Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

نیدرلینڈ کے وزیراعظم کے اغواء کی مبینہ سازش: الزام مراکشی مافیا پر، وزیراعظم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، حزب اختلاف کی حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید

نیدرلینڈ کے وزیراعظم کے اغواء کی مبینہ سازش: الزام مراکشی مافیا پر، وزیراعظم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، حزب اختلاف کی حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید

سیاست
نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک رتے کے اغواء کی مبینہ سازش کے شبہے میں انکی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ملکی حساس اداروں نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پاس کچھ مشکوک افراد کو دیکھا ہے جن کا تعلق یورپ میں مقیم مراکشی مافیا سے بتایا جا رہا ہے۔ نیدرلینڈ کے بڑے اخبار نے بھی ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حساس اداروں کو جو علامات ملی ہیں وہ مراکشی مافیا کے اغواء یا کسی اہم شخصیت کو قتل کرنے سے پہلے کے خصوصی متحرکات ہیں۔ اخبار نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایسی ہی حرکات 2019 میں ایڈووکیٹ ڈیرک ویئرسیم کی رہائش کے باہر بھی دیکھی گئی تھیں، جو مراکشی مافیا کے سربراہ کے خلافگواہ کی عدالت میں وکالت کر رہا تھا، جبکہ 2021 میں جرائم کے معروف مخبر پیٹر ڈی ویرائس کے قتل سے قبل بھی ایسی ہی خصوصی جاسوسی اور نشاندہی کی علامات کو دیکھا گیا تھا۔ ملکی قیادت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیدرلینڈ کے وزیراعظم کی سکیور...
برطانیہ: 20٪ نوجوان اچھے معاوضے کی شرط پر فحش فلموں میں کام کرنے کو راضی، فحاشی کی مقبولیت کے سروے نتائج پر فحش مواد کے خلاف مہم چلانے والی تنظیموں کا افسوس کا اظہار، مہمات مزید مؤثر اور تیز کرنے کے ارادے کا اظہار

برطانیہ: 20٪ نوجوان اچھے معاوضے کی شرط پر فحش فلموں میں کام کرنے کو راضی، فحاشی کی مقبولیت کے سروے نتائج پر فحش مواد کے خلاف مہم چلانے والی تنظیموں کا افسوس کا اظہار، مہمات مزید مؤثر اور تیز کرنے کے ارادے کا اظہار

رہن سہن
برطانوی نوجوانوں میں ہوئے ایک نئے سروے کے مطابق 20 فیصد جوان اچھے معاوضے اور تحفظ کی شرط پر بخوشی فحش فلموں میں کام کرنے کو راضی ہیں۔ تحقیق کے نتیجے میں سماجی ماہرین نے لکھا ہے کہ اس رحجان کی وجہ معاشرے میں جسم فروشی کو مقبولیت مل جانا ہے۔ سروے کے مطابق برطانوی جوانوں کی نمایاں تعداد فحش فلموں کو معیوب نہیں سمجھتی، اور اسے جدید معاشرے میں قابل قبول عنصر کے طور پر دیکھتی ہے۔ فحاشی کی قبولیت کا رحجان 18 سے 34 برس کے جوانوں میں زیادہ ہے، جبکہ 35 سے 55 برس کی عمر کے افراد کی اکثریت اسے ناقابل قبول مانتی ہے۔ جوانوں کے فحاشی کو اس حد تک قبول کرنے کے باوجود جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ ان کے اہل خانہ میں سے کوئی شخص فحش فلموں کے لیے کام کرتا ہے تو انہیں کیسا لگے گا، تو جوانوں کی اکثریت، 51٪ نے اس حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اگرچہ اس حوالے سے بھی عمر میں فرق نمایاں تھا۔ 1...
افریقہ ہمارا ہے، وہاں سے دور رہو: یورپی امور خارجہ کے ذمہ دار کی روسی ہم منصب کو مالی میں فوجیں بھیجنے پر تنبیہ – لاوروو کا سخت ردعمل، جاگیردارانہ سوچ ترک کرنے کی تلقین

افریقہ ہمارا ہے، وہاں سے دور رہو: یورپی امور خارجہ کے ذمہ دار کی روسی ہم منصب کو مالی میں فوجیں بھیجنے پر تنبیہ – لاوروو کا سخت ردعمل، جاگیردارانہ سوچ ترک کرنے کی تلقین

روس
افریقی ملک مالی کی حکومت نے ایک نجی روسی سکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کیا ہے اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے 1000 خصوصی تربیت یافتہ افراد کی طلب کی ہے۔ معاملے پر یورپی اور امریکی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور روس کو دھمکی آمیز رویے میں افریقہ سے دور رہنے کی تنبیہ کی جا رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کے مطابق یورپی اتحاد کے امور خارجہ کے ذمہ دار جوزف بوریل نے ان سے کہا ہے کہ "افریقہ سے دور رہو، افریقہ ان کی جگہ ہے"۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی اعلیٰ عہدے دار کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہے، مغرب اور روس کو افریقہ میں انسانی بہبود اور امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے نہ کہ علاقے کو اپنی جاگیر سمجھنا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سوچ کو ترک کرنا چاہیے کہ میں یہاں پہلے آیا، یہاں میرا اثر رسوخ ہے، یہاں میرا حق ہے، یہاں مت آؤ، یہاں سے چلے جاؤ۔ یاد رہے کہ افریقہ کے مغربی ممالک می...
ایرانی اور مغربی لغت میں لفظ “جلد” کے معنی مختلف ہیں:  جوہری معاہدے پر گفتگو شروع کرنے کی تاریخ دینے کے سوال پر ایرانی وزیر خارجہ کا جواب

