Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس

روسی صدر نے اقوام متحدہ کے عملے کو کووڈ19 کی ویکسین مفت دینے کی پیشکش کر دی

روسی صدر نے اقوام متحدہ کے عملے کو کووڈ19 کی ویکسین مفت دینے کی پیشکش کر دی

روس دنیا میں
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ روس عالمی ادارے کے عملے کو کووڈ ویکسین کی مفت ویکسین فراہم کر سکتا ہے۔ خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا ایک نئی طرز کے مسئلے کا سامنا کر رہی ہے، کووڈ19 وباء نے پوری دنیا میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے، لاکھوں قیمتی جانیں اسکا شکار ہوئی ہیں، سرحدیں بند ہیں اور پوری دنیا میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہے، اور یہ سب ایک حقیقت ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو مل بیٹھنا چاہیے اور انسانیت کے تحفظ کے لیے ویکسین کی مفت دستیابی پہ کام کرنا چاہیے، روس دنیا کی پہلی ویکسین بنانے میں کامیاب رہا ہے، جو پائیدار، محفوظ اور اثردار ہے۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس ویکسین کی پیداوار کے لیے شراکت داری کرنے کو بھی تیار ہے، اور جلد ہم ایک عالمی سطح کی آن لائن کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں، جس میں ان تمام ممالک ک...
امریکہ کے پاس پہلے جیسی اثر انگیز سفارتی صلاحیت نہیں رہی، اب تو اسکے اتحادی بھی ساتھ نہیں دیتے: روسی وزیر خارجہ

امریکہ کے پاس پہلے جیسی اثر انگیز سفارتی صلاحیت نہیں رہی، اب تو اسکے اتحادی بھی ساتھ نہیں دیتے: روسی وزیر خارجہ

روس, عالمی
روسی وزیرخارجہ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی سفارت کاری اب پہلے جیسی واضح اور اثر انگیز نہیں رہی، امریکہ اب اپنے مطالبات پورے نہ ہو سکنے پر حریف کو ڈرانے کی صلاحیت کھو چکا ہے جو اسکی کامیاب سفارت کاری کا خاصہ رہی ہے، افسوس ہے کہ اب اس کے پاس وہ مہارت نہیں ہے۔ العریبیہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے سلامتی کونسل کے ذریعے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی کوشش مزائقہ خیز تھی، جہاں 15 میں سے 13 ممالک نے امریکی قرارداد کو مسترد کردیا، یہاں تک کہ اسکے قریبی اتحادیوں فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے بھی نہ صرف اسے مسترد کیا بلکہ اسے بلاجواز بھی قرار دیا۔ اور اب ردعمل میں امریکہ نے خود پابندیاں لگانے کا رستہ اپنالیا ہے، جو اتنا مؤثر نہیں ہوں گا۔ سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن انتظامی...
روس نے ہائپرسانک ٹیکنالوجی امریکہ سے چُرائی: صدر ٹرمپ

روس نے ہائپرسانک ٹیکنالوجی امریکہ سے چُرائی: صدر ٹرمپ

روس, عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے چین کے بعد روس پر بھی ٹیکنالوجی چوری کا الزام دھر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اوباما کے دور میں روس نے ہائپرسانک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی چرائی۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے ان ہتھیاوں پر 20 سال قبل کام شروع کردیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے منی سوٹا میں عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ "آپ کو پتہ ہے روس کے پاس انتہائی اعلیٰ ہاپرسانک میزائل ہے، جو عام میزائل سے 5 گنا زیادہ تیز ہے۔ روس نے یہ ٹیکنالوجی چرائی، اور پھر ہتھیار بنائے۔ تاہم ہمارے پاس ان سے بھی اچھے ہتھیار ہیں، ہم دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ہمارے ہتھیار اتنے اچھے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا"۔ تاہم دوسری طرف امریکی دفاعی تجزیہ کار صدر کے بیان سے متفق نہیں، انکا کہنا یے کہ امریکہ چین اور روس کی نسبت ہائپرسانک ہتھیاروں کی دور میں کافی پیچھے ہے، کیونکہ ابھی گزشتہ سال وزیر دفاع مارک ایسپر کہہ رہے تھے کہ امری...
روس طالبان کو امریکی فوجی مارنے کے لیے رقوم دیتا تھا، اسکا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی جنرل

