Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کورونا وائرس کے بچوں کو متاثر نہ کر پانے کی وجہ دریافت: محققین علاج کیلئے نیا طریقے اپنانے کا سوچنے لگے

کورونا وائرس کے بچوں کو متاثر نہ کر پانے کی وجہ دریافت: محققین علاج کیلئے نیا طریقے اپنانے کا سوچنے لگے

طب
محققین نے کووڈ19 کے بچوں کو متاثر نہ کرپانے کی وجہ ڈھونڈ نکالی ہے، اور اس بنیاد پر ان کا خیال ہے کہ وباء سے نمٹنے کا نیا طریقہ بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بچوں میں ایک خاص درآور پروٹین/ریسیپٹر پروٹین اور عمر کے ساتھ بڑنے والی اینزائم کی مقدار بڑوں کی نسبت کم ہوتی ہے، جوسارس کووڈ2 وائرس کو پھیپھڑوں میں داخل ہونے میں سہولت دیتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وہ حیران تھے کہ وائرس نومولود یا کم عمر بچوں کو کیوں متاثر نہیں کر پاتا، اور اگر کرتا بھی ہے تو ان میں سنجیدہ حد تک علامات سامنے نہیں آتیں، اس سوال کے جواب کی تلاش میں انہوں نے وائرس کے پھیپھڑوں میں داخل ہونے کے عمل کا مطالعہ کیا۔ محققین نے پایا کہ جب وائرس پھیپھڑوں میں داخل ہوتا ہے تو اوپر ذکر کیے گئے پروٹین کی ابھری ہوئی کنڈیاں کورونا وائرس کے تاج نما ابھاروں کو اپنے اندر پھنسا لیتی ہیں، پروٹین کی یہ کنڈیاں خصوصی...
امریکی اسٹیبلشمنٹ کے جنگوں کو طول دینے کے لیے صدور سے جھوٹ بولنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا: سابق سفیر جِم جیفری کا انکشافات سے بھرپور انٹرویو

امریکی اسٹیبلشمنٹ کے جنگوں کو طول دینے کے لیے صدور سے جھوٹ بولنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا: سابق سفیر جِم جیفری کا انکشافات سے بھرپور انٹرویو

سیاست
امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیوں اور جنگوں کی حامی لابی کے صدور سے جھوٹ بول کر جنگوں کو طول دینے کی سازش کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ معروف سفارت کار جم جیفری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے جھوٹ بولا جاتا رہا ہے۔ جم جیفری کا کہنا تھا کہ پینٹاگون نے ہمیشہ شام میں فوجیوں کی درست تعداد اپنی قیادت سے چھپائی۔ صدر ٹرمپ نے شام کے شمال میں 200 سے 400 فوجی رکھنے کا حکم دیا لیکن وہاں حقیقی تعداد اس سے کئی گناء زیادہ ہے۔ انٹرویو میں سفارت کار کا کہنا تھا کہ شام سے فوجیں نکالنے کا حکم صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے وعدے کے عین مطابق تھا، یعنی یہی عوامی مطالبہ تھا، لیکن اس نے پینٹاگون میں اعلیٰ عسکری قیادت کو سخت برہم کر دیا اور اس فیصلے کا لمحہ میری 50 سالہ دفتری زندگی کا سب سے متنازعہ لمحہ تھا۔ جیفری کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلے کے دوران ...
امریکی فضائی اڈے پر حفاظتی گشت کے لیے نیم خود مختار روبوٹ کتے تعینات

امریکی فضائی اڈے پر حفاظتی گشت کے لیے نیم خود مختار روبوٹ کتے تعینات

بصری مواد
امریکی فضائیہ نے ریاست فلوریڈا کے ہوائی اڈے پر گشت کی ذمہ داری ربوٹ کتوں پر ڈال دی ہے۔ ترجمان کے مطابق آغاز میں 4 روبوٹ کتوں کا جتھہ گشت کرے گا لیکن جلد ان کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روبوٹ کتے نیم خود مختار ہیں اور یہ کیمپ میں صرف گشت کا کام کریں گے، یہ عسکری اہلکاروں اور تربیت یافتہ عسکری کتوں کا متبادل نہیں ہیں۔ https://youtu.be/nsOcSSHySF0
صہیونی ایجنٹوں کا تہران میں القائدہ کے نائب کو بیٹی سمیت قتل کرنے کا دعویٰ

