Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ترک وزیر داخلہ کا امریکہ پر 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام: امریکہ نے بیان مسترد کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

ترک وزیر داخلہ کا امریکہ پر 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام: امریکہ نے بیان مسترد کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

عالمی
ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ 2016 میں فوجی بغاوت کے پیچھے اسکا ہاتھ تھا۔ ترک وزیر داخلہ سے پروگرام میں پوچھا گیا کہ کیا جولائی 2016 میں فوجی بغاوت گولین نے خود کی یا اس کے ساتھ اور ہاتھ بھی ملوث تھے؟ جس پر سلیمان سوئیلو کا کہنا تھا کہ اس سازش میں امریکہ کا بھی ہاتھ تھا۔ بغاوت فتح اللہ گولین نے ضرور کی پر اسکا ہدائیتکار امریکہ تھا: سلیمان سوئیلو ترکی کے اعلیٰ عہدے دار کی جانب سے امریکہ کا نام لینے پر امریکی دفتر خارجہ نے باقائدہ ردعمل میں الزام کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ کا 2016 میں ترکی میں ہونے والی بغاوت میں کوئی ہاتھ نہیں تھا، ترک اعلیٰ عہدے دار کا دعویٰ غلط ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے اپنی وضاحت میں مزید کہا کہ ایک نیٹو اتحادی اور سٹریٹجک اتحادی کا الزام غیر ذمہ دارانہ ہے۔...
چین میں کورونا کے حوالے سے بی بی سی کی متعصب صحافت پر چین ناراض: معافی کا مطالبہ، برطانوی ادارے کی تردید

چین میں کورونا کے حوالے سے بی بی سی کی متعصب صحافت پر چین ناراض: معافی کا مطالبہ، برطانوی ادارے کی تردید

ابلاغ
بی بی سی نے چینی وزارت خارجہ کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے چین میں کورونا وباء سے متعلق غلط اور جھوٹی خبریں چلائیں۔ بی بی سی نے اپنی خصوصی وضاحت میں کہا کہ انکے دیے تمام اعدادوشمار درست تھے اور ادارہ اپنی خبروں کی توثیق کرتا ہے۔ https://twitter.com/BBCNewsPR/status/1357328882660179968?s=20 برطانوی نشریاتی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ بی بی سی عالمی سطح پر پسند کیا جانے والا ابلاغی ادارہ ہے، دنیا بھر میں ہفتہ وار 40 کروڑ سے زائد افراد اسکی خبروں کو پڑھتے اور اس پر یقین کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے بروز جمعرات میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بی بی سی نے چین میں کورونا وباء کے حوالے سے غلط خبریں چلائیں اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی، وزارت خارجہ کے ترجمان نے بی بی سی سے معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ چینی ردعمل برطانوی محکمہ برائے ...
کورونا وائرس مردوں کے بچے پیدا کرنے صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتا ہے، ہر 105 میں سے 84 میں شکایت: سائنسدانوں کا فوری مزید تحقیق پر زور

کورونا وائرس مردوں کے بچے پیدا کرنے صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتا ہے، ہر 105 میں سے 84 میں شکایت: سائنسدانوں کا فوری مزید تحقیق پر زور

طب
سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مردانہ تولیدی نظام کو متاثر کرنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور وائرس کے دور رست نتائج پر مزید تحقیق کرنے پر زور دیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وائرس مردوں کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، جس سے آئندہ نسل شدید خطرے میں ہے۔ چینی صوبے ووہان کی جامعہ ھوآزہونگ میں مطالعہ کے دوران سامنے آیا ہے کہ وائرس مردوں کی تولیدی مادے میں پائے جانے والے جرثوموں کی حرکت، انکی تعداد اور خصیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ محققین نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر وائرس کے دور رست نتائج پر تحقیق شروع کروائی جائے کیونکہ وائرس سے متاثرہ مرد افراد کی تولیدی صحت شدید خطرے میں ہے۔ اب تک کی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائرس جس انزائم (اینجیوٹینسن کوورٹنگ انزائم) کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے، وہ جسم کے اہم عضلات، دل، پھپھروں، گردوں اور آنتوں میں پائی جاتی ہے، جس س...
آزربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ خطرے میں: آزربائیجان کا کاراباخ میں آرمینیائی فوجیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

آزربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ خطرے میں: آزربائیجان کا کاراباخ میں آرمینیائی فوجیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

