Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

وباء کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وباء صرف چین سے نہیں، دنیا کے مختلف حصوں سے شروع ہوئی: چینی وزیر خارجہ

وباء کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وباء صرف چین سے نہیں، دنیا کے مختلف حصوں سے شروع ہوئی: چینی وزیر خارجہ

سیاست
چین نے ایک بار پھر کورونا وباء کو چین سے جوڑنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے انکے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خارجہ وینگ ژی نے کہا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وباء دنیا کے مختلف علاقوں میں اچانک پھوٹی، جن میں ہسپانیہ، امریکہ اور اٹلی میں سامنے آنے والی تحقیقات زیادہ نمایاں ہیں، لہٰذا وباء کو چین کے ساتھ جوڑنا کسی صورت درست نہیں، بلکہ چین نے وقت سے پہلے اسکی تشخیص کر لی اور دنیا کو اسکی اطلاع دی۔ تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ وباء دنیا کے مختلف خطوں سے شروع ہوئی۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک خصوصاً امریکہ میں کورونا وباء کا ذمہ دار چین کو ٹھہرانے کی مہم چلائی جا رہی ہے، یہاں تک کہ امریکی صدر خود کئی بار نہ صرف چین کو عالمی وباء کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں بلکہ چین سے اسکا ہرجانہ لینے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ چین نے وباء کی اطلاع دینے میں مجرمانہ غفلت کی اور ...
دنیا کو امریکہ ثانی کی ضرورت نہیں، چین ترقی پا کر امریکہ جیسا نہیں بنے گا، امریکہ مقابلے اور سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلے، چین خود ٹھیک نظر آئے گا: چینی وزیر خارجہ

دنیا کو امریکہ ثانی کی ضرورت نہیں، چین ترقی پا کر امریکہ جیسا نہیں بنے گا، امریکہ مقابلے اور سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلے، چین خود ٹھیک نظر آئے گا: چینی وزیر خارجہ

عالمی
چینی وزیر خارجہ وینگ ژی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کا جائزہ لے، اور صرف مقابلے کے رحجان سے باہر نکلے۔ چین اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے دونوں ممالک کو تعاون اور خود احتسابی کرنا ہو گی۔ قومی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں چینی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مسائل موجود ہیں، لیکن اسکا ذمہ دار امریکہ ہے جو چین کو دبا کر دوسری سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ ایسا کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، یہ حکمت عملی اور ٹکراؤ سب کچھ تباہ کر دے گی۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو چین کی تیزی سے ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اور امریکہ خود کوبہتر کرنے کے بجائے چین کو نیچا دکھانے میں جت گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا واضح کہنا تھا کہ چین ترقی پاکر امریکہ ثانی نہیں بنے گا۔ ہمیں دنیا میں ایک اور امریکہ کی ضرورت نہیں ہے، یہ نہ تو س...
ہسپانیہ: ملازمت سے نکالنے پر مرسڈیز کے سابق ملازم نے فیکٹری میں گھس کر کروڑوں ڈالر کی گاڑیاں کباڑ بنا دیں

ہسپانیہ: ملازمت سے نکالنے پر مرسڈیز کے سابق ملازم نے فیکٹری میں گھس کر کروڑوں ڈالر کی گاڑیاں کباڑ بنا دیں

طب
ہسپانیہ میں مرسڈیز کمپنی کے پرانے ملازم نے فیکٹری میں گھس کر 50 سے زائد گاڑیوں کو کباڑ میں بدل دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سابق ملازم فیکٹری میں گھسا اور بلڈوزر پر سوار ہو کر گیراج میں کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا۔ https://twitter.com/alekssef/status/1345302615752630272?s=20 اطلاعات کے مطابق ملازم نے سکیورٹی عملے کے روکنے پر بھی توڑ پھوڑ نہ روکی تاہم ہوا میں گولی چلا کر دھمکی دینے پر ملازم رک گیا اور عملے نے پولیس کو بلا کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ لیکن اس دوران حملہ آور 50 سے زائد نئی گاڑیوں کو کباڑ کے ڈھیر میں بدل چکا تھا۔ پولیس کے مطابق ملازم کو 4 سال قبل فیکٹری سے غیر موزوں طریقے سے نکلانے پر رنج تھا اور اس نے ساری توڑ پھوڑ بدلہ لینے کی غرض سے کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرسڈیز کے 38 سالہ سابق ملازم نے کمپنی کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے تاہم مجموعی نقصان کا تخمین...
برطانیہ میں معاشی ناہمواری عروج پر، 1٪ آبادی 25٪ جائیدادوں کی مالک: معاشی ماہرین کی کورونا سے نمٹنے کے لیے جائیداد ٹیکس متعارف کرنے کی سفارش

