جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

رہن سہن

خبیب نور محمدوو کو آخری میچ کے 60 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے

خبیب نور محمدوو کو آخری میچ کے 60 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے

کھیل
روسی نشریاتی ادارے کے مطابق خبیب نور محمدوو کو اپنے آخری میچ کے لیے 60 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم ادا کی گئی ہے۔ جبکہ یو ایف سی کی مسلسل 13ویں فتح پر انہیں اضافی 90 ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خبیب کو مزید میچوں کے لیے مزید بڑی ادائیگیوں کی پیشکش موجود ہیں تاہم وہ ریٹارمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ خبیب کی ٹیم کا کہنا ہے کہ خبیب نے کبھی بھی پیسے کے لیے مارشل آرٹ نہیں کھیلا، بلکہ وہ ہمیشہ کھیل سے پیار کی وجہ سے میدان میں اترے ہیں، اور انکی میراث اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ ...
وینزویلا کا کورونا کے خلاف منفی اثرات کے بغیر، انتہائی مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ

وینزویلا کا کورونا کے خلاف منفی اثرات کے بغیر، انتہائی مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ

طب
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس پر کام کرنے والے انکے سائنسدان ایسی دوا بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جو نہ صرف کووڈ19 کے خلاف کارآمد ہے بلکہ اسکے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہیں۔ صدر نے دوا کا جلد عالمی ادارہ صحت کے پاس اندراج کا اعلان بھی کیا ہے۔ صدر نیکولس کا کہنا تھا کہ ہم ایسی دوا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو کووڈ19 وائرس کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے، اور وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف انتہائی مؤثر ہے۔ دوا وینزویلا کے ادارہ برائے سائنسی تحقیق میں دریافت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوا ٹی آر 10 نامی مالیکیول سے تیار کی گئی ہے۔ صدر نیکولس کے مطابق دریافت کو مختلف عالمی سائنسدانوں نے بھی پرکھا ہے، اور انکی جانب سے تصدیق کے بعد ہی حکومت نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ اب آخری مرحلے کے طور پر عالمی ادارہ صحت کو دوائی کی تفصیلات بتائی جائیں گی، ...
ناقابل شکست خبیب نور محمدوو نے یو ایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ناقابل شکست خبیب نور محمدوو نے یو ایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کھیل
معروف مکس مارشل آرٹ کھلاڑی خبیب نور محمدوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ خبیب نے اپنی آخری یو ایف سی کشتی امریکی کھلاڑی جسٹن گائتھجی کے خلاف لڑی اور 29-0 کے ساتھ آج تک کے ناقابل شکت مکس مارشل آرٹ کھلاڑی ہیں۔ اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعلان پر انہوں نے سب کو حیران کر دیا ہے اور انکے چاہنے والوں میں فیصلے پر حفگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ اپنی آخری فتح کے بعد خبیب گھٹنوں کے بل جھک گئے اور رنگ میں ہی اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے رونے لگے۔ یاد رہے کہ خبیب کے والد کووڈ19 کا شکار ہو کر چند ماہ قبل وفات پا گئے تھے، اوراپنے والد کے بغیر خبیب کی یہ پہلی کشتی تھی۔ خبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ یہ انکی آخری کشتی تھی، میرے لے ایسا ممکن نہیں کہ میں اپنے والد کے بغیر یہاں دوبارہ آ سکوں، جب مجھے یو ایف سی نے جسٹن سے کشتی کے لیے کہا تو مجھے اپنی ...
ڈبلن: کورونا تالہ بندی کے خلاف احتجاج پر پولیس کا تشدد (ویڈیو)۔

ڈبلن: کورونا تالہ بندی کے خلاف احتجاج پر پولیس کا تشدد (ویڈیو)۔

بصری مواد, رہن سہن
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں کورونا تالہ بندی کے خلاف شہریوں کے مظاہرے پر پولیس کا تشدد https://twitter.com/fionamflanagan1/status/1319376663990439960?s=20 https://twitter.com/soundmigration/status/1319341287238193152?s=20
بچوں کے دماغ سے آلودہ دھاتی ذرات برآمد: محققین کے مطابق آلودہ ہوا ہی  الزائمراور رعشہ کا باعث ہے

