Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

روسی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ: وفاقی کونسل برائے قومی خودمختاری کا اجلاس منعقد، ایپل اور گوگل نے فوری متنازعہ ایپلیکیشنیں سٹور سے ہٹا دیں

روسی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ: وفاقی کونسل برائے قومی خودمختاری کا اجلاس منعقد، ایپل اور گوگل نے فوری متنازعہ ایپلیکیشنیں سٹور سے ہٹا دیں

روس
گوگل اور ایپل نے جیل میں قید روسی سیاستدان الیگژے ناوالنے کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی سازش کے لیے متعارف کروائی گئی آن لائن غیر سرکاری ایپلیکیشنوں کو اپنے ایپ سٹوروں سے ہٹا دیا ہے۔ امریکی مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے روسی حکومت نے باقائدہ اس حوالے سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور امریکی حکومت پر بھی روسی انتخابات میں مداخلت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ گوگل اور ایپل نے سمارٹ ووٹنگ نامی ایپلیکیشنیں انتخابات سے ایک رات پہلے تلف کی ہیں۔ روس نے کمپنیوں کو تنبیہ کی تھی کہ اگر انہوں نے انتخابات میں مداخلت کے ہتھکنڈے نہ روکے اور سازش کو نہ روکا تو کمپنیوں پر بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ روسی حکومت مسلسل امریکی کمپنیوں کو تنبیہ کر رہی تھی تاہم ردعمل ملکی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں مداخلت کو روکنے کے لیے قائم قائمقا...
اقوام متحدہ کی مصنوعی ذہانت کو لے کر انسانی حقوق کی پامالی کی دوہائی، ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کی ضرورت پر زور

اقوام متحدہ کی مصنوعی ذہانت کو لے کر انسانی حقوق کی پامالی کی دوہائی، ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کی ضرورت پر زور

فن/ٹیکنالوجی
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی کے بڑے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک اس حوالے سے باقائدہ قانونی و اخلاقی تحفظ کو یقینی نہ بنا لیا جائے اور اسکے منفی اثرات کا اندازہ نہ لگا لیا جائے اس پر قانونی پابندی لگانا ہو گی۔ مائیکل بیکلیٹ نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کی ایسی تمام مصنوعات یا ایپلیکیشنوں پر پابندی لگانا چاہیے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں استعمال ہوتی ہیں، انہوں نے ایسی مصنوعات کے بیچنے اور بنانے پر پابندی لگانے کے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔ https://twitter.com/UNHumanRights/status/1438140553070354437?s=20 اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اب صرف ہمارے روزمرہ کے معاملات اور ذہنی مشقوں میں نہیں بلکہ جذبات میں بھی مداخلت کر رہی ہے۔ ٹیکنالوجی ہمارے بھلے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے لیکن اب اس...
پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کی مشترکہ عسکری مشقیں (3 بھائی- 2021) باکو میں جاری – ویڈیو

پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کی مشترکہ عسکری مشقیں (3 بھائی- 2021) باکو میں جاری – ویڈیو

عالمی
https://youtu.be/uyzhr2i-KFM آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کی مشترکہ عسکری مشقیں جاری ہیں۔ تینوں ممالک کی پہلی مشترکہ عسکری مشقیں 20 ستمبر تک، ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔ اس موقع پر آزربائیجان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مشقوں سے تینوں ممالک میں تعاون بڑھنے کے امکانات پیدا ہوں گے اور آئندہ امن کے استحکام کے لیے راہ ہموار ہو گی۔ یاد رہے کہ ترکی اور آزربائیجان دونوں ترک النسل ممالک ہیں اور اس سے پہلے بھی مشترکہ عسکری مشقیں کرتی رہی ہیں لیکن پاکستان کو پہلی بار ان میں مدعو کیا گیا ہے۔ آزربائیجان کے 2020 میں آرمینیا سے 44 دن کی جنگ کے بعد کاراباخ سمیت اپنے دیگر علاقے خالی کروانے میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔...
فرانس کا مغربی افریقہ میں داعش کے کمانڈو عدنان الصحراوی کو مارنے کا دعویٰ

فرانس کا مغربی افریقہ میں داعش کے کمانڈو عدنان الصحراوی کو مارنے کا دعویٰ

سیاست
فرانسیسی صدر ایمینؤل میخرون نے افریقی ریکستان صحارا میں داعش کے اہم کمانڈو کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپنے بیان میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ داعش سے وابستہ ایک گروہ مالی اور نائیجیر کی سرحد پر متحرک تھا، جس کے سربراہ عدنان ابو والد الصحراوی کو علاقے میں موجود فرانسیسی افواج نے خصوصی آپریشن میں مار دیا ہے۔ یورپی ملک کے صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق الصحراوی نے 2015 میں داعش سے تعلق جوڑا اور یہ ساحل کے علاقے میں مغربی افواج پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے، جس میں 2017 میں ٹونگو ٹونگو کے علاقے میں امریکی افواج پر ہونے والا بڑا حملہ بھی شامل تھا، حملے میں 4 امریکی اور 5 نائیجیری فوجی مارے گئے تھے۔ گروہ نے کئی ماہ بعد حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور غیر ملکی افواج کو وہاں سے نکل جانے کی تنبیہ کی تھی۔ امریکہ نے الصحراوی کو مار...
چین 10 لاکھ 5جی انٹینوں کے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا، 2030 میں 6جی متعارف کرنے کا اعلان بھی کر دیا

