Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

فیس بک کی ایک اور جارحانہ و متعصب پالیسی: صارفین کووڈ-19 کی حقیقت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ویکسین کے حق میں عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان

فیس بک کی ایک اور جارحانہ و متعصب پالیسی: صارفین کووڈ-19 کی حقیقت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ویکسین کے حق میں عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان

فن/ٹیکنالوجی
فیس بک نے آزادی رائے پر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات پر مزید روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ اب ان تمام پیغامات کو تلف کر دے گی جن میں وباء کو غیرطبی یا لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے عالمی سطح پر ویکسین کے حق میں بڑی مہم چلانے کا آغاز بھی کیا ہے۔ معاشرتی تحفظ کی پالیسی کے نام پر شروع کی گئی مہم کے تحت فیس بک ایسے تمام پیغامات کو متا دے گا جن میں کووڈ-19 کو لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ ہو یا اسے سازش قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ ادویات ساز کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے غیر مؤثر ہونے یا ویکسین کے ذریعے دیگر سازشی مقاصد حاصل کرنے کے پیغامات کو بھی ویب سائٹ تلف کر دے گی۔ سماجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے انتہائی جارحانہ پالیسی اپنانے پر بہت سے حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ...
امریکی معاشرہ بُری طرح منقسم اور تذبذب کا شکار: تازہ سروے کے مطابق صرف 16٪ شہری نظام سے مطمئن، رکن کانگریس اور صحافی بدنام ترین افراد بن گئے

امریکی معاشرہ بُری طرح منقسم اور تذبذب کا شکار: تازہ سروے کے مطابق صرف 16٪ شہری نظام سے مطمئن، رکن کانگریس اور صحافی بدنام ترین افراد بن گئے

سیاست
امریکی شہریوں کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ملک میں حالات روز بروز بگڑ رہے ہیں اور جمہوریت ملک کے لیے ناگزیر ہونے کے باوجود صحیح انداز میں کام نہیں کر رہی۔ امریکہ میں ہوئے ایک نئے عوامی سروے میں سامنے آیا ہے کہ صرف 16 فیصد شہریوں کے مطابق ملک میں جمہوریت ٹھیک سے کام کر رہی ہے، جبکہ دو تہائی افراد کا ماننا ہے کہ ملک میں جاری تقسیم آئندہ پانچ سالوں میں مزید بڑھے گی یا موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ سروے میں 54 فیصد امریکیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ابھی اچھے دن دیکھنے ہیں، اور ملک غلط سمت پر رواں ہے۔ سروے میں جماعتی وابستگی کے اثرات بھی نمایاں تھے اور ریپبلکن ملک کے مستقبل کے حوالے سے زیادہ ناامید اور ڈیموکریٹ بنسبت پرامید تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیے سروے میں ڈیموکریٹ کے حامی زیادہ ناامید تھی، تاہم اب انتخابی فتح نے ان میں امید بڑھا دی ہے۔ ا...
صدر بائیڈن ٹرمپ سے عبرت پکڑیں، تعاون کی کھڑکی تیزی سے بند ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ کی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کی دھمکی

صدر بائیڈن ٹرمپ سے عبرت پکڑیں، تعاون کی کھڑکی تیزی سے بند ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ کی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کی دھمکی

عالمی
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا عندیا دیا ہے، میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اور یورپ نے جوہری معاہدے پر جلد واپسی نہ کی تو ایران جوہری توانائی کی ایجنسی سے تعاون بالکل ختم کر دے گا۔ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن میں نئی انتظامیہ کے آنے سے امریکہ کے پاس موقع ہے کہ وہ نئی راہیں تلاش کرے، ورنہ ایران کی اب تک کھلی کھڑکی بند ہو جائے گی اور پھر ایران اپنے مفاد میں فیصلے لے گا، ایسے حالات میں ایران بحق ہو گا کہ جوہری معاہدے میں قبول کی گئی تمام شرائط سے بھی پیچھے ہٹ جائے۔ یاد رہے کہ ایران نے مالی فوائد لے کر 2015 میں امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت اپنا جوہری منصوبہ بند کر دیا تھا تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے شرائط پر پورا نہ اترنے پر امریکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔ معاہدے پر واپسی کے لیے ...
چین اور ہندوستان نے سرحدی جھڑپیں ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے

چین اور ہندوستان نے سرحدی جھڑپیں ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے

