Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کووڈ-19 کی نئی قسم کو لے کر خبروں پر طبی ماہرین کی کڑی تنقید: برطانوی حکومتی دعوؤں کو بھی مبالغہ آرائی قرار دے دیا

کووڈ-19 کی نئی قسم کو لے کر خبروں پر طبی ماہرین کی کڑی تنقید: برطانوی حکومتی دعوؤں کو بھی مبالغہ آرائی قرار دے دیا

طب
کووڈ-19 کورونا وائرس کی نئی اور مزید خطرناک قسم کا دنیا بھر میں پھیلاؤ تیز ہو گیا ہے۔ برطانیہ سے شروع ہونے والے وائرس کے شکار افراد کی آئرلینڈ، لبنان، جاپان، جرمنی، فرانس وغیرہ میں تصدیق ہو چکی ہے۔ کورونا کے نئے وائرس کے بارے میں بہت کم معلومات موجود ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ذرائع ابلاغ کا پیدا کردہ خوف اور اسے دنیا کا آخیر قرار دینا غلط ہے۔ کووڈ-19 کی نئی قسم کا وائرس پہلی بار ستمبر 2020 میں برطانیہ میں سامنے آیا تھا، اور حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت برطانیہ میں کورونا کے دو تہائی مریض نئی قسم کے وائرس کا شکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برطانوی حکومت نے ملک بھر میں تالہ بندی میں مزید سختی اور شدید متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جن میں لندن کا جنوب مشرقی علاقہ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اب تک 50 سے زائد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندی عائد کر دی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا...
بلوچستان: زامران میں مارخوروں کی پُراسرار ہلاکت

بلوچستان: زامران میں مارخوروں کی پُراسرار ہلاکت

پاکستان
بلوچستان میں ایران کی سرحد سے ملحقہ علاقے زامران کی خوبصورت وادیوں میں ہرن اور مارخور کثرت سے پائے جاتے ہیں مگر گزشتہ چند ماہ سے وہاں کے باسیوں کو اردگرد کی پہاڑیوں میں مارخور مردہ حالت میں مل رہے ہیں۔ بلوچستان میں کوہِ سلیمان کے اطراف میں پائے جانے والے مارخوروں کو سلیمانی مارخور کہا جاتا ہے، جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ایک خاص شہرت رکھتے ہیں۔ مارخور جنگلی بکرے کی ایک قسم ہے، جو بلوچستان میں کوہِ سلیمان اور چلتن نیشنل پارک کے علاوہ گلگت بلتستان، چترال، وادیِ کیلاش  اور شمالی علاقہ جات میں بھی پائے جاتے ہیں۔ نوے کی دہائی میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی مارخور کی نسل معدومیت کا شکار تھی، جس کے بعد سردار نصیر ترین  نے بلوچستان  میں ان کے تحفظ کے لیے باقاعدہ مہم کا  آغاز کیا۔ اُن کی اَن تھک کوششوں سے " تورغر  کنزرویشن پروجیکٹ " کے تحت مارخور کی نسل  کو تحفظ حاصل ہوا  اور...
ہندوستان قابل تجدید توانائی کی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہندوستان قابل تجدید توانائی کی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

صنعت و حرفت
آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہونے اور توانائی کے حصول کے لیے قابل تجدید وسائل کی طرف جانے کی پالیسی اپنانے کے باعث ہندوستان ماحول دوست توانائی پر کام کرنے والی کی عالمی بڑی کمپنیوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایک عالمی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں عموماً اور مغربی دنیا میں خصوصاً توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم ہندوستان میں اس کے برعکس نہ صرف کھپت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہندوستان عالمی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قابل تجدید ذرائع کی طرف تیزی سے حرکت بھی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج بھی ہندوستان کے دیہات کی بڑی تعداد میں بجلی یا توانائی دستیاب نہیں ہے۔ تاہم گزشتہ ایک سال میں بجلی سب کے لیے منصوبے کے تحت دیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قابل تجدید وسائل کی فراہمی پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔ ایک ارب 35 ...
ہندوستان: ریلائنس نے ملکی ضروت کی  25 فیصد گیس ملک سے نکالنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا

ہندوستان: ریلائنس نے ملکی ضروت کی 25 فیصد گیس ملک سے نکالنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا

معیشت
ہندوستان نے گیس کی بڑھتی طلب اور بیرونی انحصار میں کمی کے لیے ملک میں پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔ چند روز قبل ہندوستانی کی مقامی کمپنی ریلائنس اور برٹش پیٹرولیم نے گہرے سمندروں سے گیس کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔ منصوبے کے تحت ہندوستان کے مشرقی ساحل پر گہرے سمندروں میں موجود کنؤوں کے تین منصوبوں سے گیس حاصل کی جائے گی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق منصوبے 2023 تک ہندوستان کی 25 فیصد ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ منصوبے کی 2000 میٹر کی گہرائی اسے ایشیا کا سب سے گہرا گیس منصوبہ بناتی ہے، منصوبہ آئندہ برس کے اختتام تک یومیہ 1کروڑ 30 لاکھ کیوبک میٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ منصوبے میں برطانوی کمپنی کا حصہ 33 فیصد ہے، جبکہ مقامی کمپنی کا حصہ 66 فیصد سے زائد ہے۔ ریلائنس کے مالک مکیش امبانی نے منصوبے کے اعلان پر اسے ملک کی تار...
کمیونسٹ نظریات سے متاثر ہو کر سوویت یونین کے لیے کام کرنے والے برطانوی جاسوس جارج بلیک کا ماسکو میں انتقال

کمیونسٹ نظریات سے متاثر ہو کر سوویت یونین کے لیے کام کرنے والے برطانوی جاسوس جارج بلیک کا ماسکو میں انتقال

روس
معروف برطانوی جاسوس جارج بلیک ماسکو میں 98 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں، جارج بلیک کی شہرت کی وجہ انکی شراکیت کے نظام کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے سوویت یونین کے لیے دوہرے جاسوس کے طور پر کام کرنے کی وجہ سے تھی۔ زندگی کے آخر تک اپنے کام اور وابستگی پر بلا پچھتاوے فخر کرنے والے برطانوی کمیونسٹ کو روس میں کرنل کے اعزازی عہدے سے نوازا گیا تھا۔ آج صبح روسی ذرائع ابلاغ نے حساس ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے جارج بلیک کی موت کی اطلاع میں کہا کہ ہمارے پاس ایک انتہائی بری خبر ہے، عظیم جارج بلیک وفات پا گئے ہیں۔ جارج بلیک برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی 6 کا اہلکار تھا، جو کوریا میں قید کے دوران کمیونسٹ نظریات سے شدید متاثر ہوا اور اس وابستگی میں سوویت یونین کا حامی ہو گیا۔ جارج نے سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کو اپنے ملک اور امریکہ کے ایک بڑے منصوبے کی اطلاع دی جس کے باعث مغربی اتحاد کو شدید دھچکا پہنچا۔ ...
مصر: نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھنے سے سات مریض جاں بحق، متعدد زخمی

مصر: نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھنے سے سات مریض جاں بحق، متعدد زخمی

رہن سہن
مصر کے ایک نجی اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے کم ازکم سات افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت قاہرہ سے 35 کلومیٹر دور العبور نامی شہر کے نجی اسپتال میں صبح 9 بجے آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اگرچہ آگ بجھانے والا عملہ فوری جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ کو ایک ہی منزل پر سنبھال لیا گیا تاہم اس دوران انتہائی نگہداشت کے کمروں میں زیر علاج مریضوں کو بچایا نہ جا سکا اور سات کی جھلس کر موت واقع ہو گئی۔ شہری انتظامیہ نے فوری اقدام کرتے ہوئے مریضوں اور عملے کو نزدیکی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا اور بہت سے زخمیوں کی جان بچا لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔...
بریگزٹ: سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی آوازیں دوبارہ زور پکڑنے لگیں – اہم سیاسی رہنماؤں نے تجارتی معاہدے کو سکاٹ لینڈ کے لیے غربت کا پروانہ قرار دے دیا

بریگزٹ: سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی آوازیں دوبارہ زور پکڑنے لگیں – اہم سیاسی رہنماؤں نے تجارتی معاہدے کو سکاٹ لینڈ کے لیے غربت کا پروانہ قرار دے دیا

سیاست
سکاٹ لینڈ کابینہ کی سربراہ نکولس سٹرگن نے بریگزٹ معاہدہ ے پانے پر ایک بار پھر ملک کی خودمختاری کی دوہائی دی ہے۔ ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں سکاٹ لینڈ کی نمائندہ سربراہ حکومت نے کہا کہ بریگزٹ سکاٹ لینڈ کی منشاء کے برخلاف ہوا، سکاٹ لینڈ کی عوام نے برطانیہ کی متحدہ سلطنت کے یورپی اتحاد میں شامل رہنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ ہم سے بریگزٹ نے وہ چھینا ہے جو کوئی معاہدہ ہمیں دے نہیں سکتا، لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک خودمختار یورپی قوم کے طور پر ابھریں۔ https://twitter.com/NicolaSturgeon/status/1342121870192214020?s=20 اس سے قبل سکاٹ لینڈ کی قومی جماعت کے سربراہ نے بھی معاہدے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس کے سکاٹ لینڈ کے لیے انتہائی نقصان دہ اثرات سامنے آئیں گے، برطانیہ نے اپنے کسانوں کے لیے یورپی اتحاد سے معاہدہ کر لیا ہے لیکن اب سکاٹ لینڈ کی سبزیاں، خصوصاً آلو اور دالوں کی برآمدات کا ک...
فرانس کی جمہوریہ وسط افریقہ میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ جاری: حمایت یافتہ صدر کے لیے جنگی جہاز بھیج دیے – صدر  میخرون نے جواز میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مشاورت اور افریقی صدر کی درخواست پر اقدام اٹھایا

