Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

طب

فائزر کا 2021 کے آخر تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گولی کی شکل میں دوا متعارف کروانے کا دعویٰ

فائزر کا 2021 کے آخر تک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے گولی کی شکل میں دوا متعارف کروانے کا دعویٰ

طب
امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے 2021 کے آخر تک کورونا وائرس کی انسان پر حملے کی صلاحیت کو ختم کرنے کی دوائی مہیا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر انکی تحقیق اسی رفتار سے چلتی رہی اور حکومت نے پیدا کردہ دوا کے اندراج میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تو وہ 2021 کے آخر تک سارس-کوو-2 وائرس کو انسانی جسم میں بڑھنے کے لیے درکار انزائم کی دستیابی روک کر وائرس کے پیداوار کو روکنے کی دوا مہیا کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ وائرس کی خود کو بڑھانے کی صلاحیت روکنے کا مطلب ہو گا کہ اسکے شدید ترین نقصان سے انسان بچ جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فائزر ایسا کرنے میں کامیاب وہ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ تعداد میں کم اور حملے میں کمزور وائرس سے انسانی قوت مدافعت نمٹ سکے گی۔ طبی ماہرین گولی کی شکل میں دستیاب اس دوا کو انتہائی اہم تحقیق قرار دے رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ اسکی آسان دستیابی اور ٹیکے...
مظاہروں میں شریک ہونے والی خواتین کے لیے تنبیہ: آنسو گیس ماہواری میں پیچیدہ مسائل کا باعث بنتی ہے، تحقیق

مظاہروں میں شریک ہونے والی خواتین کے لیے تنبیہ: آنسو گیس ماہواری میں پیچیدہ مسائل کا باعث بنتی ہے، تحقیق

طب
امریکہ میں مظاہروں میں آنسو گیس کا شکار بننے والی خواتین میں ماہواری کے پیچیدہ مسائل کی شکایت سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق بلیک لائف میٹر تحریک کے مظاہروں میں شریک کچھ خواتین نے ماہواری میں سنجیدہ مسائل کی شکایت کی جس پر باقائدہ تحقیق کا آغاز کیا گیا، 1000 خواتین سے کیے سروے کے مطابق تمام کو ماہواری اور صحت کے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک مقامی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انہوں نے مظاہروں میں آنسو گیس کے حملوں کا شکار ہونے والی 2257 افراد سے سروے کیا جن میں سے 94٪ نے کسی نہ کسی حوالے سے طبی مسائل کا ذکر کیا۔ بیشتر نے جسمانی جبکہ کچھ نہ نفسیاتی مسائل کا حوالہ دیا۔ سروے میں شریک تمام 1000 خواتین نے ماہواری کے حوالے سے شکایت کی، خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ماہواری میں معمول سے بڑھ کر شدید درد کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ ماہ سے مسلسل اس قدرتی عمل میں خون کے ...
امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین

امریکی رکن کانگریس میں بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کووڈ کی تشخیص: عوام کو احتیاط قائم رکھنے کی تلقین

طب
امریکی ریاست ایریزونا سے رکن کانگریس ایلم ہرناندیز نے کورونا ویکسین کے حوالے سے نئی بحث پیدا کر دی ہے، ہرناندیز کا دعویٰ ہے کہ وہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کووڈ-19 کا شکار ہو گئی ہیں اور انکی مثبت تشخیص سامنے آئی ہے۔ ہرناندیز کا کہنا ہے کہ وہ اب تک فائزر کمپنی کی ویکسین کی دو خوراکیں لے چکی ہیں، ویکسین کی دوسری خوراک 11 ہفتے قبل لگوائی تھی، ہرناندیز کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود وہ ہر ممکن احتیاط کر رہی تھیں لیکن معمولی علامات ظاہر ہونے پر جب انہوں نے تشخیص کروائی تو نتائج مثبت نکلے۔ https://twitter.com/almaforarizona/status/1387600664579035140?s=20 امریکی قانون دان کا کہنا ہے کہ انہیں بخار کے ساتھ سر میں شدید درد ہے، اور سونگھنے اور چکھنے کی حس کام نہیں کر رہی۔ ایلم ہرناندیز نے لوگوں سے ویکسین پر اندھا اعتماد کرنے سے اجتناب کی تنبیہ کی ہے، اور کہا ہے کہ احتیاط می...
کورونا وباء کے دوران پاکستان سمیت 50 ممالک میں ویکسین کے 60 منصوبے تعطل کا شکار: عالمی اداروں کے مطابق 23 کروڑ بچوں کی زندگی متاثر ہونے کا خطرہ