عالمی
چین اور ہندوستان نے سرحدی متنازعہ علاقے میں جھٹرپیں ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ آج بروز بدھ ہوئے معاہدے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے 9 ادوار میں متفقہ سمجھوتہ طے کیا تھا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو قنگ نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک متفقہ امن معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب فوجیں بتدریج پیچھے ہٹ جائیں گی۔ واضح رہے کہ خطہ ہمالیہ کی سائنو ہند سرحد پر گزشتہ ایک سال سے کئی عسکری جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں متعدد ہندوستانی فوجی ہلاک بھی ہوئے ہیں، اور اس دوران دونوں ممالک نے متنازعہ علاقے میں کئی عسکری تنصیبات بھی کی ہیں۔ دونوں ممالک کی افواج سرحد پر ہنگامی صورت میں کھڑی ہیں جس کے باعث چھوٹی جھڑپوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا تھا۔ اس سے قبل جنوری میں بھی دونوں افواج نے جھڑپوں کو ختم کرن...
مصنوعی ذہانت کے حقیقی خطرات کیا ہیں؟

مصنوعی ذہانت کے حقیقی خطرات کیا ہیں؟

فن/ٹیکنالوجی
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مغربی تہذیبی اقدار کے بڑھتے اثر اور اس کے نتیجے میں ہونے والی خاص عسکری بڑھوتری کے باعث انسانی تہذیب کو خطرے میں مانا جا رہا ہے۔ خود مغربی سکالر شعبے میں ترقی کی حدود کو طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور خاص حد سے بڑھنے کی صورت میں شدید تحفظات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں سائبر سکیورٹی کے ماہر مورگان رائٹ نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں شعبے کے مستقبل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں برتری اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہے، ممالک شعبے میں کم ازکم دشمنوں کی نسبت برتری چاہتے ہیں۔ گفتگو میں مورگان کا کہنا تھا کہ شعبے میں کام کو اس وقت دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، ایک عمومی مصنوعی ذہانت اور دوسرا محدود مصنوعی ذہانت۔ مصنوعی ذہانت میں بنیادی طور پر مشین کو سوچنے اور دی گئی تربیت یا ہدایت کے مطابق کام کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے، مشینیں اسی تربیت...
مقبوضہ بیت المقدس: کورونا تالہ بندی کے خلاف یہودی شہریوں کا احتجاج جاری، قابض صیہونی انتظامیہ کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد زخمی و گرفتار – ویڈیو

مقبوضہ بیت المقدس: کورونا تالہ بندی کے خلاف یہودی شہریوں کا احتجاج جاری، قابض صیہونی انتظامیہ کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد زخمی و گرفتار – ویڈیو

بصری مواد
مقبوضہ بیت المقدس میں کورونا تالہ بندی کے خلاف صیہونی شہریوں اور انتظامیہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین قابض صیہونی انتظامیہ کی لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ مقدس سرزمین پر مذہبی رسومات، اور تعلیمی اداروں کی بندش کو ختم کیا جائے۔ https://youtu.be/flrXtUmaVIw
میڈیا پر بندشوں کے ماحول کی نسبت کیا یوکرین کے شہریوں کے لیے بہتر نہیں کہ ملک روس میں ضم ہو جائے: یوکرینی صحافی کے سوال پر حکومت کا غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

میڈیا پر بندشوں کے ماحول کی نسبت کیا یوکرین کے شہریوں کے لیے بہتر نہیں کہ ملک روس میں ضم ہو جائے: یوکرینی صحافی کے سوال پر حکومت کا غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

سیاست
یوکرین کی حکومت نے ایک مقامی صحافی علیونا بیریزووسکایا پر غداری کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمہ مقامی صحافی کے ریاست کے وجود پر سوال کے ردعمل پہ قائم کیا جائے گا۔ علیونا نے ملک میں حزب اختلاف کے ایک رہنما وکتر میدویدچک کے انٹرویو میں سوال اٹھایا تھا کہ (ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے) کیا یہ یوکرین کے شہریوں کے لیے بہتر نہیں کہ ہم روس میں ضم ہو جائیں، اور یہ ہمارے لیے مشکل بھی نہ ہو گا۔ سوال پر بہت سے حلقوں، خصوصاً لبرل حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا جس پر حکومت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی وکیل کا کہنا ہے کہ علیونا کے معاملے کے بارے میں معلومات جمع کیا جارہی ہیں، اور دیکھا جا رہا ہے کہ اس نے کیسے ملک کی پہچان اور خودمختاری پر سوال اٹھائے؟ اور اس پر کیا قانونی چارہ جوئی کی جا سکتی ہے۔ حکومتی ردعمل پر علیونا کا کہنا ہے کہ مغربی دباؤ میں حکومت ان پر غ...
روسی فضائیہ کے ماہرین نے نیٹو حملے کی صورت میں جارحانہ ہوائی قوت کے استعمال سے دشمن کو ڈھیر کرنے کی حکمت عملی وضع کر دی

