Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

مقبوضہ فلسطین: صیہونی جیل سے شہداء اقصیٰ بریگیڈ کے سابق کمانڈر سمیت 6 اہم مجاہدین سرنگ کھود کر فرار، تلاش کے نام پر قابض انتظامیہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

مقبوضہ فلسطین: صیہونی جیل سے شہداء اقصیٰ بریگیڈ کے سابق کمانڈر سمیت 6 اہم مجاہدین سرنگ کھود کر فرار، تلاش کے نام پر قابض انتظامیہ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی انتظامیہ کی انتہائی حساس گِلباؤ جیل سے 6 فلسطینی مجاہد فرار ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مجاہدین جیل میں سرنگ کھود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، قابض انتظامیہ نے مفرور مجاہدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ https://twitter.com/kann_news/status/1434743332131983361?s=20 ابتدائی معلومات کے مطابق مجاہدین جیل کے بیت الخلاء سے سرنگ نکال کر جیل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، جو جیل کے باہر جنوبی سڑک پر نکلالی گئی تھی۔ 6 اہم مجاہدین کے بھاگ نکلنے پر مقامی انتظامیہ کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، اور صیہوی شہری بھی انتظامیہ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ گلباؤ جیل قابض صیہونی انتظامیہ کا بدنام زمانہ زندان ہے جہاں خصوصی طور پر آزادی کی جدوجہد میں پکڑے جانے والے فلسطینیوں کو رکھا جاتا ہے۔ جیل مغربی کنارے سے کم از کم 4 کلومیٹر دور ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیل سے بھاگ نکلنے والے 6 مجاہ...
جنوبی ایشیا: فضائی آلودگی سگریٹ، شراب نوشی اور دیگر منشیات کی نسبت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو رہی، پاک و ہند میں 40 کروڑ افراد کی صحت اور عمر میں 10 سال تک کمی کا امکان، آگاہی اور فوری اقدامات کی تجویز

جنوبی ایشیا: فضائی آلودگی سگریٹ، شراب نوشی اور دیگر منشیات کی نسبت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو رہی، پاک و ہند میں 40 کروڑ افراد کی صحت اور عمر میں 10 سال تک کمی کا امکان، آگاہی اور فوری اقدامات کی تجویز

صحت و خوراک
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی میں کمی نہ کی گئی تو اس کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت اور عمر پر پڑے گا۔ تحقیق کے مطابق صرف ہندوستان میں کم از کم 40 کروڑ افراد کی عمر میں 9 سال تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ تحقیق کی تفصیل کے مطابق ہندوستان کا شمالی علاقہ خصوصاً دریائے گنگا کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی صحت بری طرح سے متاثر ہونے کا امکان ہے، ان علاقوں میں دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، بہار اور جھاڑ کھنڈ نمایاں ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی کل آبادی کا 40 فیصد ان ہی علاقوں میں آباد ہے اور ان علاقوں کی فضائی آلودگی میں دنیا میں کسی بھی دوسرے خطے سے زیادہ تیزی اور بری طرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی جامعہ شکاگو کے تحقیقی ادارہ برائے توانائی پالیسی نے بھی اپنی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی کے حوالے سے حساسیت کو اجاگر کیا ہے۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہلی سے ک...
افغان جنگ کا بیانیہ اور مستقبل

