بدھ, اکتوبر 28 Live
Shadow

اداریہ

صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیسرے جج کی تعیناتی اور امریکہ کی آئندہ سیاست

صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیسرے جج کی تعیناتی اور امریکہ کی آئندہ سیاست

اداریہ, نظامت
امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس رتھ بدر گنسبرگ کی موت نے آئندہ امریکی انتخابات اور سیاست کو اہم موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔خاتون جج کی تدفین سے بھی قبل نہ صرف دونوں صدارتی امیدوار بلکہ کانگریس ارکان اور عوام میں بھی نئے جج کی تعیناتی کو لے کر مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے، ریپبلکن اسے بطورموقع دیکھ رہے ہیں اور فوری تعیناتی چاہتے ہیں، تو ڈیموکریٹ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں باقی چند ہفتوں سے قبل تعیناتی کو طاقت کا استعمال قرار دے رہے ہیں۔امریکہ میں سپریم کورٹ کا جج کیوں اہم ہے؟امریکی سپریم کورٹ کا جج تاحیات قاضی کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے، اور انہیں ہٹانا بھی نسبتاً ناممکن ہوتا ہے لہٰذا انکی نامزدگی یا تعیناتی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ صدر ٹرمپ وہ پہلے صدر ہیں جنہیں چار سالوں کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے تیسرے جج کو نامزد کرنے کا موقع ملا ہے، اور اگر وہ تعیناتی م...
ہندوستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران: مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات

ہندوستانی وزیر دفاع کا دورہ ایران: مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کشیدگی بڑھنے کے امکانات

اداریہ, عالمی
ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہفتے کو ماسکو کا دورہ مکمل کرکے دو طرفہ بات چیت کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ ٹویٹر پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کریں گے، جبکہ ملاقات کے بعد انہوں نے ملاقات کے ایجنڈے کا حوالہ بھی دیا۔https://twitter.com/rajnathsingh/status/1302483943107653632?s=20بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر ایرانی انتظامیہ سے بات ہوئی جس میں علاقائی سکیورٹی اور افغانستان شامل تھے۔اس سے قبل ہندوستانی وزیر دفاع تین روزہ دورے پر روس میں موجود تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چین، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقاتیں کیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساتھ گذشتہ ہفتے لداخ میں ہونے والی تازہ ترین جھڑپ کے ب...
فیس بک کی ایک بار پھر پاکستانی صارفین کے خلاف متعصبانہ کارروائی، سینکڑوں کھاتے و صفحات حذف کر دیے

فیس بک کی ایک بار پھر پاکستانی صارفین کے خلاف متعصبانہ کارروائی، سینکڑوں کھاتے و صفحات حذف کر دیے

اداریہ, پاکستان
گزشتہ روز فیس بک نے ایک آن لائن بلاگ کے ذریعے خبر دی ہے کہ اس نے پاکستان سے چلائے جانے والے سینکڑوں ایسے فیس بک اور انسٹا گرام کھاتوں/اکاؤنٹ کو حذف کیا ہے جو اس کے خیال میں 'منظم و غیر مصدقہ' رویے کے مرتکب ہورہے تھے۔بلاگ کے مطابق حذف کیے جانے والے کھاتوں میں 453 فیس بک کے کھاتے، 103 فیس بک صفحات، 78 فیس بک گروہ اور 107 انسٹا گرام کے کھاتے شامل ہیں۔ فیس بک کے مطابق حذف کیے جانے والے کھاتے/صفحات/گروہ پاکستان کے اندر سے کام کر رہے تھے، تاہم ان میں سے بعض فیس بک گروہ یہ تاثر دے رہے تھے کہ وہ ہندوستان سے چل رہے ہیں۔بقول فیس بک حذف کیے جانے والے اکثر کھاتے ایسے بھی تھے جو ہندوستان سے چلائے جانے والے اسلام اور پاکستان مخالف کھاتوں اور صفحات سے متعلق فیس بک کو آگاہ کرتے تھے۔ یعنی وہ نفرت آمیز مواد شائع کرنے والے کھاتوں کی نشاندہی میں فیس بک کی مدد کر رہے تھے، تاہم فیس بک نے انہی...
چین کے تبت کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر امریکہ سمیت مغربی ممالک میں بے چینی: پراپیگنڈہ مہم شروع

چین کے تبت کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر امریکہ سمیت مغربی ممالک میں بے چینی: پراپیگنڈہ مہم شروع

اداریہ, عالمی
چینی صدر شی جن پنگ نے ایک 'نئے جدید سوشلسٹ تبت' کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں تبت سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا ہے کہ چین کو تبت میں استحکام برقرار رکھنے اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے اب وقت آگیا ہے۔اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تبت سے منسلک ہندوستانی سرحد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں تبت اور مغربی چین سے متعلق ترقیاتی منصبوں کا جائزہ لیتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے افسران کو متعدد منصوبوں کی کامیابی پر مبارکبار دی اور ان کی تعریف بھی کی۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر شی نے اجلاس میں مزید کہا کہ پورے ملک میں ایک جیسی تعلیم کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ اسکولوں میں سیاسی اور نظریاتی تعلیم پر مزید زور دیا جائے تاکہ ہم آہ...
لیبیا: فریقین کا جنگ بندی کا اعلان، عرب ممالک کا خیر مقدم، بیرونی مداخلت ختم کرنے پر زور

