Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روس

روس تیسری عالمی جنگ کا فاتح ہو سکتا ہے: سویڈن کے دفاعی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ، نیٹو کو اہم تجاویز

روس تیسری عالمی جنگ کا فاتح ہو سکتا ہے: سویڈن کے دفاعی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ، نیٹو کو اہم تجاویز

روس
سویڈن کے دفاعی تحقیقی ادارے نے نیٹو کو تنبیہ کی ہے کہ روس باآسانی شمالی بالٹک ریاستوں کو وسطی یورپ سے منقطع کر کے خطے پر قبضہ کر سکتا ہے۔ ادارے کی تحقیق میں جنگی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقت کے توازن کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس باآسانی وسطی اور شمالی یورپ کو ایک دوسرے سے کاٹ کر یک لخت بازی پلٹ سکتا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں منظر کشی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس بیلاروس کے رستے لتھوانیا میں گھس کر بالٹک خطے کے مرکز میں پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صورتحال اچانک اتنی پیچیدہ ہو جائے گی کہ دوسری جنگ عظیم کی طرز پر امریکہ کو فوری براہ راست مداخلت کرنا ہو گی، تاہم ماہرین نے تیسری عالمی جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہ ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کو مغربی طاقتوں پر برتری ہو گی، خصوصاً اگر لڑائی چھوٹے پیمانے پر رہ...
سوویت یونین کے بعد روس ایک بار پھر زراعت میں حددرجہ برآمدات کرنے میں کامیاب

سوویت یونین کے بعد روس ایک بار پھر زراعت میں حددرجہ برآمدات کرنے میں کامیاب

روس دنیا میں
روس نے گزشتہ سال ریکارڈ 7 کروڑ 90 لاکھ ٹن اشیاء خوردونوش برآمد کیں، جن کی مالیت 30 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تھی۔ محکمہ زراعت کے مطابق گزشتہ سال اشیاء خوردونوش کی برآمد میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا۔ برآمد کردہ اشیاء خوردونوش میں اناج، گوشت، مچھلی، سبزیاں اور دودھ کی اشیاء شامل تھیں۔ وزارت زراعت کے مطابق روس نے سوویت یونین کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اشیاء خوردونوش برآمد کی ہیں۔ زراعت کی برآمدات میں آدھے سے زیادہ مقدار اناج کی ہے، جس کا بڑا خریدارترکی ہے جو سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کا 90 لاکھ ٹن اناج خریدتا ہے۔ گزشتہ سال کی برآمدات میں گوشت بھی اہم رہا، جس کی برآمد میں 49٪ کا اضافہ ہوا، اور ملک کو 90 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوا، روسی گوشت کی خریداری میں چین سرفہرست ہے۔ جبکہ عمومی طور پر بھی چین روسی اشیاء خوردونوش کا بڑا خدیدار ہے، اور مجموعی برآمد کا 13 فیصد صرف چین خریدتا ہے۔ چین ک...
امریکہ کی خلائی سفر کے لیے روسی محتاجی برقرار: روسی خلائی ادارے کے سربراہ کا امریکہ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زوال کا طنز

امریکہ کی خلائی سفر کے لیے روسی محتاجی برقرار: روسی خلائی ادارے کے سربراہ کا امریکہ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زوال کا طنز

روس
امریکہ نے ایک بار پھر خلاء باز کو بین الاقوامی خلائی مرکز پر بھیجنے کے لیے روسی خدمات حاصل کی ہیں۔ امریکی اقدام پر روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے تبصرے میں کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکی خلائی سفر کی سہولت کس قدر غیر مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ 2011 سے امریکہ خلاء تک رسائی کے لیے روسی سویوز نظام کا استعمال کر رہا ہے، یعنی امریکہ خود حکومتی سطح پر اس اہم ترین سہولت سے قاصر ہے، اور اب سپیس ایکس کمپنی نجی سطح پر حکومت کو یہ سہولت دینے پر کام کر رہی ہے۔ سپیس ایکس کے بارے میں مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ دراصل اس کے پیچھے بھی بڑے امریکی سرمایہ کاروں کی لابی کا ہاتھ ہے، جو ٹیکس کے پیسوں کو اینٹھنے کے لیے خلاء کے اہم ترین شعبے میں بھی نجی سرمایہ کاری کی فکر کو پروان چڑھا رہی ہے۔ منصوبے کا پہلا کامیاب تجربہ 2020 میں ہوا تھا تاہم منصوبہ تسلسل سے کامیاب واپس نزول کے ہدف کو حاصل کرنے میں ن...
صدر بائیڈن روسی صدر پوتن کو سبق سکھانے کے لیے سائبر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

