Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

رہن سہن

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید لی، غریب ممالک مشکل سے دوچار ہو سکتے ہیں: آکسفام

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید لی، غریب ممالک مشکل سے دوچار ہو سکتے ہیں: آکسفام

طب, عالمی
معروف عالمی فلاحی تنظیم آکسفام نے دعویٰ کیا ہے کہ امیر ممالک کووڈ19 ویکسین کی آدھی سے زیادہ مقدار خرید چکے ہیں۔ جو کہ دنیا کی آبادی کا صرف 13 فیصد ہیں۔ جبکہ دوسری طرف 87 فیصد آبادی کے حامل غریب ممالک تاحال اس حوالے سے کوئی مربوط پالیسی نہیں بنا سکے، اور نہ انکے پاس وسائل ہیں۔ ایسے میں عالمی فلاحی ادارے نے ممالک کو روسی ویکسین کی طرف رحجان کرنے کی مشورہ دیا ہے۔ آکسفام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کورونا ویکسین تجربے کے مراحل سے گزر کر عوام الناس کے لیے دستیاب ہو گی تاہم اس کی مساوی دستیابی ایک بڑا سوال بن کر ابھر رہا ہے۔ آکسفام کا ماننا ہے کہ ادویات ساز کمپنیاں کشیدہ حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گی، اور عوامی بہبود کے لیے اب تک کوئی فکر سامنے نہیں آئی ہے۔ آکسفام کے مطابق ویکسین تیار کرنے والی پانچ بڑی کمپنیوں نے امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین کے ممالک، آسٹریلیا، ہان...
ملک میں نسلی تعصب میں اضافے اور یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھنے پر شرمندہ ہوں: جرمن چانسلر

ملک میں نسلی تعصب میں اضافے اور یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھنے پر شرمندہ ہوں: جرمن چانسلر

سیاست, علاقائی تہذیبیں
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ انہیں شرمندگی ہے کہ ملک میں نسل پرستی اور یہودیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کی 50ویں سالگرہ پر یہودی برادری سے خطاب میں جرمن چانسلر نے ملک میں نمایاں طور پر بڑھتے ہوئے نسل پرستی کے رحجان کی مذمت کی اور کہا کہ یہ جرمن معاشرے کے لیے ایک بدنما داغ ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں جرمنی میں یہودیوں پر حملوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ جرمنی میں قائم مرکزی یہودی کونسل جرمنی اور صہیونی ریاست میں تعلقات پر کام کرتی ہے۔ جس کے سربراہ جوزف شستر نے تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خوش ہیں کہ جرمن لوگ اور سیاسی جماعتیں عمومی طور پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ تاہم کچھ نسل پرست تنظیموں نے کورونا وباء کو یہودیوں کے خلا ف نفرت پھیلانے کے لیے خوب استعمال کیا ہے، اس کی روک تھام کی جانی چاہیے۔ ...
محمد علی اور میرا موازنہ درست نہیں، انہوں نے بدترین نسلی امتیاز کا سامنا کیا: یو ایف سی کھلاڑی حبیب نور محمدوو

محمد علی اور میرا موازنہ درست نہیں، انہوں نے بدترین نسلی امتیاز کا سامنا کیا: یو ایف سی کھلاڑی حبیب نور محمدوو

کھیل
روس کی مسلم اکثریت آبادی والی ریاست داغستان کے معروف مکس مارشل آرٹ کھلاڑی حبیب نور محمدوو نے عالمی شہرت یافتہ باکسنگ کے کھلاڑی محمد علی سے انکے موازنے کو غیرمناسب قرا دیا ہے۔ حبیب کا کہنا ہے کہ محمد علی کے دور اور حالات کا انکے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا۔ محمد علی بلاشبہ ایک عظیم اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی تھے، اور ہم دونوں مسلمان ہیں، تاہم کشتی کے کھیل سے وابستگی کے علاوہ ہم میں کوئی قدر مشترک نہیں۔ موازنے کے لیے مجھے اس دور میں ان حالات میں بطور سیاہ فام پیدا ہونا چاہیے تھا، اور پھر میں ان حالات کا سامنا کیسے کرتا، اس کے تناظر میں ہمارا موازنہ ہو سکتا تھا۔ محمد علی کو امریکہ میں نسلی بنیاد پر شدید نفرت اور امتیازی سلوک کا سامنا تھا۔ سیاہ فام امریکیوں کو اشیاء کی طرح خریدا اور بیچا جاتا تھا۔ اسی امتیازی سلوک کی وجہ سے محمد علی نے اپنا تمغہ تک پھینک دیا۔ میں ان حالات میں کیا رد...
برطانیہ میں محض 400 کووڈ19 ٹیسٹ مراکز: عوامی دشواریوں پہ حکومتی اعتراف

