Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے دوران فیس بک پر بچوں سے جنسی جرائم میں اضافہ: اقدامات کی سفارش

برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے دوران فیس بک پر بچوں سے جنسی جرائم میں اضافہ: اقدامات کی سفارش

رہن سہن
کورونا وباء کے باعث تالہ بندی کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں سامنے آنے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق وباء کے پہلے تین ماہ کے دوران آن لائن جنسی جرائم میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا، اور ان میں سے آدھے سے زیادہ، 51٪ فیس بک اور اسکی ملکیتی ایپلیکیشنوں کے ذریعے کیے گئے۔ رپور ٹ کے مطابق مجرموں نے سب سے زیادہ انسٹاگرام کا استعمال کیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حقیقت میں اعدادوشمار کئی گناء زیادہ ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے اور حکومت کو قانون سازی کی سفارش کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں سیاسی پیغامات کو سنسر کر سکتی ہیں تو بچوں کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جا سکتے؟...
پینٹاگون میں اہم تبدیلیاں – امریکہ میں افواہوں کا بازار گرم: مارشل لاء کی تیاریاں یا اسلحہ ساز صنعتوں کی شروع کی گئی جنگوں کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ۔۔۔؟

پینٹاگون میں اہم تبدیلیاں – امریکہ میں افواہوں کا بازار گرم: مارشل لاء کی تیاریاں یا اسلحہ ساز صنعتوں کی شروع کی گئی جنگوں کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ۔۔۔؟

سیاست
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اچانک پینٹاگون میں اعلیٰ عہدوں پر فائز اہلکاروں کو تبدیل کر دیا ہے جس پر حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹ اور اس کے حامیوں میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکہ میں افواہ گرم ہے کہ اچانک تبدیلیاں مارشل لاء لگانے کی تیاری ہو سکتی ہے، یا صدر اقتدارکی منتقلی سے پہلے افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ دوسرے تجزے کو اس لیے بھی زیادہ درست مانا جا رہا ہے کیونکہ نئے تعینات کردہ اہلکار افغانستان سے فوری فوجی انخلاء کے حامی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع مارک ایسپر، وزیر دفاع کی سیکرٹری جینیفر سٹیورٹ، پالیسی چیف جیمز اینڈرسن اور حساس ادارے کے معاون سیکرٹری جوزف کرنان کو تبدیل کیا ہے، اور ان کی جگہ قومی سلامتی کونسل اور محکمہ انسداد دہشتگردی کے سربراہ کرسٹوفر ملر، سابق معاون قومی سلامتی کونسل کاش پٹیل، جنرل ایتھنی ٹاٹا، اور قومی سلامتی کونسل کے ایک اور ...
گوگل کا متعصب تجاویز کا نظام: بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکہ کے بعد یورپی یونین میں بھی کارروائی کی درخواست دے دی

گوگل کا متعصب تجاویز کا نظام: بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکہ کے بعد یورپی یونین میں بھی کارروائی کی درخواست دے دی

علوم و فنون, معیشت
یورپ اور امریکہ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے یورپی یونین سے اپیل کی ہے کہ گوگل کے خلاف بداعتمادی کے قوانین کے تحت کارروائی کرے، کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گوگل پر تلاش کے دوران ویب سائٹ اپنی کاروباری کمپنیوں اور مہیا کردہ خدمات کو غیر قانونی طور پر ترجیح دیتی ہے۔ مجموعی طور پر 165 ٹیکنالوجی کمپنیوں بشمول یلپ، ایکسپیڈیا، ٹرائی ویگو نے گوگل پر اپنی کمپنیوں کو غیر قانونی فائدہ دینے کا الزام لگایا ہے اور براعظمی اتحاد سے فوری کارروائی کی استدعا کی ہے۔ مشترکہ خط پر برطانیہ، امریکہ اور یورپی اتحاد کے 21 ممالک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور متعدد صنعتی گروہوں نے بھی دستخط کیے ہیں اور اسے بداعتمادی کے قوانین پر عملدرآمد کروانے والے کمیشن کی نائب سربراہ مارگریت وستیگر کو جمع کروایا ہے۔ گوگل نے اپنے ردعمل میں الزام کی تردید کی ہے، الفابیٹ کے ذریعے دیے گئے جواب میں گوگل نے کہا ہے کہ لوگ گوگل سے اپنی...
امریکی انتخابات میں سرکاری نتائج اور دھاندلی کے فیصلے آنے تک صدر پوتن کسی کو مبارکباد نہیں دیں گے: کریملن ترجمان