برطانیہ میں معاشی ناہمواری عروج پر، 1٪ آبادی 25٪ جائیدادوں کی مالک: معاشی ماہرین کی کورونا سے نمٹنے کے لیے جائیداد ٹیکس متعارف کرنے کی سفارش

معیشت
برطانیہ میں بڑھتی معاشی ناہمواری پر ہونے والی ایک تازی تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی ماہرین نے حکومت کو تنبیہ جاری کی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اس ناہمواری کے سدباب کے لیے اقدامات کرے ورنہ صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق برطانیہ کے ایک چوتھائی مکان/جائیدادیں ملک کے صرف ایک فیصد افراد کی ملکیت ہیں، یعنی ملکی آبادی کا صرف ایک فیصد مجموعی طور پر ملک کی 25 فیصد جائیدادوں کا مالک ہے، اور یہ مالیت میں تقریباً 800 ارب پاؤنڈ بنتا ہے۔ محکمہ شہری منصوبہ بندی کے مطابق یہ اعدادوشمار انتہائی محتاط ہیں، اور حقیقی صورتحال اس سے بھی زیادہ سنجیدہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار میں بہت زیادہ جائیدادوں کے مالکان کا نام تحقیق میں شامل نہیں کیا گیا۔ سماجی ماہرین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ جائیدادیں بنانے میں نظر آنے والے مالی فائدے کو کم کیا جائے، اور ان پر ٹیک...
کینیڈا پولیس کا کورونا تالہ بندی کے دوران دعوت اُڑانے والے گھر پر چھاپہ: مہمانوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کرلیا، بدتہذیبی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آںدھی کی طرح پھیل گئی

کینیڈا پولیس کا کورونا تالہ بندی کے دوران دعوت اُڑانے والے گھر پر چھاپہ: مہمانوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کرلیا، بدتہذیبی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آںدھی کی طرح پھیل گئی

رہن سہن
کینیڈا میں کورونا وباء کے دوران تالہ بندی کی خلاف ورزی پر پولیس نے 1 گھر پر چھاپے میں کم ازکم دو افراد کو زبردستی گرفتار کر لیا ہے۔ واقع کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آندھی کی طرح پھیل گئی اور شہریوں نے کینیڈا کی پولیس پر شدید تنقید کی ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں ملزمان کے ہمسائے نے گھر میں 6 سے زیادہ افراد اکٹھے ہونے کی شکایت کی تھی، جس پر انہیں کارروائی عمل میں لانا پڑی۔ https://youtu.be/7olsVik55fQ https://twitter.com/CassandraRules/status/1345465780176105472?s=20
امریکی سینٹ نے بھی دفاعی اخراجات کے قانون پر صدر ٹرمپ کا ویٹو مسترد کر دیا

امریکی سینٹ نے بھی دفاعی اخراجات کے قانون پر صدر ٹرمپ کا ویٹو مسترد کر دیا

سیاست
امریکی سینٹ نے بھی ایوان نمائندگان کی پیروی کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے دفاعی بجٹ پر ویٹو کو مسترد کرتے ہوئے اسکی منظوری دے دی ہے۔ سینٹ میں صدر کے ویٹو کو مسترد کرنے اور 740 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرنے کے لیے 81 جبکہ اسکی مخالفت میں 13 ووٹ ڈالے گئے۔ https://twitter.com/davidsirota/status/1345075953676894208?s=20 واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے قومی دفاعی قانون کی منظوری دسمبر 2020 میں دی تھی جسے صدر ٹرمپ نے ویٹو کر دیا تھا، صدر ٹرمپ نے قانون کی منظوری جس میں دفاہی بجٹ بھی شامل تھا کو منظور کرنے کے لیے کچھ شرائط عائد کی تھی، جن میں کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شہریوں کی امداد بڑھانے، افغانستان اور عراق سے مکمل فوجی انخلاء اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے صارفین کے پیغامات/مواد میں ترمیم کا حق واپس لینا شامل تھا، جسے عمومی طور پر شق نمبر 230 سے جانا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ ٹیکنالوجی...
روس جلد ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں دنیا کی قیادت کر رہا ہو گا: ماہرین

روس جلد ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں دنیا کی قیادت کر رہا ہو گا: ماہرین

روس
روس کے وسیع گیس کے ذخائر اور ملک میں موجود قابل تجدید توانائی کے وسائل اسے آئندہ دس برسوں میں دنیا کے بڑے ہائیڈروجن پیدا کرنے والے ممالک میں شامل کر سکتے ہیں۔ روس میں دریافت ہونے والی معدنیات اور توانائی کے وسائل نے سابقہ عالمی قوت کو سرد جنگ کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں اہم مقام دلا دیا ہے۔ تیل اور گیس کی برآمدات نے ملک کے لیے ضروری آمدنی کا سامان کر دیا ہے اور دنیا میں دوبارہ اثرورسوخ بڑھانے کا موقع دیا ہے۔ تاہم ماحول دوست توانائی کے مفروضے نے روس کے لیے بڑھتی امید کو خطرات لاحق کر دیے ہیں، ٓیہی وجہ ہے کہ روس نے بھی فوری خود کو حالات کے مطابق ڈھالتے ہوئے ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ روسی کمپنیاں جاپان اور جرمنی کے ساتھ مل کر ہائیڈروجن ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں اور تمام کمپنیاں ہائیڈروجن پیدا کرنے کے مختلف طریقوں پر تحقیق میں مصروف ہیں اور مستقبل میں ہائیڈروجن ک...
قابض صیہونی ریاست میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود سینکڑوں افراد کووڈ-19 کا شکار، 4 کی ویکسین لگواتے ہی موت واقع

