Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

نہرِ سوویز کا اولین منصوبہ حضرت عمر کے دور میں تیار ہوا تھا

نہرِ سوویز کا اولین منصوبہ حضرت عمر کے دور میں تیار ہوا تھا

معاون مواد/مہمان تحریریں
پہلے کرونا وائرس نے دنیا کو جھنجھوڑا، اب نہرِ سوویز میں پھنسے جہاز نے ایک اور وارننگ دے دی ہے کہ جدید دنیا اتنی مستحکم نہیں ہے جتنا ہم اسے سمجھتے ہیں اور چھوٹا سا ایک واقعہ اسے ہلا کر رکھ سکتا ہے۔ پچھلے ہفتے سوویز میں پھنس جانے والے دیوقامت بحری جہاز کی وجہ سے روزانہ دنیا کو نو ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور جہاز نکل جانے کی صورت میں بھی بننے والا بدترین ٹریفک جام کئی ہفتوں بعد جا کر صاف ہو گا۔ اس خبر کے بعد سے دنیا کی توجہ نہرِ سوویز کی طرف مبذول ہوئی ہے، لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ اس نہر کا اولین منصوبہ دوسرے خلیفہ حضرت عمر کے دور میں تیار ہوا تھا، لیکن بوجوہ اس پر عمل نہیں ہو سکا، جس کی تفصیل نیچے آ رہی ہے۔ نہر کھدوانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس کی تفصیل مولانا شبلی نعمانی اپنی مشہور کتاب ’الفاروق‘ میں بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے: ’اس کی مختصر تاریخ یہ ہے کہ 18 ہجری ...
نہر سوویز میں پھنسے تجارتی بحری جہاز کو 6 روز کے بعد نکال لیا گیا: بندش سے فی گھنٹہ 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا

نہر سوویز میں پھنسے تجارتی بحری جہاز کو 6 روز کے بعد نکال لیا گیا: بندش سے فی گھنٹہ 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا

معیشت
مصر کی نہر سوویز 6 روز کی بندش کے بعد کھل گئی ہے، 6 دنوں تک نہر ایک بڑے تجارتی بحری جہاز کے پھنس جانے کے باعث بند ہو گئی تھی، جسے بالآخر کھول دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/steve_hanke/status/1376386325490847746?s=20 ایور گون نامی جہاز تیز صحرائی ہوا کے باعث مڑ گیا تھا اور نہر کے دونوں کناروں میں پھنس گیا تھا۔ https://twitter.com/ASB_Breaking/status/1376381520022274048?s=20 انتظامیہ کے مطابق نہر کے کنارے کی مرمت اور راہداری کھولنے کے لیے 2 سے 3 دن یا اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ ایور گون جہاز کے پھنسی جگہ سے نکلنے پر انتظار میں کھڑے جہازوں نے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ مصری انتظامیہ نے نعرہ تکبیر اور شکرانے سے خوشی منائی، ملکی انتظامیہ نے عملے کو مبارکباد دی ہے۔ https://twitter.com/IbrahemFthelbab/status/1376387247264698369?s=20 اطلاعات کے مطابق راہدا...
دنیا تیل کے بدلے ویکسین دے دے، بھیک نہیں مانگیں گے: وینزویلا کے صدر کا مغربی معاشی پابندیوں کے سامنے جھکنے سے انکار

دنیا تیل کے بدلے ویکسین دے دے، بھیک نہیں مانگیں گے: وینزویلا کے صدر کا مغربی معاشی پابندیوں کے سامنے جھکنے سے انکار

عالمی
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے دنیا سے تیل کے بدلے ویکسین دینے کی درخواست کر دی ہے۔ وینزویلی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تیل ہے، دنیا میں گاہک ہیں لیکن امریکی معاشی پابندیوں کے باعث ہم نہ تو اسے بیچ سکتے ہیں اور نہ وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے ویکسن خرید سکتے ہیں۔ صدر مادورو کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے، اگر کوئی تیل کے بدلے ویکسین دینا چاہے تو ضرور لیں گے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے 7 ارب ڈالر اور دیگر اثاثہ جات منجمند کر رکھے ہیں اور معاشی پابندیوں کے باعث ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ ہفتے ملک کے نائب صدر ڈیلسی رادریگوئیز نے بھی بین الاقوامی بینکوں سے درخواست کی تھی کہ مغربی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کم ازکم انکے کھاتے کھول دیے جائیں تاکہ وینزویلا ویکسین خرید سکے، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ یاد رہے کہ وینزویلا نے کچھ عرصہ قبل عدالت کے ذریعے برطانوی بی...
کووڈ-19 کے ماخذ پر تحقیقات: وائرس کے لیبارٹری سے اخراج کا امکان مسترد، جانوروں سے منتقلی ممکن، ماہرین نے خوراک سے منتقلی کو بھی خارج ازامکان کہہ دیا

