقت تحقیقی مقالے لکھنے اور اسے چھپوانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ پھر بھی ج...
جدید شہری زندگی کے باعث جانوروں سے انسانوں میں بیماریوں کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا: تحقیق

جدید شہری زندگی کے باعث جانوروں سے انسانوں میں بیماریوں کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا: تحقیق

طب, موسم و ماحولیات
وبائی امراض پرتحقیق کرنے والے محققین نے تنبیہ کی ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں بیماریاں منتقل ہونے کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تلاش میں کلیدی کردار ادا کرنے والی محقق سارہ گلبرٹ کا کہنا ہے کہ ہماری جدید طرز زندگی کی وجہ سے جانوروں سے انسانوں میں بیماریاں پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر گنجان آبادیوں میں اس کا خطرہ شدید ہو گیا ہے۔ جبکہ بین الااقوامی سفر میں اضافے و تیزی کے ساتھ ساتھ آبادیوں میں قدرتی ماحول کی کمی نے بھی خطرے کو شدید کر دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کا ماخذ تاحال ایک راز ہے لیکن کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں سے کسی اور جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔ حال ہی میں دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریاں جیسے کہ ایبولا، سارس اور ویسٹ نائل وائرس بھی جانوروں سے شروع ہوئے لیکن کووڈ 19 ان میں سب سے ز...
عمران خان آئینی مدت پورا کرنے والے  پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے: امریکی جریدہ

عمران خان آئینی مدت پورا کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے: امریکی جریدہ

پاکستان, عالمی, معاون مواد/مہمان تحریریں
معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی آئینی مدت ملازمت کو پورا کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ جریدے نے خصوصی تحریر میں اب تک مختلف پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ تجزیہ کاروں کی جانب سے عمران حکومت کی ناقص انتظامی کارکردگی اور یکے بعد دیگرے سامنے آنے والے اسکینڈلوں کی بنیاد پر کی جانے والی پیش گوئیوں کے ناکام ہونے کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے قیام کے 73 سال بعد پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی آئینی مدت کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ تحریر میں خصوصی طور پر معروف پاکستانی صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کے کالم "ان اور آؤٹ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں پاکستانی سیاست پر متعدد درست تجزیے کرنے والے سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا تھا کہ جون 2020 تک اگر عمران حکومت معاملات کو سنبھالنے میں ناکام رہی تو انکی حکومت گڑ سکتی ہے، ...
سعودی عرب پر ڈرون ہوائی و بحری حملے ناکام، عرب اتحادی افواج کی بحری راستے کے تحفظ کے لیے عالمی دوہائی

سعودی عرب پر ڈرون ہوائی و بحری حملے ناکام، عرب اتحادی افواج کی بحری راستے کے تحفظ کے لیے عالمی دوہائی

عالمی
سعودی عرب پر ایک ہوائی اور ایک سمندری حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ عرب خبر رساں اداروں کے مطابق ہوائی حملہ سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے پر کیا گیا جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثیوں باغیوں نے بارودی مواد سے بھرے ڈرون کو ابہا ہوائی اڈے پر گرانا چاہا پر عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ مار گرائے جانے والے ڈرون کے کچھ ٹکرے ابہا ائرپورٹ پر بھی گرے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالی نے بتایا کہ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا بارودی کشتی سے کیا جانے والا حملہ بھی ناکام بنادیا ہے، جو بحیرہ احمر کے جنوب میں ریموٹ سے کنٹرول ہونے والی ڈرون کشتی کے ذریعے نامعلوم ہدف کی طرف رواں تھا۔ ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق کشتی حملہ علاقائی و بین الاقوامی بحری جہازوں...
چین کے تبت کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر امریکہ سمیت مغربی ممالک میں بے چینی: پراپیگنڈہ مہم شروع

چین کے تبت کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر امریکہ سمیت مغربی ممالک میں بے چینی: پراپیگنڈہ مہم شروع

