Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

فرانس: نئے سال کی رات جشن پر پابندی کے ردعمل میں فرانسیسیوں نے 30 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگا دی – ویڈیو

فرانس: نئے سال کی رات جشن پر پابندی کے ردعمل میں فرانسیسیوں نے 30 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگا دی – ویڈیو

بصری مواد
فرانس کے متعدد شہروں میں نئے سال کی رات وباء کے باعث تالہ بندی پر سختی سے پابندی کروانے کے ردعمل میں فرانسیسی شہریوں نے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق رات کو 8 بجے گھر سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی تھی جس کے باعث شہری نئے سال کی رات پر گھروں سے باہر نہ نکل سکے، اور جشن نہ منا سکے، تاہم سٹراسبرگ اور پیرس کے بعض علاقوں میں نامعلوم افراد نے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق سٹراسبرگ میں 30 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگائی گئی جبکہ پیرس میں ہونے والے واقعات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ https://youtu.be/uhL6gFU40Yw پولیس کے مطابق اس نے واقعات میں ملوث چند افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ https://twitter.com/ITA6768/status/1344737835933458437?s=20 https://twitter.com/MaamarBenchaa/status/1344710142084976642?s=20 https://twitter.com/Enzo_Al...
امریکہ اندرونی معاملات میں مداخلت اور سمندری حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے، تائیوان کو جدید اسلحہ فراہم کر کے اشتعال نہ دلائے: چینی دفتر خارجہ

امریکہ اندرونی معاملات میں مداخلت اور سمندری حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے، تائیوان کو جدید اسلحہ فراہم کر کے اشتعال نہ دلائے: چینی دفتر خارجہ

عالمی
چین نے بحیرہ جنوبی چین میں امریکی جنگی جہازوں کے گشت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہازوں نے گزشتہ سال 13 بار سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ وینگ وین بن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اقدام اشتعال انگیزی پر مبنی ہیں، جو کسی بھی وقت دونوں ممالک میں جاری کشیدگی میں جلتی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چینی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں امریکہ پر تائیوان کو اکسانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ امریکہ خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ چین کمزور ہے، چینی فوج قومی مفاد کی حفاظت کے لیے ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ میک کین نامی امریکی بحری جنگی جہاز معمول کے کشت پر تائیوان کے پانیوں سے گزرتا ہے، اور امریکہ اسے چینی حدود تسلیم نہیں کرتا۔ امریکہ کو بین الاقوامی...
نئے سال کے پہلے تینوں روز چار درمیانے حجم کے شہاب ثاقب زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے: ناسا

نئے سال کے پہلے تینوں روز چار درمیانے حجم کے شہاب ثاقب زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے: ناسا

علوم و فنون
ناسا کے مطابق نئے سال کے پہلے تینوں دن زمین کے انتہائی قریب سے چار درمیانے قطر کے شہاب ثاقب گزریں گے۔ جن میں سے سب سے بڑا 220میٹر بڑا ہو گا اور جنوری 3، 2021 کو زمین سے 69 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ یوں یکم جنوری 2021 کو 15 میٹر لمبائی کا شہاب ثاقب 64 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا ہے، اور 2 جنوری کو 15 ور 21 میٹر حجم کے دو شہاب ثاقب 15 لاکھ اور 21 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزریں گے۔ گزشتہ سال کا آخری شہاب ثاقب دسمبر 2020 میں زمین سے 61 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا، جس کا کل حجم 365 میٹرریکارڈ کیا گیا تھا۔...
نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حفاظت کو لے کر لبرل میڈیا میں چہ مگوئیاں: حساس اداروں کے متعدد اہلکاروں کو ٹرمپ کا وفادار قرار دے دیا

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حفاظت کو لے کر لبرل میڈیا میں چہ مگوئیاں: حساس اداروں کے متعدد اہلکاروں کو ٹرمپ کا وفادار قرار دے دیا

