Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکی صدر جوبائیڈن نے مئی تک افغانستان سے فوجی انخلاء کرنے سے معذرت کر لی، اگلی تاریخ دینے سے بھی انکاری، طالبان کی سخت ردعمل کی دھمکی

امریکی صدر جوبائیڈن نے مئی تک افغانستان سے فوجی انخلاء کرنے سے معذرت کر لی، اگلی تاریخ دینے سے بھی انکاری، طالبان کی سخت ردعمل کی دھمکی

عالمی
متعدد دیگر امریکی عہدے داروں کی طرح صدر جوبائیڈن نے بھی افغانستان سے مئی 2021 تک فوجیں نکالنے کا وعدہ وفا نہ کرنے کا عندیا دے دیا ہے۔ صدر بائیڈن نے جواز کے طور پر تکنیکی وجوہات کا عزر پیش کیا ہے اور کہ ہے کہ مئی تک ایسا ممکن نہیں۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں وہاں مستقل رہنا نہیں چاہتا لیکن افواج کا انخلاء محفوظ اور خوب تر ترتیب میں ہونا چاہیے۔ ہم افغانستان سے ضرور نکلیں گے لیکن کب نکلیں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ صحافیوں کے اگلی تاریخ پوچھنے پر بھی امریکی صدر نے کوئی تاریخ نہ دی اور کہا کہ تاریخ دینے کا مطلب اگلے انخلاء کا منصوبہ دینا ہے، جس کے لیے امریکہ ابھی تیار نہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے مئی 2021 تک انخلاء کا وعدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، اور اس کے لیے دوحہ، قطر میں باقائدہ معاہدہ کیا گیا تھا۔ طالبان نے امریکہ کے وعدہ وفا نہ کرن...
مصر: ٹرین حادثے میں 32 افراد جاں بحق، 66 زخمی

مصر: ٹرین حادثے میں 32 افراد جاں بحق، 66 زخمی

رہن سہن
مصری شہر سہاگ میں دو ٹرینوں کی آپسی ٹکر میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 66 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد مقامی آبادی کے لوگ اور شہر کا ہنگامی مدد کا عملہ فوری حرکت میں آگیا اور 36 ایمبولنسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے زخمی افراد کو فوری اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ https://twitter.com/RT_com/status/1375424798269005832?s=20 حادثہ ایک ٹرین کے دوسری کو پیچھے سے ٹکر کے باعث پیش آیا، جس سے اگلی ٹرین کی پچھلی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کا سبب تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں ٹرینوں کے ڈرائیوروں کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ https://twitter.com/AbdelglelHh/status/1375420633262211072?s=20 دو سال قبل بھی مصر میں ایک بڑے ٹرین حادثے میں 24 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جبکہ 2017 میں مصر میں مجموعی طور پر 1793 ٹرین حادثات ہوئے۔ https://twitte...
روسی سماجی میڈیا پر پالتو شیرنی کے چرچے – ویڈیو

روسی سماجی میڈیا پر پالتو شیرنی کے چرچے – ویڈیو

بصری مواد
روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی دیہہ میں ایک گھر کی چھت پر بیٹھی شیرنی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے پر دو ہمسائیوں میں جھگڑا ہو گیا۔ ویڈیو میں شیرنی کو چھت پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، پر شیرنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غیر معمولی منظر نہ تھا جسے ہمسائے نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شائع کر دیا، اور انکے لیے مصیبت بنانے کی کوشش کی۔ https://www.instagram.com/p/CM4JVbcINaV/?utm_source=ig_web_copy_link شیرنی کے مالک کا کہنا ہے کہ انکا اپنا چڑیاگھر ہے، جہاں کئی جانور رہتے ہیں، اور ہمسایہ اس سب سے بخوبی واقف ہے، ہمیں نہیں معلوم اس منظر کو یوں نشر کرنے کے پیچھے ہمسائے کا کیا مقصد تھا۔ مالک نے مزید وضاحت کی کہ اس شیرنی کے انکے پاس مکمل دستاویزات ہیں اور اسکی اچھے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے، اسے بچپن میں چڑیاگھر سے لیا گیا تھا کیونکہ اسکی ماں اسے دودھ نہیں پلاتی تھی۔...
پاکستان کا 900 کلومیٹر تک مار کرنے  والے شاہین1اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا 900 کلومیٹر تک مار کرنے والے شاہین1اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان
پاکستان نے 900 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین1اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل کے نئے ڈیزائن اور تکنیک کے ساتھ ساتھ ہدف کی شناخت کے لیے نصب جدید ترین نظام کا تجربہ کرنا تھا۔ https://twitter.com/omar_quraishi/status/1375418076515164161?s=20 تجربے کے موقع پر میزائل تیار کرنے والا تمام تکنیکی عملہ وقوعہ پر موجود تھا، جنہیں کامیاب تجربے پر ملکی قیادت کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے فروری میں بھی بابر میزائل کا تجربہ کیا تھا، جو 450 کلومیٹر تک کامیاب نشانہ لگا سکتا ہے۔...
ٹرمپ کے سخت ترین ناقد برنی سینڈر بھی سابق صدر کے سماجی میڈیا کھاتوں پر پابندی کے خلاف بول پڑے، کہا؛ نجی کمپنیوں کو یہ طاقت نہیں دی جاسکتی، سماجی میڈیا پالیسیوں میں توازن لائے

