Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

سابق افغان وزیردفاع کے بیٹے کی امریکہ میں 2 کروڑ ڈالر کے بنگلے کی خریداری: ذرائع ابلاغ پر خوب تنقید

سابق افغان وزیردفاع کے بیٹے کی امریکہ میں 2 کروڑ ڈالر کے بنگلے کی خریداری: ذرائع ابلاغ پر خوب تنقید

سیاست
افغانستان پر امریکی قبضے کے دوران قائم کٹھ پتلی انتظامیہ کے وزیر دفاع کے بیٹے نے امریکی ریاست لاس اینجلس میں 2 کروڑ ڈالر کا بنگلہ خریدا ہے۔ امریکی میڈیا میں اس معاملے پر خوب تنقید ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ اسی وزیردفاع کا بیٹا ہے جس کی فوج پر امریکی ٹیکس سے 85 ارب ڈالر خرچ کیے گئے اور وقت آنے پر وہ فوج لڑے بغیر ہتھیار ڈال کر بیٹھ گئی۔ https://twitter.com/RealSamRogers/status/1446357369391362060?s=20 داؤد وارداک 1977 میں سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وارداک کے ہاں پیدا ہوا اور اس وقت وہ فلوریڈا میں اے ڈی کیپیٹل نامی کمپنی کا مالک بھی ہے۔ لاس اینجلس میں خریدی نئی جائیداد کے علاوہ وارداک میامی میں 52 لاکھ ڈالر مالیت کے ایک گھر کا مالک بھی ہے۔ امریکی میڈیا میں مزید کہا جا رہا ہے کہ عبدالرحیم وارداک امریکی کٹھ پتلی انتطامیہ کے ان افراد میں شامل تھے جنہیں عسکری ذمہ داریاں دی گئی ت...
ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ فرانسیسی فوج ہمارے ملک میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے: مالی کے وزیراعظم مائیگا کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ فرانسیسی فوج ہمارے ملک میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے: مالی کے وزیراعظم مائیگا کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

عالمی
مالی کے وزیراعظم کوغؤل کوکالا مائیگا نے رشیا ٹوڈے کو دیے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انکے ملک میں دہشت گردی والے گروہوں کو فرانسیسی فوج نے تربیت دی ہے۔ مغربی افریقہ کے ملک کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس وقت مالی کے دو تہائی حصے پر قابض ہیں اور بظاہر دہشت گردی سے لڑنے کے لیے موجود فرانسیسی فوج دراصل انہیں تحفظ اور تربیت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فرانسیسی فوج کدال کے علاقے میں چھاؤنی پر مکمل قبضہ کیے بیٹھی ہے اور وہاں مالی کے حکومتی اہلکاروں تک کو جانے کی اجازت نہیں۔ فرانس وہاں ہی دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے اور اس بات کے ہمارے پاس مکمل ثبوت ہیں۔ وزیراعظم مائیگا نے گفتگو میں ایک مقامی کہاوت سناتے ہوئے کہا کہ اگر تم اپنے کمرے میں کھوئی ہوئی سوئی ڈھونڈ رہے ہو اور کوئی اجنبی تمہیں اسے ڈھونڈنے میں مدد کرنے کا کہے تو سمجھ جاؤ کہ وہ سوئی پر ہی کھڑا ہے، اور اسکی موجودگ...
عالمی قرضہ 300کھرب ڈالر کی حدود پار کر کے دنیا کی مجموعی پیداوار سے بھی 3 گناء زائد ہو گیا: معروف معاشی تحقیقی ادارے کی رپورٹ میں تنبیہ

عالمی قرضہ 300کھرب ڈالر کی حدود پار کر کے دنیا کی مجموعی پیداوار سے بھی 3 گناء زائد ہو گیا: معروف معاشی تحقیقی ادارے کی رپورٹ میں تنبیہ

