Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

برطانیہ کا روس کے بہانے جوہری ہتھیاروں کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان، بموں کی تعداد 260 تک لے جانے کا اظہار: روس کا سخت ردعمل، عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیدیا

برطانیہ کا روس کے بہانے جوہری ہتھیاروں کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان، بموں کی تعداد 260 تک لے جانے کا اظہار: روس کا سخت ردعمل، عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیدیا

روس
برطانیہ کے کئی دہائیوں بعد جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے پالیسی بدلنے پر روس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور معاملے کو عالمی تحفظ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ بروز بدھ جاری ہونے والے نئے برطانوی قومی سلامتی پالیسی کے تحت وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی سلسلہ وار کمی کی پالیسی کو ختم کر رہے ہیں اور بموں کی تعداد کو260 تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ فی الحال برطانیہ کے پاس 195 جوہری بم موجود ہیں، جو اب تک کی پالیسی کے تحت 2020 تک 180 تک کم ہونے چاہیے تھے، تاہم برطانیہ نے ایسا نہیں کیا۔ روس نے برطانوی پالیسی میں تبدیلی پر کہا ہے کہ انہیں برطانوی فیصلے پر افسوس ہوا ہے، اس فیصلے سے عالمی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ برطانوی پالیسی بیان میں روس کو برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، اگرچہ نہ تو دونوں ممالک کی ایک سرحد ہے اور نہ اس بات...
بیرونی/اسلامی تہذیب کا خوف: ڈنمارک حکومت کا ملک میں غیرمغربی افراد کی آبادکاری پر 30٪ کی پابندی لگانے کا قانونی مسودہ تیار

بیرونی/اسلامی تہذیب کا خوف: ڈنمارک حکومت کا ملک میں غیرمغربی افراد کی آبادکاری پر 30٪ کی پابندی لگانے کا قانونی مسودہ تیار

سیاست
ڈنمارک نے ملک کے کسی بھی علاقے میں غیر مغربی افراد کی آبادی کو ایک خاص حد تک روکنے کی پالیسی لانے کا اعلان کیا ہے۔ قانونی مسودے میں پالیسی کے جواز کے طور پر لکھا گیا ہے کہ اس کا مقصد آبادی میں ہم آہنگی برقرار رکھنا اور ملک میں متبادل معاشرے کے پروان چڑھنے کو روکنا ہے۔ قانونی مسودے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کارے دیبواد بیک کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں غیرملکیوں کی بڑھتی آبادکاری ملک میں ایک مختلف مذہب کی بنیاد پر الگ تہذیبی معاشرے کی بنیاد بنے گی، وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معاشرے میں نئے مسائل کو روکنے کے لیے کچی بستیوں کا قیام روکنا چاہتی ہے۔ قانونی مسودہ ابھی ملکی پارلیمنٹ میں پیش ہونا ہے تاہم اس کے منظور ہونے پر کسی بھی علاقے میں غیرمغربی آبادکاری کو متعصبانہ قانون کے تحت 30٪ تک رکھا جا سکے گا۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق قانون منظور ہونے پر اس سے فی الفور 58 علاقو...
یوکرین کی 8 سالہ ماڈل بچی کا 13 سالہ روسی لڑکے سے معاشقے کا اعلان: بچی کی والدہ کے معترض نہ ہونے کے بیان پر ملک بھر سے شدید ردعمل

یوکرین کی 8 سالہ ماڈل بچی کا 13 سالہ روسی لڑکے سے معاشقے کا اعلان: بچی کی والدہ کے معترض نہ ہونے کے بیان پر ملک بھر سے شدید ردعمل

رہن سہن
یوکرین میں ایک آٹھ سالہ بچی کے 13 سالہ لڑکے سے معاشقے پر ملک بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، خصوصاً جبکہ اس تعلق سے لڑکی کی والدہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میلانا ماخانیتس یوکرین کی ایک معروف سماجی میڈیا شخصیت ہے، جس کے 70 لاکھ سے زائد پیروکار ہیں۔ میلانا بچوں کے کپڑوں کے معروف مارکوں کے لیے ماڈلنگ کرتی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CJvs4ygD4bH/?utm_source=ig_web_copy_link میلانا کے سماجی میڈیا پر تمام کھاتے اسکی والدہ چلاتی ہیں، جہاں چند روز قبل انہوں نے اپنی 8 سالہ بچی کی ایک 13 سالہ ماسکو کے لڑکے پاشا پائی سے معاشقے کی خبر نشر کی۔ میلانا نے لکھا کہ پاشا اور وہ ایک جوڑا ہے۔ (پیغام کو اب تلف کر دیا گیا ہے) واضح رہے کہ اگرچہ میلانا نے رشتے کا اعلان ابھی کیا ہے لیکن اس سے قبل بھی جوڑا سماجی میڈیا پر بوس وکنار اور ایک بستر پر سونے جیسی جنسی رحجان والی تصاویر نشر کر چکا ہے۔ ...
وباء کے نام ریاستی جبر: رشیا ٹوڈے نے بےجا حکومتی پابندیاں ناپنے اور دیگر ممالک سے موازنے کا کلیہ پیش کر دیا، ممالک کی درجہ بندی بھی کر دی

