Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکی فوجی قزاق ہیں، امریکہ شام سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ بیرل تیل چوری کر رہا، عالمی عدالت جائیں گے: وزیر پیٹرولیم بسام طمعہ

امریکی فوجی قزاق ہیں، امریکہ شام سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ بیرل تیل چوری کر رہا، عالمی عدالت جائیں گے: وزیر پیٹرولیم بسام طمعہ

عالمی
شامی وزیر پٹرول نے ایک بار پھر ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کے تیل چوری کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر بسام طمعہ کا کہنا تھا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں مختلف ملیشیاؤں کی مدد سے امریکی فوجی تیل چُرا رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ شامی وزیر نے امریکی فوجیوں کو بحری قزاق بھی قرار دیا۔ شامی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جتنی لوٹ مار شام میں جنگ کے دوران ہوئی اتنی کہیں نہیں ہوئی، شام کو خود اپنے وسائل استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے، اور اس کے علاوہ بنیادی اشیاء ضرورت کو بھی ملک میں پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ شامی وزیر نے امریکی حملے کے باعث ملک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف تیل کی صنعت کو 92 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، اور اب بھی ملک کے 90٪ تیل کے ذخائر پر امریکہ کا قبضہ ہے۔ بسام طمعہ نے گزشتہ ماہ ایک لبنانی اخبار سے گفتگو میں انکشاف...
ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سال 12٪ کا اضافہ ہو گا: موڈی

ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سال 12٪ کا اضافہ ہو گا: موڈی

معیشت
ممالک کی معاشی صورتحال اور پالیسیوں پر تبصرے کے لیے معروف ادارے موڈی نے ہندوستان کی قومی پیداوار کے حوالے سے انتہائی مثبت رائے کا اظہار کیا ہے، موڈی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار 9٪ سے بڑھ کر 12٪ تک پہنچ جائے گی۔ تاہم موڈی نے کووڈ-19 کے حوالے سے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ موڈی کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں دوسری لہر کے دوران وباء سے متاثرافراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہندوستان بھی اس سے شدید متاثر ممالک میں شامل ہے۔ موڈی کے مطابق کمزور شعبہ صحت کے باعث 2022 کے آخر تک ہندوستانی معیشت کے بارے میں یقین سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ موڈی کے مطابق ہندوستان کی مستقبل قریب کو لے کر اپنائی گئی پالیسیوں کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، اور اس نے گزشتہ سال کے وسط میں ہونے والی 7٪ گراوٹ کو بھی سنبھالا دیا ہے۔ موڈی کی ...
چین میں جدید امریکی گاڑیوں پر پابندی عائد

چین میں جدید امریکی گاڑیوں پر پابندی عائد

عالمی
امریکی کاروں کی کمپنی ٹیسلا کے مالک نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اگر انکی کاریں جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں تو انہیں خطرہ ہے کہ کمپنی پر دیگر ممالک پابندی لگا دیں گے، ایلن مسک کا بیان چین کے ٹیسلا پر محدود پابندی لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ چینی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب میں ایلن مسک کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک نجی کمپنی جاسوس اداروں کے لیے جاسوسی کرتی پائی جائے تو بلاشبہ اسکے بہت برے اثرات ہوں گے۔ مثلاً اگر ٹیسلا کی کاریں چین میں جاسوسی کر رہی ہوں، یا کسی اور ملک میں ایسا ہو رہا ہوں تو یہ کمپنی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، ہمیں اس حوالے سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک کا بیان چین کے کمپنی کی کی کاروں پر فوجی چاؤنیوں میں گھسنے پر پابندی لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ چین نے اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور قومی کمپنیوں کے سربراہ...
روس جیسی ریاست کے سربراہ کو “قاتل” کہنا قطعاً مناسب اور قابل قبول نہیں: ترک صدر ایردوعان کی جوبائیڈن کے صدر پوتن کو قاتل کہنے پر کڑی تنقید

