Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

عالمی, نظامت
ترک صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول کی تاریخی حیثیت کے حامل ہزار سال پرانے کاریہ کلیسے کوعجائب گھر سے دوبارہ مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کاریہ کلیسا 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو عجائب گھر بنا دیا گیا، تاہم اب دوبارہ اس عجائب گھر کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے آیا صوفیہ کے ساتھ اس تاریخی عمارت کوبھی بطور مسجد بحالی کا حکم نومبر 2019 میں دیا تھا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے حکم نامے میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ بازنطینی دور کے چرچ میں پہلی نماز کب ادا کی جائیگی تاہم مسجد بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔...
ایران پر پابندیوں کا معاملہ: امریکہ اور یورپ واضح تقسیم

ایران پر پابندیوں کا معاملہ: امریکہ اور یورپ واضح تقسیم

عالمی
 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر ارکان نے ایران پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کے امریکی مطالبے کی مخالفت کردی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں ایک خط پیش کیا تھا جس میں ایران پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے معاملے پر مغربی ممالک تقسیم ہیں، کیونکہ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے بیشتر نے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے امریکی خط پر رد عمل میں کہا ہے کہ جس نیو ایٹمی پروگرام کے معاہدے سے امریکہ دو سال قبل دستبردار ہوا تھا اس کی بنیاد پر مزید پابندیاں درست نہیں۔ معاملے پر یورپ کے تمام ممالک جن میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، بیلجیئم شامل ہیں نے پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ چین اور روس کے علاوہ غیر مستقل ارکان جن میں ویتنام، نائیجر، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا ...
اماراتی بحریہ کے ہاتھوں دو ایرانی ماہی گیروں کی ہلاکت: عرب ریاست کا امداد کا اعلان

اماراتی بحریہ کے ہاتھوں دو ایرانی ماہی گیروں کی ہلاکت: عرب ریاست کا امداد کا اعلان

عالمی
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ساحلی حفاظتی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے ایرانی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے جس میں دو ایرانی مچھیرے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ معاملے پرعرب ملک نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ جواب میں ایران نے اماراتی کشتی پر قبضہ کر کے اس کے عملے کو یرغمال بنا لیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ امارات نے ایرانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی کی بحری حدود میں غیر قانونی نقل و حرکت پر بارڈر گارڈ نے یو اے ای کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اس کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔اس کے علاوہ ایران نے اماراتی سفیر کو بلا کر احتجاج بھی کیا ہے۔...
سعودی عرب پر  ایک اور ڈرون حملہ ناکام

سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام

عالمی
سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے جمعرات کو یمن کی طرف سے سعودی عرب پر کیا جانے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو مارا گرایا۔ سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ڈرون مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا جس میں سویلین اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا جس میں حوثی باغیوں نے ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے۔ یمن کے حوثی باغیوں کو ایرانی مدد حاصل ہے۔...
چین: امریکہ نے ہانگ کانگ سے متعلقہ مجرموں کی تحویل کا معاہدہ معطل کر دیا

چین: امریکہ نے ہانگ کانگ سے متعلقہ مجرموں کی تحویل کا معاہدہ معطل کر دیا

عالمی
امریکی حکومت نے ہانگ کانگ کے معاملے ہر چین پر دباؤ بڑھانے کے لیے ہانگ کانگ کے ساتھ تحویل مجرمان کے معاہدے کو باضابطہ معطل کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن ہانگ کانگ کے ساتھ تین معاہدوں کو معطل کرے گا جن میں مفرو ملزمان کی گرفتاری، مجرمان کی تحویل اور آمدن پر ٹیکس کے باہمی استثنیٰ کے معاہدے شامل ہیں۔ امریکی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین ہانگ کانگ کے لوگوں کی خودمختاری کو کمزور کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ہانگ کانگ کے عوام کی خودمختاری اور آزادی کو کچلنے پر ہانگ کانگ سے معاہدے معطل کردیے گئے ہیں۔ https://twitter.com/SecPompeo/status/1296126420922634244 واضح رہے کہ 1997 میں برطانیہ سے چین کی تحویل میں جانے والے ہانگ کانگ کو امریکا نے خصوصی تجارتی...
تمباکو چبانے والے ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر: محققین کا سخت قانون سازی کا مطالبہ

تمباکو چبانے والے ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر: محققین کا سخت قانون سازی کا مطالبہ

طب
پوری دنیا میں چبانے والے تمباکو سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس میں سالانہ ساڑھے تین لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ ان میں سرِ فہرست ممالک بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش ہیں۔ پوری دنیا میں سالانہ جتنا تمباکو کھایا جاتا ہے اس کی 25 فیصد مقدارجنوبی ایشیا کے تین ممالک میں کھائی جاتی ہے جس میں بھارت کا حصہ 70 فیصد، پاکستان کا 7 فیصد اور بنگلہ دیش 5 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔   حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سات برس میں عالمی سطح پر تمباکو سے اموات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں تھوکنے کی عادت سے متعلق ایک تحقیق ہوئی جس کا مقصد تو کورونا کا پھیلاؤ تھا تاہم تھوکنے کے ساتھ تمباکو کے تعلق نے محققین کو پریشان کر دیا ہے۔ برصغیر پاک وہند میں تمباکو کھاکر جگہ جگہ تھوکنے کا عام رحجان ہے جو موجودہ کورونا وبا میں مزید خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ...
شہد پر ہوئیں متعدد سابقہ تحقیقات ناقص تھیں: طبی ماہرین

