Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

اسٹیٹ بینک کا تارکین وطن کے لیے سود پر بانڈ اور کھاتے متعارف کروانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا تارکین وطن کے لیے سود پر بانڈ اور کھاتے متعارف کروانے کا فیصلہ

مالیات
زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کےلیے اسٹیٹ بینک نے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتےسے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بازگشت کئی روز سے سنائی دے رہی تھی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے خدوخال اور اس کے اجراء کے بارے میں بریفنگ بھی دی تھی لیکن اب عالمی جریدے کو انٹرویو میں اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کیں ہیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ آٹھ مقامی بینکوں کے ذریعے ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھول سکیں گے۔ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بنیادی بینکنگ سہولت کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور حکومت پاکستان کے تمسکات کی خریداری کی جاسکے گی۔ عالمی جریدے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر اور روپے میں پانچ مختلف مدت کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جاری...
نیا سوڈان: پومپیو کا تل ابیب سے خرطوم کی پہلی سرکاری پرواز کا اعلان

نیا سوڈان: پومپیو کا تل ابیب سے خرطوم کی پہلی سرکاری پرواز کا اعلان

عالمی
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مقبوضہ فلسطین سے سوڈان کا براہ راست سفر کیا ہے، جس کا بظاہر پس منظر واشنگٹن اور خرطوم کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانا تھا، کیونکہ عرب افریقی ریاست کی طرف کسی امریکی عہدے دار کا ڈیڑھ دہائی بعد پہلا سفر تھا، تاہم متحدہ عرب امارات کی جناب سے فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کو قبول کرنے کے بعد اس دورے کے معانے بدل گئے ہیں۔ خصوصاً جبکہ پومپیو نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب دیگر عرب ریاستوں کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہیے۔ جبکہ مقبوضہ فلسطین سے سوڈانی دارالحکومت تک کا سفر کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے طیارے سے ہی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ تل ابیب سے خرطوم تک 'پہلی براہ راست سرکاری پرواز‘ میں ہیں۔ https://twitter.com/SecPompeo/status/1298168689683038208 بین السطور میں اپنے سیاسی معانی کے حو...
اسرائیل: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 9 نوعمر سمیت 11 افراد گرفتار

اسرائیل: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 9 نوعمر سمیت 11 افراد گرفتار

عالمی
مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے ساحلی شہر تل ابیب کے ایک ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے مبینہ واقعات میں اضافے کے خلاف ہزاروں افراد سراپاء احتجاج ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹہ کام کاج چھوڑ کر علامتی مظاہرہ کیا ہے، جس میں قابض صہیونی ریاست کی خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، صہیونی ریاست میں یہودی بچیاں نام نہاد یہودیوں کے ہاتھوں ہی محفوظ نہیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرخ رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا، اور وہ ناکام صہیونی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کیس میں ملوث 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا  ہے، جن میں نو نابالغوں سم...
افریقہ بھی پولیو سے پاک قرار، پاکستان اور افغانستان میں مہم جاری رہے گی

افریقہ بھی پولیو سے پاک قرار، پاکستان اور افغانستان میں مہم جاری رہے گی

طب
عالمی ادارہ صحت نے نائجیریا میں پولیو کے نئے کیسز سامنے نہ آنے پر براعظم افریقہ کو وائلڈ پولیو سے پاک قرار دیدیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شمال مشرقی نائجیریا میں پولیو کے آخری کیس سامنے آنے کے چار سال بعد عالمی ادارہ صحت نے براعظم افریقہ میں وائلڈ پولیو کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں، مالی امداد فراہم کرنے والے اداروں، پولیو ویکسین کے لیے کام کرنے والے رضا کاروں اور مقامی اشرافیہ کی انتھک کوششوں کی بدولت 1.8 ملین بچوں کو پولیو جیسے موزی مرض سے بچالیا ہے۔ https://twitter.com/WHONigeria/status/1298142447747440641?s=20 نائجیریا آخری افریقی ملک ہے جس کو وائلڈ پولیو سے پاک قرار دیدیا گیا ہے۔ نائجیریا میں آخری کیس چار سال قبل سامنے آیا تھا اور اس کے خاتمے کے لیے نائجیریا نے نصف دہائی سے بھی کم عرصے میں پولیو کو شکست فاش دیدی۔ نائجیریا میں خاتمے کے بعد یہ بیماری اب...
طالبان کا فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، 4 ہلاک،  43 زخمی

طالبان کا فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، 4 ہلاک، 43 زخمی

عالمی
افغانستان میں خود کش بمبار نے نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ پر بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ٹکرا دیا گیا جسے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ افغان خبر رساں اداروں کے مطابق صوبے بلخ میں افغان نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے پر خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو عمارت سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر تعینات دو سیکیورٹی کمانڈوز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر دو افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جب کہ 43 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے نتیجے میں 5 ہزار طالبان اسیرو...
چین نے کووڈ-19 ویکسین کا استعمال جولائی سے شروع کر رکھا ہے: حکام چینی محکمہ صحت