وباء کے نام ریاستی جبر: رشیا ٹوڈے نے بےجا حکومتی پابندیاں ناپنے اور دیگر ممالک سے موازنے کا کلیہ پیش کر دیا، ممالک کی درجہ بندی بھی کر دی

عالمی
کووڈ -19 وباء سے بیمار ہونے کی شرح کم ہونے کے باوجود کچھ ممالک شہری آزادیوں کو بحال کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ رشیا ٹوڈے نے حکومتوں کا رویہ ناپنے کے لیے ایک عالمی رپورٹ تیار کی ہے جس سے باآسانی حکومتوں کا احتساب کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ رواں سال ایک ارب سے زائد افراد ویکسین یا دیگر طریقہ علاج سے کسی نہ کسی حد تک مستفید ہو جائیں گے لیکن ماہرین کے مطابق مسئلہ ابھی مزید کچھ سال برقرار رہ سکتا ہے۔ لہٰذا احتیاطی تدابیر کا تسلسل ناگزیر ہو گا اور حکومتوں کو اس کے لیے ضروری قانون سازی کرنا ہو گی۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ انفرادی آزادیوں کو برقرار رکھنا اور نجی زندگی میں ریاست کے بے جامداخلت پر نظر رکھنا اور احتساب بھی بہت ضروری ہے۔ لہٰذا ایک توازن لانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ رشیا ٹوڈے نے اس حوالے سے ایک کوشش کی ہے جس میں شہریوں کو حکومتی رویے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے، او...
ہسپانیہ کے کتب خانے سے گلیلیو کی ستاروں سے متعلق لکھی کتاب چوری، انتظامیہ چار سال تک بے خبر رہی

ہسپانیہ کے کتب خانے سے گلیلیو کی ستاروں سے متعلق لکھی کتاب چوری، انتظامیہ چار سال تک بے خبر رہی

رہن سہن
ہسپانیہ کے قومی کتب خانے سے اٹلی کے معروف سائنسدان گلیلیو گالیلی کی کتاب سدرس نانسیئس (ستاروں کا پیغام) چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتظامیہ کو عظیم سائنسدان کے لکھے حقیقی مجموعے کے چوری ہونے اور اسکی جگہ جعلی نمونہ رکھنے کا علم چار سال بعد ہوا ہے۔ کتاب 1610 میں گلیلیو نے لکھی تھی، جس میں خلائی دوربین سے ستاروں کی حرکات و سکنات کے مطالعہ کو درج کیا گیا تھا۔ گلیلیو کی دوربین 8 سے دس گناء طاقت کی حامل دوبین تھی، گلیلیو نے خود سے ایجاد کردہ تکنیکوں کی مدد سے اس کے عدسے کی صلاحیت 20 گناء تک بڑھا لی تھی۔ کتاب میں چاند کی سطح پہ پہاڑوں اور ملکی وے کے دیگر سیاروں کا مطالعہ بھی شامل ہے۔ ہسپانیہ پولیس کے شعبہ تحفظ تاریخ کے اہلکاروں کو کتاب کے چوری ہونے کا علم کچھ معاہدات کے دستاوزات کھو جانے کی تحقیقات کے دوران ہوا۔ یاد رہے کہ 2018 میں کتاب کی قدر 8 لاکھ یورو لگائی گئی تھی۔ پولیس اہلکاروں...
برما میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری: مغربی میڈیا کے پراپیگنڈے کے زیراثر مظاہرین چینی فیکٹریاں جلانے لگے، صنعتی شہر میں ہنگامی حالات نافذ

برما میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری: مغربی میڈیا کے پراپیگنڈے کے زیراثر مظاہرین چینی فیکٹریاں جلانے لگے، صنعتی شہر میں ہنگامی حالات نافذ

سیاست
گزشتہ اتوار برما میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا، اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں مختلف مقامات پر 38 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ملک کے دارالحکومت رنگون میں درج ہوئیں، جہاں کچھ شرپسند عناصر نے ایک چینی فیکٹری میں زبردستی گھسنے اور لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، جہاں حالات کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو فائر کھولنا پڑا۔ فیکڑی دھاوے میں 22 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مقامی نشریاتی اداروں کے مطابق مظاہرین نے بروز اتوار اس کے علاوہ چار کپڑے کی فیکٹریوں میں بھی لوٹ مار کی اور انہیں آگ لگا دی تھی، اس کے علاوہ ایک کھاد بنانے والے کارخانے اور تیل کے ٹرک کو بھی مشتعل مظاہرین نے نذرآتش کر دیا تھا، ان حالات کے پیش نظر اعلیٰ حکام نے بالآخر گولی چلانے کا حکم جاری کیا۔ بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق یکم فروری کو ملک ...
بیجنگ: ریت کے طوفان نے آسمان نارنجی کر دیا، فضائی آلودگی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

