Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

فیس بک مالی لالچ میں جھوٹی خبروں اور فساد پر مبنی مواد شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے: کمپنی کی سابق ملازمہ کا تہلکہ خیز انٹرویو، فوری قانون سازی کا مشورہ

فیس بک مالی لالچ میں جھوٹی خبروں اور فساد پر مبنی مواد شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے: کمپنی کی سابق ملازمہ کا تہلکہ خیز انٹرویو، فوری قانون سازی کا مشورہ

فن/ٹیکنالوجی
https://youtu.be/_Lx5VmAdZSI رواں برس کے آغاز پر امریکی کانگریس پر ہونے والے دھاوے میں فیس بک کی پالیسیوں کے اہم کردار کا انکشاف ہوا ہے۔ فیس بک میں کام کرنے والی سابقہ ملازم اور ڈیٹا سائنس کی ماہر فرانسس ہاؤگن نے کمپنی کے غیر معاشرتی رویے سے متعلق اہم معلومات عیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فیس بک پالیسیاں جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئی ہیں۔ 37 سالہ فرانسس نے سی بی ایس کو دیے انٹرویو میں کہا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات کے فوری بعد فیس بک نے غلط اور اشتعال انگیز معلومات کے مواد پر عائد بندش روک دی تھی۔ یوں یہ پالیسی 6 جنوری کے واقع کا سب بنی۔ کیونکہ اشتعال کے پیغامات کے لیے فیس بک کو استعمال کیا گیا۔ فرانسس کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ جمہوریت کے ساتھ دھوکہ تھا، فیس بک نے عوامی مفاد اور تحفظ کے بجائے منافع کو ترجیح دی۔ سی بی ایس کے معروف پروگرام 60 منٹ میں فرانسس ہاؤگن آن لائن بچو...
فرانسیسی کیتھولک اسکولوں میں 50 برسوں میں 2 لاکھ 16 ہزار بچوں کے ساتھ عملے (3200) کی جنسی زیادتی کا انکشاف

فرانسیسی کیتھولک اسکولوں میں 50 برسوں میں 2 لاکھ 16 ہزار بچوں کے ساتھ عملے (3200) کی جنسی زیادتی کا انکشاف

رہن سہن
فرانس میں گزشتہ 50 برسوں میں صرف کیتھولک اسکولوں میں کم از کم 2 لاکھ 16 ہزار بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یورپی ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے کی گئی ایک باقائدہ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ 1950 سے 2000 کے دوران صرف کیتھوک اسکولوں کے عملے، جن کی تعداد (کم از کم) 3200 بتائی جا رہی ہے، اور ان میں اساتذہ اور انتظامی عملہ دونوں شامل ہیں، نے طلبہ کی بڑی تعداد کے ساتھ فعل بد کیا۔ سی آئی اے ایس ای نامی تحقیقاتی کمیشن نے 2018 میں تحقیقات کا آغاز کیا اور بیسویں صدی کے دوسرے حصے میں ان اسکولوں سے وابستہ طالب علموں اور عملے کی بڑی تعداد سے خصوصی انٹرویو کیے۔ کمیشن نے گزشتہ جمعرات 2500 صفحات پر مبنی تفصیلی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ دیے گئے اعدادوشمار کو انتہائی احتیاط سے مرتب کیا گیا ہے اور یہ کم از کم تعداد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 50 سے 70 کی دہائی کے دوران ...
سیاہ فام افراد کے حقوق کی مہم کا خود نسل پرستی کے بیانیے کو اپنانا تحریک کے لیے نقصان دہ ہو گا

سیاہ فام افراد کے حقوق کی مہم کا خود نسل پرستی کے بیانیے کو اپنانا تحریک کے لیے نقصان دہ ہو گا

بلاگ
مغربی ممالک میں سیاہ فام افراد کے حقوق کی تحریک خود نسلی تعصب کے بیانیے میں مبتلا ہوتی جا رہی ہے۔ رواں ماہ برطانیہ میں سیاہ فام کی تاریخ کا مہینہ منایا جا رہا ہے۔ جس میں ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے سیاہ فام افراد کے کارناموں اور کردار کو سراہا جائے گا۔ لیکن مہم پر کام کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر نسل پرستی پر مبنی ایسا مواد شائع کیا ہے جس پر سفید فام افراد کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ویب سائٹ پر بیسوی صدی کی معروف افریقی نژاد امریکی نفسیاتی ماہر فرانسس کریس ویلسنگ کے اس نظریے کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں فرانسس دعویٰ کرتی ہیں کہ سفید فام نسل دراصل افریقیوں کے جین میں ایک غلط تبدیلی کے نتیجے میں سامنے آئی، جس میں جلد کی رنگت کے لیے درکار عنصر میلانن ناپید ہو گیا۔ فرانسس اپنی تحقیق میں مزید لکھتی ہیں کہ ملانن نہ صرف جلد کی رنگت بلکہ انسانی ...
کابل: شہر کی تاریخی مسجد کے باہر دھماکہ، 2 جاں بحق، 3 زخمی، حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 3 گرفتار، تحقیقات جاری

