Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

رہن سہن

یورپ کے 27٪ نوجوان کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری

یورپ کے 27٪ نوجوان کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری

طب
یورپی ممالک میں کورونا وباء کی ویکسین پر عوامی بداعتمادی رحجان ابھی بھی جاری ہے۔ بلکہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ویکسین نہ لگوانے کے حوالے سے سامنے آنے والے سروے نے حکومتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق خطے کے 27 فیصد بالغ افراد ٹیکوں کی افادیت اور حفاظت کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں۔ یورو فاؤنڈ نامی تحقیقی ادارے کی رپورٹ پر تبصرے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ آبادی کی اتنی بڑی تعداد کا ویکسین نہ لگوانا مرض کے خلاف جہاد کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ سروے کے مطابق پورے یورپ میں سے 27٪ نوجوانوں نے ویکسین نہ لگوانے کی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ملکی حساب سے 50٪ فرانسیسی، 67٪ بلغاریائی نوجوانون نے ویکسین لینے کے امکان کو کم یا بہت زیادہ کم قرار دیا۔ سروے میں ریاستوں کےمابین واضح فرق دیکھا گیا ہے، جس میں مشرقی یورپ کے لوگ زیادہ محتاط پائے گئے ہیں۔ سروے ک...
کورونا سے بچنے کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کا استعمال جانوروں سے مزید بیماریوں کے پھیلنے کا باعث بن سکتا: ہندوستانی طبی عملے کی ہندوؤں سے ایسے طریقوں سے بچنے کی درخواست

کورونا سے بچنے کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کا استعمال جانوروں سے مزید بیماریوں کے پھیلنے کا باعث بن سکتا: ہندوستانی طبی عملے کی ہندوؤں سے ایسے طریقوں سے بچنے کی درخواست

رہن سہن
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے ہندو شہریوں کو کوڈ-19 سے بچنے کے لیے جسم پر گائے کا گوبر ملنے سے منع کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گزشتہ سات روز کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں گزشتہ روز 3 لاکھ 90 ہزار 995  نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔  واضح رہے کہ ہندوستان پہلے ہی اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرنے میں ناکام جا رہا ہے ایسے میں ڈاکٹر متبادل علاج اور بچاؤ کے خلاف بھی بھرپور مہم چلا رہے ہیں، جو پورے ملک میں انتہائی تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ ہندو سادھوؤں کا دعویٰ ہے کہ جلد پر گائے کا گوبر اور پیشاب کا مرکب ملنے اور اس کے خشک ہونے تک لگائے رکھنے اور پھر اسے دودھ یا چھاچھ سے دھونے سے انسان کورونا وائرس سے بچا  رہتا ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جے اے جیالال نے منگل کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گائے کے گوبر یا پیشاب کے بار...
کورونا کی ہندوستانی قسم کے حوالے سے انکے بیان کو غلط پیش کیا گیا، وائرس کا ویکسین کے مزاحم ہونا مفروضہ ہے، پھیلاؤ ضرور تیز ہے: ڈاکٹر صومیہ سوامی ناتھن

کورونا کی ہندوستانی قسم کے حوالے سے انکے بیان کو غلط پیش کیا گیا، وائرس کا ویکسین کے مزاحم ہونا مفروضہ ہے، پھیلاؤ ضرور تیز ہے: ڈاکٹر صومیہ سوامی ناتھن

طب
عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تباہی مچانے والے تغیر پذیر کورونا وائرس کے حوالے سے ایک بار پھر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ادارے نے مختلف رپورٹوں کی بنیاد پر کہا ہے کہ وائرس اب تک تیار کردہ ویکسین کے مقابلے میں زیادہ مزاحم ثابت ہوسکتا ہے۔ گزشتہ سال پہلی بار شناخت ہونے والا بی1-617 انفیکشن ہندوستان میں بڑھتی ہوئی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی اہل کار ماریا وان نے پیر کو سوئٹزرلینڈ میں ایک بریفنگ  کے دوران بتایا کہ یہ تغیر پذیر وائرس عالمی سطح پر تشویش بڑھا رہا ہے۔ ہندوستانی متغیروائرس اب تک کی چوتھی ایسی قسم ہے جسے "تشویش کا باعث" کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ برطانیہ، جنوبی افریقہ، اور برازیل میں پہلے دریافت شدہ تغیرات نے اس درجہ بندی  میں اپنی جگہ پہلے ہی بنا رکھی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں وائرس کی 10 مختلف حالتوں کا سراغ لگایا ہے جن کو مخت...
شمالی کوریا میں گزشتہ سال کورونا کا ایک بھی مریض درج نہیں ہوا: عالمی ادارہ صحت

