Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

فلپائن: شام میں فلپینی لڑکیوں کو بیچنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز

فلپائن: شام میں فلپینی لڑکیوں کو بیچنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز

عالمی
فلپائن میں وزارت داخلہ کے شعبہ برائے ہجرت کے افسران کے خلاف انسانی سمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، افسران پر الزام ہے کہ وہ جبری مشقت کے لیے لڑکیوں کو بیرون ملک بیچنے کے جرم میں شریک ہیں۔ تحقیقات کا آغاز سینٹ میں آئی ایک درخواست کے بعد شروع کیا گیا ہے، جس میں جوان لڑکیوں کو سیاحتی ویزے پر شام بھیجنے اور وہاں انہیں 10 ہزار ڈالر کے عوض بیچنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سینٹر ریسا ہونتیویرس کو دی گئی ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں لڑکیوں کو دمشق میں گندی اور تاریک جگہوں پر بیچنے سے پہلے رکھا جاتا ہے۔ سینٹر کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ انکے اپنے افسر شہریوں کو بیچنے میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شام میں فلپائن کے سفارت خانے میں متعدد فلپینی لڑکیوں نے پناہ لی تھی، جنہوں نے شامی گھروں پر کام کے دوران سخت مشقت اور تشدد ک...
برطانیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے پناہ کی پالیسی بدل دی: درخواست نمٹنے تک دور دراز جزیروں پر رکھنے کی تجویز بھی زیر غور

برطانیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے پناہ کی پالیسی بدل دی: درخواست نمٹنے تک دور دراز جزیروں پر رکھنے کی تجویز بھی زیر غور

سیاست
برطانیہ نے ملک میں پناہ دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی ہے، اب غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو آسانی سے پناہ نہیں ملے گی۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کے داخلی نظام پر پناہ لینے والوں کا بہت دباؤ ہے، جن میں بڑی تعداد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کی ہے، نئے قانون کے تحت قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو ترجیح دی جائے گی اور تمام متبادل رستوں کو روکا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی رستوں سے ملک میں آنے والے نہ صرف اپنی جان بلکہ برطانوی ساکھ کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، ہم نے ماضی کی غلط پالیسی کو بدلتے ہوئے قانونی رستے میں آسانی پیدا کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ نئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن صورت اختیار کی جائے گی، جیسے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو دور دراز جز...
مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ کے انتخابات ایک بار پھر غیر واضح نتائج پر ختم، 2 برسوں میں 5ویں انتخابات کی توقع، عوام کا شدید غم وغصے کا اظہار، کیپیٹل ہل کی طرز پر پارلیمنٹ پر حملے کی اطلاعات، کنیسٹ کی سکیورٹی سخت

مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ کے انتخابات ایک بار پھر غیر واضح نتائج پر ختم، 2 برسوں میں 5ویں انتخابات کی توقع، عوام کا شدید غم وغصے کا اظہار، کیپیٹل ہل کی طرز پر پارلیمنٹ پر حملے کی اطلاعات، کنیسٹ کی سکیورٹی سخت

سیاست
مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی پارلیمنٹ پر حملے کے خوف نے نیندیں حرام کر رکھی ہیں، قابض صیہونی انتظامیہ کو خفیہ اطلاعات ہیں کہ انتخابی نتائج سے ناخوش افراد امریکی کیپیٹل ہل پر دھاوے کی طرز پر پارلیمنٹ ہر حملہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے چوتھے انتخابات کے باعث اس وقت مقبوضہ علاقے میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے، جس میں کورونا وباء نے جلتی پر تیل کا کردار ادا کیا ہے، اور انتظامیہ بڑھتے عوامی غم و غصے کے باعث سخت پریشان ہے۔ صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج سے نالاں سیاسی گروہ امریکی کیپیٹل ہل کی طرز پر کنیسٹ پر حملہ کر سکتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ سکیورٹی اور فوج نے تربیتی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے ناخوش صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر ہلہ بول دیا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں امریکہ کی جگ ہنسائی ہ...
فی الحال بٹ کوئن کے سنہرے دن چل رہے ہیں تاہم اس کی قدر 90٪ تک گر سکتی ہے، چھوٹے سرمایہ کار محتاط رہیں: ماہرین

فی الحال بٹ کوئن کے سنہرے دن چل رہے ہیں تاہم اس کی قدر 90٪ تک گر سکتی ہے، چھوٹے سرمایہ کار محتاط رہیں: ماہرین