صدر بائیڈن روسی صدر پوتن کو سبق سکھانے کے لیے سائبر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

روس
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن روسی انٹرنیٹ نیٹ ورک پر بڑے سائبر حملے کرنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں، جس کا مقصد ماسکو کو سخت پیغام دینا ہے۔ اخبار نے منصوبے پر کام کرنے والے اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے آئندہ تین ہفتوں میں شروع کر دیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حملوں کا نشانہ صدر پوتن اور روسی حساس ادارے ہوں گے، جبکہ اس دوران امریکی نیٹ ورک کی سکیورٹی بھی بڑھا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے بھی گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں روس کو سبق سکھانے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کو ظاہری اور پوشیدہ حملوں سے ایسا سبق سکھایا جائے گا جس کا عام دنیا کو احساس بھی نہیں ہو گا، لیکن روسی مفادات کو سخت ٹھیس پہنچے گی نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ دراصل شمسی و ہوائی بجلی کے نظام پر حملے کے جواب میں کیا جائے...
چین اور روس کو مل کر کورونا کے بعد عالمی سیاسی وائرس کے خلاف بھی لڑنا ہے: چینی وزیر خارجہ وینگ ژی

چین اور روس کو مل کر کورونا کے بعد عالمی سیاسی وائرس کے خلاف بھی لڑنا ہے: چینی وزیر خارجہ وینگ ژی

روس دنیا میں
چینی وزیر خارجہ وینگ ژی نے دنیا میں استحکام کے لیے روس کے ساتھ مل کر نئی حکمت عملی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ کے مابین جاری تعاون دنیا میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اب اس میں مزید مظبوطی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پریس سے گفتگو میں ژی کا کہنا تھا کہ چین اور روس میں اچھی ہمسائیگی کے معاہدے کو بیس سال ہو گئے ہیں، اب اس میں مزید تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ژی نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کو عالمی سیاسی وائرس سے بھی اسی قوت کے ساتھ لڑنا ہے۔ دنیا میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے ایسے میں دونوں ہمسائیہ ممالک کو تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، تاکہ دونوں ممالک اپنے مفادات اور خود مختاری کا تحفظ کر سکیں۔ اس موقع پر اعلیٰ چینی عہدے دار نے دونوں ممالک کے معاشی تعاون کو بھی سراہا، ...
کورونا وباء کے باعث علیحدگی اور معاشی بدحالی: روس میں نفسیاتی مسائل میں 30٪ تک اضافہ، 75٪ خواتین متاثر

کورونا وباء کے باعث علیحدگی اور معاشی بدحالی: روس میں نفسیاتی مسائل میں 30٪ تک اضافہ، 75٪ خواتین متاثر

روس
روس میں کووڈ-19 کے باعث پیاروں کو کھونے اور وباء کے باعث معاشی صورتحال نے دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی نفسیاتی مسائل میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔ روسی مکمہ صحت کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے 2020 میں نفسیاتی ماہرین سے رجوع کیا ہے۔ مقامی اخبار نے محکمہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں 2020 میں نفسیاتی ماہرین سے رجوع کرنے والوں میں ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں مارچ سے دسمبر کے دوران مزدوروں کے محکمہ برائے سماجی بہبود کے نفسیاتی ماہرین سے ٹیلی فون پر 71 ہزار شہریوں نے رابطہ کیا، جن میں سے 75 فیصد خواتین تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ماسکو اور سینٹ پیرزبرگ ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں ہیں جبکہ اورفا کا نمبر ان کے بعد آتا ہے۔ ماہرین نے وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیلا پن اور گھریلو جھگڑے مسائ...
روسی ویکسین سپوتنک-5 کی پہلی کھیپ میکسیکو پہنچ گئی