روس جیسی ریاست کے سربراہ کو “قاتل” کہنا قطعاً مناسب اور قابل قبول نہیں: ترک صدر ایردوعان کی جوبائیڈن کے صدر پوتن کو قاتل کہنے پر کڑی تنقید

روس
ترک صدر رجب طیب ایردوعان کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے روسی صدر ولادمیر پوتن کو قاتل کہنے پر تنقید سامنے آئی ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ایک صدر کی جانب سے دوسری ریاست کے سربراہ کو ایسا کہنا قطعاً مناسب نہیں لگتا۔ روسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے صدر ایردوعان کے بیان کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک صدر کا بیان اس لیے بھی اہم ہے کہ ترکی نیٹو کا رکن ہے، لیکن اس کے باوجود واشنگٹن کے مقابلے میں ماسکو کے حق میں بات کر رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز نے ترک صدر کے بیان کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ صدر ایردوعان نے جوبائیڈن کے بیان کو ناقابل ہضم قرار دیا اور کہا کہ کم ازکم روس جیسی ریاست کے صدر کے لیے قاتل کے الفاظ ناقابل قبول ہیں، ترک صدر نے اپنے بیان میں صدر پوتن کے جوابی بیان کو بھی سراہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو انٹرویو ...
برازیل کا ایپل کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ

برازیل کا ایپل کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ

فن/ٹیکنالوجی
برازیل کی صارف عدالت نے امریکی موبائل فون کمپنی ایپل پر چارجر کے بغیر فون فروخت کرنے پر 19 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی-12 اور دیگر ماڈلوں کے ساتھ چارجر، اسکی تار اور ہیڈ فون نہ بھیجے، جس پر صارفین کی شکایت پر عدالت نے کمپنی کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے جواز میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا ماحولیاتی عوامل کے باعث کیا، کمپنی 2030 تک مکمل طور پر ماحول دوست اشیاء بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آئی فون کی پیکنگ سے جارجر اور ہیڈ فون نکالنے سے اسکا 70٪ حصہ کم ہو جاتا ہے، جبکہ اسکی ترسیل بھی بڑھ جائے گی۔ ایپل کی اس پالیسی پر فرانس میں بھی صارفین کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا اور صارفین نے کم ازکم ہیڈ فون شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔...
وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ مثبت: جوڑا گھر پر قرنطینہ ہو گیا

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ مثبت: جوڑا گھر پر قرنطینہ ہو گیا

پاکستان
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان میں کووڈ-19 کے شکار ہونے کا اعلان انہیں ویکسین لگانے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ ملک کے وزیر برائے صحت فیصل سلطان نے وزیراعظم کے کووڈ-19 سے متاثر اور قرنطینہ میں جانے کی اطلاع دی۔ https://twitter.com/fslsltn/status/1373204642734223361?s=20 تاہم اطلاعات کے مطابق وزیراعظم میں علامات شدید نہیں ہیں اور وہ گھر سے دفتری کاموں کو جاری رکھیں گے۔
آئس لینڈ میں آتش فشاں نے لاوا اُگل دیا: علاقےمیں گزشتہ ایک سال کے دوران زلزلے کے 40 ہزار چھوٹے جھٹکے درج ہوئے

آئس لینڈ میں آتش فشاں نے لاوا اُگل دیا: علاقےمیں گزشتہ ایک سال کے دوران زلزلے کے 40 ہزار چھوٹے جھٹکے درج ہوئے

علوم و فنون
آئس لینڈ میں دارالحکومت سے صرف 20 میل کی دوری پر واقع آتش فشاں پھٹ گیا ہے۔ https://www.facebook.com/watch/?v=1591514964571078 اطلاعات کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے قبل علاقے میں متعدد درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ انتظامیہ نے فوری ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی تھی، تاہم اب ہوائی کمپنیوں کو اپنی ذمہ داری پر پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پروازیں فضاء میں موجود راکھ کے بادلوں کے باعث بری طرح متاثر ہیں۔ سماجی میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیو میں لاوے کو بہتے اور شہر کے انتہائی قریب سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے پیشکی تیاری شروع کر دی ہے، بین الاقوامی ماہرین کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ ہر قدم پر مؤثر اقدام کو یقینی بیانا جا سکے۔ https://twitter.com/aslaugarna/status...
جاپان: 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہی اعلان جاری، 7 ہزار خاندان محفوظ مقامات پر منتقل – ویڈیو