امریکی انتخابات میں سرکاری نتائج اور دھاندلی کے فیصلے آنے تک صدر پوتن کسی کو مبارکباد نہیں دیں گے: کریملن ترجمان

روس
روس نے نئے امریکی انتخابات کے سرکاری نتائج کے اعلان تک جوبائیڈن کو مبارکباد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے، صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر جانے کی خبروں پر ڈیموکریٹ جماعت کے نمائندہ امیدوار جوبائیڈن نے فتح کا اعلان کیا، جس پر دنیا بھر سے متعدد ممالک نے انہیں مبارکباد دی، تاہم روسی صدر نے اب تک اس سے گریز کیا ہے۔ مغربی میڈیا میں اٹھنے والی چہ مگوئیوں کے باعث میڈیا سے گفتگو میں کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو کا کہنا تھا کہ آپ کے ممکنہ سوال پر میں پہلے ہی کہہ دوں کہ باقائدہ سرکاری نتیجے کے سنائے جانے تک صدر پوتن کسی امریکی صدارتی امیدوار کو مبارکباد نہیں دیں گے۔ پیسکوو کا مزید کہنا تھا کہ 2016 میں انتخابات متنازعہ نہ تھے اس لیے صدر پوتن نے فوری منتخب امیدوار کو مبارکباد دی، سابقہ انت...
امریکہ و یورپ میں کورونا سے متاثر افراد مختلف نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے لگے: تحقیق

امریکہ و یورپ میں کورونا سے متاثر افراد مختلف نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے لگے: تحقیق

رہن سہن
امریکہ اور یورپ میں کووڈ19 سے متاثرہ افراد مختلف نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے لگے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق مریضوں کی ایک بڑی تعداد کووڈ19 سے بچنے کے بعد نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔ چند مقامی جامعات کی مشترکہ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دونوں براعظموں میں کورونا سے متاثر ہونے والے 20 فیصد افراد نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ایسا تکلیف کے 90 دنوں کےاندرہو رہا ہے، متاثرہ افراد بے چینی، ماحول سے مطابقت نہ ہونے کے احساس، تکلیف کے بعد پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کے ساتھ ساتھ نیند کی کمی اور حافظے کی کمزوری کی شکایت کر رہے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ کووڈ19 سے بچ جانے والے افراد شدید ذہنی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں، جس کے باعث محققین نے نفسیاتی ماہرین کو حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔...
شامی مہاجرین خیمہ بستیاں چھوڑ تباہ شدہ مکانات کو ترجیح دینے لگے – تصاویر

شامی مہاجرین خیمہ بستیاں چھوڑ تباہ شدہ مکانات کو ترجیح دینے لگے – تصاویر

بصری مواد
کورونا وائرس اور مشکل زندگی کے باعث شامی مہاجرین نے خیمہ بستیاں چھوڑ کر تباہ شدہ مکانات اور تاریخی عمارتوں میں پناہ لینا شروع کر دی ہے۔ جنگ سے شدید متاثر ملک کے شمالی علاقے باقویرا میں دسیوں خاندان خیمہ بستیاں چھوڑ کر کھلے علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔
ڈنمارک میں پونے 2 کروڑ آبی نیولے تلف کرنے کا حکم واپس، ایک ہفتے میں 25 لاکھ تلف – جلد بازی میں جاری حکم پر وزیراعظم کی معافی

ڈنمارک میں پونے 2 کروڑ آبی نیولے تلف کرنے کا حکم واپس، ایک ہفتے میں 25 لاکھ تلف – جلد بازی میں جاری حکم پر وزیراعظم کی معافی