بچوں کے دماغ سے آلودہ دھاتی ذرات برآمد: محققین کے مطابق آلودہ ہوا ہی الزائمراور رعشہ کا باعث ہے

طب
نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ فضائی آلودگی بچوں کے دماغی خلیوں کو الزائمر اور رعشہ کی طرز پر ہی نقصان پہنچاتی ہے۔ تحقیق کے دوران محققین کو بچوں کے دماغ سے چھوٹے دھاتی ذرات دریافت ہوئے ہیں۔ اور محققین کے مطابق یہ ذرات بچوں کے دماغی خلیوں کو یوں ہی مارتے ہیں جیسے الزائمر اور رعشہ کی بیماری کے دوران دماغی خلیوں مرتے ہیں۔ محققین نے شمال امریکی ملک میکسیکو کے 186 مردہ بچوں کے دماغ پر تحقیق کی ہے، جس کے نتائج ماحولیاتی تحقیق کے معروف جریدے میں چھاپے گئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دریافت ہونے والے دھاتی ذرات بچوں کے دماغی خیلوں کو مارتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق آلودہ ذرات دماغ کے اس حصے میں پائے گئے جو حصہ متاثر ہونے پر رعشہ کی علامات سامنے آتی ہیں۔ محققین کے مطابق ممکنہ طور پر رعشہ اور الزائمر کی وجوہات یہی آلودہ ذرات بنتے ہیں۔ محققین کی رائے میں آلودگی کے یہ ذرات دماغ تک ناک اور گلے کے ذریعے ...
برمنگھم: ایشیائی لڑکی سے بدتہذیبی پر شہری کا بھرپور ردعمل، گھونسوں اور لاتوں کی بارش (ویڈیو)۔

برمنگھم: ایشیائی لڑکی سے بدتہذیبی پر شہری کا بھرپور ردعمل، گھونسوں اور لاتوں کی بارش (ویڈیو)۔

بصری مواد, رہن سہن
برطانوی شہر برمنگھم کی ایک عوامی بس میں نسل پرست جوڑے نے ایشیائی لڑکی پر نسل پرستانہ جملے کس اور اسے منہ پر لات دے ماری، جس پر باقی سب شہری تو خاموش تماشائی بنے رہے تاہم ایک شہری نے جوڑے کو خوب سبق سکھایا اور گھسیٹ کر بس سے اتار دیا۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر صارفین کی ستائش - کہتے ہیں ردعمل فوری انصاف کی عمدہ مثال ہے۔ https://twitter.com/BirdsOfJannah/status/1312730515884122113?s=20
برطانیہ میں کورونا ویکسین کی ترسیل فوج کرے گی: سیکرٹری صحت

برطانیہ میں کورونا ویکسین کی ترسیل فوج کرے گی: سیکرٹری صحت

طب
برطانوی سیکرٹری برائے شعبہ صحت و سماجی تحفظ میٹ ھین کاک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کا کہناہے کہ حکومت وباء کے خلاف اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہی ہے، اور پوری کوشش میں ہے کہ وباء سے جلد چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ حکومتی ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی مدد کے علاوہ شہریوں کی جائے وقوعہ سے آگاہ کرنے والی آن لائن ایپیکیشنوں کا استعمال بھی کیا جائے گا، تاکہ زیادہ متاثرہ علاقوں اور ضرورت مند افراد کو پہلے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ کورونا سے متعلق عوامی خدمت کی ایپلیکیشن کو برطانیہ میں اب تک ایک ماہ میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد شہریوں نے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور شہری اس کا متحرک استعمال بھی کر رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف صحت سے متعلق ہنگامی حالات میں فوج کے استعمال پر ملک بھر میں شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ برطانوی...
کورونا: 44 فیصد شہری کہتے ہیں حکومت 100$ دے تو شاید وہ ویکسین لگوالیں