روس طالبان کو امریکی فوجی مارنے کے لیے رقوم دیتا تھا، اسکا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی جنرل

ابلاغ, روس
امریکی خبررساں اداروں کی روس کے حوالے سے ایک اور خبر غلط ثانت ہو گئی ہے۔ 3 ماہ قبل امریکی خبر رساں اداروں نے الزام لگا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مارنے کے لیے روس طالبان کو بھاری رقوم دیتا رہا ہے، جس کی روس نے تردید کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کا کہا تھا۔ تاہم دو ماہ کی تحقیقات کے بعد امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ملے جس کے ذریعے نیویارک ٹائمز کی خبر کو ثابت کیا جاسکے۔ امریکی فوج کے جنرل فرینک میکینزی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے کوئی تسلی بخش ثبوت نہیں ملے ہیں، جن سے الزامات کو سچ ثابت کیا جا سکے، تاہم ہم چھان بین کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/NBCInvestigates/status/1305520323572445190?s=20 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر اس خبر کا مقصد افغان امن عمل کو ثبوتاژ کرنا اور صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کو متاثر کرنا لگتا ہے، کیونکہ امریکی ف...
امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

تجارت, روس
جرمنی نے روسی نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے سے پابندی اٹھانے کے بدلے امریکہ کو ایل این جی منصوبے پر ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جرمن اخبار دی زیت کے مطابق جرمن چانسلر نے امریکی وزارت خزانہ کو خصوصی خط میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ روسی گیس پائپ لائن کے منصوبے اور گیس کی فراہمی کے منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالے تو جرمنی امریکی ایل این جی کی خریداری کے لیے اپنی بندرگاہ پردو ٹرمینل خود لگانے کو تیار ہے۔ روس، جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی سمندری گیس لائن بچھا رہا ہے جس پر امریکہ کو اعتراضات ہیں، اور اسکا مؤقف ہے کہ اس سے نیٹو اتحاد کو نقصان پہنچے گا لہٰذا یورپی ممالک کو اتحاد کی سکیورٹی کی خاطر روسی گیس کے بجائے امریکی گیس کو خریدنا چاہیے۔ تاہم یورپی اقوام کا مؤقف ہے کہ وہ گیس کی فراہمی کے لیے ایک سے زائد ماحذ پر انحص...
روس کی کورونا ویکسین کی تیاری اور کامیاب آزمائش کے بعد 85  صوبوں میں ترسیل کی مشق

روس کی کورونا ویکسین کی تیاری اور کامیاب آزمائش کے بعد 85 صوبوں میں ترسیل کی مشق

روس
روس نے ملک کے 85 صوبوں میں کورونا کی ویکسین کو ہنگامی طورپر پہنچانے کی مشق کی ہے۔ روسی وزیر صحت میخائل موراشکو کا کہنا ہے کہ روس دنیا کی پہلی باقائدہ کامیاب ویکسین بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ جس کی عالمی ادارہ میں رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے اور دنیا بھر سے 1 ارب سے زائد خوراکوں کی طلب بھی روس کو موصول ہو چکی ہے۔ ویکسین کی آزمائش اپنے آخری مراحل میں ہے۔ ایسے میں ہنگامی بنیادوں پر اسکی ملک کے ہر کونے میں ترسیل کو آزمایا جا رہا ہے۔ اور نمونوں کو ماسکو سے ملک کے تمام 85 صوبوں میں بھیجا جا چکا ہے۔ وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین آزمائش کے آخری مرحلے میں 40 ہزار افراد پر آزمائی جا رہی ہے۔ اور یہ مرحلہ بھی جلد ختم ہو جائے گا۔ ماسکو کی نائب میئر انستاسیا کا کہنا ہے کہ 35 ہزار افراد پر کامیاب آزمائش ہوچکی ہے۔ جلد ویکسین کی پیداوار پر کام شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ روس نے موبائل اپلیکیشن بھی ...
ماسکو: پاکستانی چیئرمین جائنٹ چیف سٹاف کی روسی سپہ سالار سے ملاقات