روسی ویکسین سپوتنک-5 کی پہلی کھیپ میکسیکو پہنچ گئی

روس دنیا میں
روسی ویکسین سپوتنک-5 کی پہلی کھیپ میکسیکو پہنچ گئی ہے۔ وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارد نے ہوائی اڈے پر ویکسین کی وصولی کی، اس موقع پر شمالی امریکہ کے ملک کے اہم عہدے دار کا کہنا تھا کہ روسی ویکسین نے اچھے نتائج دیے ہیں اور انکا ملک دیگر ویکسینوں کی نسبت روسی ویکسین کے بہتر نتائج کو دیکھتے ہوئے اسکی مزید سفارش دے چکا ہے۔ https://twitter.com/Birmex/status/1364084462196191239?s=20 ویکسین کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والے روسی شہری کیرِل دیمیتریو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعاون پر وہ خوش ہیں، منصوبے سے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر میکسیکو کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی ترسیل ایک تاریخ موقع پر کی گئی ہے، آج میکسیکو اور روس کے تعلقات کی 130 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ مکسیکو نے کورونا کے خلاف ویکسین کے استعمال کی اجازت 3 جنوری...
روسی ویکسین کورونا وائرس کی نئی 8 گنا زیادہ خطرناک برطانوی قسم کے خلاف بھی مؤثر: تحقیق

روسی ویکسین کورونا وائرس کی نئی 8 گنا زیادہ خطرناک برطانوی قسم کے خلاف بھی مؤثر: تحقیق

روس
روسی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی کورونا ویکسین سپوتنک-5 اور ایپی ویک کورونا ویکسین، وائرس کی نئی برطانوی قسم کے خلاف بھی مؤثر ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی ویکسین لگوانے والے شہریوں کے خون پر وائرس کی نئی قسم کے حملے کا معائنہ کیا ہے اور پایا ہے کہ ویکسین نئی قسم کے خلاف بھی مؤثر ہے اور مریضوں میں اس کے خلاف بھی اینٹی باڈی پیدا ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا کی نئی برطانوی قسم کے بارے میں طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ نئی برطانوی قسم پہلی قسم سے 8 گنا زیادہ خطرناک ہے۔ روس پوٹربنازور ایجنسی کا کہنا ہے کہ سپوتنک-5 اور ایپی ویک کورونا ویکسین برطانوی کورونا وائرس کے خلاف بھی اتنا ہی مؤثر ہے جتنا عمومی سارس-کوو-2 کے خلاف مؤثر تھا۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی یورپ میں کورونا کی نئی قسم کی وجہ سے بدتر صورتحال کے باعث محققین کو وائرس کی نئی قسم پر...
ٹویٹر کی متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری: ویانا میں ہتھیاروں کی روک تھام کی کانفرنس میں شریک روسی سفارتی وفد کا کھاتہ معطل، مزاحمت پر بحال لیکن فالؤرزغائب

ٹویٹر کی متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری: ویانا میں ہتھیاروں کی روک تھام کی کانفرنس میں شریک روسی سفارتی وفد کا کھاتہ معطل، مزاحمت پر بحال لیکن فالؤرزغائب

روس دنیا میں
ٹویٹر نے خاص مغربی لبرل فکر سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف متعصب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ نئی کارروائی میں امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی نے روس کے وفد برائے یورپی عسکری تعاون کے کھاتے کو بند کیا ہے۔ جس پر روس نے سخت مزاحمت کا اظہار کیا اور ایک بار پھر امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کی کارروائیوں کو منظم کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین بنانے پر زور دیا ہے۔ روسی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے ٹویٹر نے کچھ ہی گھنٹوں میں ویانا میں براعظمی کانفرنس میں شریک وفد کا کھاتہ بحال کر دیا تاہم سفارتی وفد نے معاملے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ وفد کا کہنا ہے کہ کھاتہ بلا وضاحت معطل کیا گیا، اور بعد میں بحالی بھی بلا وضاحت کر دی گئی ہے۔ https://twitter.com/RusGavrilov/status/1360606332475310082?s=20 وفد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کھاتے کو ممکنہ طور پر براعظمی مسائل کو اجاگر کرنے اور روس مؤقف کے خ...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا امن-2021 میں شامل روسی جہاز کا دورہ – ویڈیو

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا امن-2021 میں شامل روسی جہاز کا دورہ – ویڈیو

روس دنیا میں
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے امن-2021 جنگی مشقوں میں شامل روسی بحری جہاز کا دورہ کیا۔ دورے میں ایڈمرل نیازی کو روسی ٹیکنالوجی سے متعارف کروایا گیا جس کی انہوں نے تعریف کی۔ اس موقع پر روسی بحری جہاز کے کیپٹن اور ایڈمرل نیازی نے رسمی یادگیری تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔ https://youtu.be/0El_Xau2wMM

Contact Us