چین نے کووڈ-19 ویکسین کا استعمال جولائی سے شروع کر رکھا ہے: حکام چینی محکمہ صحت

طب
چین اپنے ضروری عملے کو جولائی سے کرونا وائرس کے خلاف تجرباتی ویکسین دے رہا ہے۔ اس بات کا انکشاف چین کے محکمۂ صحت کے اعلیٰ حکام نے کیا ہے۔ چین کے قومی صحت کے کمیشن کے سربراہ ژینگ ژونگ وائی نے کہا ہے کہ طبی عملے اور سرحدی معائنے کے عملے کو تجرباتی ویکسین جولائی سے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کو بتایا کہ 22 جولائی کو جب حکومت نے ویکسین کے ’تجرباتی استعمال‘ کا منصوبہ شروع کیا تو اس کے بعد سے یہ بات ’قانون کے مطابق ہے‘ کہ خطرے سے دوچار عملے کو ویکسین دی جائے۔ انہوں نے کہا، ’چین میں اکثر مریض باہر سے آ رہے ہیں، اس لیے سرحدی عملہ زیادہ خطرے والے گروپ میں شامل ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے پروگرام میں اگلی باری ٹرانسپورٹ کے شعبے اور جانوروں کی منڈیوں میں کام کرنے والے عملے کی ہے۔   حکام نے بتایا کہ حکومت موسمِ خزاں اور سرما میں وبا پر قابو پانے کے لیے ب...
روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

عالمی, مالیات
روس کے وزیر برائے تجارت ڈینس مانتروو نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کاروبار کریں۔ وزرائے خارجہ کی ایک ویڈیو کانفرنس ملاقات میں روسی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی مالیاتی پالیسیوں کے اثرات سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ پانچوں ممالک کا اتحاد امریکی ڈالر میں تجارت نہ کرے بلکہ اتحادی ممالک کے فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دیں۔ برکس چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ، برازیل اور روس کا مشترکہ اتحاد ہے جس میں اتحادی ممالک تجارتی و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھا رہے ہیں، اتحاد 2006 میں قائم کیا گیا تھا جبکہ اسکا مشترکہ بینک 'نیو ڈویلپمنٹ بینک' 2014 میں متعارف کروایا گیا۔ برکس ممالک دنیا کی 40 فیصد آبادی اور 21 ٹریلین ڈالر کی پیداوار کے حامل ممالک ہیں۔...
ایف-35 طیاروں کی فروخت پر مخالفت: اماراتی امیر نے امریکی  و صہیونی قیادت سے ملاقات معطل کر دی

ایف-35 طیاروں کی فروخت پر مخالفت: اماراتی امیر نے امریکی و صہیونی قیادت سے ملاقات معطل کر دی

عالمی
متحدہ عرب امارات نے امریکی اور صہیونی قیادت کے ساتھ سہہ فریقی سربراہی ملاقات معطل کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات نیتن یاہو، مقبوضہ فلسطین کے وزیراعظم کی جانب سے امارات کو ایف35 طیاروں کی فراہمی کی مخالفت پر معطل کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلقات کے آغاز کے محض چند روز بعد ایسی سرد مہری اہم ہے، جس پر تاحال امریکی قیادت کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔ متحدہ عرب امارات ایف35 طیاروں کی خریداری میں عرصہ دراز سے دلچسپی رکھتا ہے تاہم اسے تاحال عملی شکل نہیں دی جاسکی، صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اہم رکن نے چند روز قبل ہی بیان دیا تھا کہ عرب اسرائیل تعلقات کی بحالی معاہدے میں مددگار ثابت ہوگی۔ تاہم نیتن یاہو کی جانب سے سامنے آںے والی مخالفت سے اماراتی قیادت نالاں لگتی ہے کہ سہہ ملکی سربرارہی ملاقات کو یک مشت معطل کر دیا ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے سیاسی امور کے ما...
بیروت دھماکہ: انکشافات کا سلسلہ جاری، جہاز کا مالک سائپرس کا نکلا، حزب اللہ کے لیے منی لانڈرگ میں ملوث

بیروت دھماکہ: انکشافات کا سلسلہ جاری، جہاز کا مالک سائپرس کا نکلا، حزب اللہ کے لیے منی لانڈرگ میں ملوث

عالمی
بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس دوران نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ اتارنے والے بحری جہاز کے مالک کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس پر حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ فیڈرل بینک آف مڈ ایسٹ (ایف بی ایم ای) کے ساتھ جہاز کا مالک حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔ روسس نامی ٹینکر کو لبنانی حکام نے نومبر 2013 میں روکا اور پھر اس میں موجود امونیم نائٹریٹ کو بیروت کی بندرگاہ پر خالی کر دیا۔ تاہم اس انتظامیہ کو کہا گیا کہ بحری جہاز کا مالک ایک روسی شہری اگور گریچوشکن ہے۔ تاہم اب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جہاز کا مالک کوئی روسی نہیں بلکہ سائپرس کا کاروباری شخص چیرالیمبوس منولی ہے۔ چیرالیمبوس منولی کے لبنان میں تجارتی روابط تھے اور اس نے تنزانیہ کے ایف ایم ای بینک سے بحری جہاز ’شک...
الطاف حسین کو پاکستان لانے کی منظوری

الطاف حسین کو پاکستان لانے کی منظوری

پاکستان
وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کو وطن واپس لانے کی اصولی منظوری دی۔ ایف آئی اے کی درخواست پر برطانیہ میں مقیم افتخار حسین اور محمدانور کو بھی پاکستان لانے کی منظوری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے  رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے 5 دسمبر 2015 کو پاکستان میں اس قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو گرفتار کیا گیا۔ طویل تحقیقات، متعدد گواہوں کے بیانات اور برطانوی پولیس کی معاونت کے بعد 18 جون 2020 کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں گرفتار ملزم...

Contact Us