Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

گزشتہ 6 سال میں اشیاء خوردونوش میں ریکارڈ اضافہ ہوا: اقوام متحدہ ادارہ برائے خوراک و زراعت

گزشتہ 6 سال میں اشیاء خوردونوش میں ریکارڈ اضافہ ہوا: اقوام متحدہ ادارہ برائے خوراک و زراعت

عالمی
دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں مسلسل آٹھ ماہ سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ قیمتوں میں سب سے زیادہ اور اچانک اضافہ گندم اور چالوں سے بنی اشیاء کی قیمتوں میں ہوا، ان کے بعد ولائیتی گھی اور چینی کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ایک مطالعہ کے مطابق گزشتہ دسمبر سے اب تک اجناس کی قیمتوں میں 4 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ہوا۔ جو جولائی 2014 کے بعد سب سے زیادہ تھا۔ ادارے کے مطابق اجناس کی قیمتوں میں ماہانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اس سے بنی اشیاء میں بین الاقوامی تجارت کے دوران 7 اعشاریہ 1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ https://twitter.com/FAOnews/status/1357273559157141505?s=20 مکئی سے بنی اشیاء میں 11 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا، جو آئندہ ماہ تک 42 فیصد تک جا سکتا ہے۔ مکئی کے آٹے میں اتنے تیزی سے اضافے کی وجوہات میں طلب کے...
ایران کے یورینیم کی افزودگی روکنے تک معاشی پابندیاں نہیں ہٹائیں گے: صدر بائیڈن

ایران کے یورینیم کی افزودگی روکنے تک معاشی پابندیاں نہیں ہٹائیں گے: صدر بائیڈن

عالمی
امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران پر سے معاشی پابندیاں ہٹانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر تب تک بات نہیں ہو سکتی جب تک ایران یورینیم کی افزودگی کو روک نہ دے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر جوبائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے مطالبے کے مطابق امریکہ بات چیت شروع کرنے کے لیے معاشی پابندیاں اٹھا رہا ہے، جس پر صدر بائیڈن نے ایک لفظ میں کہا کہ نہیں، ایران کو یورینیم کی افزودگی پہلے روکنا ہو گی۔ https://twitter.com/NorahODonnell/status/1358441977474334721?s=20 یوں امریکی صدر اور ایرانی اعلیٰ قیادت خصوصاً آیت اللہ علی خامنائی کی رائے بالکل ایک دوسرے کے متضاد کھڑی ہو گئی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈرنے کچھ دن قبل کہا تھا کہ امریکہ کو بات چیت شروع کرنے کے لیے معاشی پابندیاں ہٹانا ہوں گی، ایران خود بخود جوہری معاہدے میں قبول کردہ شرائط پر واپس آجائے گا۔ یاد رہے کہ 2018 میں صدر ڈونلڈ ٹر...
برما میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے شروع

برما میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے شروع

سیاست
برما/میانمار کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ بروز اتوار ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جمہوری حکومت کو ختم کرنے والے فوجی سربراہ مِن آؤنگ ہلینگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کچھ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔ https://twitter.com/MoeCrit/status/1358314080029659137?s=20 یاد رہے کہ شروع ہونے والے مظاہروں کا شمار برما کی تاریخ کے بڑے مظاہروں میں کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 2007 میں بھی اس نوعیت کے بڑے مظاہرے دیکھے گئے تھے۔ https://www.youtube.com/watch?v=7gyg4vWVzqc سب سے بڑا مظاہرہ سرحدی شہر مایاودی میں ہوا۔ جہاں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ رنگون میں ہونے والے مظاہرے بھی خطرناک صورتح...
ترکی کو دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لا رہے ہیں: صدر ایردوعان

ترکی کو دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لا رہے ہیں: صدر ایردوعان

معیشت
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے ملک کو دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک کے مشرقی شہر مالاتیا میں ایک بڑے پل کا افتتاح کرتے ہوئے مسلم ملک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ جلد بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لانے والے ہیں جن سے ملکی پیداوار اسے دنیا کی دسویں بڑی معیشت بنا دے گی۔ صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ بڑے منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کے منصوبے لائے جا رہے ہیں، جن میں خلائی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینوں کی صنعت ترجیح ہوں گے۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جائیں گی، ہر شعبے میں ایک ہدف رکھتے ہوئے کام ہو گا اور صنعتوں کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دیں گے۔ صدر ایردوعان نے ملک میں ہر طرح کی صنعت کو مقامی سطح پر شروع کرنے اور خود کفیل ہونے کے ارادے کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس وباء کے باعث ترکی کی معیشت بھ...
ہندوستان میں کھسکتا گلیشیئر ڈیم بہا کر لے گیا: سینکڑوں مکان دب گئے، 150 سے زائد انسانی ہلاکتوں کا خدشہ، امدادی کارروائیاں شروع

ہندوستان میں کھسکتا گلیشیئر ڈیم بہا کر لے گیا: سینکڑوں مکان دب گئے، 150 سے زائد انسانی ہلاکتوں کا خدشہ، امدادی کارروائیاں شروع

بصری مواد
ہندوستان کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیئر کا ٹیلا گرنے سے سینکڑوں مکان دب گئے ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/ANI/status/1358298567287267329?s=20 https://twitter.com/ANI/status/1358303989381570562?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیوں کا فوری آغاز کر دیا گیا ہے، اور فوج بھی طلب کر لی گئی ہے۔ https://twitter.com/ANI/status/1358305251879604227?s=20
ڈنمارک: کورونا تالہ بندی کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، جلاؤ گھیراؤ، حکومت کے خلاف نعرے بازی – ویڈیو

