Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک  پہنچ گئی

ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک پہنچ گئی

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد ہندوستانی صحافی آویش تیواری نے فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے خلاف مقدمہ دائر کروا دیا ہے۔ مقدمہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں ملوث ہونے، اور اسکی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام پر دائر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں 'وال سٹریٹ جرنل' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیس بک ہندوستان میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کی مبینہ اشتعال انگیز پوسٹوں کو نہ تو ہٹاتی ہے اور نہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی مرکزی انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے نفرت انگیز مواد کو ہٹایا گیا تو کمپنی کے ہندوستان میں کاروباری مفادات کو نقصان ہو گا۔ اگرچہ فیس بک کے خلاف یہ الزام نیا نہیں اور اس سے قب...
پاکستان: 84٪ شہری گھریلو آمدنی میں کمی پر پریشان

پاکستان: 84٪ شہری گھریلو آمدنی میں کمی پر پریشان

معیشت
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں پاکستانیوں کی معاشی مشکلات کا اندازہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق 84 فیصد پاکستانی گھریلو آمدنی میں کمی پر شدید فکر مند ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 16 فیصد نے آمدنی میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا ہے جب کہ  10 فیصد نے اخراجات پورے کرنے کے لیے جمع پونجی استعمال کرنے کا کہا ہے۔ سروے کے مطابق حکومتی اداروں اور این جی اوز سے مدد لینے کا کہنے والے افراد کی شرح 6 فیصد کمی کے بعد 03 فیصد ہوئی ہے جبکہ آمدنی بڑھانے پر غور کرنے کا بھی 11 فیصد افراد نے بتایا ہے۔...
حاصل بزنجو کی آخری خواہش

حاصل بزنجو کی آخری خواہش

معاون مواد/مہمان تحریریں
یہ 1989ء کی بات ہے ۔بلوچستان کے شہر اوتھل میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر فواد حسن فواد اپنے دفتر میں کام کر رہےتھے کہ انہیں بتایا گیا کہ کوئی حاصل بزنجو آئے ہیں۔ ان کے ساتھ علاقے کے کچھ لوگ بھی ہیں اور وہ آپ کو ملنا چاہتے ہیں۔ فواد حسن فواد نے انہیں ملاقات کیلئے بلالیا۔ حاصل بزنجو اندر آئے تو انہوں نے بڑے دھیمے لہجے میں اپنا سرسری سا تعارف کرانے کے بعد اپنے ساتھ آنے والوں کی طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ ان کے علاقے میں پانی نہیں ہے آپ مہربانی کریں اور ان کے علاقے میں ایک کنواں کھودنے کا بندوبست کر دیں۔ فواد صاحب کو بڑی خوشگوار حیرت ہوئی کہ بلوچستان کے سابق گورنر غوث بخش بزنجو کا بیٹا کسی سرکاری ملازم کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے نہیں آیا بلکہ علاقے میں ایک کنویں کیلئے سفارش کر رہا ہے۔ دوران گفتگو مزید پتہ چلا کہ حاصل بزنجو جن لوگوں کی سفارش کر رہے تھے وہ نہ تو ان کے جاننے والے تھے نہ ان کا تع...
نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ: مقدمے کی سماعت شروع، ملزم کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی مچانا تھا

نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ: مقدمے کی سماعت شروع، ملزم کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی مچانا تھا

عالمی
نیوزی لینڈ کی مساجد میں گزشتہ برس کیے گئے حملوں کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی گئی ہے۔ مساجد پر حملوں میں ملوث آسٹریلوی شہری، ملزم برینٹن ٹیرنٹ کو سماعت کیلئے کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو قیدیوں کے لباس میں عدالت میں پیش کیا تاہم ملزم سماعت کے دوران ملزم خاموش رہا۔ دوران سماعت پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ تیسری مسجد کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس کے علاوہ مساجد کو آگ لگانا اور جتنا ممکن ہوسکے لوگوں کو قتل کرنا ملزم کے اہداف میں شامل تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے حالیہ برسوں میں حملوں کی منصوبہ بندی شروع کی اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانا تھا۔ ملزم نے نیوزی لینڈ میں مساجد کی معلومات جمع کیں جن میں مساجد سے متعلق تمام معلومات لیں، ان کا مقام، منزلوں کی تفصیل اور دیگر تمام تفصیلات شامل تھیں، جب کہ ملزم ...
اوبور: 71 ملکوں پر محیط چینی منصوبہ کیا کر سکتا ہے؟

اوبور: 71 ملکوں پر محیط چینی منصوبہ کیا کر سکتا ہے؟

عالمی, علمی تحریریں, نقطہ نظر
چین کا ون بیلٹ ون روڈ یعنی اوبور منصوبہ، دنیا کے چار بڑے اور اہم براعظموں، ایشیا، یورپ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کو بہترین مواصلاتی نظام سے جوڑنے والا ترقیاتی منصوبہ ہے، جس میں شامل سڑکوں کے جال اور سمندری گزرگاہوں سے دنیا کی شرح نمو میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہو گا۔ منصوبے سے دنیا کی دو تہائی آبادی ایک دوسرے سے براہ راست جڑ جائے گی، جبکہ اسکے سیاسی و معاشی اثرات نے آغاز سے ہی مغربی طاقتوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اوبور منصوبے کا خاکہ منصوبے سے جب دنیا کے 71 ممالک ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں گے، تجارتی رستے ہموار ہو جائیں گے تو نتیجتاً دنیا پر مغربی خصوصاً امریکی اجارہ داری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبہ موجودہ عالمی انتظامی اور معاشی نظام کو بلا شبہ درہم برہم کر دے گا۔ منصوبہ دنیا بھر پر مسلط مالیاتی اداروں کے اثر و رسوخ کو بھی کم کرتے کرتے بالآخر ختم کردے گا۔...
عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

