Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کورونا پابندیوں کے خلاف جرمن شہریوں کا مظاہرہ، لبرل اور نسل پرست گروہ مظاہرے میں بھڑ گئے، پولیس نے 300 کو دھڑ لیا، باقی فرار

کورونا پابندیوں کے خلاف جرمن شہریوں کا مظاہرہ، لبرل اور نسل پرست گروہ مظاہرے میں بھڑ گئے، پولیس نے 300 کو دھڑ لیا، باقی فرار

عالمی
جرمنی میں کووڈ19 کی پابندیوں سے اکتائے شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا چاہا پر مخالف فکر کے گروہوں کے آمنے سامنے آںے پر مظاہرے جھڑپ میں بدل گئے۔ پولیس نے روکنا چاہا تو مظاہرین نے پولیس کو بھی رگڑ دیا۔ جرمن خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت برلن میں 35 سے 38 ہزار افراد کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو روسی سفارتخانے کے سامنے نسل پرست اور لبرل قوتوں کا ٹاکرا ہو گیا۔ ایسے میں مظاہرین نے ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا جس پر بیچ بچاؤ کے لیے پہنچنے والی پولیس سے بھی شہری الجھ پڑے، اور یوں معاملہ جھڑپوں تک پہنچ گیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، بوتلیں پھینکیں، جس پر بالآخر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ برلن حکام نے رواں ہفتے کورونا مخالف مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، جسے مقامی عدالت نے ختم کرتے ہوئے مظاہروں کی اجازت دے دی...
صدر ٹرمپ کاان کے خلاف کتابیں لکھنے والے ناقدین کو کرارا جواب

صدر ٹرمپ کاان کے خلاف کتابیں لکھنے والے ناقدین کو کرارا جواب

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکے بارے میں چھپنے والی تنقیدی کتابوں کے لکھاریوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اپنے ٹویٹر کھاتے پہ جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر مزید بھی کوئی شخص ان پر کتاب لکھنا چاہے تو اس کے لیے لازم ہو چکا ہے کہ وہ ان سے متعلق جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہے، لکھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کتابوں کا بیشتر حصہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے، اور اگر کوئی شخص کہے کہ صدر ٹرمپ عظیم ہے تو اسے سی این این یا ایم ایس ڈی این سی میں نوکری نہیں ملے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان بولٹن کو نالائق جنگ باز کا لقب دیا ہے جب کہ بوب ووڈورڈ کو سماجی دھوکے باز قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی بھتیجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے حال ہی میں ان پر کتاب لکھی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی بھتیجی غیر مستحکم شخصیت کی مالک ایک خاتون ہے، جسے ساری عمر مزاح کا نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس خاتون کو ...
متحدہ عرب امارات کے صہیونی ریاست سے تجارتی و سفری تعلقات شروع، پہلی پرواز بروز پیر اڑان بھرے گی

متحدہ عرب امارات کے صہیونی ریاست سے تجارتی و سفری تعلقات شروع، پہلی پرواز بروز پیر اڑان بھرے گی

عالمی
متحدہ عرب امارات نے صہیونی ریاست سے باہمی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کے بعد سفارتی و تجارتی تعلقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے حکمران خلیفہ زید بن النہیان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونی حکومت سے تجارتی اور اقتصادی معاہدے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ امارات کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیفہ زید بن النہیان کے حکم نامے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے معاہدے کے تحت باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ دوسری جانب دونوں ممالک کے مابین پہلی کمرشل پرواز پیر کے روز تل ابیب سے ابو ظہبی روانہ ہو گی جس میں صہیونی و امریکی حکام بھی سفر کریں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پرواز میں صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر بھی امریکی حکام کے ہمراہ امارات جائیں گے۔ واضح رہے کہ اب تک قابض انتظامیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کوئی فضائی رابطے...
سویڈن میں قرآن نذر آتش، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ، مظاہرے، املاک کا جلاؤ گھیراؤ

سویڈن میں قرآن نذر آتش، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ، مظاہرے، املاک کا جلاؤ گھیراؤ