فرانس کی جمہوریہ وسط افریقہ میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ جاری: حمایت یافتہ صدر کے لیے جنگی جہاز بھیج دیے – صدر میخرون نے جواز میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مشاورت اور افریقی صدر کی درخواست پر اقدام اٹھایا

عالمی
فرانس نے جمہوریہ وسط افریقہ میں آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل اپنے حمایت یافتہ امیدوار کے حق میں طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر نے جنگی جہازوں کا ایک بیڑہ افریقہ بھیجا جس نے جمہوریہ وسط افریقہ کی فضاؤں میں پرواز کر کے مخالفین کو خصوصی پیغام دیا۔ اپنے جواز میں فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ مخالفین ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے جنگی جہاز افریقی ملک کے صدر کی درخواست پر بھیجے ہیں۔ صدر میخرون کا کہنا ہے کہ جمہوریہ وسط افریقہ کے سابق صدر فاؤسٹین آرچانج تودیرا نے بروز بدھ ان سے فون پر مدد کی درخواست کی تھی۔ فرانسیسی صدر نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ طاقت کا مظاہرہ اقوام متحدہ کی امن افواج کی مشاورت سے کیا گیا ہے، اس دوران صدر میخرون نے حزب اختلاف کے نمائندہ اور سابق صدر فرانکوئس بوزیزے کی جانب سے جنگجوؤں کی حمایت پر مذمت بھی ک...
بریگزٹ معاہدہ طے پا گیا تاہم اس میں اہم کیا ہے؟

بریگزٹ معاہدہ طے پا گیا تاہم اس میں اہم کیا ہے؟

معیشت
برطانیہ اور یورپی اتحاد نے آخری تاریخ سے محض ایک ہفتہ قبل بریگزٹ کے متفقہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے میں اہم کیا ہے، جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔ بریگزٹ معاہدہ 2000 صفحات پر مبنی ایک دستاویز ہے، جس میں مچھلی کے شکار کے لیے ڈاکٹری سرٹیفکیٹ سے لے کر بڑے تجارتی معاہدوں، سیاسی مفادات کے تحفظ اور عسکری ضروریات کو پورا کرنے کی تفصیل بھی شامل ہے۔ تجارت معاہدے کے تحت باہمی تجارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دونوں فریق آزادانہ تجارت کو جاری رکھیں گے، یعنی کسی قسم کا نیا کوٹہ یا چنگی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔ تاہم اب برطانوی فیکٹریوں کو یورپی معیار کے ساتھ ساتھ برطانوی معیاری سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہو گا، یعنی برطانوی کمپنیوں کو برسلز کی اضافی تصدیق کی ضرورت ہو گی، جو پہلے اتحاد کا حصہ ہونے کے باعث لازم نہ تھی۔ مچھلی پکڑنے کا علاقہ بریگزٹ معاہدے کے دوران سب سے زیادہ ٹکراؤ مچھلی کے شکار ...
یورپ میں کووڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کا ہندسہ تجاوز کر گئی، 5 لاکھ اموات کیساتھ ہلاکتوں میں بھی براعظم آگے، نئی اور خطرناک قسم نے شہریوں میں خوف بڑھا دیا: عالمی رپورٹ

یورپ میں کووڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کا ہندسہ تجاوز کر گئی، 5 لاکھ اموات کیساتھ ہلاکتوں میں بھی براعظم آگے، نئی اور خطرناک قسم نے شہریوں میں خوف بڑھا دیا: عالمی رپورٹ

طب
یورپ میں کووڈ-19 کے شکار افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔ بروز جمعہ فرانسیسی نشریاتی ادارے کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 50 سے زائد ممالک کا براعظم دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے۔ کووڈ-19 سے شدید متاثر ہونے میں یورپ کے بعد شمالی امریکہ کا نمبر آتا ہے، جہاں کینیڈا اور ریاست متحدہ ہائے امریکہ میں اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 91 لاکھ سے زائد، جنوبی امریکہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ جبکہ ایشیا میں مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ میں صرف مصدقہ مریضوں کی تعداد ہی زیادہ نہیں بلکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے، جہاں دسمبر 17، تک مجموعی طور پر 5 لاکھ اموات ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف وائرس کی نئی اور مزید خطرناک قسم کے بھی برطانیہ میں سامنے آنے نے براعظم میں شہریوں کے خوف میں اضافہ کردیا ہے۔...

Contact Us