لیبیا: فریقین کا جنگ بندی کا اعلان، عرب ممالک کا خیر مقدم، بیرونی مداخلت ختم کرنے پر زور

اداریہ, عالمی
خانہ جنگی سے شدید متاثر شمال افریقی ملک لیبیا کی صدارتی کونسل نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔کئی سالوں سے بیرونی مداخلتوں اور اندرونی انتشار کے باعث لیبیا خانہ جنگی کا شکار تھا جس میں امریکہ، فرانس اور روس کے علاوہ خطے کے متعدد ممالک کی جانب سے بھی مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کا سلسلہ جاری تھا۔کچھ عرصہ سے دو بڑے گروہ سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کو کسی حد تک عالمی برادری کا اعتماد حاصل تھا تاہم خطے کے دیگر ممالک خصوصاً عرب ممالک کی اور مقامی آبادی کی حمایت نہ ہونے کے باعث گروہ مظبوط حکومت بنانے میں ناکام رہا۔ دوسرے گروہ کو بظاہر عالمی برادری کا اعتماد تو حاصل نہ تھا تاہم خطے کے متعدد ممالک اور مقامی آبادی خصوصاً قبائل کے اعتماد کے باعث دونوں گروہوں میں مکمل طاقت کے لیے تگ و دو نے ملک کو خانہ جنگی میں دھکیل رکھا تھا۔پہلے گروہ یعنی لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر فیض السراج عالم...
مسلم دنیا دو سے تین گروہوں میں بٹ گئی: پاکستان کے لیے نئے اتحاد میں مشکلات

مسلم دنیا دو سے تین گروہوں میں بٹ گئی: پاکستان کے لیے نئے اتحاد میں مشکلات

اداریہ
چند روز قبل اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے، جس کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے کے بڑے حصوں کا الحاق روک دے گا اور متحدہ عرب امارات اسرائیل کو بطور ریاست قبول کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات کا آغاز کر دے گا۔گزشتہ 72 سال سے اسرائیل کے خلیج کے کسی بھی عرب ممالک سے سفارتی تعلقات نہیں تھے، اور محض چند مسلم ممالک جن میں ترکی، اردن اور مصر شامل ہیں، نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا ہوا تھا۔متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے سے فلسطینی رہنما نہ صرف ناراض ہیں بلکہ حیران بھی ہیں۔ صدر محمود عباس نے عرب لیگ کا فوری اجلاس بلانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر خلیجی ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ روابط بنا سکتے ہیں، جس سے ’عرب امن معاہدے‘ پربھی اثرپڑے گا۔دوسری طرف متحدہ عرب ام...
عمران حکومت نے بھارت نوازی میں حد پار کر دی: کلبھوشن یادیو کے دفاع کیلئے عدالت سے انوکھی درخواست

عمران حکومت نے بھارت نوازی میں حد پار کر دی: کلبھوشن یادیو کے دفاع کیلئے عدالت سے انوکھی درخواست

اداریہ
عمران خان حکومت نے عالمی عدالت انصاف کا بہانہ بنا کر ہندوستانی جاسوس اور عدالت سے ثابت دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو خصوصی وکیل دفاع دینے کی درخواست دی ہے۔ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 3 آگست کو عید کی چھٹیوں کے بعد ہو گی۔ حکومت نے درخواست میں عالمی عدالت انصاف کا نام لے کر بھارتی دہشت گرد کو اپنی جانب سے خصوصی وکیل دینے کی اجازت طلب کی ہے۔ کیونکہ کلبھوشن یادیو خود اسے دی گئی سزا کے خلاف درخواست نہیں دینا چاہتا۔حکومت نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا ہے، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عا...
صدر ٹرمپ کے خلاف لبرلوں کے بھونڈے ہتھکنڈے جاری: پراپیگنڈہ سےبھری ایک اور کتاب شائع

صدر ٹرمپ کے خلاف لبرلوں کے بھونڈے ہتھکنڈے جاری: پراپیگنڈہ سےبھری ایک اور کتاب شائع

اداریہ
آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے امریکہ میں غیر اعلانیہ انتخابی مہم جاری ہے، جس میں گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی امیدواروں کی نجی کردار کشی کا سلسلہ زوروں پر نظر آرہا ہے۔ جس کا خصوصاً شکار دبنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ہیں جن کے خلاف ڈیموکریٹ نے گزشتہ انتخابات میں بھی کردار کشی کی شدید مہم چلائی تاہم معاشی بدحالی اور لبرل طبقے کی جنگی جنونیت سے تنگ امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کو ملک کا صدر منختب کیا۔ صدر ٹرمپ نے بھی عوامی امنگوں پر پورا اترتے اور اپنے انتخابی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو معاشی بدحالی سے نکالا، ملک میں لاکھوں ملازمتوں اور نئے کاروبار کا بندوبست کیا اور عالمی سطح پر بھی اہم اور مشکل فیصلے کیے۔ صدر ٹرمپ نے نہ صرف مختلف مسلم ممالک مثلاً افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں عراق اور شام کی طویل ہوتی جنگوں کے خاتمے کی د...