اداریہ, عالمی
چینی صدر شی جن پنگ نے ایک 'نئے جدید سوشلسٹ تبت' کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں تبت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا ہے کہ چین کو تبت میں استحکام برقرار رکھنے اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے اب وقت آگیا ہے۔ اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تبت سے منسلک ہندوستانی سرحد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں تبت اور مغربی چین سے متعلق ترقیاتی منصبوں کا جائزہ لیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے افسران کو متعدد منصوبوں کی کامیابی پر مبارکبار دی اور ان کی تعریف بھی کی۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر شی نے اجلاس میں مزید کہا کہ پورے ملک میں ایک جیسی تعلیم کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ اسکولوں میں سیاسی اور نظریاتی تعلیم پر مزید زور دیا جائے تاکہ ہم آہن...
خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ  اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

خلاء میں عسکری برتری کے لیے امریکہ اور چین میں دوڑ تیز، امریکہ نے 5 ٹن وزنی، 110 میٹر بڑا سیارہ خلاء میں بھیج دیا

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
زمین پر بڑی طاقتوں نے اپنے عسکری غلبے کے لیے اب خلا کو بھی میدان جنگ بنا دیا ہے۔ مختلف ممالک نے آج تک جتنے بھی مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے ہیں، ان میں سے ہر پانچواں مصنوعی سیارہ عسکری مقاصد کے تحت بھیجا گیا سیارہ ہے، جن کا پہلا کام زمین پر جاسوسی کرنا ہے۔ خلاء میں بھیجے گئے عسکری مصنوعی سیاروں میں اس سال مزید دو کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ مصنوعی سیارے امریکہ کی طرف سے زمین کے مدار میں چھوڑے گئے ہیں۔ امریکہ میں ایک ملکی ادارے کا نام نیشنل ریکنائسنس آفس یا این آر او ہے، جو خلا میں جاسوسی کے لیے مصنوعی سیارے بھیجنے کا ذمہ دار ہے۔ واشنگٹن کے رواں برس بھیجے گئے مصنوعی سیاروں میں سے ایک انتہائی جدید اور خفیہ سیارہ ہے، جس کو این آر او ایل 44 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ وسیع تر جاسوسی منصوبے اورائن کا حصہ ہے۔ جسے 1995ء میں شروع کیا گیا تھا، تاہم دیکھا جائے تو اورائن بھی 1960 اور 1970 کے کورو...
یونان: مقامی خاتون کی پاکستانی کو گالی، سینکڑوں پاکستانی و یونانی گتھم گتھا ہوگئے، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار، حالات کشیدہ

یونان: مقامی خاتون کی پاکستانی کو گالی، سینکڑوں پاکستانی و یونانی گتھم گتھا ہوگئے، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار، حالات کشیدہ

پاکستان دنیا میں, عالمی
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے کریٹے پر بروز ہفتہ پاکستانیوں اور یونانیوں میں شدید لڑائی ہوئی ہے۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد شدید زخمی اور متعدد معمولی طرز کے زخمی ہیں۔ خبروں کے مطابق لڑائی کے دوران امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کو بلانا پڑا، جس نے چھڑیوں اور چاقوؤں سے لیس افراد گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حالیہ لڑائی کی وجہ کسی مقامی خاتون کا پاکستانی پر نسلی فقرے کسنا اور گالی دینا بنا، جس کے بعد سینکڑوں مقامی افراد اور پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تقریباﹰ دو سو پاکستانی تارکین وطن اور درجنوں مقامی باشندوں کے مابین لڑائی کی اطلاع فون پر دی گئی جس کے بعد وہ فوری وہاں پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے لڑائی میں ملوث 22 پاکستانیوں اور 2 یونانی باشندوں کو گرفتار کیا ...
شنگھائی تعاون تنظیم فوجی مشقیں: ہندوستان شامل نہیں ہو گا، کیوں؟

