Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

عامر خان بکاؤ، غدار وطن اور بے شرم  ہیں: آر ایس ایس میگزین کا فلمساز کے خلاف نفرت سے بھرا مضمون

عامر خان بکاؤ، غدار وطن اور بے شرم ہیں: آر ایس ایس میگزین کا فلمساز کے خلاف نفرت سے بھرا مضمون

تفریح
ہندوستان کی دہشت گرد تنظیم، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ترجمان میگزن پانچجنیہ نے فلم اداکار عامر خان کی حب الوطنی پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا ہے۔ اس میں عامر خان کی چین سے محبت کو مدعہ بناتے ہوئے نفرت کا خوب پرچار کیا ہے۔ پانچجنیہ نے اپنی سرورق تحریر میں جہاں کچھ بالی وڈ اداکاروں کو وطن پرست قرار دیا ہے وہیں عامر خان جیسے کچھ اداکاروں کی حب الوطنی پر شکوک پیدا کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے، اور اس کے لیے انکی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور نقطہ نظر کو بطور ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ مضمون میں لکھا گیا ہے 'ایک طرف اکشے کمار، اجے دیوگن، جان ابراہم اور کنگنا رناوت سمیت کچھ دیگر فن کار اور فلم ساز ہیں جن کے لیے قوم پرستی اور حب الوطنی سے بھرپور فلمیں بنانا یا ان کا کردار ادا کرنا ملک سے محبت کا اظہار کرنے کے مترادف ہے۔' جبکہ 'دوسری طرف عامر خان جیسے اداکار بھی ہیں جنھیں ہند...
ایران نے مغربی دباؤ کے آگے  گھٹنے ٹیک دیے، جوہری مراکز کے معائنے پر رضامند

ایران نے مغربی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، جوہری مراکز کے معائنے پر رضامند

عالمی
ایران اقوام متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کے انسپکٹروں کو ان دو مشتبہ سابق جوہری مراکز کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گیا ہے جس سے وہ پہلے انکار کرتا رہا ہے۔ ایران اور آئی اے ای اے کے ایک مشترکہ بیان میں ایران نے کہا ہے کہ وہ ان مراکز کے معائنے کی اجازت خلوص نیت کے تحت دے رہا ہے تاکہ کچھ دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔ معائنے کا معاہدہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے ایران کے دورے کے دوران طے پایا ہے۔ آئی اے ای اے ماضی میں ایران کی طرف سے ان مشتبہ مقامات کے حوالے سے سوالوں کا جواب نہ دینے پر تنقید بھی کرتا رہا ہے۔ آئی اے ای اے کو شبہ ہے کہ یہ دونوں مقامات جوہری مواد کے حوالے سے کارروائیوں کے مراکز رہے ہیں اور ایران اسی لیے جوہری انسپکٹروں کو ان مراکز تک جانے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔ ایرانی جوہری مرکز...
نیوزی لینڈ: مساجد پر حملے  کے مجرم کو تامرگ عمر قید کی سزا

نیوزی لینڈ: مساجد پر حملے کے مجرم کو تامرگ عمر قید کی سزا

عالمی
نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ  کو تادم مرگ قید کی سزا سنا دی گئی۔ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے پہلے اعتراف جرم سے گریز کیا تھا تاہم پھر دہشت گردی تسلیم کر لی جس کے بعد عدالت نے مجرم کو تاعمر قید کی سنائی۔ فیصلے کے وقت عدالت کے باہر متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو فیصلہ جان کر آبدیدہ ہو گئے۔ کیوی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عمر قید کا ہی مستحق تھا۔ جسنڈا آرڈرن کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد کے پاس اپیل کا کوئی موقع نہیں ہے اور نہ ہمارے پاس بھی اسے دیکھنے اور اس کی اپیل سننے کی کوئی وجہ ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی دہشت گرد نے 15 مارچ 2019کو نیوزی ...
ریکارڈ شرح سود اور روپے کی قدر گرانے جیسی غلط پالیسیاں قرضوں کو مجموعی قومی پیداوار سے بھی اوپر لے گئیں، عمران حکومت ہوش کے ناخن لے: ماہرین