صہیونی ایجنٹوں کا تہران میں القائدہ کے نائب کو بیٹی سمیت قتل کرنے کا دعویٰ

سیاست
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ القائدہ کے نائب سربراہ عبداللہ احمد عبداللہ المعروف محمد المصری کو ایران میں مار دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق محمد المصری کو تہران میں انکی بیٹی مریم سمیت صہیونی ایجنٹوں نے امریکی ایماء پر قتل کیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ القائدہ کے نائب کا قتل تین ماہ قبل ہوا لیکن اب تک القائدہ اور ایران سمیت تمام فریقین خبر کو چھپائے ہوئے ہیں۔ عبداللہ احمد عبداللہ القائدہ کے بانی رہنماؤں میں سے تھے اور گزشتہ 5 سالوں سے ایران میں مقیم تھے۔ ان پر نیرونی میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا الزام تھا۔ عبداللہ کو ایران نے 2015 میں یمن میں ایرانی سفیر کو القائدہ کی قید سے آزاد کروانے کے لیے تبادلے میں آزاد کیا تھا، اور وہ تب سے وہاں ہی مقیم تھے۔ اخبار کے مطابق عبداللہ کو دو صہیونی موٹر سائیکل سواروں نے انکی سفید گاڑی میں 7 آگست کی شام کو گولیاں مار کر قتل کی...
روس اور امریکہ کے مابین ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے میں توسیع مشکل لگتی ہے، امریکی مطالبات ناقابل عمل ہیں: روسی وزیر خارجہ

روس اور امریکہ کے مابین ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے میں توسیع مشکل لگتی ہے، امریکی مطالبات ناقابل عمل ہیں: روسی وزیر خارجہ

روس
(جانی ٹکل - رشیا ٹوڈے) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورو نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ "نئے آغاز" معاہدے کے تحت ایٹم بموں کی تعداد میں کمی کے معاہدے میں مزید توسیع نہیں ہو سکے گی، روسی عہدے دار کا کہنا ہے کہ معاہدے کی مدت آئندہ تین ماہ میں ختم ہو جائے گی، جس پر ممکنہ طور پر امریکی رویے کی وجہ سے توسیع ممکن نظر نہیں آتی۔ ایک کانفرنس میں خطاب سے روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی انتظامیہ پر ہار اور جیت کا فلسفہ اس وقت ایسے چھایا ہوا ہے کہ انہیں انتخابات اور عالمی معاہدوں میں فرق نظر نہیں آرہا، سرگئی لاورو کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی کے معاہدے میں اگر پیشگی شرط نہ ہو تو ہم دونوں جیت سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ "آغاز" نامی معاہدے پر سب سے پہلے 1991 میں دستخط ہوئے تھے، جس پر صدر جارج بش، اور روسی ہم منصب میخائل گورباچوف نے دستخط کیے تھے۔ پہلا معاہدہ بیس سال کے لیے کیا ...
چین مشرق بعید میں 15 ممالک کے ساتھ نیا آزاد تجارتی اتحاد بنانے میں کامیاب: مغربی ذرائع ابلاغ میں صف ماتم بچھ  گیا

چین مشرق بعید میں 15 ممالک کے ساتھ نیا آزاد تجارتی اتحاد بنانے میں کامیاب: مغربی ذرائع ابلاغ میں صف ماتم بچھ گیا

معیشت
چین اور جاپان سمیت مشرق بعید کے 15 ممالک دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔ معاہدے پر دستخط بروز اتوار متوقع ہیں۔ خبروں کے مطابق آر سی ای پی نامی آزاد تجارت کے اس معاہدے کے تحت ممالک آپسی تجارت میں کوئی چُنگی ٹیکس وصول نہیں کریں گے، اشیاء کی فراہمی کو بلارکاوٹ چلانے اور تجارت کو ایک تسلسل سے جاری رکھنے کے لیے نئے قوانین بھی بنائیں گے۔ مشترکہ اجلاس میں علاقائی معاشی تعاون کو بڑھانے کے لیے تنظیم سازی کے اعلان کا بھی امکان ہے۔ پہلے مشترکہ اجلاس کی میزبانی ویتنام کر رہا ہے، جبکہ دیگر رکن ممالک میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، جاپان، آسٹریلیا اور چین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نئے علاقائی تجارتی اتحاد میں شامل ممالک دنیا کی ایک تہائی پیداوار اور آبادی کا مرکز ہیں، اور یہ آزاد تجارت ...
محققین کا قلم نما آلے سے آسمانی بجلی کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ

محققین کا قلم نما آلے سے آسمانی بجلی کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ

علوم و فنون
محققین کے ایک گروہ نے ایک نیا آلہ ایجاد کیا ہے جو زمین پر گڑتی آسمانی بجلی کو کمزور کرتے ہوئے اسے دیگر مقامات کی طرف دھکیل سکتا ہے اور ہمارے جنگلوں کو آگ کی تباہی سے بچا سکتا ہے۔ آلے کو لیزر ٹریکٹربیم ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے۔ آلے میں نصب گریفین کے چھوٹے ذرات کو لیزر کی شعاع سے گرم کیا جاتا ہے، جس سے ایسی لہر پیدا ہوتی ہے جو بجلی کو جس طرف چاہے موڑ دے۔ محققین کے مطابق پیدا ہونے والی لہر کو دیکھا نہیں جا سکتا، یہ انسانی بال سے بھی دس گناء پتلی ہوتی ہے، اور صرف ایک قلم جتنے آلے سے پیدا کی جا سکتی ہے۔ محققین لیبارٹری میں لیزر اور مصنوعی آسمانی بجلی پر تجربے سے اپنے دعوے کو ثابت کرنے میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں۔ جس پر ان کا کہنا ہے کہ اب انسان آسمانی بجلی کی تباہی سے بچنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انکا تیار کردہ آلہ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے، اور اسے جلد ب...
جوبائیڈن کے صدر بننے پر ہیلری کلنٹن اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر ہوں گی: واشنگٹن پوسٹ کی خبر پر متنازعہ امریکی شخصیت دوبارہ خبروں کی رونق بن گئی

جوبائیڈن کے صدر بننے پر ہیلری کلنٹن اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر ہوں گی: واشنگٹن پوسٹ کی خبر پر متنازعہ امریکی شخصیت دوبارہ خبروں کی رونق بن گئی

سیاست
امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے پر وہ سابق وزیر خارجہ اور متنازعہ سیاسی شخصیت ہیلری کلنٹن کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نامزد کر سکتے ہیں۔ اہم ترین سفارتی کرسی پر مختلف تنازعات میں ملوث شخصیت کی تعیناتی کی خبروں کے باعث سابقہ صدارتی امیدوار ایک بار پھر امریکی سیاست میں بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ خبر کو سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے خاص ذرائع کے حوالے سے نشر کیا۔ خبر کے سامنے آتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ امریکی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ 2016 کے انتخابات میں ناکامی کے بعد ہیلری کلنٹن صدر ٹرمپ اور ریپبلکن کے ساتھ نجی سطح کی دشمنی پر اتر آئیں، اور ایسا رویہ ملکی سیاست کے لیے اچھا نہیں۔ اوباما دور میں ہیلری کی شخصیت دیگر کئی تنازعات کا مرکز بھی رہی ہیں، جن میں بطور وزیر خارجہ ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے ای میل اسکینڈل اور لیبیا...
نسلی تعصب کو کم کرنے کے لیے لندن پولیس میں بھرتیاں آبادی کے تناسب سے ہوں گی – 40٪ اہلکار سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر اقلیتی گروہوں سے ہوں گے: ناظم اعلیٰ لندن صادق خان

نسلی تعصب کو کم کرنے کے لیے لندن پولیس میں بھرتیاں آبادی کے تناسب سے ہوں گی – 40٪ اہلکار سیاہ فام، ایشیائی اور دیگر اقلیتی گروہوں سے ہوں گے: ناظم اعلیٰ لندن صادق خان

سیاست
لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان نے شہری پولیس میں 40 فیصد اہلکار سیاہ فام، ایشیا اور دیگر لسانی گروہوں سے بھرتی کرنے کا حکم دیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اقدام سے حکومت پر نسلی تعصب کے الزامات میں کمی آئے گی۔ برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق منصوبے پر لمبے عرصےسے کام جاری تھا، اور آخری رائے دہی کے لیے رواں ہفتے لندن کے میئر صادق خان اور پولیس کے اعلیٰ افسر کے مابین کئی ملاقاتیں ہوئیں، اور بالآخر آج اسے عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/SadiqKhan/status/1327169568960368641?s=20 اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ناظم اعلیٰ صادق خان نے کہا کہ ہمارے سرکاری نظام اور معاشرے سے نسلی تعصب کو کم کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے، اس سے اداروں میں موجود تعصب کو کم کرنے میں مدد ملے گی، پولیس میں ایسی بڑی اور اہم اصلاح کبھی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ لندن کی 40 فیص...
وارسا: یوم آزادی پر عوامی جلوس پولیس تشدد کے باعث ہنگاموں میں تبدیل – ویڈیو

وارسا: یوم آزادی پر عوامی جلوس پولیس تشدد کے باعث ہنگاموں میں تبدیل – ویڈیو

بصری مواد
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر یوم آزادی پر بھی پولیس کا شہریوں پر تشدد - مشتعل عوام کا شہر بھر میں جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ۔ https://youtu.be/goXyKcOKRYw https://twitter.com/NaczelnyBezczel/status/1326583226006179844?s=20 https://twitter.com/piotrdrabik/status/1326532955917807616?s=20 https://twitter.com/I_Wojciechowski/status/1326535432738271232?s=20 https://twitter.com/democ_de/status/1326529502046941184?s=20 https://twitter.com/x_direkt/status/1326529898454736897?s=20 https://twitter.com/batofthedungeon/status/1326533253239513092?s=20

Contact Us