سیاست
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی سکیورٹی کو لے کر آج کل بہت سی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ خصوصاً حساس اداروں میں بہت سے ایسے افراد کی واپس تعیناتی پر امریکی لبرل میڈیا میں سوالیہ نشان اٹھائے دیا ہے جنہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ پچھلے چار سالوں میں سرائے ابیض میں کام کیا۔ تاہم اداروں اور نو منتخب صدر چہ مگوئیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی سکیورٹی اہلکار اس سے پہلے بھی بطورنائب صدر جوبائیڈن کی حفاظت پر معمور رہ چکے ہیں، انہیں انکی پیشہ ور صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے۔ یاد رہے کہ صدر کی حفاظتی حصار میں حساس اداروں کے خصوصی خفیہ اہلکار بھی تعینات کیے جاتے ہیں، تاہم چند نامزد افراد کی صدر ٹرمپ کے ساتھ سرائے ابیض میں کام کے حوالےسے امریکی میڈیا میں انکی وفاداری پر شبہے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں تبدیل کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار انتونیو آرنیتو ہے جسے گزش...
امریکہ: روس اور چین کے خلاف پراپیگنڈا کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا منصوبہ منظور

امریکہ: روس اور چین کے خلاف پراپیگنڈا کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا منصوبہ منظور

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور ایشیا میں بڑھتے روسی اور چینی اثرورسوخ کو روکنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کے خصوصی پراپیگنڈا منصوبے کااعلان کیا ہے۔ منصوبے کے جواز میں واضح طور یورپ اور ایشیا میں بڑھتے چینی اور روسی اثرورسوخ کو کم کرنا اور جمہوری روایات کو ابھارنا بیان کیا گیا ہے۔ منصوبے کی منظوری کورونا اخراجات کے ساتھ بطور ذیلی قانون دی گئی ہے۔ منصوبے پر متعدد مقامی حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام کو فی کس صرف 600 ڈالر دیے جا رہے ہیں لیکن چھپکلیوں کی دوڑ، اور دنیا میں دیگر اقوام کے خلاف پراپیگنڈے پر کروڑوں ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اس کے علاوہ اور اس سے پہلے بھی روس کے خلاف پراپیگنڈے پر سالانہ کروڑوں ڈالر خرچ کرتا ہے، اور 29 کروڑ کا ایک خصوصی منصوبہ روسی اثرورسوخ کو کم کرنے کے نام سے پہلے بھی چل رہا ہے۔ جس کا خصوصی...
امریکی وزارت خارجہ کی سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سمیت تائیوان کو بھاری اسلحہ بیچنے کی منظوری

امریکی وزارت خارجہ کی سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سمیت تائیوان کو بھاری اسلحہ بیچنے کی منظوری

عالمی
امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو 3000 خودکار جی بی یو-39 میزائل بیچنے کی منظوری دے دی ہے، اطلاعات کے مطابق میزائل 29 کروڑ ڈالر میں بیچے گئے ہیں۔ بروز منگل امریکی وزارت نے اس کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی 4 ارب ڈالر کا مزید اسلحہ بیچنے کی اجازت دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی امریکی وزارت خارجہ نے کانگریس کو مطلع کیا تھا کہ وہ اتحادی ممالک کے مفاد میں سعودی عرب کو فضاء سے زمین پر وار کرنے کے قابل 7500 میزائل بیچنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جس کے لیے 47 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے آئندہ صدر جوبائیڈن معاہدے کو ختم کر سکتے ہیں، تام اس سے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں تعطل آ سکتا ہے۔ لیکن امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں پر مہارت رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جوبائیڈن ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ صدر اوباما کے نائب صدر ہوتے ہوئے وہ بھی مشرق وسطیٰ کے مت...
وینزویلا کا روس سے 1کروڑ ویکسین لینے کا معاہدہ طے

وینزویلا کا روس سے 1کروڑ ویکسین لینے کا معاہدہ طے

روس دنیا میں
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے روس سے سپوتنک-5 ویکسین کے ایک کروڑ انجیکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ 2021 کے پہلے تین ماہ میں ملک کی تمام آبادی کو بلا تفرق ویکسین کی پہلی خوراک دے دی جائے گی۔ ٹی وی کے ذریعے عوام سے خطاب میں صدر نیکولس کا کہنا تھا کہ سپوتنک ویکسین کی آزمائش ملک میں ہو چکی ہے، اور وہ ویکسین کی بروقت دستیابی پر روسی صدر کے مشکور ہیں۔ تمام شہریوں کو بلا تفریق مفت ویکسین فراہم کی جائے گی، پھر چاہے کوئی لسانی طور پر کولمبیا کا ہو یا پرتگالی، اٹلی کا ہو یا وینزویلا کا، ملک میں رہنے والے تمام باشندوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ https://twitter.com/NicolasMaduro/status/1343988821424267265?s=20 یاد رہے کہ کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے ملک میں 9 لاکھ وینزویلی شہریوں کو ویکسین نہ لگانے کا بیان دیا، امتیازی سلوک پر مبنی بیان داغنے پر کولمبیا کے صدر کو کڑی ت...
گزشتہ سات برسوں میں روس کے مشرقی علاقوں میں 17 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی: روسی نائب وزیراعظم