ریکارڈ شرح سود اور روپے کی قدر گرانے جیسی غلط پالیسیاں قرضوں کو مجموعی قومی پیداوار سے بھی اوپر لے گئیں، عمران حکومت ہوش کے ناخن لے: ماہرین

پاکستان, معیشت
اندرونی و بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے دو سالوں میں 11.35 ٹریلین یعنی گیارہ ہزار ارب سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ان دو سالوں میں اندرونی اور بیرونی ذرائع سے حاصل کیے گئے قرضوں کے نتیجے میں پاکستان کے ذمہ واجب الادہ مجموعی قرضوں کا حجم 36.3 تین ٹریلین یعنی چھتیس ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس میں بیرونی قرضے کے علاوہ داخلی طور پر ادھار پر لیے گیے وہ قرضے بھی ہیں جو حکومت مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مرکزی بینک اور تجارتی بینکوں سے اٹھاتی رہی ہے پاکستان پر اندرونی و بیرونی قرضوں کے اس بے تحاشا بوجھ کی وجہ سے ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملک کے ذمہ واجب الادہ قرضوں کا حجم پاکستان کی قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے شرح سود اور اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کورونا وائرس اور پور...
افغانستان: سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 77 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغانستان: سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 77 ہلاک، 100 سے زائد زخمی

عالمی
افغانستان میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیموں ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے میں 77 افراد بہہ گئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق مسلسل ہونے والی مون سون بارشوں میں صوبہ پروان زیر آب آگیا، بارشوں سے ڈیموں کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ، ہورڈنگز گرنے اور مختلف واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ صوبہ پروان کے محکمہ صحت کے سربراہ صفی اللہ واراستہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ 200 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا ہے اور جن میں سے تاحال 77 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔ سیلابی ریلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے پروان کے مرکزی شہر چاریکار کو پہنچایا جہاں 350 گھر مکمل...
ایٹمی دھماکے: امریکہ کو کیا ملا؟

ایٹمی دھماکے: امریکہ کو کیا ملا؟

معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر: زاہدہ حناء جولائی کی 16 تاریخ 1945ء کونیو میکسیکو کے ایک ویران صحرائی علاقے میں امریکا ایٹمی تجربہ کرچکا تھا اور یہ اس مشن کے سربراہ جے رابرٹ اوپن ہائمر تھے جنھوں نے ہدف کے طور پر جاپان کے شہروں کو منتخب کیا تھا، جن میں ہیرو شیما اور ناگاساکی کے علاوہ کیوٹو بھی شامل تھا۔ کیوٹو اگر ایٹمی حملے سے محفوظ رہاتو صرف اس لیے کہ جب اس وقت کے وزیر جنگ ہنری اسٹمسن کے سامنے یہ نام آیا تو اس نے کیوٹو کا نام ایٹمی حملے کے ہدف کی فہرست سے کٹوادیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہائیوں پہلے میں نے اس شہر میں اپنا ہنی مون گزارا تھا۔ اس سے میری خوبصورت یادیں وابستہ ہیں‘ کیوٹو کو تباہ کرنے کے بارے میںکوئی نہ سوچے۔ اس موقع پر تین افراد بہت شدت سے یاد آتے ہیں۔ یہ تینوں اس زمانے میں زندہ تھے جب یہ ایٹمی عفریت پیدا ہوا بلکہ ان میں سے ایک تو اس کی پیدائش کا سبب بنا میری مراد آئن اسٹائن سے ہے۔ بیسویں صدی ک...
بحرین کا مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضے کو قبول کرنے سے انکار

بحرین کا مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضے کو قبول کرنے سے انکار