ڈنمارک: کورونا تالہ بندی کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، جلاؤ گھیراؤ، حکومت کے خلاف نعرے بازی – ویڈیو

بصری مواد
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہزاروں افراد نے تالہ بندی اور وباء کے دوران دیگر پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ https://youtu.be/zqWXjGurbP4
عالمی فوجداری عدالت کا غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں صیہونی جرائم کی سنوائی کا حکم: قابض صیہونی انتظامیہ اور امریکہ سخت ناراض

عالمی فوجداری عدالت کا غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں صیہونی جرائم کی سنوائی کا حکم: قابض صیہونی انتظامیہ اور امریکہ سخت ناراض

عالمی
عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں جرائم کی سنوائی کو دائرہ اختیار میں قرار دیتے ہوئے درخواستوں کو سننے کی منظوری دے دی ہے۔ فوجداری عدالت اب غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں قابض صیہونی افواج کے جرائم پہ سماعت کر سکے گی۔ قابض صیہونی انتظامیہ نے عدالتی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عالمی عدالت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ انصاف مہیا کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ ایک سیاسی مرکز ہے۔ نیتن یاہو نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عدالت حقیقی جنگی مجرموں کے بجائے ایک جمہوری ریاست کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے وزیر خارجہ نے عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے انصاف کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شتائح نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انصاف کی فتح تھی۔ عدالت کی معاون اعلیٰ فاطو بینسودا نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ غزہ،...
ڈونلڈ ٹرمپ غیر متوقع طبیعت کے مالک ہیں، انہیں حساس معاملات کی پیش رفت سے آگاہی دینا خطرناک ہو گا: صدر جوبائیڈن

ڈونلڈ ٹرمپ غیر متوقع طبیعت کے مالک ہیں، انہیں حساس معاملات کی پیش رفت سے آگاہی دینا خطرناک ہو گا: صدر جوبائیڈن

سیاست
امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شبہے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو دیگر سابق صدور جیسی مراعات نہیں دی جانی چاہیے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی غیر متوقع طبیعت کے مالک ہیں، ان کو امریکی صدور کو حاصل حساس معلومات تک رسائی ملک کے لیے خطرناک ہے۔ سی بی ایس کے شو میں صدر بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سابقہ صدر کو خفیہ معلومات کی رسائی دے گی، جس پر صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نہیں دینی چاہیے، انہیں ایسی سہولت دینے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ وہ جس شخصیت کے مالک ہیں کسی دن کسی کے سامنے حساس معلومات اگل دیں گے۔ جوبائیڈن نے کیپیٹل ہل پر دھاوے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو ملک کی حساس معلومات تک رسائی کیسے دی جا سکتی ہے، جس کے حمائتی سرکاری عمارتوں ہر حملہ کریں۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی خصوصی خبر میں کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو گا کہ کسی ساب...
روس نے ناوالنے کے حق میں مظاہروں میں شرکت پر 3 یورپی ممالک کے سفارتی عملے کو ملک سے نکال دیا

روس نے ناوالنے کے حق میں مظاہروں میں شرکت پر 3 یورپی ممالک کے سفارتی عملے کو ملک سے نکال دیا

روس
روس نے 3 یورپی اقوام کے سفارتی عملے کے سفارتی دستاویزات منسوخ کر دیے ہیں۔ جرمنی، پولینڈ اور سویڈن کے سفارت خانوں کے عملے نے مبینہ طور پر روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکژے ناوالنے کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لیا تھا، جس پر روس نے اسے اندرونی معاملات میں مداخلت گردانتے ہوئے سفارتی عملے کے دستاویزات منسوخ کر دیے ہیں، روس نے مظاہروں میں حصہ لینے والے سفارتی عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے فوری روسی سرزمین سے نکل جانے کی ہدات بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ سفارت خانوں کو اپنا احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔ واضح رہے کہ روس یورپی اقوام کو مسلسل تنبیہ کرتا رہا ہے کہ ناوالنے کو لے کر اندرونی سیاست میں مداخلت نہ کی جائے، جسے عدالت نے باقائدہ کارروائی کے بعد ساڈھے تین سال کی سزا سنائی ہے۔ ترجمان روسی دفتر خارجہ ماریا زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے مسائل پہ توج...
صدر بائیڈن کا یمن جنگ سے علیحدگی کا  اعلان: سعودی خودمختاری اور ایرانی حملوں سے دفاع میں ساتھ رہنے کی یقین دہانی

صدر بائیڈن کا یمن جنگ سے علیحدگی کا اعلان: سعودی خودمختاری اور ایرانی حملوں سے دفاع میں ساتھ رہنے کی یقین دہانی

عالمی
امریکہ نے یمن میں جنگ سے ہاتھ کھینچتے ہوئے سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ صدر جوبائیڈن نے یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی خودمختاری کے دفاع میں عرب اتحادی کے ساتھ رہے گا تاہم اب ہم یمن جنگ کا حصہ نہیں ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے اتحادیوں کو اسلحے کی فراہمی روکی جائے گی اور سفارت کاری سے مسئلے کے حل کی کوشش پر زور دیا جائے گا۔ تاہم امریکی انتظامیہ نے القائدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سعودی مدد جاری رکھنے کا ارادہ دوہرایا ہے۔ جس کے لیے اسلحہ بھی فراہم ہوتا رہے گا۔ صدر بائیڈن نے ٹی وی خطاب میں سعودی عرب کی خود مختاری اور ایرانی حملوں سے دفاع میں ساتھ رہنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ یمن جنگ کے باعث 1 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی ق...

Contact Us