Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

روس: حکومت کا غربت کے خاتمے کے لیے 207 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش

روس: حکومت کا غربت کے خاتمے کے لیے 207 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش

روس
روسی حکومت نے ملک سے غربت کے خاتمے اور شہریوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے آئندہ پانچ سالوں میں 207 ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ منصوبے کی تفصیل کے مطابق اخراجات قومی اور وفاقی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے کیے جائیں گے، اور کم آمدنی والے افراد کی بچت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق حکومت اقدام سے شرح غربت میں 2 اعشاریہ 32 فیصد کی کمی آئے گی، اور غریبوں کی آمدنی میں 1 اعشایہ 4 فیصد کا اضافہ ہو گا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2 کروڑ روسی یعنی ملکی آبادی کا تقریباً 14 فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ صدر پوتن نے رواں ہفتے ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ حکومت آئندہ عشرے میں اس تعداد کو کم ازکم آدھا کرنا چاہتی ہے۔...
صیہونی انتظامیہ کا رویہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہے، ورنہ ترکی تعلقات بہتر کرنا چاہتا  ہے: صدر طیب ایردوعان

صیہونی انتظامیہ کا رویہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہے، ورنہ ترکی تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے: صدر طیب ایردوعان

عالمی
ترک صدر رجب طیب ایردوعان کا کہنا ہے کہ ترکی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی انتظامیہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن اسکی اوپری قیادت اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے صیہونی انتظامیہ کا ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں، ترکی اعلیٰ صیہونی قیادت کے رویے کے باعث چاہتے ہوئے بھی تعلقات کو بہتر نہیں بنا سکتا۔ اس موقع پر ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان سفارتی تلخیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، جس میں حساس اداروں کے مابین تعلقات کو نہیں روکا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی اور قابض صیہونی ریاست میں مظبوط معاشی تعلقات ہیں لیکن سفارتی تعلقات میں پچھلے چند سالوں میں گراوٹ آئی ہے، اور 2018 میں دونوں ممالک نے اپنے سفارت کار بھی واپس بلا لیے تھے۔ یاد رہے کہ ترکی پہلی مسلم اکثریت ریاست تھی جس نے 1949 میں ہی فلسطین پر ص...
حکومت 16 لاکھ ڈالر چھپکلیوں کی دوڑ پر سرف کر رہی ہے لیکن شہریوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کا بل صرف 600$: برہم امریکی سینٹر نے 54 ارب ڈالر کے فضول کاموں کی فہرست جاری کر دی

حکومت 16 لاکھ ڈالر چھپکلیوں کی دوڑ پر سرف کر رہی ہے لیکن شہریوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کا بل صرف 600$: برہم امریکی سینٹر نے 54 ارب ڈالر کے فضول کاموں کی فہرست جاری کر دی

نظامت
امریکی سینیٹر رینڈ پال کی جانب سے حکومت کے سالانہ اخراجات کی تفصیل جاری کرنے پر امریکی سماجی میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ اخراجات میں چھپکلیوں کو دوڑ لگوانے جیسے غیر ضروری کاموں کے لیے لاکھوں ڈالر کا اسراف شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہی نہ تھا کہ ان کے ادا کردہ ٹیکسوں کا پیسہ چھپکلیوں کو دوڑ لگوانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ سینٹر رینڈ پال نے لکھا ہے کہ 2020 کے فیسٹیوس تہوار کی رپورٹ پیش خدمت ہے، حکومت نے مجموعی طور پر 54 ارب ڈالر کی رقم فضول کاموں پر ضائع کی ہے۔ https://twitter.com/RandPaul/status/1341530880557375490?s=20 سینٹر پال نے حکومت کے بڑے فضول کاموں کی فہرست میں سے 10 کی ایک فہرست بنائی ہے، جس میں قومی ادارہ برائے صحت کو 20 لاکھ ڈالر اس تحقیق کے لیے دیے گئے کہ گرم پانی کے ٹب میں نہانے سے اعصابی دباؤ کم ہوتا ہے یا نہیں؟ یوں...
عراق میں جنگی جرائم میں ملوث بلیک واٹر کے اہلکاروں کو عام معافی دینے پر سماجی میڈیا پر تنقید کی سونامی: صارفین نے امریکی صدر کے اقدام کوانصاف کا قتل قرار دے دیا

عراق میں جنگی جرائم میں ملوث بلیک واٹر کے اہلکاروں کو عام معافی دینے پر سماجی میڈیا پر تنقید کی سونامی: صارفین نے امریکی صدر کے اقدام کوانصاف کا قتل قرار دے دیا