ایرانی اور مغربی لغت میں لفظ “جلد” کے معنی مختلف ہیں: جوہری معاہدے پر گفتگو شروع کرنے کی تاریخ دینے کے سوال پر ایرانی وزیر خارجہ کا جواب

عالمی
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جوہری معاہدے پر گفتگو شروع کرنے کے ہر طرح کے مغربی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی تاریخ نہیں دیں گے کہ کب معاملے پر دوبارہ بار چیت شروع ہو سکتی ہے؟ انکا کہنا تھا کہ ایران اور مغربی ممالک کے "جلد" کا مطلب مختلف ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بات چیت جلد شروع ہو جائے گی جس پر ایک صحافی نے پوچھا کہ کتنی جلد؟ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ جلد کا مطلب ایک دن ہے، ہفتہ یا مہینہ؟ سوال کے جواب میں عبداللھیان کا کہنا تھا کہ مغرب ارو ایران کے "جلد" میں بہت فرق ہے۔ ایران کے لیے اس کا مطلب کوئی وقت نہیں بلکہ مناسب وقت ہے۔ نئی حکومت ابھی دستاویزات کا مطالعہ کر رہی ہے، معاملات کو اچھے سے سمجھ کر اس پر بات چیت شروع ہو گی۔ یاد رہے کہ 2015 میں ایران کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، روس، چین، جرمنی اور فرانس نے جوہری معاہدہ کیا تھ...
دہلی: عدالت میں مافیا گروہ کا سرغنہ قتل، وکیل کے لباس میں آئے حملہ آور بھی مارے گئے، خاتون وکیل سمیت 6 افراد زخمی – ویڈیو

دہلی: عدالت میں مافیا گروہ کا سرغنہ قتل، وکیل کے لباس میں آئے حملہ آور بھی مارے گئے، خاتون وکیل سمیت 6 افراد زخمی – ویڈیو

رہن سہن
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی اعلیٰ عدالت میں آج فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ وکیل کے لباس میں ملبوس عدالت میں گھسے تِلو نامی مافیا گروہ کے دو غنڈوں نے مخالف مافیا کے سرغنہ جتندر جوگی پر کی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جواب میں عدالت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں کو مار دیا، جب کہ اس سارے حادثے کے دوران ایک خاتون وکیل سمیت 6 افراد بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/GauravPandhi/status/1441329587951071239?s=20 https://twitter.com/BawaNaaved/status/1441319061124644864?s=20 سماجی میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو میں عدالت کے باہر ہلچل اور ڈرے ہوئے ہندوستانی پولیس اہلکار دیکھے جا سکتے ہیں۔...
معروف انقلابی رہنما چی گویرا کے قتل سمیت متعدد عالمی سازشوں میں ملوث متنازعہ کیوبائی کردار فیلکس رودریگوز کو امریکہ کا تمغہ آزادی کا انعام

معروف انقلابی رہنما چی گویرا کے قتل سمیت متعدد عالمی سازشوں میں ملوث متنازعہ کیوبائی کردار فیلکس رودریگوز کو امریکہ کا تمغہ آزادی کا انعام

عالمی
امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نے امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کے ہاتھوں خود کو بیچنے اور انتہائی متنازعہ شخصیت فیلکس رودریگوز کو ریاست کے اعلیٰ ترین تمغے، تمغہ آزادی سے نوازا ہے۔ یاد رہے کہ اپنے وطن کیوبا سے غداری کرنے والا فیلکس رودریگوز معروف انقلابی رہنما چی گویرا سمیت عالمی سطح پر کئی اہم شخصیات کے قتل اور حکومتیں گرانے میں ملوث رہا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر نے تمغہ دینے کی تقریب کی تصویر اپنے سماجی میڈیا کھاتے پر نشر کی اور ساتھ لکھا کہ رودریگوز کیوبا سے بھاگا اور اس نے امریکہ کو اپنا وطن بنایا، رودریگو کیوبا کی سرحد پر کمیونزم کے خلاف امریکی فوج اور جاسوس ادارے کے ساتھ آزادی کے لیے لڑا، ہمیں خوشی ہے کہ ہم رودریگو کو تمغہ آزادی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رودریگوز کا چچا کیوبا پر جبری مسلط حکومت امریکی حمایت یافتہ آمر فلگینسیو باتستا کی کابینہ کا حصہ بھی تھا۔ رودریگو خود کیو...
یورپ کے لیے یہ جاگنے کا وقت ہے: چین کے خلاف آسٹریلیا کے ساتھ بننے والے نئے امریکی اتحاد پر یورپی قیادت خوف کا شکار، خارجہ پالیسی بدلنے پر زور