گزشتہ سات برسوں میں روس کے مشرقی علاقوں میں 17 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی: روسی نائب وزیراعظم

روس
گزشتہ 7 سالوں میں روس کے مشرقی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے نائب وزیراعظم یوری تروتنیو کا کہنا ہے کہ 2013 سے علاقے میں خصوصی معاشی مراکز بنانے اور سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ روسی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں مشرقی علاقوں میں ترقی پر کام شروع کیا گیا تھا، اس وقت تک ان علاقوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح صرف 2 فیصد تھی، اور اب سات سالوں میں اس میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 7 سالوں میں خطے میں مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے سترہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اور آئندہ کچھ سالوں میں یہ 67 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں نائب ویزراعظم کا کہنا تھا کہ سماجی ترقی کے منصوبوں پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے اخراجات کیے گئے ہیں، جن میں 1000 سے زائد سماجی سہولیات کے مراک...
برطانیہ کا شہریوں کے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے چپس، چاکلیٹ اور بوتلوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا: قانون سازی پر کام شروع

برطانیہ کا شہریوں کے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے چپس، چاکلیٹ اور بوتلوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا: قانون سازی پر کام شروع

صحت و خوراک
برطانوی حکومت نے شہریوں میں بڑھتے موٹاپے اور غیر صحتمند رحجان کو روکنے کے لیے اہم اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نئے قانون کے تحت برطانیہ میں بازاروں اور دکانوں میں چپس، چاکلیٹ، بوتلیں اور دیگر غیر خالص/فیکٹریوں میں تیار کردہ اشیاء کو نمایاں جگہوں، راہداریوں پر سجانے/رکھنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قانون میں آہستہ آہستہ مزید سختی لائی جائے گی، اور 2022 تک ایسی غیر صحتمد اشیاء پر خصوصی بچت، اشتہارات وغیرہ پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق ابتداء میں چھوٹے دکانداروں کو کچھ وقت دیا جائے گا تاہم بڑی مارکیٹوں میں قانون پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق قانون سے برطانیہ میں بہت سے بڑے مارکے شدید متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں معروف کریانہ سٹور ٹیسکو، ایمازون، نندوس اور کھوکھے والے بھی متاثر ہوں گے۔ قانون پر مقامی سماجی حلقوں...
امریکہ اور اس کے اتحادی سرحد پر اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، سلسلہ روکا نہ گیا تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں: نائب روسی وزیر دفاع

امریکہ اور اس کے اتحادی سرحد پر اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، سلسلہ روکا نہ گیا تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں: نائب روسی وزیر دفاع

روس
ماسکو نے مغربی ممالک کی سرحدی علاقوں میں بڑھتی عسکری مشقوں پہ اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو اسکے خطرناک نتائج ہوں گے۔ مقامی اخبار روسیاسکایا سے گفتگو میں روسی نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومن نے کہا کہ امریکہ اور اسکے نیٹو اتحادیوں نے 2020 میں روسی سرحد پر فضائی اور بحری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے، اس کھلی اشتعال انگیزی سے صورتحال کسی بھی وقت بگڑ سکتی ہے۔ نائب وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکہ نے دوسری عالمی جنگ کی فتح کے دن بھی سرحد پر طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی، جبکہ ماہ آگست اور ستمبر میں امریکہ کے خصوصی جنگی طیارے کی سرحد پر 15 سے زائد پروازیں ریکارڈ کی گئیں، فومن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی بحری جنگی جہاز جان میک کین اور برطانوی بحری جہازنے بھی چند ہفتے قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے، جسے اعلیٰ تربیت یافتہ روسی فوجیوں نے فوری پیچھے دھکیل دیا۔ روسی عہدیدار...

Contact Us