شمالی کوریا میں گزشتہ سال کورونا کا ایک بھی مریض درج نہیں ہوا: عالمی ادارہ صحت

طب
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو پیش کی جانے والی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے سرکاری عہدیداروں نے ایک سال کے دوران کوئی بھی کورونا کا مریض موجود نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ شمالی کوریا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اب تک کووڈ 19 کا ایک بھی واقعہ درج نہیں کیا ہے، حالانکہ اس وبائی مرض کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں 15 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ الگ تھلگ رہنے والے ملک کی صورتحال، جو کرونا بحران کے دوران اور بھی الگ تھلگ ہوا، بالکل بھی متاثر نہیں ہوا۔ اپریل کے آخری ہفتے میں شمالی کوریا میں 751 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 139 میں کورونا وائرس جیسی علامات ظاہر ہوئیں، لیکن یہ خوفناک وائرس کی بجائے انفلوئنزا جیسی بیماری یا تنفس کی شدید بیماری ثابت ہوئی۔ مغربی ممالک اور خطے میں امریکی...
فلوریڈا: مارکیٹ میں نامعلوم وجوہات پر 2 گروہوں کی آپسی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد زخمی

فلوریڈا: مارکیٹ میں نامعلوم وجوہات پر 2 گروہوں کی آپسی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد زخمی

رہن سہن
امریکی ریاست فلوریڈا کے مقامی تجارتی مرکز میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر اس واقعے سے متعلق عام ہونے والی ویڈیو میں متاثرین کو تجارتی مرکز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک شخص کو مارکیٹ میں فائرنگ سے بچتے اور مدد کا منتظر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری طرف پولیس فائرنگ کا جواب دیتے ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ https://twitter.com/Jesserutherf0r/status/1391119872348798977?s=20 پولیس کے مطابق فائرنگ دو افراد کے مابین لڑائی کی وجہ سے شروع ہوئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی مجرم کی تلاش کر دی ہے، جبکہ تحقیقات کے لیے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ https://twitter.com/____Shakia/status/1391118600342233089?s=20 اطلاعات کے مطابق مارکیٹ کے ملازمین اور گاہکوں نے گولیوں سے بچنے کے لیے گوداموں اور دیگر جگہوں پر چھپ کر جان بچائی۔ امدادی عملے کا کہنا ہے کہ ا...
عالمی و علاقائی وباؤں کے بڑھتے رحجان کے پیش نظر جرمنی میں نیا تحقیقاتی مرکز قائم: صحت کے شعبے کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کی تجویز بھی پیش

عالمی و علاقائی وباؤں کے بڑھتے رحجان کے پیش نظر جرمنی میں نیا تحقیقاتی مرکز قائم: صحت کے شعبے کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کی تجویز بھی پیش

طب
عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبے کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن نے جرمنی میں عالمی ادارہ صحت کے نئے تحقیقی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کیا ہے۔ کووڈ-19 وباء سے نمٹنے کے لیے ممالک کی حکمت عملیوں پر شائع ایک رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ وباؤں کے بڑھتے رحجان سے نمٹنے کے لیے دنیا کو صحت کے شعبے میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے، اور ایسا فوری کرنا ہو گا تاکہ آئندہ وباء سے پہلے ہم اس سے لڑنے کے لیے تیار ہوں۔ سپاہن کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے بالکل تیار نہ تھی، اور اس سے ایسے خطے بھی متاثر ہوئے جو پہلے وباؤں سے محفوظ رہے، بیماریاں اب جانوروں سے بھی انسانوں میں منتقل ہو رہی ہیں، انسانیت کو فوری ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔ جرمنی میں قائم نیا تحقیقاتی مرکز حکومتوں کو وباء سے متع...
امریکی سفید فام جوان خواتین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان دیگر نسلوں سے بھی تیز: اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں 8٪ کی حد کو چھو گیا

امریکی سفید فام جوان خواتین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کا رحجان دیگر نسلوں سے بھی تیز: اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں 8٪ کی حد کو چھو گیا