برطانیہ میں محض 400 کووڈ19 ٹیسٹ مراکز: عوامی دشواریوں پہ حکومتی اعتراف

طب
برطانیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں کووڈ19 کے ٹیسٹ کی سہولیات انتہائی کم ہیں۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مراکز کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتی نمائندگان کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت سے صحت کے شعبے میں سخت حالات کا سامنا ہے، اور حکومت ہر ممکن حد تک اس میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں اس وقت 400 ٹیسٹ مراکز کام کر رہے ہیں، اور ہماری کوشش ہے کہ انہیں جلد بڑھا کر 500 کر دیا جائے۔ نمائندگان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ ہیجان کا شکار ہیں، ہرکسی کا ٹیسٹ کرنا ممکن نہیں، حکومت زیادہ تر حساس علاقوں میں ٹیسٹ کو ترجیح دے رہی ہے۔ جبکہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے، سماجی گھروں میں کام کرنے والے اور اسکول جانے والے بچوں اور انکے والدین کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ معاملات آئندہ چند ہفتوں تک سنبھال لیے جائیں گے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اتنے ماہ سے بے بس نظر آرہی ہے، چ...
کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: اقوام متحدہ

کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: اقوام متحدہ

سیر و سیاحت
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سیاحت کے مطابق کورونا کے باعث رواں سال دنیا میں سیاحت کی غرض سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 44 کروڑ کی کمی آئی ہے۔ اور یوں صنعت کو مجموعی طور پر 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعت کو نقصان 2009 میں عالمی کساد بازاری کے باعث ہونے والے نقصان سے 9 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر رواں سال سیاحت میں 65 فیصد کمی آئی۔ جبکہ ایشیا خصوصاً مشرق بعید میں اس کا اثر سب سے زیادہ پڑا ہے جہاں سیاحوں میں 72 فیصد کمی آئی، فہرست میں دوسرے نمبر پر یورپ رہا جہاں سیاحوں کی آمد میں 66 فیصد کمی آئی امریکہ میں 55 فیصد جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 57 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ ...
برطانیہ: 34 سالہ خاتون کے ہاں 20ویں بچے کی پیدائش، ملک کا سب سے بڑا خاندان قرار

برطانیہ: 34 سالہ خاتون کے ہاں 20ویں بچے کی پیدائش، ملک کا سب سے بڑا خاندان قرار

دلچسپ و عجیب, رہن سہن
برطانیہ کے ادارہ برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 7 ایسی خواتین ہیں جن کے 20 یا اس سے زائد بچے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی نوجوانی کا تمام حصہ حمل میں گزارا ہے، اور ان میں سب سے کم عمر خاتون کی عمر 34 سال جب کہ سب سے زیادہ عمر خاتون کی عمر 45 سال ہے۔ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں انگلینڈ اور ویلز میں 6 لاکھ 57 ہزار 76 بچے پیدا ہوئے جس میں سے 2 لاکھ 78 ہزار 493 خواتین پہلی بار ماں بنیں جب کہ 2 لاکھ 29 ہزار 967 خواتین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ برطانیہ کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دو بچوں کے بعد ماں بننے والی خواتین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی اور جن خواتین کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش ہوئی ان کی تعداد 5 ہزار 423 جب کہ جن خواتین نے دسویں بچے کو جنم دیا ان کی تعداد 258 تھی۔ اعداد و شمار کے...
کورونا  کے 1٪ مریضوں کے پھیپھڑوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں: تحقیق

کورونا کے 1٪ مریضوں کے پھیپھڑوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں: تحقیق