چین 10 لاکھ 5جی انٹینوں کے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا، 2030 میں 6جی متعارف کرنے کا اعلان بھی کر دیا

فن/ٹیکنالوجی
چین ملک بھر میں جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی 5جی کے دس لاکھ انٹینے نصب کر نے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جو اس وقت دنیا بھر میں نصب 5جی انٹینوں کا 70٪ فیصد ہے۔ چین میں اس وقت 5جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، جو دنیا بھر میں مجموعی صارفین سے بھی زیادہ ہے۔ چینی حکومت کے مطابق 2023 تک چین میں 56 کروڑ افراد 5جی ٹیکنالوجی کے حامل ہوں گے، یعنی 40٪ آبادی جدید اور تیز ترین مواصلاتی کا استعمال کر رہی ہو گی۔ چینی وزیر برائے صنعت و مواصلاتی ٹیکنالوجی ژیاؤ یاکنگ کے مطابق چین اس وقت بلا شرکت غیر مواصلاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے، اور ٹیکنالوجی سے وابستہ بیشتر جملہ حقوق چین کے پاس ہیں۔ واضح رہے کہ چین نے دنیا میں سب سے پہلے اکتوبر 2019 میں 5جی ٹیکنالوجی عام شہریوں کے لیے متعارف کروائی تھی، سن 2020 میں چین نے ملک بھر میں 5 لاکھ 80 ہزار انٹینے نصب کی...
امریکہ اور مغربی ممالک آئندہ انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں، مہیا کردہ ثبوتوں پر جواب دیں: روسی وزیر خارجہ

امریکہ اور مغربی ممالک آئندہ انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں، مہیا کردہ ثبوتوں پر جواب دیں: روسی وزیر خارجہ

روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے امریکہ سے ملک میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے دیے گئے ثبوتوں پر جوابدہی طلب کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اعلیٰ روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکی سفیر جان سلیون کو واضح ثبوت فراہم کیے تھے جن میں امریکہ کی جانب سے روس کے آئندہ انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے منصوبہ عیاں ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود کوئی جواب سامنے نہیں آیا، یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، اس پر امریکی نمائندے کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ امریکہ کیا کر رہا ہے، اور کیوں؟ ثبوتوں میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے لے کر دیگر ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ ان میں گوگل، ایپل، وی پی این اور دیگر شامل ہیں۔ روسی تحقیقاتی اداروں کے مطابق مجموعی طور پر 10 امریکی اور دیگر مغربی ممالک کی کمپنیاں اس منصوبے میں شام...
افغانستان سے تضحیک آمیز انخلاء: برطانوی نائب وزیر دفاع نے کڑی تنقید کے بعد دلبرداشتہ فوجیوں کی خودکشیوں کا بیان واپس لے لیا، کہا تحقیقات سے پتہ چلا کہ خبر جھوٹی تھی

افغانستان سے تضحیک آمیز انخلاء: برطانوی نائب وزیر دفاع نے کڑی تنقید کے بعد دلبرداشتہ فوجیوں کی خودکشیوں کا بیان واپس لے لیا، کہا تحقیقات سے پتہ چلا کہ خبر جھوٹی تھی

سیاست
برطانوی نائب وزیر دفاع جیمز ہیئپی نے برطانوی فوجیوں کی خودکشی کا بیان واپس لیتے ہوئے عوام سے معافی مانگی ہے۔ افغانستان میں شکست پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی عہدے دار کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ افغانستان سے تضحیک آمیز انخلاء پر برطانوی فوجی بہت شکستہ دل ہیں اور کچھ نے خودکشی کر لی ہے۔ معاملہ اٹھنے پر نائب وزیر دفاع پر کڑی تنقید ہوئی کہ انہوں نے کیوں ایک غیر مصدقہ خبر کو میڈیا پر بیان کیا۔ سکائی نیوز سے گفتگو میں جیمز ہیئپی نے فوجی جوانوں کی نفسیاتی حالت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں فوری نفسیاتی مشاورت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے منصوبہ لانے کی پیشکش بھی کی تھی تاہم عوامی سطح پر تحقیقات کے بغیر بات کرنے پر تنقید کے باعث انہوں نے بیان واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں فوج میں خود کشی کے واقعات کی تعداد ک...
ڈنمارک میں کلچر کے نام پر جہالت کا ناچ: رواں برس حد درجہ 1428 ڈولفن کی نسل کشی، مارنے کے بعد دفن، علاقائی سمندری ماحول کو خطرہ لاحق