عالمی
بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران مقبوضہ فلسطین پر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کرنے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل پہنچے جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے دورے کے دوران بحرین بھی پہنچے۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ ملاقات کے دوران مائیک پومپیو نے فلسطین پر صہیونیوں کے قبضے کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا، جسے مسترد کرتے ہوئے بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے فلسطین کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بادش...
کورونا: سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55٪ کمی

کورونا: سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55٪ کمی

عالمی
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ادارۂ شمایارت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں سال جون کے دوران سعودی عرب کی تیل کی برآمدات میں 55 فی صد کمی ہوئی جو کہ اس کی آمدن میں 8.7 ارب ڈالر کی کمی کے برابر بنتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سے سعودیہ کی تیل کی مجموعی برآمدات میں کچھ بہتری آئی ہے اور ایک ماہ کے دوران ان میں 19اعشاریہ ایک فی صد کا ضافہ ہوا ہے جو کہ 1.86 ارب ڈالر کے مساوی بنتا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث عالمی معیشت میں آںے والے سست روی کو صدی کے بدترین معاشی بحران کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔ اسی کے باعث دنیا میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی اور جن ممالک کی برآمدات کا زیادہ انحصار تیل پر تھا انہیں بہت بڑا دھچکا بھی لگا ہے۔ سعودی آرامکو تیل کی پیداوار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے تاہم اسے ا...
پاکستانی اور ہندوستانی تارکین وطن کا امریکی سیاست میں کردار

پاکستانی اور ہندوستانی تارکین وطن کا امریکی سیاست میں کردار

معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - عاقل ندیم امریکہ میں پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد امریکی معاشرے کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، انجینئرز، بینکرز اور تاجر اپنے شعبوں میں نمایاں کام سر انجام دے رہے ہیں۔ لیکن ایک شعبہ ایسا ہے جس میں بھارتی تارکین وطن پاکستانیوں سے کئی درجہ آگے ہیں اور وہ ہے سیاست اور اس سے جڑے ہوئے ذیلی شعبے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھارتی نژاد کاملہ ہیرس کی بطور نائب صدر نامزدگی بھارتی تارکین وطن کے لیے ایک بہت بڑا سیاسی سنگ میل ہے۔ بھارتی نژاد تارکین وطن کی امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں اعلی درجے پر نمائندگی رہی ہے۔ حال ہی میں رپبلیکن پارٹی نے صدر ٹرمپ کے لیے نائب صدر کے نام پر غور کرتے ہوئے نکی ہیلی کے بارے میں بھی سوچا۔ نکی واحد بھارتی نژاد خاتون ہیں جنہوں نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے گورنر کے طور پر بھی دو بار الیکشن جیتا اور آٹھ...
جرمنی: کشمیری اور سکھوں کی جاسوسی کے الزام میں را کا ایک اور جاسوس گرفتار، مقدمہ درج

جرمنی: کشمیری اور سکھوں کی جاسوسی کے الزام میں را کا ایک اور جاسوس گرفتار، مقدمہ درج

عالمی
جرمنی میں بھارتی خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے لیے سکھوں کی جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی شہری پر فرینکفرٹ میں مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ملزم کی شناخت بلبیر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 54 سال ہے۔ بلبیر پر الزام ہے کہ وہ ہندوستانی خفیہ ادارے 'را' کے لیے کم از کم 2015 سے کام کررہے تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بلبیر سنگھ نے جرمنی میں مقیم سکھ مخالفین اور کشمیر کی تحریک سے تعلق رکھنے والے کشمیریوں اور ان کے رشتہ داروں کی تعداد کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پھر یہ معلومات متعلقہ افراد کے حوالے کر دیں جو فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے میں کام کرتے ہیں۔ علاقائی اعلیٰ عدالت میں مجموعی طور پر مقدمے کی 10 سماعتیں ہوں گی. مقدمے کی کارروائی 29 اکتوبر کو مکمل ہونی ہے۔ فرینکفرٹ کی اسی عدالت نے گذشتہ دسمبر میں ایک بھارتی جوڑے کو بھی سزا سنائی تھی جو سکھو...

Contact Us