کابل: شہر کی تاریخی مسجد کے باہر دھماکہ، 2 جاں بحق، 3 زخمی، حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 3 گرفتار، تحقیقات جاری

سیاست
افغان دارالحکومت کابل میں ایک مسجد کے باہر ہوئے بم دھماکے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ شہری مسجد میں ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے انتقال کے بعد تعزیت کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے حملے میں مبینہ ملوث ہونے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے سے پہلے فائرنگ کی گئی تھی، جس کا مبینہ مقصد دھکم پیل پیدا کرنا تھا۔ تاہم طالبان کی سکیورٹی نے فوری صورتحال سنبھال کی اور حملہ آور کو بھاگنے پر مجبور کر دیا، تاہم اس کے فوری بعد دھماکہ ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں مارے یا زخمی ہونے والے سب افراد عام شہری تھے، اور عید گاہ نامی مسجد شہر کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ مسجد 16ویں صدی کی ایک تاریخی مسجد ہے...
فرانسیسی صدر کا الجزائر سے متعلق توہین آمیز تبصرہ: افریقی ملک نے فرانس کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی سہولت ختم کر دی

فرانسیسی صدر کا الجزائر سے متعلق توہین آمیز تبصرہ: افریقی ملک نے فرانس کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی سہولت ختم کر دی

عالمی
افریقی ملک الجزائر نے فرانس کو دی خصوصی فضائی حدود کے استعمال کی سہولت ختم کردی ہے۔ الجزائر کی جانب سے پابندی کا ردعمل فرانسیسی صدر کی جانب سے الجزائر کے حوالے سے توہین آمیز تبصرے اور مہاجرین کے تبادلے کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ فرانس الجزائر اور خطے کے دیگر ممالک مثلاً تیونس اور مراکش پردباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ فرانس کو ناپسند مہاجرین کو واپس لے، جس پر متعلقہ ممالک نے صاف انکار کر دیا۔ معاملہ طول پکڑنے پر فرانس نے ان ممالک کو حاصل ویزوں کی خصوصی سہولت کو کم کرنے کا اعلان کیا اور الجزائر کے ویزوں میں 50٪ جبکہ تیونس کے ویزوں میں 1/3 کمی کرنے کا اعلان کیا۔ الجزائر نے اس معاملے پر اپنا احتجاج درج کروایا اور فرانسیسی سفیر کو بلا کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ معاملہ صرف یہاں تک نہ رکا اور فرانسیسی صدر ایمینؤل میخرون جو پہلے ہی اسلام اور مسلم اقوام سے متعلق توہین آ...
امریکی سماجی میڈیا پر ایک مگرمچھ کے دوسرے مگرمچھ کو نگلنے کی ویڈیو کے چرچے – ویڈیو

امریکی سماجی میڈیا پر ایک مگرمچھ کے دوسرے مگرمچھ کو نگلنے کی ویڈیو کے چرچے – ویڈیو

بصری مواد
امریکہ میں ایک مگرمچھ کے دوسرے مگرمچھ کو کھانے کی ویڈیو سماجی میڈیا پر خوب چل رہی ہے۔ ویڈیو شائع کرنے والے شہری نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے گھر کئ پیچھے میدان کا ہے، جہاں ایک مگرمچھ 6 فٹ لمبے دوسرے مگرمچھ کو کھا رہا ہے۔ https://twitter.com/Soper_TandC/status/1443731286644989952?s=20
داعش کو پراپیگنڈے میں تکنیکی مدد فراہم کرنے اور آن لائن بھرتیاں کرنے والے کینیڈی شہری پر فرد جرم عائد

داعش کو پراپیگنڈے میں تکنیکی مدد فراہم کرنے اور آن لائن بھرتیاں کرنے والے کینیڈی شہری پر فرد جرم عائد