ٹرمپ کے سخت ترین ناقد برنی سینڈر بھی سابق صدر کے سماجی میڈیا کھاتوں پر پابندی کے خلاف بول پڑے، کہا؛ نجی کمپنیوں کو یہ طاقت نہیں دی جاسکتی، سماجی میڈیا پالیسیوں میں توازن لائے

سیاست
امریکی سینٹر برنی سینڈر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سماجی میڈیا کھاتوں پر پابندی کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مخالف آواز کو دبانے کا رحجان شروع ہو جائے گا۔ مقامی پاڈ کاسٹ سے گفتگو میں سینٹر برنی کا کہنا تھا کہ وہ اس سوچ سے غیرمطمئن ہیں کہ چند سماجی میڈیا کمپنیوں کے پاس طاقت ہو کہ وہ زندگی سے متعلق مختلف نقطہ نظر رکھنے والے کی آواز دبا سکیں۔ گفتگو میں برنی سینڈر نے معاملے پر ایک متوازی سوچ کی ضرورت پر زور دیا۔ ماضی میں سابق صدر کے شدید ناقد ہونے کے باوجود امریکی سینٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ انکے پاس فی الحال کوئی متوازی حل نہیں ہے جس سے آن لائن پروان چڑھنے والے ابلاغی رویے کو درست کر سکیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ شیطان انسان کو تفصیل میں گمراہ کر دیتا ہے۔ سینٹر کا کہنا تھا کہ آج ڈونلڈ ٹرمپ ہے، کل کو کوئی اور ہوگا جسکا منہ مختلف رائے رکھنے پر منہ بند کر دی...
اسلحے کی جنگ میں کامیابی حاصل نہ کر سکنے کے بعد مغرب نے روسی تہذیب کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کر رکھی ہے: روسی وزارت دفاع کے مشیر اعلیٰ کی قوم کو تنبیہ

اسلحے کی جنگ میں کامیابی حاصل نہ کر سکنے کے بعد مغرب نے روسی تہذیب کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کر رکھی ہے: روسی وزارت دفاع کے مشیر اعلیٰ کی قوم کو تنبیہ

روس
روسی وزارت دفاع کے مشیر آندرے النتسکی نے حکومت اور عوام کو تنبیہ کی ہے کہ جوہری قوت اور مظبوط فوج کے باعث دشمن ممالک روس کو نشانہ بنانے سے قاصر ہیں لہٰذا انہوں نے روسی تہذیب کے خلاف جدید جنگ شروع کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مشیر کا کہنا تھا کہ مغرب روس کی عسکری قوت اور تاریخ سے بخوبی واقف ہے، لہٰذا ہمیں آئندہ ایک دہائی تک بھی کسی براہ راست حملے کا خطرہ نہیں، البتہ دشمن نے اب حملے کا پینتڑا بدلا ہے، اور اب ہمارے عام شہریوں کی سوچ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سائبر حملے کیے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل صنعت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اعلیٰ روسی عہدےدار نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اب شہریوں کے سوچنے کے عمل کو کنٹرول کر رہا ہے، ان سے شہری حقوق کی تعلیم چھین کر انتشار کو بطور حل سکھایا جا رہا۔ دشمن نے ہماری تہذیب، دماغوں پر حملہ کر دیا ہے۔ آندرے کا مزید کہنا تھا کہ جنگوں سے متاثر ...
بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار کا افغان امن معاہدہ کے مطابق افغانستان سے فوجیں نہ نکالنے  کا بیان: طالبان کی معاہدہ توڑنے پر سخت نتائج کی دھمکی

بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار کا افغان امن معاہدہ کے مطابق افغانستان سے فوجیں نہ نکالنے کا بیان: طالبان کی معاہدہ توڑنے پر سخت نتائج کی دھمکی

عالمی
اعلیٰ امریکی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ یکم مئی کو افغانستان سے مکمل انخلاء نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو امریکہ طالبان کے ساتھ کیے امن معاہدے کو توڑ دے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے اسلحہ کے سربراہ ایڈم سمتھ نے واشنگٹن میں ایک تحقیقاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ صدر ٹرمپ کے افغان امن معاہدے کو پور انہیں کر رہا، یکم مئی بہت نزدیک ہے، اور یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ آپ 6 ہفتوں میں 10 ہزار سے زائد فوجی کسی ملک سے نکال لو۔ امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ انکی پہلی ترجیح ہو گی کہ وہ طالبان سے گفتگو کے لیے وقت لیں اور انہیں معاہدے کی میعاد بڑھانے پر راضی کریں، ایڈم کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں انکا جواز منطق کے عین مطابق ہے، اور امید ہے طالبان اسے مان لیں گے۔ https://twitter.com/RStatecraft/status/1374775333795340298?s=20 امریکی عہدے دار ک...
برطانوی اسکول میں بھی استاد نے کلاس کے دوران محمدﷺ کے کارٹون دکھا دیے: مقامی مسلم آبادی سراپا احتجاج، ہیڈماسٹر کی معافی بھی مسترد، استاد کو نوکری سے نکالنے کا مطالبہ