افغان جنگ کا بیانیہ اور مستقبل

بلاگ
امریکہ اور یورپ کے افغانستان پر 20 سالہ تسلط اور جنگ نے ایشیائی ملک میں سوائے تباہی اور بے چینی کے کچھ نہیں چھوڑا ہے۔ 2 عشروں پر مبنی عسکری مداخلت نے نہ صرف ملک کا مواصلاتی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے بلکہ ملک کا سماجی و سیاسی نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ ملک میں لسانی و گروہی تفریق بڑھی ہے اور معاشرے کو ایک بار پھر خانہ جنگی کے دوراہے پر دھکیل دیا گیا ہے۔ مغربی ممالک کی مچائی تباہی کے افغانستان اور خطے پر اثرات کے بارے میں تفصیل تو آئندہ کے محققین کرتے رہیں گے لیکن فوری طور پر سامنے آنے والے اعدادوشمار بھی ہوشربا ہیں۔ فی الحال دنیا جاننا چاہتی ہے کہ پہلے سے پسماندہ ایک ملک اور غیر روائیتی فوج کے خلاف اس قدر قوت کا استعمال کیوں کر کیا گیا؟ اور یہ سوال مغربی تہذیب کے لیے ہمیشہ شرمندگی کا باعث رہے گا۔ بدترین شکست اور شدید تنقید کے اثر کو کم کرنے کے لیے مغربی ذرائع ابلاغ نے امارات اسلامیہ ا...
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف ادارہ جاتی سطح پر تعصب اور نفرت کا انکشاف: قوم پرست جماعتوں نے حکومتی اعدادوشمار کا استعال کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف ادارہ جاتی سطح پر تعصب اور نفرت کا انکشاف: قوم پرست جماعتوں نے حکومتی اعدادوشمار کا استعال کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

سیاست
جرمنی میں ملکی سکیورٹی کو خطرہ قرار دیے جانے والے افراد میں سے آدھے سے زیادہ مقامی مسلمان ہیں۔ جرمنی کی قوم پرست سیاسی جماعت (اے ایف ڈی) کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں حکومتی اعدادوشمار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کو مقامی نسل پرستوں کی نسبت شدت پسند مسلمانوں سے زیادہ خطرہ ہے اور یہ بات خود حکومتی اعدادوشمار سے ثابت ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی فہرست میں 330 افراد کو مختلف نظریات میں شدت پسند ہونے کے باعث ملکی سکیورٹی کے لیے خطرہ بتایا گیا ہے، ان میں سے 186 مسلمان ہیں اور وہ یا تو مقامی ہیں یا ان کے پاس جرمنی کی دوہری شناخت ہے، مشتبہ افراد میں سے 61 شامی مہاجر ہیں، 17 عراقی، 13 روسی مسلمان، 11 ترک اور 1 افغان شامل ہیں۔ باقی افراد کی قومیت یا تو واضح نہیں یا انکے پاس کوئی حکومتی دستاویز نہیں ہے جن سے انکی قومی شناخت ہو سکے۔ مجموعی طور پر 144 مسلمانوں کو فہرست ...
افغانستان میں شکست: امریکہ اب عالمی قوت نہیں رہا، برطانوی وزیر دفاع

افغانستان میں شکست: امریکہ اب عالمی قوت نہیں رہا، برطانوی وزیر دفاع

عالمی
برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے افغانستان میں مغربی ممالک کی بدترین شکست پر کہا ہے کہ امریکہ اب ایک عالمی قوت نہیں رہا، اسے اب ایک بڑی قوت تو کہا جا سکتا ہے لیکن عالمی قوت نہیں کہا جا سکتا۔ ایک مقامی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں برطانوی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ بلا شبہ برطانیہ بھی کوئی عالمی قوت نہیں ہے لیکن جیسے امریکہ کو افغانستان سے فوج نکالنی پڑی، یہ ساری بے بسی اور ندامت اس چیز کا اشارہ ہے کہ امریکہ اب دنیا کی واحد قوت نہیں رہا۔ کوئی بھی عالمی قوت وہ نہ کر سکے جو وہ کرنا چاہے تو اسے عالمی قوت نہیں کہا جا سکتا۔ بین ویلس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امارات اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کے وقت سے ہی امریکہ سے نالاں ہیں، تاہم صدر بائیڈن کے آنے سے برطانیہ کو امید تھی کہ شاید معاہدے میں کچھ گنجائش پیدا کی جا سکے گی یا کم از کم ساکھ کو بچایا جا سکے گا، تاہم صدر بائیڈن اس میں بھی مکمل طور پر ...
بنگلہ دیش، عرب امارات اور یوروگوئے نے بھی برکس کے ترقیاتی بینک کی رکنیت حاصل کر لی