سیاست
امریکی عدالت نے شام سے گرفتار داعش کے کینیڈی نژاد رکن محمد خلیفہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ محمد خلیفہ پر الزام ہے کہ اس نے داعش کو پراپیگنڈے اور دیگر ابلاغی معاملات میں تکنیکی مدد فراہم کی تھی، جن میں مغوی مغربی شہریوں کے گلے کاٹنے کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔ محمد خلیفہ کو 2019 میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا نے گرفتار کیا تھا۔ محمد خلیفہ نے 2019 میں کینیڈی نشریاتی ادارے کو دیے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2013 میں کینیڈا چھوڑ دیا تھا اور داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی، گرفتاری کے بعد محمد خلیفہ امریکہ میں زیر قید تھا اور حال ہی میں اسے مزید تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کے حوالے کیا گیا تھا۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد خلیفہ جلد ہی داعش میں اہم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا اور وہ ابوبکر البغدادی کے بھی قریب تھا۔ اس کے پاس ابلاغی کام کی اہم ذمہ داری تھی، جن میں ترج...
لندن: سکاٹ لینڈ یارڈ کا شہریوں پر نظر رکھنے کے لیے چہرے کی شناخت کی متنازعہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کا فیصلہ، سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار

لندن: سکاٹ لینڈ یارڈ کا شہریوں پر نظر رکھنے کے لیے چہرے کی شناخت کی متنازعہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کا فیصلہ، سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار

سیاست, فن/ٹیکنالوجی
برطانوی تحقیقاتی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں پر نظر رکھنے کے متنازعہ نظام کے دائرے کو مزید پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے پر 30 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ ہو گی اور اس سے شہریوں کی پرانی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سماجی میڈیا پر شائع تصاویر کے ذریعے انکی شناخت کی جا سکے گی۔ شہریوں کی اپنی معلومات سے انکی جاسوسی کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سماجی حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے تھے اور برطانیہ سمیت مغربی دنیا اس ٹیکنالوجی کے چین میں استعمال پر بھی ہمیشہ تنقید کرتا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے گزشتہ ماہ انتہائی خاموشی سے مصنوعی ذہانت سے لیس اس نظام کو خریدنے کی منظوری دی اور لندن میں اس کے استعمال کو مزید بڑھانے کی اجازت دی۔ برطانیہ آر ایف آر نامی متنازعہ نظام جاپان سے خریدے گا جس سے ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ج...
امریکہ اب واحد عالمی قوت نہیں رہا، اسے یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے: روسی حساس ادارے کے سربراہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو

امریکہ اب واحد عالمی قوت نہیں رہا، اسے یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے: روسی حساس ادارے کے سربراہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو

روس
امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کی وجہ اسکا اپنی صلاحیتوں کا غلط اندازہ اور ایک غیر ملک میں اپنی لبرل معاشرتی اقدار کو تھوپنے جیسا ناممکن منصوبہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار روسی حساس ادارہ برائے خارجہ امور ایس وی آر کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کیا ہے۔ روسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے دیکھا کہ کیسے امریکہ کو اچانک افراتفری میں اپنی افواج نکالنا پڑیں، اور اسکی تیار کردہ افغان فوج اور کٹھ پتلی حکومت اس کے ساتھ ہی ڈھیر ہو گئی، یہ سب دراصل امریکی پالیسیوں کا نتیجہ تھا، امریکہ اپنا لاکھوں میل دور کا سماجی ترقی کا لبرل ڈھانچہ ایک نئی جگہ پہ نئے لوگوں پر مسلط کرنا چاہتا تھا، یہ ناممکن تھا۔ ناریشکن کا مزید کہنا تھا کہ اس ناکام پالیسی کی ذمہ داری کسی ایک ادارے پر نہیں بلکہ، سی آئی اے، دفتر خارجہ، سرائے ابیض اور امریکی قومی سلامتی کے مشیران، سب پر برابر عائ...
ایران کو جوہری قوت بننے نہیں دیں گے: قابض صیہونی انتظامیہ کے وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایران کو دھمکی

ایران کو جوہری قوت بننے نہیں دیں گے: قابض صیہونی انتظامیہ کے وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایران کو دھمکی

عالمی
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے وزیراعظم نفتالی بینیت نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی جوہری منصوبے کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پانی سر سے گزر چکا، بین الاقوامی برادری کو معاملے کی حساسیت کو دیکھنا ہو گا۔ ایران نے گزشتہ کچھ برسوں میں جوہری منصوبے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اور اب یہ یورینیم کی افزودگی کو 60٪ پہنچا چکا، اگر اس نقطے پر اسے نہ روکا گیا تو ایران جوہری قوت بن جائے گا۔ بین الااقوامی اجلاس سے خطاب میں قابض انتظامیہ کے بڑے سرغنہ نے مغربی ممالک کو خصوصی طور پر جھنجھوڑا اور کہا کہ مغرب کی تمام خام خیالی بالاخر غلط ثابت ہو گئی ہے، اگر اب بھی ہوش سے کام نہ لیا گیا تو اسے روکنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے مغربی ممالک کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یا تو انہوں نے یہ یقین بنا لیا ہے کہ ایران کا جوہری منصوبہ روکنا ناممکن ہے یا پھر وہ اس بحث سے ہی...

Contact Us