ماسکو: پاکستانی چیئرمین جائنٹ چیف سٹاف کی روسی سپہ سالار سے ملاقات

روس
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ہفتے کو دورہ ماسکو کے دوران روسی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلیری وی گیرازی موف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فورم کے زیر اہتمام دفاع وسلامتی تعاون کانفرنس میں شرکت کیلیے روس کے دوروزہ دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون اورعلاقائی سلامتی کی حرکیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے بقول جنرل ویلیری وی گیرازی موف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا ماسکو میں انٹرنیشنل ملٹری گیمز 2020 کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج گزشتہ تین برسوں سے ان گیمز...
روسی محققین نے کورونا وائرس کی کمزوری دریافت کر لی

روسی محققین نے کورونا وائرس کی کمزوری دریافت کر لی

روس, طب
روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کمزوری تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس وقت دنیابھر میں 160 سے زیادہ گروہ اور ادارے کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 کی ویکسیین کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ماہرین کورونا وائرس سے متعلق نئی سے نئی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ایسے موقع پر جب کورونا کی ویکسین کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، روسی سائسندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ایک کمزوری بھی تلاش کر لی ہے۔ روس میں ریسرچ کے ادارے ویکٹر اسٹیٹ ریسرچ سینٹر آف وائرولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ کمرے کے درجہ حرارت والےپانی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو درحقیقت قابو کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معمولی درجہ حرارت کے پانی میں کورونا وائرس کے 90 فیصد زرے 24 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں جبکہ 99.9 فیصد ذرے 72 گھنٹوں میں مرجاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کی بنیاد ...
روس برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے : برطانوی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی

روس برطانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے : برطانوی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی

England, news, Russia - روس, Urdu, روس
برطانوی سياست ميں مبينہ روسی مداخلت پر ايک حاليہ رپورٹ کے بعد لندن حکومت نئی قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔آئی ایس سی رپورٹ میں جس کا لمبے عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا، حکومت اور انٹیلیجنس کے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ روسی مداخلت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔ برطانیہ کی انٹیلیجنس اور سکیورٹی کمیٹی (آئی ایس سی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے روس کا اولین ہدف ہے۔ ٹرانسپورٹ سيکرٹری گرانٹ شيپس نے بتايا ہے کہ جارحانہ رياستوں کی مداخلت روکنے کے ليے انٹيلنجنس اداروں کو مزید اختيارات دينے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ قبل ازيں برطانوی پارليمان کی انٹيليجنس اينڈ سکيورٹی کميٹی کی رپورٹ ميں روسی مداخلت کا پردہ فاش کيا گيا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانيہ روسی جاسوسی اور مداخلت کا بڑا ہدف بن کر ابھرا ہے۔ واضح رہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے آئی ایس سی کی...
لیبیا خانہ جنگی میں حالات کشیدہ – ترکی کے بعد مصر بھی فوج اتارنے کو تیار: مسلم  ممالک میں ٹکراؤ کا خطرہ

لیبیا خانہ جنگی میں حالات کشیدہ – ترکی کے بعد مصر بھی فوج اتارنے کو تیار: مسلم ممالک میں ٹکراؤ کا خطرہ

روس دنیا میں, عالمی
 لیبیا میں 2011 میں نیٹو کی فوجی مداخلت نے ملک کے معروف حکمران معمر قذافی کا تحتہ تو الٹ دیا تاہم 9 سال گزرنے کے باوجود ملک کی سیاسی و دفاعی صورتحال دگرگوں ہے۔ لیبیا میں اس وقت دو متوازی حکومتیں قائم ہیں۔ بڑے قومی اتحاد (جی این او) کو ترکی، اٹلی اور قطر کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ طور پر کسی حد تک روس کے علاوہ دیگرعالمی طاقتوں اور اداروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ خلیفہ حفتر کی قیادت میں لیبیا کی قومی فوج (ایل این اے) کو بڑی عالمی طاقتوں کی حمایت تو حاصل نہیں تاہم روس، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک اس گروہ کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ چند ماہ قبل ترکی، قطر اور اٹلی کے حمایت یافتہ گروہ نے ترک فوج کی براہ راست مداخلت سے خانہ جنگی کا پانسہ پلٹا تو مخالف گروہ کی جانب سے تشویش کا اظہار سامنے آیا۔ تاہم کسی قسم کی سنوائی نہ ہونے پر بالآخر مصر نے میدان میں کودنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور قومی پارلیمان م...

Contact Us