عالمی
کاراباخ میں امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا۔ آرمینیائی افواج نے کئی ماہ بعد ایک بار پھر جنگ بند کی خلاف ورزی شروع کر دی ہے۔ آزربائیجان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امن معاہدے کے ثالثوں سے مداخلت کا کہا ہے۔ آزربائیجان کی سرحدی فوج نے خصوصی اعلامیے میں کہا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ سرحد پر جھڑپیں بڑھ رہی ہیں۔ بروز منگل آرمینیا کی فوج نے سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 مشین گنوں سے کاراباخ کی حفاظتی چوکی پر گولیاں برسائیں۔ تاہم آرمینیا کے وزیر دفاع نے الزامات کی تردید کی ہے، اور اپنے یورپی اتحادیوں پر آزربائیجان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمیشن جنگی قیدیوں، شہریوں اور علاقہ خالی کرنے والے متاثرہ آرمینیائی افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں دونوں فریقین نے روس کی ثالثی م...
روسی سینٹ کو سماجی میڈیا پر پابندی لگانے کی تجویز پیش: کمیشن برائے معلومات عامہ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں روس میں انتشار پھیلانے کے لیے باقائدہ مہم چلا رہی ہیں

روسی سینٹ کو سماجی میڈیا پر پابندی لگانے کی تجویز پیش: کمیشن برائے معلومات عامہ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں روس میں انتشار پھیلانے کے لیے باقائدہ مہم چلا رہی ہیں

روس
روس نے ملک میں انتشار پھیلانے اور شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو احتجاج پر اکسانے کے خلاف معروف سماجی میڈیا کمپنیوں پر پابندی لگانے پر غورشروع کر دیا ہے۔ ملکی کونسل برائے ابلاغی پالیسی کے سربراہ الیکژےپشکوو نے تجویز پیش کی ہے کہ فیس بک، ٹویٹر، ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور دیگر سماجی میڈیا ویب سائٹوں پر ملک میں انتشار پھیلانے میں ملوث ہونے اور ملکی قوانین کا پاس نہ رکھنے کے جرم میں پابندی لگا دی جائے۔ کونسل اجلاس میں اکثریت نے رائے سے اتفاق کیا اور اسے ملکی خودمختاری کا معاملہ گردانتے ہوئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں واضح کہا گیا ہے کہ ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں ملک میں مظاہروں کو ابھارنے اور نوجوانوں کو غیر قانونی کام کرنے میں اکسانے میں ملوث پائی جا رہی ہیں، جس سے ملک میں انتشار پھیلنے اور جھوٹی خبروں کے کاروبار چلنے کا خطرہ ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی اجا...
چین کی ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی پر امریکہ کو دھمکی: علاقائی مسائل میں مداخلت سے اشتعال نہ دلایا جائے ورنہ سخت ردعمل اور تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں

چین کی ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی پر امریکہ کو دھمکی: علاقائی مسائل میں مداخلت سے اشتعال نہ دلایا جائے ورنہ سخت ردعمل اور تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں

عالمی
چین نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ تائیوان اور چینی پانیوں سے دور رہے ورنہ چین سخت ردعمل سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اپنی حدود میں امریکی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ چین کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، اسے نہ روکا گیا تو چین سختی سے جواب دے گا، خود مختاری اور علاقائی حدود پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو علاقائی سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ عدم استحکام کے حالات پیدا کرنے کی۔ واضح رہے کہ چینی ردعمل چینی حدود کے قریب امریکی جنگی بحری جہازوں کی سرگرمیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز چینی علاقے میں نہیں تھا، امریکہ بحیرہ ہند و الکاہل کے علاقے کو کسی قومی حق سے آزاد سمجھتا ہے، امریکی جہاز معمول...
روسی صدر کا ایک بار پھر سوشل میڈیا کمپنیوں کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار: امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں فیصلہ کر رہیں کہ انسان کیا سوچیں اور کیا کہیں

روسی صدر کا ایک بار پھر سوشل میڈیا کمپنیوں کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار: امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیاں فیصلہ کر رہیں کہ انسان کیا سوچیں اور کیا کہیں

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے متعصب رویے سے متعلق شدید تٖحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں خود فیصلہ کر رہی ہیں کہ کیا شائع کیا جائے اور کیا نہیں، وہ صرف اپنے نظریاتی مفاد کو دیکھ رہی ہیں اور انہیں اس چیز کی بالکل پرواہ نہیں ہے کہ اس رویے سے دوسروں کو کیا نقصان پہنچ رہا ہے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کو کاروبار سے مطلب ہوتا ہے، اور وہ صرف منافع کمانا چاہتی ہیں، انہیں اس چیز کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے کہ کون کیا شائع کر رہا ہے، لیکن کمپنیاں لوگوں کی سوچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی طرف جا رہی ہیں۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے کسی خاص مواد پہ اعتراضات ہوتے تھےلیکن اب کمپنیاں انسانی آزادی کے فیصلے کر رہی ہیں، کمپنیاں فیصلہ کر رہی ہیں کہ کون کیا سوچیں اور کیا کہیں۔ روسی صدر سابق امریکی صدر کا ٹویٹر کھاتہ بند ہونے پر مسلسل اپنے تحفظات کا...
استنبول: جامعہ کے سربراہ کی تعیناتی پر معترض طلباء کا دفتر پر حملہ، صدر ایردوعان کا سخت ردعمل، طلباء کو دہشتگرد قرار دے دیا