عالمی
يورپی ملک سويڈن ميں نسل پرست جماعت کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کرنے پر مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج اور مظاہرے کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بروقت کارروائی نہ کرنے اور مظاہرین پر تشدد کے باعث مظاہرے ہنگاموں میں بدل گئے اور شہریوں نے نجی و سرکاری املاک کو نظر آتش کرد یا۔ مغربی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں نسل پرست جماعت کی جانب سے مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں ڈنمارک کے متعصب سیاست دان راسمس پلودن کو بھی شرکت کرنا تھی۔ تاہم شدید عوامی احتجاج کے پیش نظر پولیس نے راسمس پلودن کو قرآن نذر آتش کرنے کے اجتماع میں شرکت سے روک دیا اور ان کے ملک میں داخلے پر دو سال تک پابندی عائد کرکے واپس سرحد کی جانب بھیج دیا۔ تاہم راسمس پلودن کو روکنے کے باوجود ان کے حامیوں نے کسی دوسری جگہ اسلام مخالف اجتماع کیا جس کے دوران قرآن پاک کو نذرِ آتش کیا ...
ففتھ جنریشن وار اور پاکستانی میڈیا کا المیہ

ففتھ جنریشن وار اور پاکستانی میڈیا کا المیہ

معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - سلیم صافی - ففتھ جنریشن وار کی اصطلاح اگرچہ مغربی ماہرین حرب نے ایجاد کی تھی لیکن وہاں یہ اصطلاح زیادہ تر سائبر وار کے لیے استعمال ہوتی ہے،گزشتہ تین چار سال کے دوران اگر کسی ملک میں اس اصطلاح کا سب سے زیادہ تذکرہ ہوا تو وہ پاکستان ہے کیونکہ پاکستان چلانے والوں کو یقین ہے کہ اس وقت پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن وار کے تحت پوری قوت کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے۔  یہ تشویش یوں بجا ہوسکتی ہے کہ جن ممالک میں نسلی، علاقائی، مذہبی، فرقہ وارانہ ، سماجی اور ادارہ جاتی بنیادوں پر فالٹ لائنز موجود ہوں تو اس کے دشمن روایتی جنگ کی بجائے پروپیگنڈے کی جنگ کے آپشن کو استعمال کرتے ہیں اوربدقسمتی سے پاکستان ان فالٹ لائنز کے حوالے سے خودکفیل ہے۔  امریکی میجر شینن بیبی کا کہنا ہے کہ ففتھ جنریشن وار کا سب سے بڑا عامل محرومی ہے اور ماشاء اللہ پاکستان میں ہر طرف محرومیاں ہی محرومیاں ہ...
ہندوستان کیسے کشمیر میں صہیونی طرز کی آبادکاری کر رہا ہے؟

ہندوستان کیسے کشمیر میں صہیونی طرز کی آبادکاری کر رہا ہے؟

پاکستان, عالمی
گزشتہ سال ہندوستان سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے زبردستی ضم کرنے کی کوشش شروع کی تو عالمی سطح پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اقدام کی نوعیت فلسطین پر صہیونی قابضین سے مماثلت رکھتی ہے۔ جیسے صہیونی قابضین نے فلسطین کے علاقوں میں دنیا بھر سے یہودی لا لا کر بسائے بالکل ویسی ہی حکمت عملی ہندوستان نے اپنائی ہے۔ ہندوستان کے جبری قبضے کے خلاف کشمیری جدوجہد یوں تو سن 47ء سے جاری ہے تاہم اس میں تیزی 1987 سے آئی ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے بھی زائد کشمیری نوجوان اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ مقبوضہ جموں و کمشیر کی 65 فیصد سے زیادہ آبادی مسلمان ہے، جب کہ وادی کشمیر جو جھڑپوں کا مرکز ہے وہاں یہ تناسب سو فیصد کے قریب ہے۔ گذشتہ سال 5 اگست  کو وزیراعظم مودی کی حکومت نے بھارتی آئین میں ایسے آرٹیکلز کو کالعدم قرار ...
پاکستان میں ڈیجیٹل قوانین کی ضرورت اور حکومتی رویہ