بنگلہ دیش، عرب امارات اور یوروگوئے نے بھی برکس کے ترقیاتی بینک کی رکنیت حاصل کر لی

مالیات
برکس کے قائم کردہ ترقیاتی بینک نیو ڈویلپمنٹ بینک نے متحدہ عرب امارات، یوروگوئے اور بنگلہ دیش کو بھی بین الاقوامی بینک کی رکنیت میں شامل کر لیا ہے۔ تینوں نئے رکن ممالک کے ساتھ رکنیت کی بات چیت 2020 میں شروع ہوئی تھی۔ رکنیت کا اعلان کرتے ہوئے صدر بینک مارکوس تروئےجو نے کہا کہ انہیں تینوں نئے رکن ممالک کی شمولیت پر خوشی ہے، رکن ممالک باہمی تعاون کے ذریعے ترقیاتی ڈھانچے اور استحکام کے ہدف پر کام کریں گے۔ اس موقع پر شنگھائی میں قائم بینک نے رکنیت کو مزید پھیلانے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔ نیو ڈویلپمنٹ بینک کی رکنیت کا عمل مکمل کرنے کے لیے امیدوار رکن ممالک کو مقامی سطح پر کچھ مالیاتی نظام میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی کچھ بنیادی رقم جمع کروانا ہو گی، جس کے بعد انکی رکنیت کا عمل مکمل ہو جائے گا اور ممالک مشترکہ خزانے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یاد رہے کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک برکس یعنی...
کشمیری رہنما سید علی گیلانی 92 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے: مقبوضہ وادی میں ہندوستانی فوج کی تعداد میں مزید اضافہ، شہریوں کو محبوب رہنما کی نماز جنازہ بھی ادا نہ کرنے دی گئی، تدفین رات کے اندھیرے میں کر دی گئی

کشمیری رہنما سید علی گیلانی 92 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے: مقبوضہ وادی میں ہندوستانی فوج کی تعداد میں مزید اضافہ، شہریوں کو محبوب رہنما کی نماز جنازہ بھی ادا نہ کرنے دی گئی، تدفین رات کے اندھیرے میں کر دی گئی

پاکستان
کشمیری آزادی پسند رہنما سید علی گیلانی کی نظر بندی میں وفات کے بعد ہندوستان نے مقبوضہ وادی میں فوج مزید بڑھا دی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے مظاہرے اور احتجاج کے پیش نظر دہلی حکومت نے شہریوں کو جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہ دی اور انتہائی مختصر افراد کی موجودگی میں ہردلعزیز رہنما کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سمیت مواصلات کے دیگر ذرائع بھی بند ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکری تعیناتیاں سرینگر سمیت علاقے کے اہم مقامات پر کی گئی ہیں، اور صرف طبی مجبوری کے حامل افراد کو حرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سید علی گیلانی کے گھر کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور لوگوں کو تعزیت کے لیے بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہندوستانی فوج نے ظلم کی تاریخ میں اضافہ کرتے ہوئے سید علی گیلانی کی وصیت کے برعکس انکی تدفین مرکزی قبرستان کے بجائے ایک غیر معروف مقام پر رات گئے کی ...
بیسویں صدی میں روس بڑی سماجی و سیاسی تبدیلیوں اور جنگوں سے گزرا، وگرنہ آج روس کی آبادی 50 کروڑ ہوتی: صدر پوتن

بیسویں صدی میں روس بڑی سماجی و سیاسی تبدیلیوں اور جنگوں سے گزرا، وگرنہ آج روس کی آبادی 50 کروڑ ہوتی: صدر پوتن