شہد پر ہوئیں متعدد سابقہ تحقیقات ناقص تھیں: طبی ماہرین

طب
تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کھانسی اور زکام میں کسی بھی دوسری دوا کے مقابلے میں شہد زیادہ مفید ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مشرقی ممالک، بالخصوص مسلمان ملکوں میں شہد کو سینکڑوں سال سے مختلف امراض کے علاج میں عام استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ حالیہ برسوں کے دوران سائنسی تحقیقات سے بھی شہد کی طبّی افادیت ثابت ہوئی ہے۔ شہد کی افادیت پر متعدد مستند تحقیق پہلے بھی ہو چکی ہیں البتہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں ’’شہد چٹانے‘‘ کا گھریلو ٹوٹکا صدیوں، بلکہ شاید ہزاروں سال پرانا ہے۔ کچھ تحقیقات میں یہاں تک دعوی کیا گیا ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکا، دیگر تمام ادویہ (بشمول اینٹی بایوٹکس) سے بھی زیادہ مؤثر، محفوظ اور مفید ہے۔ تازہ تحقیق میں ماہرین نے بطورِ خاص نزلے، زکام اور کھانسی وغیرہ میں شہد کی مبینہ افادیت کے بارے میں کی گئی 14 سابقہ تحقیقات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا، جن میں مجموعی طور پر 1,761 افراد شریک تھے...
اہلِ عرب اور اسلام کا تصورِ تاریخ

اہلِ عرب اور اسلام کا تصورِ تاریخ

معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - خورشید ندیم کیا اہلِ عرب جانتے ہیں کہ اللہ نے اُن پر ایک ذمہ داری ڈالی ہے اور اگر انہوں نے یہ ذمہ داری ادا نہ کی تو اس کے نتائج آخرت ہی میں نہیں، اسی دنیا میں سامنے آنے ہیں؟ مطالعہ تاریخ کے دو منہج ہمارے سامنے ہیں۔ ایک مذہبی اور دوسرا غیرمذہبی۔ غیرمذہبی منہج میں ماضی کے واقعات کا، اس پہلو سے جائزہ لیا جاتا ہے کہ وہ کون سے سماجی، معاشی، مذہبی یا ماحولیاتی عوامل تھے جو بڑے واقعات کا سبب بنے۔ تاریخ کا رخ تبدیل کرنے میں جن اقوام نے قائدانہ کردار ادا کیا، ان کی خصوصیات کیا تھیں۔ یوں ان سب کو ملا کر تبدیلی کا ایک پیٹرن دریافت کیا جاتا ہے۔ پھر اس کا اطلاق کرتے ہوئے، مستقبل کے واقعات کے بارے میں پیش گوئی کی جاتی ہے۔ یہ تمام تر قیاس ہے۔ دوسرا تصورِ تاریخ ما بعدالطبیعیاتی یا مذہبی ہے۔ اسی کو ہم مکافاتِ عمل جیسے عناوین کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ مذہب کا دعویٰ ہے کہ اس کا منبعِ ...
فلسطین پر صہیونی قبضے کو تسلیم کرنے میں امارات کی پیروی نہیں کریں گے: سعودی وزیر خارجہ

فلسطین پر صہیونی قبضے کو تسلیم کرنے میں امارات کی پیروی نہیں کریں گے: سعودی وزیر خارجہ

عالمی
سعودی عرب نے فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا امکان مسترد کر دیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برلن میں جرمن ہم منصب ہیکو ماس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کے ساتھ امن کاقیام اسرائیل کیساتھ معمول کے تعلقات کی اولین شرط ہے۔ اگراسرائیل ایسا کرتا ہے تو پھر سوچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق کی یکطرفہ اسرائیلی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہمغربی کنارے پر فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیرقانونی اور دو ریاستی حل کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہے، اسرائیل کے ایسے اقدامات امن کے مواقع میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ فلسطینیوں کو حقوق دلائے جائیں، ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کریں گے۔ جب تک اسرائیل فلسط...
حزب اللہ کے رکن پر سابق لبنانی وزیراعظم کے قتل کا جرم ثابت

حزب اللہ کے رکن پر سابق لبنانی وزیراعظم کے قتل کا جرم ثابت

سیاست, عالمی
لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کے منظور شدہ ٹریبیونل نے حزب اللہ کے ایک رکن کو مجرم قرار دیدیا ہے جب کہ تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔ مجرم و ملزمان قتل رفیق حریری عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت کے خصوصی ٹریبیونل نے ملزمان کی غیر موجودگی میں حزب اللہ کے رکن سلیم عیاش کو 2005 میں کار بم دھماکے میں سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کو قتل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ٹریبیونل نے قتل میں ملوث حزب اللہ کے دیگر تین ملزمان اسد صابرا، حسن اونیسی اورحسن حبیب مہری کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔ سلیم عیاش نامی ملزم کے موبائل فون کو قتل کی کارروائی میں استعمال کیا گیا۔ کار بم دھماکے کا جائے وقوعہ عالمی ٹریبیونل کے جج ڈیوڈ رے نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ شام اور حزب اللہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے...

Contact Us