روسی فضائیہ کے ماہرین نے نیٹو حملے کی صورت میں جارحانہ ہوائی قوت کے استعمال سے دشمن کو ڈھیر کرنے کی حکمت عملی وضع کر دی

روس
روس اور مغربی ممالک کے مابین جنگ شاید شروع تو زمین پر ہو لیکن اسکا اختتام فضاؤں میں ہو گا، روسی جنگی ماہرین نے نیٹو کی جنگی قوت کو ناکارہ بنانے کی مکمل حکمت عملی عیاں شائع کر دی ہے۔ روسی فضائیہ کے جریدے میں شائع کردہ ایک تحریر میں روسی پائلٹ اسکول کے دو پروفیسروں نے حکمت عملی عیاں کی ہے کہ کیسے نیٹو کی جانب سے کی گئی کسی قسم کی دراندازی کو فوری ناکارہ بنایا جا سکے گا۔ پروفیسروں کا کہنا ہے کہ نیٹو کو فوری طور پر فضائیہ اور میزائل حملوں سے ناکارہ بنانا ہو گا۔ ولادیلن سٹاکنسکی اور میخائل کورولکوو کا کہنا ہے کہ اگرچہ منصوبے میں مسائل ہو سکتے ہیں لیکن اس سے نیٹو کی جارحیت کو روکا جا سکے گا۔ مقالے میں پروفیسران کا کہنا ہے کہ زمینی جنگ کو ترسیل کی فراہمی روکنے اور حملہ آور افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، دشمن کی مشنری کو فوری تباہ کرنا ناگزیر ہو گا۔ روسی فضائیہ اس...
فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا متعصب اور غیرجمہوری رویہ: ٹیلیگرام 2021 کے پہلے ماہ میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی گئی ایپلیکیشن بن گئی

فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا متعصب اور غیرجمہوری رویہ: ٹیلیگرام 2021 کے پہلے ماہ میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی گئی ایپلیکیشن بن گئی

فن/ٹیکنالوجی
رابطے کے لیے معروف ایپلیکیشن ٹیلیگرام کو جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کیا گیا۔ ایپلیکیشن کے بانی پاول دوروو کا کہنا ہے کہ کا ماہ کے دوران ٹیلیگرام کے صارفین میں 40 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور بہت سے صارفین نے وٹس ایپ، ٹویٹر کو ترک کرتے ہوئے ٹیلیگرام کا استعمال شروع کیا ہے۔ ٹیلی گرام چینل پر دوروو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ساڈھے سات سالوں میں ہم مسلسل صارفین کی معلومات کے تحفظ کو پہلی ترجیح بنائے ہوئے ہیں، ٹیلیگرام سب سے زیادہ محفوظ خدمات فراہم کرنے والی ایپلیکیشن ہے اور ہم ایپلیکیشن میں مزید بہتری بھی لاتے رہتے ہیں۔ ٹیلیگرام ہرشعبے کے صارف کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک میں بھی ٹیلیگرام کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ معروف ایپلیکیشنوں وٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر کا سیاسی تعصب بن رہا ہے۔ صارفین بڑی ابلاغی کمپنیوں کے رویے کو جمہوری روایات کے خلاف قرا...
مقبوضہ فلسطین میں معروف یہودی مذہبی رہنما کی کورونا کے باعث موت: جنازے میں شرکت سے روکنے پر پولیس اور حاضرین گتھم گتھا – ویڈیو

مقبوضہ فلسطین میں معروف یہودی مذہبی رہنما کی کورونا کے باعث موت: جنازے میں شرکت سے روکنے پر پولیس اور حاضرین گتھم گتھا – ویڈیو

بصری مواد
مقبوضہ فلسطین میں معروف یہودی مذہبی رہنما چائم میر ووسنر کے جنازے پر حاضرین اور پولیس گتھم گتھا ہو گئے۔ پولیس حاضرین کو کووڈ-19 وباء کے دوران اجتماع سے روکنے کی کوشش کرتی رہی تاہم جنازے میں شرکت کے لیے لوگوں نے تمام رکاوٹیں توڑ ڈالیں۔ https://youtu.be/DvA9Zq3tbDQ مذہبی رہنما کی موت کووڈ-19 کے باعث ہوئی ہے۔

Contact Us