Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

رہن سہن

تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی: پولیس نے عمارت خالی کروا لی، تحقیقات جاری

تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی: پولیس نے عمارت خالی کروا لی، تحقیقات جاری

سیر و سیاحت
ہندوستان میں تاریخی عمارت تاج محل پر حملے کی مبینہ خبر پر آگرہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں لگتا ہے کہ فون پر دی گئی یہ اطلاع جھوٹی تھی تاہم انہوں نے احتیاطً سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے انہیں ایک فون آیا جس میں نامعلوم نوجوان نے کہا کہ اسے فوج میں بھرتی نہیں کیا گیا، جس پر وہ شدید غصے میں ہے اور اس دکھ میں تاج محل کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ رکھتا ہے، پولیس کے مطابق نوجوا ن نے عمارت میں بم نصب کرنے کا بھی کہا۔ https://twitter.com/ndtv/status/1367349550097211395?s=20 پولیس کے مطابق انہوں نے فوری حرکت میں آتے ہوئے عمارت کو سیاحوں سے خالی کروا دیا اور عمارت کی صفائی بھی شروع کروا دی، تاہم اب تک کچھ دریافت نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فون کرنے والے کی تلاش میں ہیں اور ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی د...
حج کے لیے کورونا ویکسین لازم قرار

حج کے لیے کورونا ویکسین لازم قرار

رہن سہن
سعودی حکام نے حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازم کر دی ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حج کی درخواست کے لیے پہلی شرط کورونا کے خلاف ویکسین ہو گی۔ اگرچہ مملکت کی وزارت صحت نے تاحال اس حوالے سے کسی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے کہ آیا رواں سال بھی صرف سعودیہ میں موجود مسلمانوں کو حج کی اجازت ہو گی یا دنیا بھر سے مسلمان حج کی سعادت کے لیے سفر کر سکیں گے؟ تاہم ویکسین کی شرط کو واضح کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال وباء کے باعث صرف سعودیہ میں مقیم 1000 مسلمانوں، جن میں سعودی اور غیر ملکی سب شامل تھے، کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے بھی ملک میں ویکسین کا آغاز 17 دسمبر 2020 کو کر دیا تھا، سعودی حکومت نے تاحال فائزر، استرازینکا اور موڈرنا کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ سعودی مملکت میں تاحال کورونا سے 3 لاکھ 77 ہزار متاثرہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، ج...
ہندوستان میں مرغوں کی لڑائی میں پنجوں سے بندھا بلیڈ لگنے سے مالک خود ہلاک: مرغا عدالت میں بطور ملزم پیش

ہندوستان میں مرغوں کی لڑائی میں پنجوں سے بندھا بلیڈ لگنے سے مالک خود ہلاک: مرغا عدالت میں بطور ملزم پیش

رہن سہن
ہندوستان میں راجا نامی مرغا مالک کے قتل کے الزام میں عدالت میں پیش ہو گا۔ 23 فروری کو ریاست تیلانگانا کے ضلع جگتیال میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد تھا، جہاں سے راجا نامی مرغے کی فرار کی کوشش میں اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ سے اسکا اپنا مالک شدید زخمی ہو گیا اور پھر زیادہ خون بہنے سے اسکی اسپتال جاتے موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق مرغے کے مالک ستیش نے لڑائی میں حصے لینے والے اپنے مرغے کے پنجوں پر 3 انچ لمبے بلیڈ لگائے اور اسے لڑائی کے لیے میدان میں چھوڑ دیا۔ تاہم مرغا میدان سے بھاگا تو مالک اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگا اور اسے دبوچ لیا، لیکن اسی دوران پنجوں میں بندھے بلیڈ سے ستیش کے چڈوں پر گہرا کٹ آگیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ گواہوں کے بیانات کے مطابق پولیس نے راجا کو پکڑ کر حوالات میں بند کر رکھا ہے اور اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ بھی نہیں اتارے گئے...
امریکہ میں ہر 6 میں سے 1 نوجوان غیرفطری جنسی رحجان (لواطت وغیرہ) کا شکار: سروے رپورٹ

امریکہ میں ہر 6 میں سے 1 نوجوان غیرفطری جنسی رحجان (لواطت وغیرہ) کا شکار: سروے رپورٹ

رہن سہن
امریکہ میں ہم جنس پرستی اور دیگر غیر فطری جنسی رحجان میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گیلپ کے ایک تازہ سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر 6 میں سے ایک نوجوان خود کو ہم جنس یا دیگر غیر فطری جنسی رحجان کا قائل مانتا ہے۔ حال ہی میں گیلپ نے ملک بھر میں ایک سروے کیا ہے، جس میں 23 سال تک عمر کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا، سروے رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ 2017 کی نسبت اس وقت ملک میں ہم جنس پرستی اور دیگر غیر فطری جنسی رحجان میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سروے کی تفصیل کے مطابق 55 فیصد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے خود میں دوہرے جنسی رویے کا اظہار کیا ہے، یعنی وہ مخالف جنس کی طرف رغبت رکھنے کے ساتھ ساتھ ہم جنس بھی ہیں، نوجوانوں میں سے 24 اعشاریہ 5 فیصد لڑکوں اور 11 اعشاریہ 7 ٪ لڑکیوں نے خود میں لواطت کے رحجان کو پسند کیا ہے۔ سروے میں شامل 11 اعشاریہ 3٪ لڑکے لڑکیوں نے ہجروں کی طرف مائل ہونے جبکہ 3 اعشا...
برطانیہ میں بے گھر افراد کی شرح موت میں 1/3 اضافہ، سماجی حلقوں کا شدید غم و غصے کا اظہار، حکومت پر اقدام کے لیے دباؤ، مہم تیز