مالیات
ڈیجیٹل پیسے کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ فی الحال بٹ کوئن دنیا کا سب سے زیادہ قدر والا پیسہ ہے، اور مستقبل میں اس کی قدر 3 لاکھ ڈالر فی ڈیجیٹل سکے تک جا سکتی ہے تاہم جب ماہرین کے مطابق جب یہ بلبلہ پٹھےگا تو اسکی قدر مسلسل کئی سالوں تک گرتی رہے گی۔ امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں دو بار ڈیجیٹل پیسے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، یعنی عمومی طور پر ڈیجیٹل پیسے کا چکر چار سال میں پورا ہوتا ہے، فی الحال بٹ کوئن چڑھاؤ کے رحجان کا حامل ہے اور ماہرین کے مطابق رواں موسم گرما تک اسکی قدر 1 لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ امریکی ماہرین کا ماننا ہے کہ بٹ کوئن کا ابھی موسم بہار چل رہا ہے اور اسکی قدر میں ابھی مزید اضافہ متوقع ہے، تاہم جب قدر گرنا شروع ہوگی، تو یہ سلسلہ دو سے تین برسوں تک برقرار رہ سکتا، گراوٹ کے اس عمل کو ڈیجیٹل پیسے کا موسم سرما کہا جاتا ہے۔ ماہرین نے چھوٹ...
روس کا ایک بار پھر چین پر ڈالر میں تجارت ختم کرنے اور متبادل مالیاتی نظام لانے پر زور

روس کا ایک بار پھر چین پر ڈالر میں تجارت ختم کرنے اور متبادل مالیاتی نظام لانے پر زور

مالیات
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے چینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ روس اور چین مل کر مغرب کی متعصب پالیسیوں اور مالیاتی پابندیوں کا شکار ہونے کے بجائے متبادل معاشی نظام کھڑا کر سکتے ہیں، سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، روس اور چین کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کو ہضم نہیں کر پا رہا اور مسلسل اسکی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے، ایسے میں دونوں مشرقی ممالک کو مل کر اس کے خلاف کام کرنا چاہیے۔ امریکی معاشی و تجارتی پابندیوں کے نقصان سے بچنے کے لیے روسی وزیر خارجہ نے مقامی پیسے میں تجارت کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انکا کہنا تھا کہ دنیا کے لیے مغربی مالی نظام سے آزادی حاصل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، جہاں سب کچھ امریکی یا اسکے چند اتحادیوں کے مفاد میں ہے۔ سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک اپنے خاص نظریے کو ترویج دے رہے ہیں، تاکہ اعلیٰ سطح پر اپنی بالادستی کو برقرار رکھ سکیں او...
گرین پارٹی نارڈسٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی سرمایہ داروں کی ایماء پر کرتی ہے، اسے جرمنی کے مفادات کی کوئی پرواہ نہیں: جرمنی کی حکمران جماعت کے معاشی مشیر کا بڑا بیان

گرین پارٹی نارڈسٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی سرمایہ داروں کی ایماء پر کرتی ہے، اسے جرمنی کے مفادات کی کوئی پرواہ نہیں: جرمنی کی حکمران جماعت کے معاشی مشیر کا بڑا بیان

سیاست
جرمنی کی حکمران جماعت کے مرکزی سیاستدان اور چانسلر انجیلا میرکل کے معاشی مشیر میکس اوٹ نے سیاسی افق پر ابھرتی نئی سیاسی جماعت گرین پارٹی پر امریکی آلہ کار ہونے کا الزام لگایا ہے۔ رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں میکس اوٹ کا کہنا تھا کہ گرین پارٹی نارڈ سٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی اشارے پر کر رہی ہے، اسے جرمنوں کے مفاد کا کوئی خیال نہیں۔ https://youtu.be/KLOFvFsOZB4 تازہ عوامی سروے کے مطابق حکمران کرسچن ڈیموکریٹ جماعت کی مقبولیت میں شدید کمی ہوئی ہے اور گرین پارٹی اس کی سب سے بڑی مدمقابل بن کر ابھری ہے۔ ایک سروے کے مطابق رواں برس 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں گرین پارٹی کم ازکم 20٪ تک ووٹ لے سکتی ہے اور حکمران جماعت کے اتحاد بنانے میں ناکامی کی صورت میں اقتدار کی سیڑھیاں بھی چڑھ سکتی ہے۔ گرین پارٹی نے حکومت میں آنے پر نارڈسٹریم2 منصوبہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی مدد سے سستی...
ترکی: 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث تنظیم سے تعلق کے شبہے میں مزید 203 فوجی اہلکار گرفتار

ترکی: 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث تنظیم سے تعلق کے شبہے میں مزید 203 فوجی اہلکار گرفتار