معیشت
رواں برس کے احتتام تک دنیا کا مجموعی قرضہ مجموعی پیداوار سے 260٪ بڑھ جائے گا۔ عالمی معاشی خدوخال پر نظر رکھنے والے معروف ادارے ایس اینڈ پی گلوبل کی نئی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا مجموعی قرضہ تاریخ کی تمام حدود پھلانگتا ہوا 300 کھرب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں حکومتوں، انفرادی قرضوں، کمپنیوں، بینکوںکا قرض شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق وباء کے دوران قرضوں میں بے جوڑ اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر عالمی سطح پر 36 کھرب ڈالر کا قرضہ صرف وباء کے دوران لیا گیا۔ رواں برس جون تک عالمی قرضہ 296 کھرب ڈالر تھا جو اب 300 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی منتظمہ ویرا چاپلن نے وباء کے دوران قرضے کے اضافے کا جواز دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالی معیشت کو سہارا دینے کے لیے انتہائی ضروری تھا، اب بھی اگر قرضوں پر سود کم کر دیا جائے تو شدید پریشانی سے بچا جا سکتا ہے لیکن اگر فوری ضروری اقدام...
امریکہ میں رواں برس کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2020 سے بھی بڑھ گئی: لبرل امریکی میڈیا کی خاموشی پر شہری نالاں، ریپبلک کا متعصب میڈیا مہم پر سوال

امریکہ میں رواں برس کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2020 سے بھی بڑھ گئی: لبرل امریکی میڈیا کی خاموشی پر شہری نالاں، ریپبلک کا متعصب میڈیا مہم پر سوال

سیاست
امریکہ میں رواں برس کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 2020 سے بڑھ گئی ہے۔ امریکی جامعہ جانز ہاپکنز کے جمع کیے اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ چکی ہے، جبکہ 2020 میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 52 ہزار افراد کی موت ہوئی تھی۔ اعدادوشمار کے سامنے آنے پر خصوصی طور پر ریپبلک جماعت کے رہنماؤں اور حامیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، انکا کہنا ہے کہ میڈیا کا وہ سارا طوفان کہاں گیا جو اموات کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہراتا تھا اور اب 4 ماہ قبل ہی اموات بڑھ جانے کے باوجود بالکل خاموشی طاری ہے۔ سماجی میڈیا پر شہری اپنے ردعمل میں کہہ رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو لبرل امریکی میڈیا نے دہشت گرد کے طور پر دکھایا، ا وقت کورونا سے اموات کو امریکہ کا دوسرا 9/11 قرار دیا، بلکہ ایک وباء سے اموات کا موازنہ ویتنام جنگ سے کر کے ایک منتخب صدر سےاستعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ دو...
کورونا ویکسین بیچنے والی امریکی کمپنی کے بانیوں اور سرمایہ کار کا نام امریکہ کے 225 ارب پتیوں کی فہرست میں شامل: سماجی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید

کورونا ویکسین بیچنے والی امریکی کمپنی کے بانیوں اور سرمایہ کار کا نام امریکہ کے 225 ارب پتیوں کی فہرست میں شامل: سماجی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید

معیشت
کورونا ویکسین بنانے والی امریکی کمپنی موڈرنا کے 3 شراکت دار دنیا کے 400 امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے ہیں۔ معروف جریدے فوربز کی تازہ اشاعت میں موڈرنا کمپنی کے بانی و سربراہ نؤبار آفیان، شریک بانی رابرٹ لینگر اور کمپنی کے پہلے سرمایہ کاروں میں شامل ٹیموتھی سپرنگر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تینوں افراد نے انفرادی سطح پر وباء کے دوران ویکسین بیچ کر 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ امریکی لبرل میڈیا نے خبر کو بالکل نظر انداز کیا ہے اور روائیتی طور پر ویلن مسک (ٹیسلا)، جیف بیزوس (ایمازون) اور مارک زکربرگ (فیس بک) کو ہی موضوع بحث بنایا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موڈرنا ویکسین کی تشہیر اور حکومتی سطح پر لابی کی جا رہی ہے۔ غریب ممالک کو بھی مختلف حیلوں بہانوں سے پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ موڈرنا ہی خریدیں۔ سپرنگر فہرست میں 5 ارب 90 کروڑ کے ساتھ 176ویں نمبر پر ہیں، آفیان 5 ارب ڈال...
امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کو دنیا بھر میں ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا، ایجنٹ مارے جانے، پکڑے جانے، ڈبل ایجنٹ بننے، لاپتہ ہونے کے باعث مسائل درپیش، اسٹیشنوں کو بھرتیاں تیز کرنے کا بھی حکم: نیو یارک ٹائمز

امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کو دنیا بھر میں ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا، ایجنٹ مارے جانے، پکڑے جانے، ڈبل ایجنٹ بننے، لاپتہ ہونے کے باعث مسائل درپیش، اسٹیشنوں کو بھرتیاں تیز کرنے کا بھی حکم: نیو یارک ٹائمز

عالمی
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو دنیا بھر میں ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اخبار کے مطابق اس کے ہاتھ ایجنسی کے اعلیٰ عہدےدار کا ایک خط لگا ہے جو ایجنسی نے دنیا بھر میں اپنے اسٹیشنوں کو بھیجا تھا۔ خط میں اسٹیشنوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایجنسی کو ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا ہےاور اسکے ایجنٹ یا تو مارے جا رہے ہیں یا پکڑے جا رہے اور کچھ ڈبل ایجنٹ بن گئے یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق خط گزشتہ ماہ ارسال کیا گیا تھا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے دنیا بھر میں اپنے اسٹیشنوں کو فوری بھرتیوں کا کہا ہے اور اسے اس وقت مکمل اعتماد جیتے بغیر چھوٹے عہدوں سے افراد کو اہم عہدوں پر لانا پڑ رہا ہے، جس سے اس کے کام کے شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ خط کے مطابق ایجنسی پہلے ہی خبریوں کی غلط معلومات کے باعث کافی نقصان اٹھا چکی ہے۔ تجزیہ کار...
افغانستان سے انخلاء میں امریکی ترجیح پاکستان میں کارروائیاں اور افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث شیڈی زیرو یونٹ نامی خفیہ افغان جتھے تھے: واشنگٹن پوسٹ

افغانستان سے انخلاء میں امریکی ترجیح پاکستان میں کارروائیاں اور افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث شیڈی زیرو یونٹ نامی خفیہ افغان جتھے تھے: واشنگٹن پوسٹ

عالمی
واشنگٹن پوسٹ کے ایک اداریے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ نے آگست میں امارات اسلامیہ افغانستان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل ملک سے شیڈی زیرو یونٹ نامی جتھے اور انکے اہل خانہ کو اولین ترجیح میں نکالا، رپورٹ کے مطابق یہ خفیہ فوجی جتھہ امریکی ایماء پر افغانستان میں خصوصی کارروائیاں کرتا تھا اور سنگین جنگی جرائم میں ملوث رہا ہے۔ اداریے میں دو اعلیٰ امریکی فوجی عہدے داروں کے حوالے سے ان تمام تفصیلات کو عیاں کیا گیا ہے۔، رپورٹ کے مطابق امریکہ نے افغانستان سے 20 ہزار سے زائد ایسے افراد اور انکے اہل خانہ کو نکالا ہے جو امریکہ کے لیے خفیہ کارروائیاں کرتے تھے، جن میں سے 7 ہزار انتہائی حساس اور اہم تھے۔ جبکہ مجموعی طور پر 60 ہزار سے 1 لاکھ 20 ہزار تک لوگوں کو افغانستان سے نکالا گیا۔ اداریے کے مطابق سی آئی اے نے ان افراد کو پہلے قطر پہنچایا اور پھر وہاں سے انہیں امریکہ پہنچایا گیا۔ خبر کے سامنے آتے ہ...
جاسوسی اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نیٹو نے روس کے 8 مندوبین واپس بھیج دیے

جاسوسی اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے نیٹو نے روس کے 8 مندوبین واپس بھیج دیے