سیاست
ڈنمارک کی وزیراعظم میتےفریڈیرکسن نے کورونا کے خوف کے باعث پچیس لاکھ آبی نیولے مروانے کے بعد حکم واپس لے لیا ہے، اور قوم سے معذرت کی ہے۔ ڈنمارک میں کچھ محققین نے شبہے کا اظہار کیا تھا کہ کورونا کی ایک تبدیل شدہ قسم آبی نیولے کے ذریعے پھیل سکتی ہے، جس پر وزیراعظم نے 4 نومبر کو ملک میں موجود تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ آبی نیولے مار ڈالنے کا حکم جاری کیا تھا۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ چاہے ہم خوف کی وجہ سے جلدی میں تھے لیکن ہمیں یہ علم ہونا چاہیے تھا کہ اس حکم کے لیے مجھے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے، مجھے علم نہ تھا، میں معذرت چاہتی ہوں۔ لیکن وزیراعظم کی معذرت سے پہلے ہی پچیس لاکھ آبی نیولے مار دیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تلف کیے جانے والے آبی جانور کی تعداد کئی زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس تحقیق میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کورونا وائ...
جدہ: پہلی عالمی جنگ کی یادگار پر منعقد تقریب میں گرنیڈ حملہ – 3 سعودی سکیورٹی اہلکار اور 1 یونانی سفاری عملے کا اہلکار زخمی

جدہ: پہلی عالمی جنگ کی یادگار پر منعقد تقریب میں گرنیڈ حملہ – 3 سعودی سکیورٹی اہلکار اور 1 یونانی سفاری عملے کا اہلکار زخمی

عالمی
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار پر گربیڈ حملے میں 4 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔ یادگار پر ایک تقریب منعقد تھی جس میں متعدد سفارتکاروں سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے۔ عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق حملے میں ایک یونانی سفارتی عملے کا فرد جبکہ 3 سعودی سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/Clarencewoman/status/1326477941891620864?s=20 حملے کی تمام شریک ممالک کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔
بائیڈن دودھ کے دھلے نہیں، ان کی صورت میں جنگوں کی پیاسی ڈیموکریٹ جماعت دوبارہ اقتدار میں آگئی ہے: جرمنی کے سابق سیکرٹری دفاع

بائیڈن دودھ کے دھلے نہیں، ان کی صورت میں جنگوں کی پیاسی ڈیموکریٹ جماعت دوبارہ اقتدار میں آگئی ہے: جرمنی کے سابق سیکرٹری دفاع

عالمی
یورپی تعاون اور تحفظ کی تنظیم کے سابق نائب صدر ویلی ویمر نے تنبیہ کی ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جوبائیڈن کی صدارت میں امریکہ دوبارہ بیرونی جنگوں میں ملوث ہو جائے، اور اس کے باعث اسکا یورپ کے ساتھ دوبارہ اتحاد ممکن ہی نہ رہے۔ چار سال قبل امریکیوں نے ٹرمپ کو اس لیے چنا کیونکہ امریکی جنگوں سے تنگ آچکے تھے، جن کے باعث امریکی معیشت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بُری طرح متاثر تھے۔ صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور کوئی نیا محاذ نہیں کھولا، لیکن سرائے ابیض میں ڈیموکریٹ کی واپسی سے اس پالیسی میں دوبارہ تبدیلی آسکتی ہے۔ جو بائیڈن اکیلے نہیں ہیں، وہ ڈیموکریٹ جماعت کے نمائندہ صدر ہیں، اسی جماعت نے 1990 میں اقوام متحدہ کے دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جنگوں کا آغاز کیا، جو تاحال جاری ہیں۔ جرمنی کے سابق فوجی افسر نے اپنے خطاب میں 1999 میں امریکی قیادت میں یوگوسلاویہ پر نیٹو ...
پیرس میں تالہ بندی کے دوران اسکول کھولنے پر طلباء کا احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، پولیس وین جلا دی – ویڈیو

پیرس میں تالہ بندی کے دوران اسکول کھولنے پر طلباء کا احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، پولیس وین جلا دی – ویڈیو

بصری مواد
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تالہ بندی کے دوران اسکول کھولنے پر طلباء و اساتذہ نے مظاہرہ کیا ہے اور انکی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر حکومت احتجاج کیا ہے، مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج پر طلباء مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی، شہر میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس پر پتھر بھی پھینکے۔ https://twitter.com/CerveauxNon/status/1325754589807857664?s=20

Contact Us