ڈنمارک میں کلچر کے نام پر جہالت کا ناچ: رواں برس حد درجہ 1428 ڈولفن کی نسل کشی، مارنے کے بعد دفن، علاقائی سمندری ماحول کو خطرہ لاحق

رہن سہن
ڈنمارک میں کلچر کے نام پر زمانہ جہالت سے جاری ڈولفن مچھلی کی بیہمانہ نسل کشی کی روایت کو مناتے ہوئے رواں برس بھی 1500 کے قریب مچھلیوں کو مار دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/Seasaver/status/1437320283627610113?s=20 ڈنمارک کے خود مختار علاقے فاروع کے لوگ ہمیشہ سے ڈولفن کا گوشت کھاتے رہے ہیں لیکن 16ویں صدی عیسوی سے انکا اجتماعی شکار ایک روایت کی شکل اختیار کر گیا جو ماضی قریب میں کلچر کے نام پر ایک بیہمانہ نسل کشی کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ 2013 میں جزیرہ نما علاقے میں 430 مچھلیوں کو ایک دن میں قتل کیا گیا تھا، جس پر پوری دنیا میں شور کیا گیا۔ اس اعتراض کی بڑی وجہ علاقے کی کل آبادی کا صرف 53 ہزار نفوس پر مبنی ہونا ہے۔ یعنی چاہتے ہوئے بھی اتنی بڑی مقدار میں سمندری مخلوق کو یہ آبادی کھا نہیں سکتی۔ 2021 میں ہونے والی حد درجہ 1428 مچھلیوں کے ایک روز میں قتل پر نہ صرف بین الاقوامی بلکہ مقام...
فرانس میں دیگر نسلوں اور اقوام کے خلاف حکومتی تعصب کی پالیسی جاری: بلیک افریقن ڈیفنس لیگ پر بھی پابندی لگا دی

فرانس میں دیگر نسلوں اور اقوام کے خلاف حکومتی تعصب کی پالیسی جاری: بلیک افریقن ڈیفنس لیگ پر بھی پابندی لگا دی

سیاست
فرانس میں ادارہ جاتی نسل پرستی اور تعصب کی ایک نئی مثال سامنے آئی ہے۔ لبرل یورپی ملک نے افریقی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم تنظیم بلیک افریقن ڈیفنس لیگ پر تقسیم اور نفرت کے پرچار کا الزام لگاتے ہوئے پابندی لگانے کا عندیا دیا ہے۔ وزیر داخلہ گیرالڈ دارمانن نے خصوصی ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "میں نے بلیک افریقن ڈیفنس لیگ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تنظیم ملک میں تقسیم اور نفرت کا پرچار کرتی ہے، اسکی جانب سے معاشرے میں افراتفری اور بدامنی پھیلائی جاتی ہے، جیسا کہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ https://twitter.com/GDarmanin/status/1437367962780979204?s=20 تنظیم یورپ خصوصاً فرانس میں سیاہ فام شہریوں کے تحفظ کے لیے مظبوط آواز ہے۔ صرف فیس بک پر اس کے 3 لاکھ سے زائد حامی موجود ہیں۔ جبکہ اہم سماجی و تحریکی رہنما اس کے رکن ہیں۔ جس واقعے کو بنیاد بنا کر افریقی شہریوں کے حقوق کے لیے کام کرنے ...
سلطنتوں کے قبرستان میں طاقت کی علامت ٹیکنالوجی کھلونا بنی ہوئی: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے امریکی طاقت کا بھرپور مذاق

سلطنتوں کے قبرستان میں طاقت کی علامت ٹیکنالوجی کھلونا بنی ہوئی: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے امریکی طاقت کا بھرپور مذاق

ابلاغ
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زاؤ لجیان نے افغانستان سے ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر کھاتے پہ نشر کرتے ہوئے امریکی طاقت کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ تبصرے میں چینی اعلیٰ عہدے دار نے لکھا کہ "سلطنتوں کے قبرستان میں طاقت کا مظاہرہ کرنے والوں کے جدید ہتھیار مجاہدین کے لیے لطف کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/zlj517/status/1435935034951696391?s=20 واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی بڑی مقدار میں جدید ہتھیار اور جنگی مشینیں افغانستان میں چھوڑ کر بھاگے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد امارات اسلامیہ افغانستان کے ملک کا انتظام سنبھالتے ہی غنی انتظامیہ نے ہمسایہ مالک ازبکستان اور تاجکستان میں پہنچا دیا تھا۔ طالبان کے ہاتھ لگنے والی جنگی مشینوں کی بڑی تعداد تباہ شدہ ہے تاہم اسے بھرپور پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔...

Contact Us