روس
نیٹو نے برسلز میں تعینات مستقل مندوبین کی تعداد کو کم کرنے کے لیے 8 اہلکاروں پر جاسوسی اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی قیادت میں کام کرنے والے عسکری اتحاد کی جانب سے فیصلے کی اطلاع سکائی نیوز کے مدیر برائے سکیورٹی امور کی جانب سے نشر کی گئی۔ اپنے ٹویٹر صفحے پر دیبورا ہائنز نے لکھا کہ نیٹو نے روسی مندوبین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ روسی مندوبین کا جاسوسی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث پایا جانا ہے۔ https://twitter.com/haynesdeborah/status/1445755344991383562?s=20 نیٹو دفتر سے جاری بیان میں بھی بعد میں فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مغربی عسکری اتحاد روس کے ساتھ معنیٰ خیز گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے گا لیکن فی الحال اسکے مندوبین کی تعداد 10 تک کم کی جارہی ہے۔...
برطانیہ: سارہ ایوراڈز جنسی زیادتی و قتل مقدمے پر برطانوی وزیراعظم کا سخت ردعمل، محکمہ انصاف کی جنسی جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر سوال، پولیس افسر کے جرم میں ملوث ہونے پر نظام پر بھی کڑی تنقید

برطانیہ: سارہ ایوراڈز جنسی زیادتی و قتل مقدمے پر برطانوی وزیراعظم کا سخت ردعمل، محکمہ انصاف کی جنسی جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر سوال، پولیس افسر کے جرم میں ملوث ہونے پر نظام پر بھی کڑی تنقید

سیاست
برطانیہ میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم بورس جانسن نے مقامی نظام انصاف پر سوال اٹھا دیا ہے۔ لندن پولیس کے افسر وائین کوزنز کے ہاتھوں سارہ ایوراڈز کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل پر سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید سامنے آئی ہے۔ صورتحال پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم بورس جانسن نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی نظام انصاف جنسی حیوانوں کو قرار واقعی سزا دینے میں ناکام نظر آرہا ہے، جس سے برائی میں اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سارہ ایوراڈز کے واقع نے عوام کے پولیس پر اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔ ایک حاضر سروس پولیس افسر کی جانب سے ایسا جرم سامنے آنا ہمارے اداروں اور نظام پر بڑ اسوال ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں محکمہ پولیس میں ایسے ہزاروں افراد کو دیکھتا ہوں جو اس واقعے سے شدید اضطر...
تیل کی طلب میں 2035 تک اضافے کا رحجان اور 2045 تک بلا گراوٹ طلب قائم رہے گی: اوپیک رپورٹ

تیل کی طلب میں 2035 تک اضافے کا رحجان اور 2045 تک بلا گراوٹ طلب قائم رہے گی: اوپیک رپورٹ

معیشت
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی بین الاقوامی تنظیم اوپیک کے مطابق کووڈ-19 وباء کے باعث ہونے والے عالمی معاشی نقصان کو پورا کرنے کے لیے آئندہ کچھ برسوں میں تیل کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ تنظیم کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق تیل کی طلب میں یومیہ 17 لاکھ بیرل کا اضافہ متوقع ہے، جو 2023 تک 10 کروڑ 66 لاکھ تک بھی جا سکتا ہے۔ تنظیم کے سیکرٹری جنرل محمد بارکندو کے مطابق 2021 میں توانائی اور تیل کے طلب میں 2020 میں اچانک ہونے والی گراوٹ کے بعد اضافہ ہوا ہے، اور انکے اندازے کے مطابق طلب میں اضافے کا یہ سلسلہ لمبا عرصہ چلے گا۔ تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق اضافے کے اس رحجان کے باوجود 2030 میں تیل کی یومیہ طلب 2007 میں دیے گئے اندازے سے 6 لاکھ بیرل کم ہو گی۔ جس کی وجہ کاروں اور دیگر آسائش زندگی کا بجلی اور دیگر ذرائع توانائی پہ منتقل ہو جانا ہو گا، اوپیک کے مطابق تیل کی طلب 2035 تک اپنے مک...

Contact Us