جاپان: 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہی اعلان جاری، 7 ہزار خاندان محفوظ مقامات پر منتقل – ویڈیو

بصری مواد
https://twitter.com/nhk_news/status/1373207819885887490?s=20 جاپان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7 اعشاریہ 2 ریکٹر سکیل شدت کے زلزلے کے بعد انتظامیہ نے سونامی کا انتباہی اعلان جاری کیا ہے۔ شام 6 بجے آنے والے زلزلے کا مرکز 60 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کے بعد تاحال بعداز زلزلہ جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے ساحلی علاقے سے 7000 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ایک بوڑھی خاتون سمیت 3 افراد کے معمولی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ https://twitter.com/ONLYinJAPANtv/status/1373202203997990918?s=20 انتظامیہ نے علاقے کی ریلوے اور جوہری بجلی گھر کو بھی بند کر دیا ہے، اور بجلی گھر کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 2011 میں ایک زلزلے کے باعث جوہری بجلی گھر میں پڑنے والی دراڑوں سے بڑا علاقہ م...
روس امریکہ تعلقات: بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر مشاورت کے لیے صدر پوتن نے واشنگٹن سے سفیر بلا لیا

روس امریکہ تعلقات: بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر مشاورت کے لیے صدر پوتن نے واشنگٹن سے سفیر بلا لیا

روس
روس نے امریکہ میں اپنے سفیر اناتولائے انتولوو کو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر مشاورت کے لیے وطن واپس بلا لیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن میں روسی سفیر کو نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر جائزے اور مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے، مشاورتی اجلاس میں متعلقہ ادارے اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی شریک ہوں گے، ماریا زاخارووا کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کو آئے دو ماہ ہو گئے ہیں، اب یہ درست وقت ہے کہ روس معاملات کا تجزیہ کر کے اپنی پالیسی وضع کرے۔ روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ روس امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اتنا خراب نہیں کرنا چاہتا کہ کبھی واپسی نہ ہو سکے، اور انہیں امید ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بھی اچھا ردعمل دے گی۔ واضح رہے کہ روسی سفارتی مشاورت کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ امریکہ نے روس کو ہونے والی برآمدات پر مزید پابندیاں ل...
سائیبیریا: پالتو ریچھ نے سڑک پر راہگیروں کی دوڑ لگوا دی – ویڈیو

سائیبیریا: پالتو ریچھ نے سڑک پر راہگیروں کی دوڑ لگوا دی – ویڈیو

بصری مواد
https://twitter.com/Efremovv_/status/1372069937381007363?s=20 روس میں ایک پالتو ریچھ نے سڑک پر متعدد راہگیروں کی دوڑ لگوا دی۔ روس کے علاقے سائیبیریا کے مغربی شہر نیزہنےوارتووسک میں ایک ایک مسافر ہوٹل سے نکلا تو اس کے پیچھے کالا ریچھ پڑ گیا، مسافر نے تو دوڑ کر جان بچائی تو ریچھ دیگر راہگیروں کے پیچھے پڑ گیا، ایسے میں گاڑیوں میں سوار راہگیروں نے پیدل سواروں کی مدد کی۔ منظر کی ویڈیو نے سماجی میڈیا پر لوگوں کو نیا مدعہ دے دیا۔ کچھ نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ کیسے جنگل سے اتنی دور ایک ریچھ شہر میں آگیا، لیکن مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ یہ ریچھ جنگلی نہیں ہے بلکہ کسی کا پالتو جانور ہے، پولیس نے جنگلی جانور کو پالتو رکھنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔...

Contact Us