استنبول: جامعہ کے سربراہ کی تعیناتی پر معترض طلباء کا دفتر پر حملہ، صدر ایردوعان کا سخت ردعمل، طلباء کو دہشتگرد قرار دے دیا

سیاست
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے استنبول کی ایک مقامی جامعہ کے طلبہ کو مظاہرہ کرنے پر دہشت گردوں سے تشبیہ دی ہے۔ طلبہ جامعہ کے سربراہ کی سیاسی تعیناتی کا جواز بنا کر گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے حالت احتجاج میں ہیں اور اس دوران انہوں نے سربراہ کے دفتر پر حملہ بھی کیا ہے، جس پر صدر نے اپنے ردعمل میں انہیں دہشت پھیلانے والے نوجوان قرار دیا ہے۔ صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے نوجوانوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جو دہشت گرد گروہوں کے رکن ہوں، اور ملکی روایات اور ثقافت کا خیال نہیں رکھیں۔ ویڈیو خطاب میں صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ آپ طلباء ہیں یا دہشت گرد جو ادارے کے سربراہ کے دفتر پر حملے کرتے ہیں؟ صدر ایردوعان نے صدارتی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پروفیسر میلیح بولو کو جامعہ بوآزچی کا سربراہ مقرر کیا تھا، جس پر جامعہ کے کچھ طلبہ اور اساتذہ نے اعتراض کیا اور مظاہرے شروع کر دیے۔ مظاہرین ...
وباء کے دوران صنعتی آلودگی میں کمی کے باوجود زمینی درجہ حرارت میں اضافہ، محققین کا ماننا ہے کہ ایسا جزوی ہے، مستقبل میں آلودگی میں کمی کے ماحول دوست نتائج نکلیں گے

وباء کے دوران صنعتی آلودگی میں کمی کے باوجود زمینی درجہ حرارت میں اضافہ، محققین کا ماننا ہے کہ ایسا جزوی ہے، مستقبل میں آلودگی میں کمی کے ماحول دوست نتائج نکلیں گے

موسم و ماحولیات
ایک تازہ تحقیق میں کووڈ-19 وباء کے دوران قدرتی ماحول میں بہتری کی تمام خبریں وقتی طور پر مسترد ہوتی نظر آرہی ہیں۔ ایک نئی ماحولیاتی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ درحقیقت وباء کے دوران صنعتی ممالک کے درجہ حرات میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی قومی ادارہ برائے فضائی تحقیق کے نئے مطالعہ میں سامنے آیا ہے کہ سورج کی خطرناک شعاعوں کو روکنے والے ذرات اور بخارات میں وباء کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے، خصوصی طور پر صنعتی ممالک میں فضائی غلاف میں کمی واقع ہوئی جس سے زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وباء کے دوران 2020 میں فضائی بخارات میں نمایاں کمی ہوئی، جو اس سے قبل صنعتی عمل/ آلودگی کے باعث بھی پیدا ہوتے تھے، اور سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روکنے کا باعث بنتے تھے۔ لیکن اب صںعتی سرگرمیاں رکنے سے صنعتی ممالک مثلاً امریکہ اور روس میں متعدد مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ ری...
عالمی عدالت نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایرانی مقدمہ سننے کی درخواست منظور کر لی

عالمی عدالت نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایرانی مقدمہ سننے کی درخواست منظور کر لی

عالمی
عالمی عدالت انصاف نے ایران کی جانب سے امریکی معاشی پابندیوں کے خلاف سنوائی کے اختیار کا فیصلہ سنایا ہے۔ بروز بدھ 16 رکنی ججوں نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت مقدمے کو سننے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔ https://twitter.com/CIJ_ICJ/status/1356984975439060995?s=20 ایران نے عالمی عدالت سے 2018 میں رجوع کیا تھا جس میں امریکی صدر کے دوستانہ معاہدے کو توڑنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی اور مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکہ نے یک طرفہ طور پر بین الاقوامی معاہدے کو توڑا اور ایران پر معاشی پابندیاں بھی لگائیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے افسران نے ایران کے معاہدے کے پابند ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ایرانی درخواست کے جواب میں واشنگٹن کا کہنا تھا کہ ایرانی مؤقف بے بنیاد ہے، اور امریکہ اس کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔ امریکہ نے عالمی عدالت کے اختیار کو بھی زیر بحث لایا تھا اور کہا تھا کہ عدالت اسے سننے ...

Contact Us