شنگھائی تعاون تنظیم فوجی مشقیں: ہندوستان شامل نہیں ہو گا، کیوں؟

عالمی
ہندوستانی خبر رساں اداروں کے مطابق مودی سرکار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمولیت نہ کرنے کی وجہ مشقوں میں پاکستان اور چین کی شمولیت ہے۔ یعنی ہندوستان بین الاقوامی تنظیم کا رکن ہے پر کیونکہ پاکستان اور چین بھی رکن ہونے کی وجہ سے جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں لہٰذا ہندوستانی فوج روس کے شہر استراخان میں ہونے مشقوں میں حصہ نہیں لے گا۔ مشقیں دو ہفتے یعنی 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گی، جس میں تمام دیگر رکن ممالک حصہ لیں گے۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار نے فیصلے سے ماسکو کو آگاہ کر دیا ہے۔ جس پر تاحال ماسکو کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کے مطابق فیصلے کی وجہ ہندوستان کے امریکہ سے بڑھتے تعلقات اور امریکی دباؤ ہو سکتا ہے۔جبکہ ایسے رویے کا برکس کے مستقبل پر اثر پڑنے کے ...
شہر بچا سکتی ہیں با اختیار شہری حکومتیں

شہر بچا سکتی ہیں با اختیار شہری حکومتیں

معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - محمود شام - کاہے کی اکیسویں صدی؟ ان ساری خود کار مشینوں کا کیا فائدہ۔کراچی سے منتخب ایم این اے، اب صدر مملکت کے پاس ایسا ریموٹ بھی نہ ہو جس کا وہ بٹن ایوان صدر میں بیٹھے بیٹھے دبائیں اور کراچی سے بارش کا پورا پانی سمندر میں چلاجائے۔ ایک ریموٹ گورنر بہادر سندھ کے ہاتھ میں ہو، بٹن دباتے ہی گجر نالہ کناروں سے باہر بہنا بند کردےاورایک ریموٹ منتخب وزیر اعلیٰ کی انگلیاں محسوس کرتے ہی ملیر ندی کو اپنی حد میں رہنے پر مجبور کردے۔ ایسا ہی ایک آلہ سعید غنی کو میسر ہو جس سے شارع فیصل پلک جھپکتے بے آب ہوجائے۔سید ناصر حسین شاہ بھی ایسے ہی ریموٹ سے کھیل رہے ہوں اور کھیل ہی کھیل میں سکھر شہر سے سارا پانی شرافت سے دریائے سندھ کا رخ کر لے ۔ کراچی جو اسوقت ڈوب رہا ہے اس ریاست کو 2000سے مسلسل سربراہ فراہم کر رہا ہے۔ مشرف، زرداری،ممنون اور علوی۔20سال میں کسی نے بھی اپنے کراچی کو بارش...
امریکی انتخابات اور بعد کی صورتحال پر فوج کے کردار کی بازگشت: جائنٹ چیف کی کانگریس میں طلبی، وضاحت طلب

امریکی انتخابات اور بعد کی صورتحال پر فوج کے کردار کی بازگشت: جائنٹ چیف کی کانگریس میں طلبی، وضاحت طلب

عالمی
امریکہ میں ایک اعلیٰ جنرل نے جمعے کو کانگریس کے سامنے پیش ہوتے ہوئے بیان دیا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخاب کے دوران امریکی فوج کا کوئی کردار نہیں ہو گا، اور نہ ہی فوج نومبر کے انتخابات میں پیش آنے والے کسی تنازع کو حل کرنے کی کوشش میں ملوث ہو گی۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کا بیان کانگریس کے اجلاس کے سرکاری دستاویزات سے لیک ہوا ہے۔ جنرل سے کانگریس میں انتخاب کے نتائج میں ممکنہ تنازع کے حوالے سے سوالات کیے گئے جس کے ردعمل میں انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے دوران امریکی فوج غیر سیاسی رہے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات کے دونوں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن انتخابات میں ممکنہ بے ضابطگیوں کا ذکر کر چکے ہیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال یا کسی تیسری قوت کے مداخلت کی چہ مگوئیاں دنیا بھر میں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں مائیک ملی کا ...

Contact Us