برطانوی اسکول میں بھی استاد نے کلاس کے دوران محمدﷺ کے کارٹون دکھا دیے: مقامی مسلم آبادی سراپا احتجاج، ہیڈماسٹر کی معافی بھی مسترد، استاد کو نوکری سے نکالنے کا مطالبہ

سیاست
برطانیہ میں اسکول کے استاد کی جانب سے کلاس کے دوران پیغمبر محمدﷺ کے کارٹون دکھانے پر درجنوں مسلمان شہری احتجاج کر رہے ہیں۔ واقع مغربی یارک شائر کے بیٹلی گرامر اسکول میں پیش آیا جہاں بروز پیر دینیات کے درس کے دوران استاد نے بچوں کو فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے شائع کردہ محمدﷺ کے کارٹون دکھائے۔ جس پر بچوں کے والدین اور مقامی مسلمانوں نے اسکول کے سامنے مظاہرہ کیا۔ واقع کو رفع دفع کرنے کے لیے اسکول کے ہیڈماسٹر نے والدین سے بلامشروط معافی مانگی تاہم والدین نے گستاخ استاد کے ملازمت سے نکالے جانے تک معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ استاد اس سے پہلے بھی گستاخی کر چکا ہے، اسے مزید موقع نہیں دیا جا سکتا۔ https://twitter.com/Majstar7/status/1375047049171898368?s=20 مقامی مسجد کے امام نے ہیدماسٹر سے بات کی ہے اور اطلاعات کے مطابق انہیں استاد کے خلاف کارروائی کی یقین...
مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے محلوں میں قائم خفیہ فوجی اڈوں کی فہرست آن لائن نقشے پہ شائع کر دی، شہری نالاں، قابض فوجی بھی حماس کے راکٹ حملوں کے خوف میں مبتلا

مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے محلوں میں قائم خفیہ فوجی اڈوں کی فہرست آن لائن نقشے پہ شائع کر دی، شہری نالاں، قابض فوجی بھی حماس کے راکٹ حملوں کے خوف میں مبتلا

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے ملک بھر میں بغیر اندراج کے قائم خفیہ چیک پوسٹوں اور فوجی کیمپوں کی تفصیل آن لائن شائع کر دی ہے۔ غلطی کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے قائم مراکز کی نشاندہی کرنے والے آن لائن نقشے پر کی گئی، جسے بطور حوالہ ایک مقامی اخبار نے اپنے تازہ شمارے میں شائع بھی کر دیا۔ غلطی کا احساس ہوتے ہی آن لائن نقشے سے خفیہ فوجی کیمپوں میں قائم مراکز کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی غلطی پر واقعے میں ملوث افراد کی سرزنش کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقشے میں جگہوں کا انتخاب محکمہ صحت کی مشاورت سے کیا گیا تھا، اور ہر ممکنہ علاقے میں ایک مرکز قائم کرنے کی پالیسی کو اپنایا گیا تاہم خفیہ عسکری کیمپوں کی نشاندہی ہونے پر جہاں شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا، وہیں فوجی اہلکاروں نے بھی حملے کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گلی محلوں...
یہ 120 سال پرانا چین نہیں، تم سب مل کر بھی چینی قوت کو برداشت نہیں کر سکو گے: چین کی اپنے خلاف مغربی ممالک کے نئے اتحاد کو سیدھی دھمکی

یہ 120 سال پرانا چین نہیں، تم سب مل کر بھی چینی قوت کو برداشت نہیں کر سکو گے: چین کی اپنے خلاف مغربی ممالک کے نئے اتحاد کو سیدھی دھمکی

عالمی
چین نے اپنے خلاف بننے والے نئے 5 ملکی اتحاد کو سیدھے دھمکی دے دی ہے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ کے 5 ملکی نئے اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ہُوا چُن ینگ کا کہنا تھا کہ 5 آنکھی اتحاد چین کو بادشاہی سلطنت نہ سمجھے جس کے خلاف وہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹ سکتے ہیں۔ ہُوا کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں، اور 21ویں صدی میں آئیں، آج کا چین قنگ سلطنت نہیں ہے۔ مغربی ممالک 19ویں صدی کی طرز پر چین پر قبضہ نہیں کر سکتے، آج کے چینیوں کو 120 سال پہلے کی طرح اکسایا نہیں جا سکتا، لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو سب دیکھ لیں گے کہ آج کے چین کو سنبھالنا ناممکن ہے۔ ہُوا کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں 190 سے زائد ممالک ہیں، پانچ ممالک اس کے نمائندہ بننے سے گریز کریں، تمام ممالک کو باہمی اتفاق سے رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ چین...

Contact Us