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بلیک واٹر کے اہلکاروں کی سزا ختم کرنے پر سماجی میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اور شہری جنگی جرائم میں ملوث افراد کو معافی دینے کو انصاف کا قتل قرار دے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بروز منگل مختلف جرائم میں ملوث 15 افراد کی سزا مکمل ختم کر دی تھی، جبکہ 5 کی سزا میں جزوی کمی کا اعلان کیا تھا۔ قومی و مذہبی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی یا معافی دینے کا رواج دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی رائج ہے، جہاں عموماً کرسمس پر صدر اس روایت پر عمل کرتا ہے۔ تاہم رواں سال بدنام زمانہ عسکری کمپنی بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں کو عراق میں قتل عام میں ملوث ہونے کے جرم میں ملنے والی سزاؤں کی معافی کے باعث مشرق وسطیٰ، خصوصاً عراق اور دیگر عرب ممالک اور دنیا بھر سے شدید ناراضگی کا اظہار سامنے آیا ہے۔ امریکہ میں بھی سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب س...
برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم کے پھیلاؤ کی شرح 70٪ اور یہ بچوں اور جوانوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم کے پھیلاؤ کی شرح 70٪ اور یہ بچوں اور جوانوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

طب
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو کا شمار عالمی ادارہ صحت کے 6 نمایاں ماہرین صحت میں ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی قسم سے مزید مختاط ہونے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً کیونکہ نئی قسم بچوں اور جوانوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ ڈاکٹر نبارو کے بیان کی تصدیق وائرس کے ایک اور ماہر ڈاکٹر نے بھی کی ہے۔ مقامی جامعہ سے وابستہ محقق نے کہا ہے کہ بچوں میں بیماری کے تیزی سے پھیلنے سے وباء کا پھیلاؤ روکنا مزید مشکل ہو جائے گا۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے برطانیہ میں جنوری میں اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی پر زور دیا جا رہا ہے، اور گھر سے تعلیم کو جاری رکھنے کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ برطانوی مشیر برائے عوامی صحت سٹیو ایڈمنڈ نے کہا ہے کہ اسکولوں کا دوبارہ کھولنا کورونا متاثرین کی تع...
ایرانی قوم پر معاشی جنگ مسلط کرنے والے ٹرمپ کا خاتمہ عسکری جنگ مسلط کرنے والے صدام حسین سے مختلف نہیں ہو گا: ایرانی صدر حسن روحانی کا کابینہ اجلاس سے خطاب

ایرانی قوم پر معاشی جنگ مسلط کرنے والے ٹرمپ کا خاتمہ عسکری جنگ مسلط کرنے والے صدام حسین سے مختلف نہیں ہو گا: ایرانی صدر حسن روحانی کا کابینہ اجلاس سے خطاب

عالمی
ایرانی صدر حسن روحانی نے صدر ٹرمپ کا سابق عراقی صدر صدام حسین سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا اختتام بھی صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔ تہران میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں ایک جنونی شخص تھا صدام حسین، جس نے ایرانی قوم پر عسکری جنگ مسلط کی تھی، اب ہمیں ایک اور جنونی ٹرمپ کا سامنا ہے، جس نے ہم پر معاشی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اجلاس میں صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے اس دن اپنا آخری جشن منایا تھا جس دن جنونی (عراقی صدر صدام حسین) کو لٹکایا گیا تھا، ٹرمپ کی قسمت بھی صدام حسین سے بہتر نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کو 2003 میں عراق جنگ میں ختم کر دیا گیا تھا اور 2006 میں انہیں امریکی فوج نے پھانسی دے دی تھی۔ ایرانی صدر کے بیان پر امریکی ذرائع ابلاغ میں ایک بار پھر ایران کے حوالے سے چہ مگوئیوں کو ...
میکسیکو: شہری انتظامیہ نے ماسک کی پابندی کروانے کیلئے غنڈے بھرتی کر لیے، شہریوں کو مار کوٹ کر ماسک پہنائے جائیں گے – ویڈیو

میکسیکو: شہری انتظامیہ نے ماسک کی پابندی کروانے کیلئے غنڈے بھرتی کر لیے، شہریوں کو مار کوٹ کر ماسک پہنائے جائیں گے – ویڈیو

بصری مواد
میکسیکو کے ایک شہر کی انتظامیہ نے وبا کے دوران ماسک کی پابندی کرنے کے لیے شہر میں غنڈوں کو بھرتی کیا ہے، جو ماسک نہ پہننے والوں کو ڈبلو ڈبلیو ای کی طرز پر دھمکاتے اور پھر ماسک پیش کرتے ہیں کہ شہری ہر صورت میں ماسک کی پابندی کریں۔ https://twitter.com/alexramblasr/status/1341218536245653505?s=20 https://twitter.com/irapuatogob/status/1341103784441892869?s=20 https://twitter.com/irapuatogob/status/1341106087383212035?s=20
برطانیہ: حکومت نے وباء سے متعلق بروقت فیصلوں اور افواہوں کو روکنے کیلئے شہریوں کی نجی معلومات بدنام زمانہ  امریکی کمپنی کو فراہم کر دیں: سماجی حلقوں کا شدید ردعمل، اجازت لینے کا مطالبہ