کورونا وباء کے دوران پاکستان سمیت 50 ممالک میں ویکسین کے 60 منصوبے تعطل کا شکار: عالمی اداروں کے مطابق 23 کروڑ بچوں کی زندگی متاثر ہونے کا خطرہ

طب
شعبہ صحت سے منسلک متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا وباء کو زیادہ توجہ دینے کے باعث دیگر امراض کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، مشترکہ تحقیق کے مطابق صورتحال کسی نئے المیے کو جنم دے سکتی ہے دنیا بھر میں 22 کروڑ 80 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ 50 ممالک میں جاری 60 سے زائد ویکسین منصوبے یا تو رک گئے ہیں یا ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وباء سے پہلے بھی ہر سال 2 کروڑ بچے ضروری ویکسین سے محروم رہ جاتے تھے تاہم اب صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے لیے 135 ممالک سے اعدادوشمار اکٹھے کیے گئے جن میں سے 50 ممالک سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یا تو وہ بنیادی اور ضروری ویکسین منصوبے روک چکے ہیں، یا ان پر مزید کام میں دشواری کا شکار ہیں، اگرچہ بیشتر ممالک کا تعلق افریقہ سے ہے تاہم کچھ دیگر ممالک بھی فہرست می...
چین برطانیہ کی سبز جاسوسی کے دائرے میں سرفہرست: ایم آئی 6 کے اہم عہدے دار کا انکشاف

چین برطانیہ کی سبز جاسوسی کے دائرے میں سرفہرست: ایم آئی 6 کے اہم عہدے دار کا انکشاف

طب
برطانیہ کے جاسوسی ادارے ایم آئی 6 نے چین کی جاسوسی مزید بڑھا دی ہے۔ اس بات کا اعتراف ادارے کے اہم عہدے دار رچرڈ مور نے کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ برطانیہ کرہ ارض کو آلودہ کرنے والے ممالک بالخصوص چین کی نگرانی کو بڑھا رہا ہے تاکہ پیرس معاہدے کے احترام کو یقینی بنایا جا سکے۔ برطانیہ کی خارجہ جاسوسی کے سربراہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے اہم زمہ داری دی گئی ہے۔ برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں اب ماحولیاتی مسائل اہم ہوں گے۔ مور نے انٹرویو میں واضح طور پر کہا کہ ان کا ادارہ چین پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کرے گا کیونکہ چین سب سے زیادہ کاربن خارج کرنے والا ملک ہے، برطانیہ نے منصوبے کو سبز جاسوسی کا نام دیا ہے۔ ایم آئی 6 دنیا کے ماحول کو درکار ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔ مور نے وضاحت کی، "لوگ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق وعدوں پر ...
بغداد: آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا اسپتال میں آگ لگ گئی، 27 جاں بحق، 46 زخمی

بغداد: آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے کورونا اسپتال میں آگ لگ گئی، 27 جاں بحق، 46 زخمی

طب
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک نجی اسپتال میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں کم از کم 27 افراد جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/LawkGhafuri/status/1386070250563719173?s=20 ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر آکسیجن ٹینک میں دھماکے سے پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر عام ہونے والی ایک فوٹیج میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص اسپتال کی عمارت سے دھوئیں اور آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بڑے دھماکے کی آواز بھی سنائی دے ہی ہے۔ جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں لوگ اسپتال کی جلتی دیواروں کو پھلانگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جو مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ https://twitter.com/thestevennabil/status/1386082639396757509?s=20 اطلاعات کے مطابق 27 افراد جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہیں۔ https://twitter.com/SaadoonMustafa/stat...
کووڈ-19 کی نئی ہندوستانی قسم کے برطانیہ میں 132 سے زائد مریض درج: سفری پابندی عائد، ماہرین نے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا

کووڈ-19 کی نئی ہندوستانی قسم کے برطانیہ میں 132 سے زائد مریض درج: سفری پابندی عائد، ماہرین نے ویکسین کے غیر مؤثر ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا

طب
برطانیہ میں کووڈ-19 وائرس کی نئی اور دوہری طاقت کی حامل ہندوستانی قسم کے مزید 55 مریض درج ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 1 مریض سامنے آنے کی خبر دی گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وائرس کی یہ قسم ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کا حامل ہے۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم بی 1۔617 سے متاثر 77 مریض سامنے آئے تھے جو اب بڑھ کر 132 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں نئی قسم کے وائرس کے مریض سامنے آنے پر برطانیہ نے ہندوستان کو بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ برطانوی محکمہ صحت کی جانب سے نئی قسم کے حوالے سے سخت پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اب تک ہندوستان سے آئے دیگر مسافروں کو بھی 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلجیئم میں بھی ہندوستان سے آئے 20 طلباء میں سے ایک میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر حکومت نے فوری اقدامات کرتے ہوئے باقی کو قرنطینہ کر...
برطانیہ میں کورونا کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا: 4 ماہ بعد وبائی وائرس موت کی بڑی وجہ نہیں رہا، 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی

برطانیہ میں کورونا کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا: 4 ماہ بعد وبائی وائرس موت کی بڑی وجہ نہیں رہا، 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی

طب
برطانیہ میں کووڈ-19 کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب کورونا وائرس سب سے زیادہ اموات کی وجہ نہیں رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار ماہ سے برطانیہ میں کووڈ-19 سب سے زیادہ اموات کی وجہ بنا ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ مارچ میں ملک میں ہونے والی 10 فیصد سے زائد اموات کی وجہ کورونا وائرس تھا، جو اس ماہ کم ہونے کے بعد دل کے امراض سے مرنے والوں کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ رواں ماہ اب تک 11 اعشاریہ 8٪ افراد کی موت دل کے مرائض سے ہوئی۔ ملک میں سخت تالہ بندی میں کچھ نرمی کی گئی ہے لیکن اب بھی غیر ضروری کاروبار بند ہیں۔ برطانیہ نے اب تک ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی ہے لیکن شدید لہر سے گزرنے کے بعد متحدہ سلطنت کی چاروں اقوام; برطانوی، سکاٹی، آئرش اور ویلز پر خوف طاری ہے اور لوگ مکمل اختیاط برت رہے ہیں۔ محققین بھی تنبیہ کر رہے ہیں کہ وائرس کی نئی اقسام خطرناک ہو سکتی ...
فلپائن: کورونا تالہ بندی کی خلاف وزی پر اٹھک بیٹھک کی سزا، شہری ہلاک

فلپائن: کورونا تالہ بندی کی خلاف وزی پر اٹھک بیٹھک کی سزا، شہری ہلاک

طب
فلپائن میں کورونا تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والا شخص سزا کے باعث ہلاک ہو گیا ہے۔ فلپائن میں پولیس تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مختلف معمولی سزائیں دیتے ہیں جن میں عمومی طور پر ڈنڈ بیٹھک، دوڑ اور گرمیں میں سورج میں بیٹھنا شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے 28 سالہ دیرن مناؤگ کو پولیس افسر نے 300 اٹھک بیٹھک لگانے کی سزا دی لیکن شخص 100 بیٹھکیں مکمل کرنے پر ہی گِر گیا، پولیس افسر نے اسے جانے دیا اور شخص گھر چلا گیا لیکن اس کے گھر والوں کے مطابق سزا کی وجہ سے 1 دن بعد ہی اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب دیرن مناؤگ گھر میں داخل ہوا تو اسکی حالت دیکھ کر انہیں لگا کہ اسے مارا پیٹا گیا ہے۔ کچھ ہی دیر بعد وہ کھڑا ہونے سے قاصر تھا اور اگلے دن وہ اچانک شدید درد سے بے ہوش ہو گیا۔ ہمسائے میں موجود ایک ڈاکٹر نے اسے ابتدائی طب امداد دی لیکن وہ بچ نہ سکا۔ شہر کے ناظم اعلیٰ نے...
قزاقستان: رواں برس بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 25 مجرموں کو ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا دی گئی

قزاقستان: رواں برس بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے 25 مجرموں کو ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا دی گئی

طب
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے لیے مختلف معاشروں اور ممالک میں مختلف سزائیں ہیں لیکن زیادتی کرنے والے کو کیمیائی مواد/ٹیکے سے خصی کرنے کی سزا مغربی ممالک کے بعد باقی دنیا میں بھی دیکھنے میں مل رہی ہے۔ قازقستان میں خصی کرنے کی سزا 2018 میں اپنائی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال 25 مجرموں کو عدالتی حکم پر خصی کیا گیا۔ کیمیائی مواد سے خصی کرنے یا آختہ کاری کے عمل میں اینافروڈیسیک مرکب کو جسم میں ٹیکے کی مدد سے داخل کیا جاتا ہے جس سے ٹیسٹوسٹیران ہارمون بننا رک جاتا ہے اور مرد کی جنسی خواہش ختم ہو جاتی ہے۔ قزاقستان نے 2018 میں خصی کرنے کا قانون متعارف کروایا، جس کے تحت عدالت مجرم کو جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ خصی کرنے کی سزا بھی سناتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکہ مستقل خصی نہں کرتا بلکہ اس کا اثر 3 ماہ یا اس سے زیادہ ہوتا ہے اور یوں ہر 3 ماہ بعد مجرم کو ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔ قزاقستان میں ٹیکہ لگا ...

Contact Us