برطانیہ میں بے گھر افراد کی شرح موت میں 1/3 اضافہ، سماجی حلقوں کا شدید غم و غصے کا اظہار، حکومت پر اقدام کے لیے دباؤ، مہم تیز

خاندان و معاشرہ
برطانیہ میں گزشتہ سال 1000 بے گھر افراد کی سڑک پر موت ہو گئی تھی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بے گھر افراد کی شرح موت میں ایک سال میں 37 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بظاہر وجہ کورونا وباء رہی تاہم سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دراصل وباء کے دوران زندگی کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ افراد حالات کا مقابلہ نہ کر سکے۔ شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں برطانیہ کی تمام 4 اقوام میں مجموعی طور پر 710 بے گھر افراد کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ 2020 میں یہ تعداد بڑھ کر 976 سے بھی زیادہ ہو گئی۔ حکومت نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ وباء کے دوران 15000 سے زائد بے گھر افراد کو ہاسٹلوں میں رہائش دی گئی، اور بے گھر افراد کی شرح موت میں اضافے کی وجہ رہائش کی سہولت سے زیادہ انکا رہن سہن تھا، حکومتی جواز ہے کہ بے گھر افراد کی شرح موت میں اضافے کی وجہ شراب نوشی اور دیگر نشہ آور ادویات کا بے جا استعمال ہے، جبکہ 15...
کووڈ-19 وائرس کے ماخذ کی تلاش تیز: عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ووہان لیبارٹری سے وائرس کے نکلنے کی افواہوں کی تردید، دیگر مفروضوں پر کام جاری

کووڈ-19 وائرس کے ماخذ کی تلاش تیز: عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ووہان لیبارٹری سے وائرس کے نکلنے کی افواہوں کی تردید، دیگر مفروضوں پر کام جاری

طب
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈرس ایدہینم گیبریسس کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے ماخذ کے حوالے سے ابھی تحقیق جاری ہے، اس بارے میں سماجی میڈیا پر جاری تمام مفروضے اور بحثیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جینیوا میں پریس سے خطاب میں گیبریسس کا کہنا تھا کہ ادارے کا ایک وفد معاملے پہ تحقیق کے لیے ووہان بھی گیا ہوا ہے، جہاں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ووہان میں تحقیقی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تاحال مطالعہ کو کسی ختمی نتیجے پر نہیں پہنچایا گیا اور معلومات اکٹھی جا رہی ہیں لیکن اب تک کی تحقیق کے ساتھ یقینی طور پر یہ دعویٰ ضرور کیا جا سکتا ہے کہ وائرس کسی لیبارٹری سے نہیں نکلا، اور اب یہ مفروضہ ہماری تحقیق کا حصہ نہیں ہے۔ تحقیق کے سربراہ نے ان افواہوں کی بھی تردید کی جن میں کچھ سائنسی مفروضوں کو تحقیق کا حصہ نہ بنانے کا کہا جا رہا تھا، اور کہا کہ محققین تمام سائنسی مفروضوں...
کورونا وائرس جینیاتی تبدیلی سے مزید خطرناک صورتحال پیدا کر رہا، اس کے خلاف عالمی جنگ میں روس اور چین کی ویکسین کو شامل کر کے فوری حکمت عملی بنانا ہو گی: صدر میخرون کا عالمی کانفرنس میں زور

کورونا وائرس جینیاتی تبدیلی سے مزید خطرناک صورتحال پیدا کر رہا، اس کے خلاف عالمی جنگ میں روس اور چین کی ویکسین کو شامل کر کے فوری حکمت عملی بنانا ہو گی: صدر میخرون کا عالمی کانفرنس میں زور

طب
فرانسیسی صدر ایمینیؤل میخرون نے کورونا وباء سے لڑنے کے لیے دنیا کو مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا ہے۔ صدر میخرون کا کہنا تھا کہ ہمیں روس اور چین کی ویکسینوں کو بھی استعمال کرتے ہوئے فوری وباء سے جان چھڑانے پہ کام کرنا ہو گا ورنہ وائرس انتہائی تیزی سے خود کو بدل رہا اور حاضر ویکسین اس پر جلد بے اثر ہو جائے گی۔ یورپی ملک کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں مساوی سطح پر طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہو گا، تاکہ وباء سے نمٹنے میں آسانی ہو سکے۔ ریاستی نمائندگان کی کانفرنس سے خطاب میں صدر میخرون نے بار بار زور دیا کہ وباء سے لڑنے کے لیے مشترکہ عالمی حکمت عملی بنانا ہو گی، معاشی طور پر غریب ممالک کو بھی ویکسین کی فوری دستیابی کے بغیر وائرس کو ختم نہیں کیا جا سکے گا، وائرس تیزی سے جینیاتی تبدیلی کر رہا ہے اور پہلے سے بھی خطرناک قسم کے سات...
فائزر اور موڈرنا ویکسین کے باعث نایاب خون کی بیماریاں پیدا ہونے لگیں: امریکہ میں 36 سے زائد افراد کی شناخت، ایک کی موت واقع