سیاست
ترکی میں 2016 میں فوجی بغاوت کے سرغنہ فتح اللہ گولین سے تعلق کے الزام میں مزید 203 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے سائیپرس سمیت ملک کے 53 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے ان فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترک حکام نے گرفتاری کی وضاحت میں کہا ہے کہ گرفتار فوجیوں کے گولین کی تنظیم کے ساتھ رابطے پکڑے گئے تھے، جن کی مکمل تحقیقات کے بعد یک لخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی فتح اللہ گولین کو 2016 میں فوجی بغاوت کا ذمہ دار مانتا ہے، فتح اللہ گولین عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہے، اور ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ ترک حکام امریکہ سے گولین کی واپسی کا باقائدہ مطالبہ بھی کر چکے ہیں لیکن امریکہ تاحال تعاون سے انکاری ہے۔ یاد رہے کہ فوجی بغاوت میں 251 افراد ہلاک اور 2734 زخمی ہوئے تھے، جبکہ بغاوت کی ناکامی نے ترک سیاست کا رخ ہی بدل دیا تھا۔ ترک حکومت نے گولین کی ...
آسٹریلوی پارلیمنٹ یا جنسی تسکین کا اڈہ؟ نئے ویڈیو سکینڈل نے حکومت ہلا دی، عوامی غم وغصہ عروج پر، ارکان کا واقعات میں ملوث عملے کو برطرف کرنے کا مطالبہ

آسٹریلوی پارلیمنٹ یا جنسی تسکین کا اڈہ؟ نئے ویڈیو سکینڈل نے حکومت ہلا دی، عوامی غم وغصہ عروج پر، ارکان کا واقعات میں ملوث عملے کو برطرف کرنے کا مطالبہ

سیاست
آسٹریلوی حکومت اہم عہدوں پر تعینات اہلکاروں اور سیاستدانوں کے جنسی سکینڈلوں سے بری طرح ہل گئی ہے۔ جاری لہر میں پارلیمنٹ میں جنسی عمل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ویڈیو سکینڈل میں سامنے آیا ہے کہ ملکی پارلیمنٹ کے اندر کام کرنے والا اہم عملہ نہ صرف عمارت کے اندر ہی جنسی عمل کو معمول بنائے ہوئے ہے بلکہ اسکی فلمیں بنا کر آپس میں ایک دوسرے کو بھی بھیجتا رہتا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق انہیں اندر کے ایک بندے نے درجنوں ایسی ویڈیو اور تصاویر دی ہیں جن میں عہدے دار نہ صرف آپس میں جنسی عمل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ خواتین و مرد باہر سے جسم فروش مردوں اور عورتوں کو بھی پارلیمنٹ میں لا کر جنسی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ ویڈیو دینے والے شخص نے خود بھی پارلیمنٹ میں جنسی عمل کا اعتراف کیا ہے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اس کے ویڈیو سامنے لانے کا مقصد اس عمل ک...
رپٹلی نے آئس لینڈ میں لاوا اگلتے آتش فشاں کی دلکش ڈرون ویڈیو نشر کر دی

رپٹلی نے آئس لینڈ میں لاوا اگلتے آتش فشاں کی دلکش ڈرون ویڈیو نشر کر دی

بصری مواد
روسی ویڈیو نشریاتی ادارے رپٹلی نے آئس لینڈ میں لاوا اگلتے آتش فشاں کے ڈرون سے عکس بند کیے دل لبھا لینے والے مناظر شائع کر دیے ہیں۔ https://youtu.be/DL9eDZKtDW0 https://youtu.be/wZI2TwBSdDw مقامی میڈیا کے مطابق جزیرہ نما دارالحکومت ریکجانس پر 781 سال بعد آتش فشاں پھٹا ہے، جبکہ فاگرادالسفجال نامی پہاڑ نے 6000 سال بعد لاوا اگلا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت کا فلسطینیوں کے خلاف روا جرائم کی تحقیقات کا حکم: وکیل سے ملاقات پر قابض صیہونی انتظامیہ برہم، فلسطینی وزیر خارجہ کو دھر لیا، سفری دستاویزات چھین لیے

عالمی فوجداری عدالت کا فلسطینیوں کے خلاف روا جرائم کی تحقیقات کا حکم: وکیل سے ملاقات پر قابض صیہونی انتظامیہ برہم، فلسطینی وزیر خارجہ کو دھر لیا، سفری دستاویزات چھین لیے

سیاست
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کو عالمی فوجداری عدالت میں ایک اہم ملاقات سے واپسی پر زبردستی دھر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی انتظامیہ نے فلسطینی وزیر خارجہ کو مغربی کنارے جاتے ہوئے روکا، پوچھ تاچھ کی اور انکا مقبوضہ علاقے کا راہگیری ویزہ بھی منسوخ کر دیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق قابض صیہونی انتظامیہ کے حساس اداروں نے آدھے گھنٹے تک وزیر خارجہ سے سوال جواب کیے اور انکے ساتھ شریک سفر افراد سے بھی لمبی پوچھ تاچھ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق علاقائی ممالک کی جانب سے تشویش پر صیہونی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کو چھوڑ دیا ہے تاہم انکا مقبوضہ علاقوں سے آزادانہ گزرنے کا خصوصی اجازت نامہ ان سے چھین لیا گیا ہے، واضح رہے کہ تاحال قابض انتظامیہ نے کچھ نہیں بتایا کہ آیا اجازت نامہ واپس ملے گا یا نہیں۔ صیہونی انتظامیہ نے تمام کارروائی کی کوئی باقائدہ وجہ بھی نہیں بت...

Contact Us