یورپ کے لیے یہ جاگنے کا وقت ہے: چین کے خلاف آسٹریلیا کے ساتھ بننے والے نئے امریکی اتحاد پر یورپی قیادت خوف کا شکار، خارجہ پالیسی بدلنے پر زور

عالمی
امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی پیشکش کے بعد دیگر یورپی اقوام خصوصاً جرمنی اور فرانس کی جانب سے سخت خفگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فرانس کو اعتراض ہے کہ اس پیشکش کے بعد آسٹریلیا نے فرانس سے طے آبدوز کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ جرمنی نے بھی مسئلے پر فرانس کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقدام دراصل یورپی اتحاد کے لیے پیغام ہے کہ انہیں یکجا اور متحد ہونا ہوگا، اور اپنے مسائل اور اہداف میں خود مختاری کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ اس موقع پر جرمنی کے وزیر برائے یورپی اتحاد کا کہنا تھا کہ ہمیں دوسروں پر انحصار ختم کر کے صرف تعاون کی پالیسی اپنانا ہو گی، براعظمی اتحادیوں کو اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے یک زبان ہونا ہو گا، میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ اعتماد میں بحالی مشکل ہے لیکن ایسا کرنا ناگزیر ہے ...
پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر بڑی غلطی کی: وزیراعظم عمران خان کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر بڑی غلطی کی: وزیراعظم عمران خان کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

پاکستان
https://youtu.be/AwaLiBTFuxw پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر بڑا نقصان اٹھایا، ایسے میں امریکی سیاستدانوں کی طرف سے یہ پاکستان کو شکست کو الزام دینا انتہائی تکلیف دہ ہے، ان جذبات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو میں کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں ارکان نے افغانستان میں شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا، یہ امریکی انتظامیہ کی کم فہمی کی علامت ہے۔ مجھے بطور پاکستانی امریکی سیاستدانوں کے ان تبصروں سے بہت دکھ ہوا۔ گیارہ ستمبر کے وقت پاکستان شدید دباؤ میں تھا، اس وقت پاکستان پر ایک باغی آمر پرویز مشرف مسلط تھا، جو منتخب حکومت کو برطرف کر کے حکومت پر قابض ہوا، اسے عالمی سطح پر اپنی حکومت کی توثیق کے لیے امریکی مدد درکار تھی، اور اس نے اس موقع کا بھرپور استعمال کیا۔ اس نے اس کے ساتھ ...
یونان: مہاجرین کی خیمہ بستی میں آگ، پناہ گزینوں کی حالت ناگفتہ بہ

یونان: مہاجرین کی خیمہ بستی میں آگ، پناہ گزینوں کی حالت ناگفتہ بہ

رہن سہن
یونان کے جزیرے ساموس میں پہلے سے منتقلی کے لیے منتظر مہاجرین کی خیمہ بستی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث بستی میں مقیم سینکڑوں افرادکو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 ویگنوں نے حصہ لیا اور آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت مہاجرین کا کہنا ہے کہ آگ پہلے سے خالی خیموں میں لگی۔ انتظامیہ نے آگ سے بچ کر نکلنے والے 500 سے زائد افراد کو عارضی طور پر دیگر خیموں میں منتقل کر دیا ہے۔ بدلتے موسم کی سختی اور گنجائش سے زائد افراد کو خیموں میں رکھنے کے باعث لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 700 افراد کے لیے بنی ایک خیمہ بستی میں 7000 افراد مقیم ہیں۔ سات سو افراد کے لیے بنے ایک کیمپ میں بنیادی سہولیات تو نہیں البتہ دسیوں قسم کی حصاریں ضرور ہیں، جن میں برقی تاریں، ایکس رے، مقناطیسی دروازے، کیمرے اور ایسے افراد کے لیے الگ جیل جنکی پناہ...
چین کے خلاف آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی پیشکش: انڈونیشیا کی جانب سے تحفظات کا اظہار، خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کی دوہائی، جواب میں آسٹریلوی وزیر اعظم نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا

چین کے خلاف آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی پیشکش: انڈونیشیا کی جانب سے تحفظات کا اظہار، خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کی دوہائی، جواب میں آسٹریلوی وزیر اعظم نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا

عالمی
انڈونیشیا نے برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز بیچنے کا معاہدہ سامنے آنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مشرق بعید کے مسلم ملک کا کہنا ہے کہ اس سے خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی اور عوامی بہبود متاثر ہو گی۔ انڈونیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ آسٹریلیا کو جوہری آبدوز دے کر خطے میں سمندری قوت کے تناسب کو خراب کر دیں گے، اور آسٹریلیا اس جدید ہتھیار کا حامل دنیا میں ساتواں ملک بن جائے گا۔ انڈونیشیا کو اس اقدام پر شدید تحفظات ہیں، انڈونیشیا چاہے گا کہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پاسداری کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کو خطے میں بیرونی اثرورسوخ کا رستہ روکنا چاہیے، اور علاقائی امن، استحکام اور تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینی چاہیے۔ انڈونیشیا نے آسٹریلیا کو علاق...

Contact Us