کورونا: 44 فیصد شہری کہتے ہیں حکومت 100$ دے تو شاید وہ ویکسین لگوالیں

طب
امریکہ میں کورونا ویکسین کو لے کر مایوسی اپنے عروج پر ہے۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق کی 44 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین نہیں لیں گے تاہم اگر حکومت انہین ساتھ 100$ دے تو وہ سوچ سکتے ہیں۔ سروے کے مطابق صرف 26 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ قیمت ادا کر کے بھی ویکسین لینے کو تیار ہیں، جبکہ مفت لگوانے کے حامی بھرنے والے شہریوں کی تعداد تقریباً 50٪ ہے۔ باسٹھ فیصد امریکی شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے نجی معالج کے مشورے کے بغیر کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ جبکہ حکومتی ادارہ برائے ادویات پر صرف 52 فیصد عوام کو اعتماد ہے۔ حکومتی سفارش پر ویکسین لینے والے شہریوں کی تعداد صرف 19 فیصد ہے، تاہم ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے 60 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صر ٹرمپ کے کہنے ہر ویکسین لگوا لیں گے۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج سے اخذ کیا جا سکتا ہے کہ پچاس فیصد سے بھی ...
کورونا نے دس لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا: امریکہ، ہندوستان اور برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ممالک

کورونا نے دس لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا: امریکہ، ہندوستان اور برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ممالک

طب
کورونا وائرس نے د س ماہ میں دس لاکھ انسانی زندگیاں کھا لیں۔ بیشتر ممالک میں وائرس کا زور تاحال ٹوٹ نہ سکا۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، ادارے نے وباء کو ماضی قریب کا سب سے بڑا قدرتی المیہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وباء نے دنیا کے 188 ممالک کو متاثر کیا ہے، جبکہ روزمرہ کی زندگی پوری دنیا میں متاثر ہوئی ہے۔ اور معیشت کا پہیہ بالکل رک گیا ہے۔ اب تک متحدہ ہائے امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں 71 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ 60 لاکھ متاثرہ افراد کے ساتھ ہندوستان دوسرے نمبر پر جبکہ برازیل ایک لاکھ اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف یورپ میں وباء کی دوسری لہرکا شور ہے۔ برطانیہ اور فرانس میں گزشتہ ہفتے متاثرہ افراد کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا۔ جس کے باعث حکومتوں نے ...
تحقیق: 1٪امیرترین افراد کا رہن سہن آدھی غریب آبادی سے بھی زیادہ کاربن گیس کے اخراج کا ذمہ دار ہے

تحقیق: 1٪امیرترین افراد کا رہن سہن آدھی غریب آبادی سے بھی زیادہ کاربن گیس کے اخراج کا ذمہ دار ہے

موسم و ماحولیات
غربت کے خلاف کام کرنے والے عالمی ادارے آکسفام اور سٹاک ہوم کے ماحولیاتی ادارے نے ایک مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 1990 سے 2015 کے دوران 25 سالوں میں فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 60 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اس اضافے کے 15 فیصد کے ذمہ دار دنیا کے 1 فیصد امیرترین (سالانہ 1 لاکھ سے زیادہ کمائی) افراد ہیں۔ یعنی ایک فیصد امیر ترین افراد، تقریباً آدھی غریب آبادی سے بھی دوگنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔ اور اگر 10 فیصد (63 کروڑ) امیر افراد (سالانہ 35 ہزار ڈالر تک کمائی) کے رہن سہن کا جائزہ لیا جائے تو وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے خروج میں 52 فیصد کے ذمہ دار ہیں۔ تحقیق میں تنبیہ کی گئی ہے کہ امیرزادوں کا تیز گاڑیوں کا شوق، بلاضرورت کی خریدوفروخت اور نجی پروازوں سے نام نہاد سیروسیاحت، فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اضافے کی اہم اور بڑی ...

Contact Us