برطانیہ: حکومت نے وباء سے متعلق بروقت فیصلوں اور افواہوں کو روکنے کیلئے شہریوں کی نجی معلومات بدنام زمانہ امریکی کمپنی کو فراہم کر دیں: سماجی حلقوں کا شدید ردعمل، اجازت لینے کا مطالبہ

سیاست
برطانوی محکمہ صحت نے بدنام زمانہ امریکی سافٹ ویئر کمپنی پلانٹر کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق ڈیٹا کے تجزیے کا معاہدہ کیا ہے۔ برطانیہ پلانٹر کو اس کے کام کے بدلے 2 کروڑ 30 لاکھ برطانوی پاؤنڈ یعنی تقریباً 5 ارب روپے ادا کرے گا۔ حکومتی اقدام پر سماجی حلقوں خصوصاً شہریوں کی نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں اور شخصیات کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے متعلق معلومات کو ایک بیرونی ملک کمپنی کو یوں مہیا کرنا کسی بھی طرح خطرے سے خالی نہیں، وہ بھی پلاںٹر جیسی کمپنی کو جو کہ امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے اور خفیہ سرگرمیوں میں ملوث رہتی ہے، واضح رہے کہ پلانٹر پر اس سے پہلے کیے گئے منصوبوں میں نسل پرستی اور دیگر بنیادوں پر تعصب کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ جس کی نمایاں مثال امریکی ریاست لاس اینجلس کی پولیس کا جرائم کی روک تھام کے لیے پ...
فرانس میں 50٪ سے زائد شہری کووڈ-19 ویکسین نہیں لگوانا چاہتے: حکومت نے انکار کرنے والوں کے خلاف سفری پابندی کا قانون پیش کر دیا

فرانس میں 50٪ سے زائد شہری کووڈ-19 ویکسین نہیں لگوانا چاہتے: حکومت نے انکار کرنے والوں کے خلاف سفری پابندی کا قانون پیش کر دیا

سیاست
فرانس نے کووڈ-19 کی ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کے لیے قانون سازی کا عندیا دیا ہے۔ مقامی نشریاتی اداروں کے مطابق قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے اور جلد اسے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ قانون کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر عوامی ذرائع آمدرورفت استعمال کرنے، مخصوص علاقوں کے سفر کرنے اور اجتماعات میں جانے کی پابندی ہو گی۔ قانون کے مطابق صرف وہ افراد پابندیوں سے بچ سکیں گے جن کے پاس ویکسین کا سرٹیفکیٹ ہو گا یا وہ مثبت اینٹی باڈی ٹیسٹ رپورٹ کے حامل ہوں گے۔ قانونی مسودے کی عوامی حلقوں کے علاوہ فرانسیسی حزب اختلاف کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے، انکا کہنا ہے کہ قانون آمریت کے مترادف ہے۔ دوسری جانب حکومتی جماعت نے قانون کے دفاع میں کہا ہے کہ حزب اختلاف کی تنقید بے جا ہے۔ واضح رہے کہ عوامی رائے پر مبنی سروے کے مطابق فرانسیسی عوام ویکسین کو لے کر شدی...
چینی بحریہ کی امریکی جنگی جہاز کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تنبیہ: امریکہ کا صحت جرم سے انکار

چینی بحریہ کی امریکی جنگی جہاز کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تنبیہ: امریکہ کا صحت جرم سے انکار

عالمی
روس کے بعد چین کی جانب سے بھی امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جان میک کین کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ چینی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی جہاز کو بحیرہ جنوبی چین کے نانشا جزیروں کے پانیوں سے بحری اور فضائی فوج نے مشترکہ کارروائی میں باہر دھکیلا۔ اپنے ردعمل میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی جہاز متنازعہ علاقہ میں تھا، اور اسے عالمی سمندر میں مشقوں کا پورا حق ہے۔ چینی وزارت دفاع نے امریکی جنگی جہاز کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج میں کہا ہے کہ اقدام چینی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نانشا جزیروں پر چین سمیت مشرق بعید کے بہت سے ممالک دعویٰ رکھتے ہے تاہم چین کا کہنا ہے کہ یہ خطے کا مسئلہ ہے، امریکہ یا کسی بیرونی وقت کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گ...

Contact Us