کووڈ-19 کے ماخذ پر تحقیقات: وائرس کے لیبارٹری سے اخراج کا امکان مسترد، جانوروں سے منتقلی ممکن، ماہرین نے خوراک سے منتقلی کو بھی خارج ازامکان کہہ دیا

صحت و خوراک
کووڈ-19 کے ماخذ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جاری تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں وائرس کے کسی لیبارٹری سے خارج ہونے کا امکان خارج کر دیا گیا ہے، جس سے ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کہ وائرس ووہان کے تحقیقاتی مرکز یا امریکی سفارت خانے سے خارج ہوا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اب تحقیقات کا دائرہ جانوروں کے گوشت کی مارکیٹ تک بڑھادیا گیا ہے۔ محققین کے مطابق وائرس ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے کسی دوسرے جانور اور پھر انسانوں میں منتقل ہوا۔ رپورٹ میں وائرس کے چمگادڑوں سے براہ راست انسانوں میں منتقل ہونے کے امکان کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وائرس خوراک کے ذریعے بھی انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ایسا ہونے کا امکان انتہائی کم ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے تحقیقاتی گروہ نے وباء کا باعث بننے کے دیگر ممکنہ اسباب کے مطالعہ کا درواز...
قابض صیہونی انتظامیہ نے اردن کا پانی روک دیا: پانی پر کشیدگی دیرینہ سیاسی مسائل کو بڑھائے گی، خطے کا امن مزید خراب ہو گا، ماہرین

قابض صیہونی انتظامیہ نے اردن کا پانی روک دیا: پانی پر کشیدگی دیرینہ سیاسی مسائل کو بڑھائے گی، خطے کا امن مزید خراب ہو گا، ماہرین

سیاست
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے عرب دنیا میں اپنے دیرینہ اتحادی ملک اردن کا پانی بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ قابض انتظامیہ کے سرغنہ نیتن یاہو نے اردن کی خشک سالی کے دوران پانی کی مقدار بڑھانے کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو کے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے ساتھ پچھلے کچھ عرصے سے تعلقات اچھے ںہیں چل رہے، جس کے باعث قابض انتطامیہ کے سرغنہ نے یک طرفہ طور پر اردن کا پانی روک دیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق حساس اداروں نے نیتن یاہو کو اردن کے ساتھ دیرینہ پانی کا معاہدہ توڑنے سے منع کیا تھا لیکن نیتن یاہو نے طاقت کے نشے میں نہ صرف معاہدہ توڑا بلکہ خشک سالی اور معاشی دشواریوں کے شکار عرب ملک کا پانی بھی روک دیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پانی جیسے حساس مسئلے پر صیہونی انتظامیہ کا فیصلہ خطے کے امن کو شدید مسائل سے دوچار کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ او...
ایران اور چین کے 25 سال تک تذویراتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران اور چین کے 25 سال تک تذویراتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

عالمی
ایران اور چین نے 25 سال کے باہمی تعاون کے بڑے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ معاہدے کے تحت امریکی معاشی پابندیوں کا شکار دونوں ایشیائی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی و معاشی میدان میں معاونت کریں گے۔ ایران، چین کو اسکے تجارتی راہداری کے منصوبے کے لیے بنیادی ڈھانچہ کھڑا کرنے میں مدد کرے گا اور چین ایران سے تیل خریدے گا۔ معاہدے پر تہران میں دستخط ہوئے جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ ایران نے تقریب کو قومی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا اور عوام کو معاہدے سے اچھی امید کی کرن دکھائی۔ https://twitter.com/hassan_yazdi/status/1375769447164751881?s=20 اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے ایرانی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے بیرونی اثر رسوخ سے پاک، خودمختار خارجہ پالیسی قرار دیا، وینگ یی کا مزید کہنا تھا کہ ایران ان ممالک سے بہتر ہے جو ایک بیرونی فون پر اپنا فیصلہ بدل لیتےہیں۔ ...
امریکی صدر کی چینی و روسی قائدین کے بارے میں ہرزہ سرائی جاری: کہا؛ ان میں جمہوریت کی “ج” بھی موجود نہیں، مطلق العنان شخصیات ہیں

امریکی صدر کی چینی و روسی قائدین کے بارے میں ہرزہ سرائی جاری: کہا؛ ان میں جمہوریت کی “ج” بھی موجود نہیں، مطلق العنان شخصیات ہیں

روس
نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے روسی و چینی قیادت پر لفاظی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صدر بائیڈن نے ایک بار پھر دو اہم مشرقی طاقتوں سے تعلقات کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انکی قیادت کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے اور انہیں نہ صرف غیر جمہوری بلکہ مطلق العنان بھی قرار دیا ہے۔ سرائے ابیض میں میڈیا سے گفتگو میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ چینی صدر ژی کو پرانا جانتے ہیں، صدر اوباما کے دور میں وہ ان سے کئی بار مل چکے ہیں، اور انہوں نے انہیں دوٹوک بات کرنے والا پایا ذہین اور سمجھدار شخص ضرور پایا البتہ ان کے جسم میں جمہوریت کی "ج" بھی موجود نہیں اور وہ جمہوریت کو غیرموزوں سمجھتے ہیں۔ بیان کو بلاشبہ چین میں منفی طور پر دیکھا جائے گا جسے کچھ نرم کرنے کے لیے صدر بائیڈن نے چین کے ہمسایہ روس کے صدر کو بھی انکی نقل قرار دیا ہے۔ صدر بائیڈں کا کہنا تھا کہ صدر ژی بھی صدر پوتن کی طرح جمہوریت کا کوئی مستقبل نہیں...
فیس بک نے کووڈ-19 کا علاج تجویز کرنے پر وینزویلا کے صدر کا کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا

فیس بک نے کووڈ-19 کا علاج تجویز کرنے پر وینزویلا کے صدر کا کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا

سیاست
فیس بک کی غیرلبرل سیاسی رہنماؤں کی آواز دبانے کی متعصب پالیسی جاری ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی کا نیا شکار وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو بنے ہیں، جن کے کھاتے کو فیس بک نے 1 ماہ کے لیے کسی بھی قسم کی اشاعت سے روک دیا ہے۔ وینزویلا کے صدر کا فیس بک کھاتہ کورونا وباء کے خلاف ایک ممکنہ علاج تجویز کرنے پر عارضی طور پر منجمند کیا گیا ہے۔ صدر مادورو نے کارواتیویر نامی ایک جڑی بوٹی کو کووڈ-19 کے خلاف مؤثر تجویز کیا تھا۔ جسے فیس بک نے فوری تلف کر دیا اور صدر کا فیس بک کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا۔ فیس بک کا مؤقف ہے کہ صدر مادورو نے غلط معلومات شائع کیں۔ فیس بک نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کے علاوہ کسی کو درست نہیں مانتے، اور عالمی ادارے نے تاحال کوئی علاج تجویز نہیں کیا ہے۔ لہٰذا غلط معلومات شائع کرنے پر صدر مادورو کا کھاتہ ایک ماہ تک کسی قسم کا مو...
برطانوی اسکولوں میں ہزاروں بچوں بچیوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف، مہنگے اسکول سب سے زیادہ بدنام: تحقیقات شروع، انتظامیہ کی تعاون کی درخواست

برطانوی اسکولوں میں ہزاروں بچوں بچیوں سے جنسی زیادتی کا انکشاف، مہنگے اسکول سب سے زیادہ بدنام: تحقیقات شروع، انتظامیہ کی تعاون کی درخواست

رہن سہن
لندن پولیس نے برطانوی اسکولوں میں جنسی زیادتی کی شکائیتوں پر جامع تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک آن لائن نظام کے ذریعے مجموعی طور پر 5800 شکایات موصول ہوئی ہیں، جس پر انتظامیہ نے جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس افسران الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور انکی شہادتوں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ پولیس نے درخواست گزاران سے سامنے آنے اور تعاون کی درخواست کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند اسکولوں میں واقعات کا اندراج زیادہ ہے لہٰذا انکی انتظامیہ کو بھی تفتیش میں شامل کرتے ہوئے طلب کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعات کی تعداد پریشان کن ہے، اور وہ متاثرہ بچیوں اور انکے اہل خانہ سے تعاون چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ جنسی ہراسانی کے واقعات کی شکایت کے لیے خفیہ آن لائن نظام ایک سال پہلے متعارف کروایا گیا تھا، جس پر اپنی شناخت دکھائے بغیر شکایت درج کی اجا ...
بولیویا میں ایک سال تک باغی فوج کی مدد سے اقتدار پر قابض رہنے والی سابق صدر کا مواخذہ: امریکہ حمایت میں نکل آیا، بولیویائی شہری کہتے ہیں امریکہ منافق ہے

بولیویا میں ایک سال تک باغی فوج کی مدد سے اقتدار پر قابض رہنے والی سابق صدر کا مواخذہ: امریکہ حمایت میں نکل آیا، بولیویائی شہری کہتے ہیں امریکہ منافق ہے

عالمی
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے بولیویا کی حکومت سے سابق صدر جینائن آنیز کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق صدر اور انکی کابینہ کو ملک میں منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنے اور عسکری مدد سے حکومت بنانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم امریکی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ صدر آنیز کی گرفتاری غیر جمہوری اقدام ہے، حکومت ایک خودمختار اور شفاف تحقیقات کا بندوبست کرے اور سابق قائمقام صدر کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔ https://twitter.com/SecBlinken/status/1375831718633029633?s=20 امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ کو بولیویا میں پروان چڑھتی غیر جمہوری فضاء پر بھی شدید تحفظات ہیں اور شک ہے کہ ملک میں عدلیہ سیاسی ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ قائمقام صدر آنیز ایک سال تک باغی ٹولے کی مدد سے بولیویا کی صدر رہیں، جن پر نومبر 2019 میں سازش کے تحت منتخب حکومت کا رستہ روکنے، دہشت...

Contact Us