روس
اگر بیسویں صدی میں ہونے والے بڑے واقعات نہ ہوتے جن کے نتیجے میں روس میں انقلاب آیا اور ملک مکمل تباہی کے دہانے پر آگیا تو آج روس کی آبادی موجودہ تعداد سے کئی گناء زیادہ ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ماسکو میں اسکولوں کے طلباء کے ایک گروہ سے گفتگو کے دوران کیا گیا۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ملک کی خونی تاریخ ہماری آبادی میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ روس گزشتہ صدی میں 2 بار ٹوٹا اور ہر بار نئی بنیادوں پر کھڑا ہوا۔ صدر پوتن کا اشارہ 1917 میں آنے والے شراکتی انقلاب اور پھر 1992 میں سویت یونین کے ٹوٹنے کی طرف تھا۔ روسی صدر نے بچوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر یہ سب نہ ہوا ہوتا تو آج کا روس بالکل مختلف ہوتا، اور اسکی آبادی کم از کم 50 کروڑ ہوتی۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کی آبادی صرف 15 کروڑ نفوس پر مبنی ہے، جس میں گزشتہ سوا سو برسوں میں صرف 3 کروڑ کا اضا...
بنگلہ دیش: 2016 میں ہم جنس پرستی کا پرچار کرنے والے 2 افراد کے قتل میں ملوث 8 اسلام پسندوں میں سے 6 کو سزائے موت کی سزا، 2 کو رہائی

بنگلہ دیش: 2016 میں ہم جنس پرستی کا پرچار کرنے والے 2 افراد کے قتل میں ملوث 8 اسلام پسندوں میں سے 6 کو سزائے موت کی سزا، 2 کو رہائی

رہن سہن
بنگلہ دیش کی مقامی عدالت نے پانچ سال قبل دو ہم جنس پرست کارکنوں کے قتل کے جرم میں 6 اسلام پسند شہریوں کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دو افراد کو جرم ثابت نہ ہونے پر چھوڑ دیا ہے۔ ڈھاکہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مجیب الرحمٰن نے 6 میں سے 4 ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی جبکہ دو ملزمان اس وقت عدالت میں موجود نہ تھے۔ غیر موجود افراد میں سے ایک سابق فوجی افسر بھی تھا۔ سن 2016 میں ڈھاکہ میں ہم جنس پرستی کے پرچار کے لیے شائع ہونے والے پہلے میگزین کے مدیر زلحاج منان اور اسکے دوست رابی ٹونی کو قتل کو قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کا الزام انصار اسلام نامی گروہ پر لگایا گیا تھا، جو اس وقت ملک میں ایک کالعدم تنظیم ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت کے مطابق انصار اسلام القائدہ سے منسلک تنظیم ہے اور اسے 2015 میں کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سزائے موت کی سزا دیے جانے والے 6 افراد میں سے 5...
افغانستان میں بحران کا ذمہ دار صرف امریکہ ہے، امید ہے پوری دنیا کو اپنی اقدار دینے کا امریکی شوق پورا ہوگیا ہو گا، خطے میں انسانی المیے سے بچنا ہے تو دنیا کو مل کر فوری اقدامات کرنا ہوں گے: صدر پوتن

افغانستان میں بحران کا ذمہ دار صرف امریکہ ہے، امید ہے پوری دنیا کو اپنی اقدار دینے کا امریکی شوق پورا ہوگیا ہو گا، خطے میں انسانی المیے سے بچنا ہے تو دنیا کو مل کر فوری اقدامات کرنا ہوں گے: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکہ کی افغانستان میں پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ساری صورتحال کا ذمہ دار صرف اور صرف امریکہ ہے، افغان معاشرے کو بدلنے اور قومی ریاست تشکیل دینے کی امریکی کوششیں نام رہیں، دنیا کو اب افغانستان میں کسی قسم کے المیے کے پیدا ہونے سے پہلے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ماسکو میں طلباء کی ایک نشست میں گفتگو کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کا نتیجہ خود میں ایک المیہ اور نقصان ہے، امریکی 20 سال تک اس ملک میں رہے انہیں تہذیب کے نام پر اپنی اقدار دینے میں لگے رہے، امریکی پوری دنیا کو اپنے انداز کی جمہوریت دینے کے دلدادہ ہیں، جو ایک ناممکن خواہش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ اس کا منفی اثر ہوا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ صورتحال کو بہتر کرنے کی ضروت ہے، اور یہ فوری اور اچھے انداز میں ہونا چاہیے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ممکن ...

Contact Us