قابض صیہونی ریاست میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود سینکڑوں افراد کووڈ-19 کا شکار، 4 کی ویکسین لگواتے ہی موت واقع

طب
مقبوضہ فلسطین میں فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین لگانے کے باوجود سینکڑوں صیہونی شہری کووڈ-19 کا شکار ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویکسین لگوانے کے باوجود اب تک 240 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کو مدافعت پیدا کرنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے، ممکنہ طور پر متاثرہ افراد نے ویکسین لگوانے کے بعد احتیاط کرنا چھوڑ دی جس کے باعث وہ وائرس کا شکار ہو گئے۔ کمپنی نے بھی ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں ویکسین میں وائرس کی موجودگی کا الزام لگایا جا رہا تھا، کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین کو دفاعی نظام کی وائرس سے لڑنے کی تربیت کیلئے جینیاتی تبدیلی میں وقت درکار ہوتا ہے، یہ عمل ویکسین کے لگتے ہی شروع نہیں ہو جاتا۔ عمومی طور پر دفاعی صلاحیت ہفتہ دس دن میں پیدا ہوتی ہے، اور 50٪ صلاحیت کے حاصل ہوتے ہی وائرس بیمار کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ اس کے علاوہ مکم...
چینی سینما نے عالمی سطح پر ہالی ووڈ کو مات دے دی: مغربی حلقوں میں افراتفری

چینی سینما نے عالمی سطح پر ہالی ووڈ کو مات دے دی: مغربی حلقوں میں افراتفری

ادب
دنیا بھرمیں ہالی ووڈ فلموں کے ناظرین میں چینی فلموں کی نسبت بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ ساؤتھ چائینہ مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018 سے چین میں تیار کردہ فلموں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھی ہے، چینی فلموں کی ٹکٹیں ہالی ووڈ کی نسبت زیادہ بک رہی ہیں اور یہ رحجان اب بھی برقرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کسی سیاسی قدغن یا دوسری وجہ کے بغیر ایسا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں ہالی ووڈ کی مانگ میں کمی کے بغیر چینی فلمی صنعت نے اسے مات دے دی ہے اور اب یہ رحجان برقرار رہے گا۔ بعض امریکی نشریاتی اداروں نے اسکی وجہ چین کی آبادی اور کورونا وباء کو ٹھہرایا ہے تاہم اس کے جواب میں غیر جانب دار حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ جواز اس لیے درست نہیں کیونکہ وباء کے باعث سب سے پہلے تالہ بندی چین میں ہی ہوئی اور اس دوران بھی چینی فلموں کے ناظرین میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا، جبکہ اعدادوشمار کے ...
معروف برطانوی اخبارات کا روس پر خفیہ لیبارٹریوں میں خطرناک وائرس تیار کرنے اور حیاتیاتی جنگ شروع کرنے کی خواہش کا الزام

معروف برطانوی اخبارات کا روس پر خفیہ لیبارٹریوں میں خطرناک وائرس تیار کرنے اور حیاتیاتی جنگ شروع کرنے کی خواہش کا الزام

روس
برطانیہ کے معروف اخباروں اور ویب سائٹوں نے چین کے بعد اب روس کے خلاف وباؤں سے لے کر افواہیں پھیلانے کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ دی سن، دی مرر، ڈیلی میل اور دیگر معروف ذرائع ابلاغ کے ادارے خبریں چلا رہیں کہ ایک طرف تو روس دنیا کو وباء سے نکالنے کے لیے ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف خفیہ طور پر صدر ولادیمیر پوتن دنیا بھر میں ایک نئی وباء پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ برطانیہ کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبارات اور ویب سائٹوں پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس کے کسی کونے میں ایک خفیہ لیبارٹری میں حیاتیاتی ہتھیاروں پر کام جاری ہے، جہاں ایبولا اور ماربرگ وائرس تیار کیے جا رہیں جنہیں دنیا میں تباہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ادارے اپنی خبر کے ذرائع میں سابق عسکری اہلکار کا حوالہ دیتے ہیں تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ خبروں میں مزید دعویٰ کی گیا ہے کہ روسی صدر...

Contact Us