پاکستان میں ڈیجیٹل قوانین کی ضرورت اور حکومتی رویہ

پاکستان, فن/ٹیکنالوجی
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹوں حتیٰ کہہ دیگر ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں سے غلط اور صحیح معلومات کا دوردورہ تو رہتا ہے پر کچھ معلومات شہریوں کی توجہ کو خصوصی طور پر اپنی جانب مبذول کرواتی ہیں۔ آج کل ایسی ہی ایک خبر حکومتی اداروں کی جانب سے شہریوں کے پیغامات تک رسائی کے ارادے کی ہے۔ خبر کی تفصیلات سے کچھ ایسا تاثر مل رہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر کی جانے والی گفتگو اور سوشل میڈیا پر فون کالوں اور پیغامات کو سننے اور پڑھنے کے لیے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) موبائل فون اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ہونے والی کالوں اور پیغامات کو ریکارڈ کرنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کے حوالے کرے گی۔ یوں اس خبر کے تناظر میں صارفین کو فون پر بات کرتے ہوئے نازک اور حساس موضوعات پر گفتگو سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ سادہ ا...
باورچی خانے کا دواخانہ

باورچی خانے کا دواخانہ

صحت و خوراک
کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے امراض کا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہےکہ شفا کے ان خزانوں کا درست ادراک اور استعمال کیا جائے۔ مثلاً جوڑوں کا درد اور ہلدی ہلدی پر تحقیق برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور اب اسے محققین کمال کی خوراک قرار دے رہے ہیں۔ ہلدی میں شامل اہم مادہ سرکیومن دل، آنتوں، امنیاتی نظام اور دیگر اعضا کو بہتر بناتا ہے۔ یہ کینسر روکنے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے پہلے یاد رہے کہ اگر ہلدی میں کالی مرچیں اور کچھ چکنائی ڈال کر استعمال کی جائے تو اس سے سرکیومن کی بدن میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ بصورتِ دیگر سرکیومن کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔ ہلدی جوڑوں کے درد اورجلن کو کم کرتی ہے اور ہڈیوں کے درد کو بھی رفع کرتی ہے۔ اپنے سوزش کم کرنے والے اجزا کی وجہ سے باقاعدہ لوگ اسے اپنی خوراک کا حصہ ...
انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم، فی سیکنڈ 178 ٹیرابائٹ

انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم، فی سیکنڈ 178 ٹیرابائٹ

فن/ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ، نیٹ ورکنگ ماہرین نے آپٹیکل فائبر کے ذریعے 178 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرکے انٹرنیٹ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ یعنی اب 15 گیگابائٹ والی 1500 ویڈیو صرف ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ آپٹیکل فائبر سے ڈیٹا منتقلی کا سابقہ ریکارڈ 150.3 ٹیرابائٹ فی سیکنڈ کا تھا جو 2018 میں جاپان میں قائم کیا گیا تھا۔ موجودہ ریکارڈ اس سے تقریباً 18.5 فیصد زیادہ تیز ہے۔ اگرچہ یہ کامیابی تجرباتی اور محدود پیمانے پر حاصل کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کے موجودہ انفرا اسٹرکچر میں معمولی اور کم خرچ تبدیلی کے بعد یہ ٹیکنالوجی بڑی سہولت سے انٹرنیٹ کو غیرمعمولی طور پر تیز رفتار بنا سکے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت ڈاؤن لوڈنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 81.46 میگابائٹ فی سیکنڈ، جبکہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 34.51 میگابائٹ...
صحت کے مسائل: جاپانی وزیراعظم شینزو آبے مستعفی

صحت کے مسائل: جاپانی وزیراعظم شینزو آبے مستعفی

عالمی
جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے عہدے کی دوسری مدت کے خاتمے سے ایک سال قبل خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک اہم فیصلوں کا متقاضی ہو اور میں اپنی صحت کی خرابی کے باعث وقت نہ دے پا رہا ہوں، اس لیے میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شینزو آبے 2012 سے ملک کے سب سے بڑے عہدے پر ہیں، انکی موجودہ مدت حکمرانی اگلے برس مکمل ہونا تھی لیکن انہوں نے ایک سال قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اور کہا کہ نئے وزیراعظم ملک کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ جاپانی وزیراعظم کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار رہے ہیں اور انہیں دو بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شینزو آبے لڑکپن سے ہی بڑی آنتوں کی سوزش اور السر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اسی کی وجہ سے ہی 2007 میں بھی وزارت ...

Contact Us