طب
معائنے میں پتہ چلا ہے کہ کووڈ19 کے ہر 100 میں سے ایک مریض کے پھیپھڑوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں۔ جس کے باعث گہری سانس لینے میں دشواری اور سینے میں شدید درد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹروں کو معائنے میں پتہ چلا ہے کہ پھیپھڑوں میں سوراخ کے باعث ہوا پھیپھڑوں اور سینے کی جھلی کے درمیان جھکڑی رہتی ہے اور دباؤ بناتے ہوئے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتی ہے۔ جبکہ ایسے افراد جو پہلے سے پھیپھڑوں کے مرض کا شکار ہوں ان کے پھیپھڑوں میں سوراخ کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق پھپھڑوں میں سوراخ کے بعد دو تہائی مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں، جبکہ پھیپھڑوں میں سوراخ کا مسئلہ بھی کووڈ19 کی طرح خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ اور تیزابی خون والے مریضوں میں اس مسئلے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ تحقیق کے نتائج فی الحال صرف برطانوی شہریوں کے معائنے سے اخ...
کشمیر میں اردو کا مستقبل

کشمیر میں اردو کا مستقبل

بلاگ, پاکستان, علاقائی تہذیبیں
اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے کشمیر کی آئینی حیثیت کو بزور طاقت ختم کرکے خطے کے مسلم تشخص کو ببانگ دہل ختم کرنے کا آغاز کر دیا۔ اس میں ریاست میں اردو کی مرکزی حیثیت کو ختم کرنا اور کشمیری زبان کے رسم الخط کو بدل دینا بھی شامل ہے۔ اردو کے بارے میں مودی سرکار کے مستقبل کے پلان کا اندازہ صرف دس دن بعد اس وقت ہوا جب بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کی سرکاری تقریب میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے اپنا خطاب شدھ ہندی میں کیا جو محصور کشمیریوں کو سرکاری ٹیلیوژن کی وساطت سے دیکھنے کو ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس پر کسی جانب سے کوئی تبصرہ بھی ہوا یا نہیں کیونکہ اس وقت ہم سب سخت ترین محاصرے میں اور بیرونی دنیا سے مکمل طور پرکٹے ہوئے تھے۔ مگر گورنر صاحب کے خطاب کے بعد ہمیں مستقبل قریب کی خوفناک صورتحال کا بخوبی ادراک ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے کشمیر میں گورنر راج کے کئی ادوار میں سرکاری تقریبات میں تقریریں ...
سعودیہ اور روس کا مل کر کورونا ویکسین کی پیداوار پر کام کا اعلان

سعودیہ اور روس کا مل کر کورونا ویکسین کی پیداوار پر کام کا اعلان

طب, عالمی
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر ہیوٹن اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز میں رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں قائدین نے کورونا ویکسین پر مل کر کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ منصوبے کے مطابق روس کی تیار کردہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ روس نے رواں سال ماہ آگست میں ویکسین کیی تیاری کا دعویٰ کیا تھا جس کی دنیا بھر میں آزمائش جاری ہے۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اسے دنیا بھر سے 20 سے زائد ممالک نے مجموعی طور پر ایک ارب ویکسین ٹیکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ فون پر ہوئی گفتگو میں سعودی بادشاہ نے کورونا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بڑے پیمانے پر ویکسین کی پیداوار کے لیے کاوشوں کو بڑھانے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔ یاد رہے سعودیہ عرب بھی ان 20 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس سے کورونا ویکسین کی طلب کر رکھی ہے۔ ...
سائنسدانوں کا جراثیموں کو کرنٹ لگا کر مارنے کا منصوبہ

سائنسدانوں کا جراثیموں کو کرنٹ لگا کر مارنے کا منصوبہ

طب
طبی ماہرین نے جرثوموں یعنی بیکٹیریا کو ہلاک کرنے کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اب صرف 1.5 ایمپیئر بجلی کے آدھے گھنٹے تک مسلسل جھٹکوں سے جراثیموں کو پھاڑا جا سکے گا۔ اور سخت سے سخت جان جراثیم موت کے گھاٹ اتر جائے گا۔ تکنیک کا فلسفہ کچھ یوں ہے کہ ہم سب جانتے ہیں اگر کسی جاندار کے جسم میں سے بجلی گزر جائے تو اس کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ بجلی کے جھٹکوں سے ہونے والی اموات اس کے واضح اور عام فہم مثال ہے۔ تاہم اگر یہی بجلی اتنی کمزور رکھی جائے کہ انسانی جسم کےلیے بالکل بے ضرر ہو تو کیا پھر بھی اس کا جراثیموں پر اثر ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈتے ڈھونڈتے محققین اس نئی تکنیک کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محققین نے تجربہ گاہ میں ایسے جرثوموں جو کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مدافعت پیدا کر چکے ہیں پر تجربہ کرتے ہوئے پایا کہ مختلف ایمپیئر اور وولٹیج کے جھٹکے دینے سے...

Contact Us