بیجنگ: ریت کے طوفان نے آسمان نارنجی کر دیا، فضائی آلودگی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

موسم و ماحولیات
بیجنگ میں ریت کے طوفان سے سب ڈھک دیا، چینی دارالحکومت کا سماں نارنجی ہو گیا۔ https://youtu.be/gwuhnzsp1MY محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان منگولیا سے اٹھا اور جنوب میں اترتا بیجنگ تک پہنچا۔ طوفان کے دوران شہر میں فضائی آلودگی کی سطح بدترین سطح یعنی 999 درج کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ آلہ اس سے اوپر پیمائش نہں کر سکتا تھا اس لیے حد درجہ جا کر رک گیا ورنہ صورتحال اس سے بھی بدتر تھی۔
جرمنی: اسلامی تنظیموں پر کورونا وباء کے دوران اکٹھا ہونے والے چندے کو دہشتگردی میں استعمال کرنے کا الزام، مسلمانوں کی جانب سے میڈیا مہم کی مذمت

جرمنی: اسلامی تنظیموں پر کورونا وباء کے دوران اکٹھا ہونے والے چندے کو دہشتگردی میں استعمال کرنے کا الزام، مسلمانوں کی جانب سے میڈیا مہم کی مذمت

ابلاغ
جرمنی کے ذرائع ابلاغ نے ملک میں اسلامی تنظیموں پر کووڈ-19 کے دوران لاکھوں یورو چندہ اکٹھا کرنے اور اسے مبینہ طور رپر دہشتگردی میں استعمال کرنے کے شبہے کا اظہار/الزام لگایا ہے۔ صحافتی اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے 100 سے زائد معاملات میں ہیراپھیری/دھوکہ دہی کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ اسلاموفوبیا پر مبنی خبری مہم کا آغاز ویلٹ ایم سونٹاگ نامی اخبار نے شروع کیا، جس نے دہشتگردوں کو مالی معاونت میں چندے کی رقم کے استعمال کا امکان ظاہر کیا، اور کہا کہ انفرادی امداد کے ایسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، اخبار نے اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کے تحفظات کا حوالہ بھی شامل کیا۔ ایک رپورٹ میں سکیورٹی اداروں میں پہلے سے جاری انفرادی 100 سے زائد دھوکہ دہی کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ کو وباء کے چندے سے جوڑ کر پیش کیا گیا اور عوام میں خوف و نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹ میں 60 سے زائد مساجد، ادار...
متعدد آسٹریلوی حکومتی عہدیداروں پر جنسی زیادتی و ہراسانی کا الزام: ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

متعدد آسٹریلوی حکومتی عہدیداروں پر جنسی زیادتی و ہراسانی کا الزام: ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

سیاست
آسٹریلیا میں اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کی جانب سے جنسی ہراسگی کے معاملات کو دبانے کے الزامات پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں۔ خواتین کے حقوق کی تنظیمیں انصاف کے نام پر مظاہرے کر رہی ہیں اور عہدے داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/JoshButler/status/1371264448887844869?s=20 مظاہرین دارالحکومت میں پارلیمنٹ اور وزراعظم سیکرٹیریٹ کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں اور اٹارنی جنرل، وزیردفاع سمیت معاملے میں ملوث افراد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ خواتین کے حقوق کی تنظیمیں معاملے کو صنفی تفریق کے طور پر بھی پیش کر رہی ہیں اور حکومتی انتظامی مسئلے سے زیادہ معاملہ صنفی تنازعہ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ خواتین مظاہرے میں "بہت ہو گیا" اور مردوں کے خلاف نعرے لگا رہی ہیں۔ خواتین کی تنظیموں کا الزام ہے کہ اٹارنی جنرل کرسچن پورٹر نے 1988 یعنی 33 سال قبل ایک 16 سالہ...
ڈنمارک میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہرے میں شہریوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام، خاتون سماجی کارکن کو دو سال قید کی سزا: فیصلے کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

ڈنمارک میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہرے میں شہریوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام، خاتون سماجی کارکن کو دو سال قید کی سزا: فیصلے کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

سیاست
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں کورونا تالہ بندی کے خلاف احتجاج میں مظاہرین کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں ایک خاتون سماجی کارکن کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ کارکن کی گرفتاری پر شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور آج کئی گناء زیادہ شہریوں نے تالہ بندی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=6Fp70XFenP0 مظاہرے میں شریک متعدد شہریوں نے احتجاج میں سیاہ لباس پہن رکھا تھا اور وہ نہ صرف پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے بلکہ حکومت کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے سڑکوں پر سرخ مشعال بھی جلائیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے آج تشدد کے باوجود کسی شہری کو گرفتار نہیں کیا اور نہ کسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈنمارک نے مارچ کے مہینے سے تالہ بندی میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے تاہم تاحال متعدد بندشیں برقرار ہیں۔...

Contact Us