پاکستان, مالیات
پاکستان نے جمعہ کی شب ہندوستان اور مغربی ممالک کو ناپسند درجنوں افراد پر مالی، سفری اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں، فہرست میں طالبان کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو افغان امن مذاکرات میں شامل ہیں، اور ماضی میں طالبان حکومت میں وزراء اور اضلاع کے گورنر رہ چکے ہیں۔ نمایاں افراد میں ملا عبدالغنی برادر اور حقانی نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ سراج الدین حقانی سمیت گروہ کے 88 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔ پابندی کا شکار افراد کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں، ان کے کھاتے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جبکہ ہتھیار رکھنے اور خریدنے پر بھی پابندی ہو گی۔، مختلف عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کا اقدام فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (یف اے ٹی ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر سیاہ فہرست میں ڈالے جانے سے بچنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔ پیرس میں قائم ادارے کی سیاہ فہرست میں شامل ہونے کا ...
خارجہ پالیسی کا المیہ

خارجہ پالیسی کا المیہ

معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - سلیم صافی جس طرح کرکٹ اور سیاست الگ الگ میدان ہیں بعینہ سیاست اور گورننس بھی الگ الگ چیزیں ہیں ۔ جس طرح کرکٹ، پریکٹس اور تجربے کے بغیر سیکھی نہیں جاسکتی ، اسی طرح سیاست بھی اس میدان میں دھکے کھائے بغیر نہیں سیکھی جاسکتی اور بعینہ گورننس اور حکمرانی کے فن پر بھی عبور تجربے کے بعد ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ بلاشبہ عمران خان باکمال کرکٹر تھے اور انہوں نے بیس بائیس سال سیاست بھی کی لیکن حکمرانی کا انہیں کوئی تجربہ نہیں تھا کیونکہ سیاست اور گورننس الگ الگ میدان ہیں۔ اس کمی کو وہ تجربہ کار ٹیم سے پورا کرسکتے تھے لیکن انہوں نے اپنے گرد ایسے وزیروں اور مشیروں کو جمع کیا جو ان کی طرح بولنے میں تو افلاطون ہیں لیکن ظاہر ہے سب اتفاقی ممبران پارلیمنٹ یا وزیر مشیر بنے ہیں اور اس سے پہلے کسی کو صوبائی وزارت کا بھی تجربہ نہیں تھا۔کئی ایک توبیرون ملک سے مختصر عرصے کے لئے پاکستان کے دو...
کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

رہن سہن, عالمی
مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے حاسدک فرقے کے یہودی شہریوں کو مذہبی سفر پر یوکرائن جانے سے روک دیا ہے۔ حاسدک فرقے کے پیروکار یہودی نئے مذہبی سال کے آغاز پر یوکرین میں مدفون راہب ناچمان کی قبر پر زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ ناچمان بریسلوو حسدک فرقے کی نئی تحریک کے بانی مانے جاتے ہیں جن کی وفات 1810 میں ہوئی اور انہیں یوکرین میں دفن کیا گیا۔ نرچمن بریسلوو اس سال یہودی نیا سال 18 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے ہزاروں حاسدک یہودی یوکرین جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ صہیونی انتظامیہ اور یوکرین کی حکومتوں نے خصوصی سفری سہولت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سال کی رسومات کو معطل کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی ریاست کے ذمہ دار برائے تدراک کووڈ19 نے فلسطین کی قابض حکومت اور یوکرینی مذہبی وزارت کو خطوط میں لکھا ہے کہ سفر اور اجتماع سے کووڈ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گا،...
ارطعرل ڈرامہ ترک حکومت کی مدد سے بنا، عمران خان اعانت کریں، بہتر کام ہو سکتا: ہمایوں سعید

ارطعرل ڈرامہ ترک حکومت کی مدد سے بنا، عمران خان اعانت کریں، بہتر کام ہو سکتا: ہمایوں سعید

ادب
اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت مالی طور پر صنعت کی مدد کرے تو ہم بھی ’’ارطعرل‘‘ جیسا ڈرامہ بنا سکتے ہیں۔ ہمایوں سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک نجی چینل کے میزبان سے ڈرامہ سیریل ’’ارطعرل غازی‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میزبان نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ’’ارطعرل‘‘ ڈرامہ جس طرح سے پاکستان میں پسند کیا گیا اس کے بعد کیا اب ہماری انڈسٹری بھی سوچ رہی ہے کہ اسلامی تاریخ پر اسی طرح کے مزید ڈرامے بنائے جائیں؟ جس پر ہمایوں سعید نے کہا ہماری صنعت میں ’’ارطعرل‘‘ جیسے ڈرامے بنانے کے بارے میں سوچ نہیں رہی، کیونکہ ڈرامے و فلموں کے لیے درکار پیسہ جہاں سے آتا ہے، مواد بھی ویسا ہی پیدا ہوتا ہے۔ البتہ عوامی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے سوچنا چاہئے اور ہمیں اب بھی ماضی کی طرح اسلامی تہذیبی ڈرامے بنانے چاہیے۔ پاکستان نے اسلامی تا...
ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

عالمی, معیشت
ترکی نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں، جو ترک تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 3 سال تک ترک عوام کو ان ذخائر سے گیس ملنا شروع ہو جائے گی۔ صدرایردوان نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے مثال دولت کا دروازہ کھول دیا ہے، مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کیلئے سرگرمیاں رواں سال کے آخر تک مزید تیز کی جائیں گی۔...

Contact Us