رہن سہن
سن 2020 میں امریکہ میں حد درجہ کم بچوں کی پیدائش درج کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق اگرچہ بچوں کی پیدائش میں کمی کا یہ رحجان 2014 سے جاری ہے تاہم 2020 سے پہلے تک اس میں اوسطاً 2٪ کی کمی درج کی جا رہی تھی جو اب 4٪ کی حد کو چھو گئی ہے، شماریات کے مطابق 2020 میں امریکہ میں 36 لاکھ 5 ہزار 2 سو 1 بچے پیدا ہوئے، جو 1979 کے بعد کم ترین نومولود بچوں کی پیدائش کا سال رہا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پیدائش میں کمی کا رحجان تقریباً تمام سفید فام اقوام میں پایا گیا ہے، اور 14 سے 44 سال عمر کے تمام جوڑوں میں بچوں کی پیدائش میں دلچسپی نہ ہونے کا رحجان دیکھا گیا ہے۔ خصوصی طور پر 15 سے 19 سال عمر کی لڑکیوں میں بچے پیدا کرنے کے رحجان میں 8٪ کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا شبہ رحجان میں کمی کی ایک بڑی وجہ کورونا وباء ہے جس میں والدین وباء کے خوف کے پیش نظر اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئ...
ہندوستان امریکہ کے بعد کورونا سے شدید متاثر ملک بن گیا: متاثرہ شہریوں کی تعداد 2 کروڑ کا ہندسہ پار کر گئی

ہندوستان امریکہ کے بعد کورونا سے شدید متاثر ملک بن گیا: متاثرہ شہریوں کی تعداد 2 کروڑ کا ہندسہ پار کر گئی

رہن سہن
ہندوستان 2 کروڑ کورونا متاثرہ افراد کے ساتھ امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر حزب اختلاف نے ملک میں مکمل کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد مریضوں کا اندراج ہوا، جبکہ 3449 شہری زندگی کی دوڑ ہار گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں ہندوستان میں 1 کروڑ افراد وباء سے متاثر ہوئے۔ جبکہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 22 ہزار افراد کی موت ہو چکی ہے۔ https://twitter.com/COVIDNewsByMIB/status/1389458328195977220?s=20 صورتحال میں زیادہ بگاڑ بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پیش آیا، جس میں آکسیجن کی مطلوبہ مقدار اور سہولت نہ ہوپانا سر فہرست ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے امداد ہندوستان بھیجی جا رہی ہے، اہم ممالک میں برطانیہ، امریکہ، عرب امارات، کویت اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ...
امریکی ارب پتی گیٹس جوڑے میں علیحدگی: 27 سال بعد طلاق  کے اعلان میں لوگوں سے تبصرے نہ کرنے کی بھی درخواست

امریکی ارب پتی گیٹس جوڑے میں علیحدگی: 27 سال بعد طلاق کے اعلان میں لوگوں سے تبصرے نہ کرنے کی بھی درخواست

رہن سہن
معروف امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے مشترکہ بانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ کے مابین طلاق ہو گئی ہے۔ 27 سال کے بعد علیحدگی کا اعلان بل گیٹس کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کیا گیا۔ https://twitter.com/BillGates/status/1389316412259270657?s=20 مغربی میڈیا کے مطابق یہ دنیا کی مہنگی ترین علیحدگی میں سے ایک ہو سکتی ہے، جوڑا مشترکہ طور پر 127 ارب ڈالر کا مالک ہے۔ پینسٹھ سالہ بل گیٹس اور چھپن سالہ میلنڈا فرینچ نے مشترکہ طور پر علیحدگی کے اعلان کو گہرائی سے سوچ کر لیا فیصلہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ میلنڈا فرینچ بل گیٹس کی کمپنی میں ہی بطور مینیجر کام کرتی تھیں، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور 1994 میں شادی کرلی۔ جوڑے نے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ ہی میلنڈا بل گیٹس کے خیراتی ادارے میں اکٹھے کام کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ بل گیٹس نے علیحدگی...
برسلز میں وباء کے دوران پکنک کرنے والے شہریوں پر پولیس نے پانی برسا دیا

برسلز میں وباء کے دوران پکنک کرنے والے شہریوں پر پولیس نے پانی برسا دیا

سیر و سیاحت
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا وباء کے دوران سیروتفریخ پر آئے شہریوں پر پولیس نے پانی برسا دیا۔ https://twitter.com/freddie1999/status/1388518150115844097?s=20 https://twitter.com/F2Bruxelles/status/1388522417954381840?s=20 شہری پکنک میں مصروف تھے کہ پولیس نے پانی والی گاڑیوں سے نہ صرف پکنک کا مزہ کرکرا کیا بلکہ سیر پر آئے افراد کو گھر کی راہ بھی دکھائی۔ https://twitter.com/ColpaertEmeline/status/1388544068502839300?s=20

Contact Us