فائزر اور موڈرنا ویکسین کے باعث نایاب خون کی بیماریاں پیدا ہونے لگیں: امریکہ میں 36 سے زائد افراد کی شناخت، ایک کی موت واقع

طب
امریکہ میں فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین لگنے سے 36 افراد کے خون میں نایاب بیماریاں پیدا ہو گئی ہیں، ویکسین لگوانے کے بعد افراد کا مدافعتی نظام ٹھیک سے کام نہیں کر رہا اور انکے خون کے خلیے مسلسل مر رہے ہیں۔ پیدا ہونے والی خون کی بیماری سے اب تک ایک شخص کے مرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 56 سالہ طبی ڈاکٹر گراگری مشعل نے دو ہفتے قبل ویکسین لگوائی اور اچانک انہیں تھرمبوسائٹوفینیا نامی نایاب بیماری ہو گئی۔ دو ہفتے کے اندر انکی دماغ کی شریانیں بند ہونے سے ڈاکٹر کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ ایک مریضہ کے عضو خاص سے خون کے بلا تعطل بہاؤ کے باعث اسکی موت ہو گئی، جبکہ ایک کے مسوڑوں سے خون کے زیادہ بہاؤ نے اسکی جان لے لی۔ امریکہ میں گزشتہ ماہ ان کے علاوہ بھی 36 افراد میں فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوانے کے بعد نایاب خونی بیماریاں پیدا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکہ میں اس وقت...
کورونا وائرس مردوں کے بچے پیدا کرنے صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتا ہے، ہر 105 میں سے 84 میں شکایت: سائنسدانوں کا فوری مزید تحقیق پر زور

کورونا وائرس مردوں کے بچے پیدا کرنے صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتا ہے، ہر 105 میں سے 84 میں شکایت: سائنسدانوں کا فوری مزید تحقیق پر زور

طب
سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مردانہ تولیدی نظام کو متاثر کرنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور وائرس کے دور رست نتائج پر مزید تحقیق کرنے پر زور دیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وائرس مردوں کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، جس سے آئندہ نسل شدید خطرے میں ہے۔ چینی صوبے ووہان کی جامعہ ھوآزہونگ میں مطالعہ کے دوران سامنے آیا ہے کہ وائرس مردوں کی تولیدی مادے میں پائے جانے والے جرثوموں کی حرکت، انکی تعداد اور خصیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ محققین نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر وائرس کے دور رست نتائج پر تحقیق شروع کروائی جائے کیونکہ وائرس سے متاثرہ مرد افراد کی تولیدی صحت شدید خطرے میں ہے۔ اب تک کی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائرس جس انزائم (اینجیوٹینسن کوورٹنگ انزائم) کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے، وہ جسم کے اہم عضلات، دل، پھپھروں، گردوں اور آنتوں میں پائی جاتی ہے، جس س...
وباء کے دوران صنعتی آلودگی میں کمی کے باوجود زمینی درجہ حرارت میں اضافہ، محققین کا ماننا ہے کہ ایسا جزوی ہے، مستقبل میں آلودگی میں کمی کے ماحول دوست نتائج نکلیں گے

وباء کے دوران صنعتی آلودگی میں کمی کے باوجود زمینی درجہ حرارت میں اضافہ، محققین کا ماننا ہے کہ ایسا جزوی ہے، مستقبل میں آلودگی میں کمی کے ماحول دوست نتائج نکلیں گے

موسم و ماحولیات
ایک تازہ تحقیق میں کووڈ-19 وباء کے دوران قدرتی ماحول میں بہتری کی تمام خبریں وقتی طور پر مسترد ہوتی نظر آرہی ہیں۔ ایک نئی ماحولیاتی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ درحقیقت وباء کے دوران صنعتی ممالک کے درجہ حرات میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی قومی ادارہ برائے فضائی تحقیق کے نئے مطالعہ میں سامنے آیا ہے کہ سورج کی خطرناک شعاعوں کو روکنے والے ذرات اور بخارات میں وباء کے دوران کمی دیکھنے میں آئی ہے، خصوصی طور پر صنعتی ممالک میں فضائی غلاف میں کمی واقع ہوئی جس سے زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ وباء کے دوران 2020 میں فضائی بخارات میں نمایاں کمی ہوئی، جو اس سے قبل صنعتی عمل/ آلودگی کے باعث بھی پیدا ہوتے تھے، اور سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روکنے کا باعث بنتے تھے۔ لیکن اب صںعتی سرگرمیاں رکنے سے صنعتی ممالک مثلاً امریکہ اور روس میں متعدد مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ ری...

Contact Us