Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سیاست

کورونا ویکسین سے متعلق سوالات روکنے کیلئے سرائے ابیض اور لبرل امریکی سماجی میڈیا نے مل کر سنسر شپ شروع کر دی

کورونا ویکسین سے متعلق سوالات روکنے کیلئے سرائے ابیض اور لبرل امریکی سماجی میڈیا نے مل کر سنسر شپ شروع کر دی

سیاست
امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کو لے کر افواہوں سے نمٹنے کے لیے سیلیکان ویلی کے ساتھ براہ راست خود کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث روایت پسند حلقے کی طرف سے لبرل سماجی میڈیا کمپنیوں کی جانب سے مزید سختی اور آواز بندی کے واقعات بڑھنے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں امریکی انتظامی اہلکار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کے باعث تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کا منصوبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے اسکا رستہ روکنا ضروری ہے۔ ہم شہریوں کی غلط رہنمائی اور جھوٹی معلومات کے حوالے سے رہنمائی کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سرائے ابیض اس سے قبل بھی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں خصوصاً فیس بک اور ٹویٹر کے ساتھ مختلف معاملات میں کام کر چکا ہے تاہم صدر کی سطح پر براہ راست کام کی یہ پہلی مثال ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ذریعے ویکسین کے خلاف مہم...
کیپیٹل ہل پر دھاوا: سابق صدر مواخذے سے بچے تو ڈیموکریٹ جماعت نے 9/11 کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا

کیپیٹل ہل پر دھاوا: سابق صدر مواخذے سے بچے تو ڈیموکریٹ جماعت نے 9/11 کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا

سیاست
امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے کے لیے اکسانے کے معاملے پر کانگریس سے شکست ہونے کے بعد اسے طول دینے کے لیے نئی تحقیقات شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔ سرائے ابیض کی ترجمان برائے میڈیا جین ساکی نے وضاحت میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کانگریس کی سابق صدر کے خلاف 9/11 طرز کی تحقیقات کی قرارداد کی حمایت کریں گے۔ https://twitter.com/therecount/status/1361731425066766336?s=20 واضح رہے کہ سابق صدر پر 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوے کے لیے مظاہرین کو اکسانے کا الزام تھا، جسے امریکی لبرل میڈیا نے خوب اچھالا اور معاملے پر ڈیموکریٹ جماعت نے کانگریس میں مواخذے بھی چلائی تاہم یہ ناکام رہی۔ اب ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کی جانب سے معاملے پر 9/11 طرز کی تحقیقات کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، سینٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں ملکی نظام کو محفوظ رکھنے ...
سابق صدر ٹرمپ کو آج نہیں تو کل سماجی میڈیا پر واپسی کی سہولت مل جائے گی تاہم تب تک انکا اثرورسوخ ختم ہو چکا ہو گا: بل گیٹس

سابق صدر ٹرمپ کو آج نہیں تو کل سماجی میڈیا پر واپسی کی سہولت مل جائے گی تاہم تب تک انکا اثرورسوخ ختم ہو چکا ہو گا: بل گیٹس

سیاست
معروف سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ٹویٹر کی مستقل پابندی درست نہیں اور انہیں سماجی میڈیا پر واپسی کی سہولت دے دینی چاہیے۔ امریکی میڈیا سے ہونے والی گفتگو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو جلد نہیں تو بدیر سماجی میڈیا پر واپسی کی اجازت مل جائے گی، لیکن انکی مقبولیت اور باتوں میں لوگوں کی دلچسپی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ واضح رہے کہ سافٹ ویئر کمپنی کے مالک اور ماضی میں دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اکثر صحت، زراعت، بیماریوں کی روک تھام کے اہم موضوعات پر بھی گفتگو کرتے رہتے ہیں، اگرچہ ان کے پاس ان میں سے کسی بھی شعبے میں سند نہیں تاہم انکی امارت اور مغربی لبرل میڈیا میں انکے اثرورسوخ کے باعث انکے تبصروں کو نمایاں جگہ دی جاتی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بل گیٹس کا سیاسی موضوعات پر تبصروں کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے...
ہسپانیہ: شاہی خاندان کی توہین پر گرفتار گلوکار کی آزادی کے لیے تحریک زور پکڑ گئی، کاتالونیا اور ویلنسیا میں بڑے مظاہرے، پولیس تشدد پر شہری مشتعل، جلاؤ گھیراؤ شروع

ہسپانیہ: شاہی خاندان کی توہین پر گرفتار گلوکار کی آزادی کے لیے تحریک زور پکڑ گئی، کاتالونیا اور ویلنسیا میں بڑے مظاہرے، پولیس تشدد پر شہری مشتعل، جلاؤ گھیراؤ شروع

سیاست
ہسپانیہ کے صوبے کاتالونیا میں گلوکار پیبلو حاصل کی گرفتاری کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ https://twitter.com/Tonicanto1/status/1361762574514143239?s=20 مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ https://twitter.com/catalannews/status/1361772901540777985?s=20 https://twitter.com/davidmelero__/status/1361767881080508416?s=20 https://twitter.com/GeekIndignado/status/1361766587154526208?s=20 انتظامیہ نے گلوکار پیبلو حاصل کو ہسپانوی بادشاہ جوآن کارلوس اول اور شاہی خاندان کو چور کہنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔ جس پر گلوکار کو نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پیبلو پر مزید الزام ہے کہ اس نے ماؤ گروہ کی ستائش کی اور ریاستی اداروں پر ملامت کی۔ پیبلو ک...
فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک میں اسلام کی تبلیغ کے خلاف قانون کی منظوری دے دی، گھریلو تعلیم پر بھی پابندی ہو گی

فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک میں اسلام کی تبلیغ کے خلاف قانون کی منظوری دے دی، گھریلو تعلیم پر بھی پابندی ہو گی

سیاست
فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ملک میں اسلام کی تبلیغ روکنے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ بروز منگل منظور کیے قانون میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کی لبرل اقدار کو بچانے کے لیے شدت پسند مذاہب کا رستہ روکنا ناگزیر تھا۔ قانونی مسودہ اب 30 مارچ کو سینٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اور امید کی جا رہی ہے کہ وہاں بھی اسے بلا مزاحمت منظوری مل جائے گی۔ فرانسیسی لبرل میڈیا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قانون شدت پسند اسلام کے خلاف لایا گیا۔ تاہم یاد رہے کہ مسودے میں ایسی کوئی تفریق نہیں ہے۔ ملک میں موجود اسلامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں مسلمانوں میں نئی تفریق کا پودا بو رہی ہے اور اسلام کو اپنے پسندیدہ رنگ میں ڈھالنے کی کوشش میں ہے۔ جو کوئی حکومتی اسلام سے متفق ہو گا صرف اسے سہولت دی جائے گی جبکہ باقی کو ہراساں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فرانسیسی صدر میخرون اور انکی حکومت مسلسل اس...
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں شدید برفباری کے باوجود انتیفا کا پولیس کے خلاف پر تشدد مظاہرہ، اہلکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، ردعمل نہ دینے کی انتظامی پالیسی کے باعث اہلکار تماشہ بنے رہے – ویڈیو

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں شدید برفباری کے باوجود انتیفا کا پولیس کے خلاف پر تشدد مظاہرہ، اہلکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، ردعمل نہ دینے کی انتظامی پالیسی کے باعث اہلکار تماشہ بنے رہے – ویڈیو

سیاست
امریکی شہر پورٹ لینڈ کی پولیس نے انتیفا کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتہذیبی اور کاروباری مراکز کی توڑ پھوڑ کے باوجود سخت ہاتھ استعمال نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ گزشتہ جمعے پورٹ لینڈ میں انتیفا کے 50-60 افراد کے ایک گروہ نے شہر کے مرکزی علاقے میں بلیک لائف میٹر مظاہروں کے دوران پولیس کے پرتشدد ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ شدید برفباری کے باوجود مظاہرین نے پر تشدد احتجاج کیا۔ مختلف کاروباری مراکز حتیٰ کہ صحت مراکز پر بھی حملہ کیا لیکن پولیس نے بالکل مداخلت نہ کی۔ https://twitter.com/BGOnTheScene/status/1360513615493701636?s=20 https://twitter.com/ShidelerK/status/1360611840838017026 پولیس کا مؤقف ہے کہ پالیسی مظاہرین کو مشتعل نہ کرنے کے لیے اپنائی گئی اور وہ اپنے فیصلے کر درست سمجھتے ہیں۔ مظاہرے کی طرف عالمی میڈیا کی توجہ اس وقت گئی جب مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے: سینٹ میں قراردا 2/3 اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، صدر ٹرمپ کہتے ہیں کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے: سینٹ میں قراردا 2/3 اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، صدر ٹرمپ کہتے ہیں کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے

سیاست
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے ہیں۔ سینٹ میں ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے پیش کردہ مواخذے کی قرارداد دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، قرارداد کے حق میں 57 جبکہ مخالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے، یوں قرارداد 10 ووٹوں سے ناکام ہوئی ہے۔ https://twitter.com/W7VOA/status/1360693083097075713?s=20 ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل ہر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسایا تھا، جس سے دنیا بھرمیں امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی۔ اگرچہ قرارداد ناکام رہی تاہم مجموعی طور پر صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، سینٹ میں ووٹنگ کے دوران مزید دو ریپبلک ارکان نے صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا۔ یوں مجموعی طور پر سینٹ سے 7 ریپبلک ارکان نے اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف ووٹ دیا۔ صدر ٹرمپ بھی خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور اسے سازش قرار دیتے ہیں۔ صدر نے اپنے جواب میں...
جدید ترین ہتھیاروں کی سمگلنگ: صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا

جدید ترین ہتھیاروں کی سمگلنگ: صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا

سیاست
مقبوضہ فلسطین کی قابض صیہونی انتظامیہ نے دفاعی صنعت سے وابستہ اہلکاروں سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا ہے جو کسی نامعلوم ایشیائی ملک کو حساس ہتھیاروں کی سمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔ قابض انتظامیہ کی سکیورٹی ایجسنی شِم بیت کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خودکش ڈرون بنائے، انکا تجربہ کیا اور اسے نامعلوم ملک کو بیچا۔ کامیکیز ڈرون طیارے جدید ترین ہتھیار ہیں جو دی گئی ہدایات کے مطابق اپنے ہدف کو تلاش کرنے اور ملتے ہی خودکش حملہ کرکے اسے مار دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صیہونی انتظامیہ کی جاری کردہ ویڈیو میں تین افراد کو تجربہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/IL_police/status/1359817404503777283?s=20 تحقیقات میں صیہونی انتظامیہ کو خودکش ڈرون خریدنے والے ملک کا پتہ چل گیا ہے تاہم اس نے نام عیاں نہیں کیا۔ البتہ یہ ضرور بتایا ہے کہ خودکش ڈرون جس ملک کو بیچا گیا ہے وہ دشمن ملک نہیں ہے...
مودی سرکار ٹویٹر پر برہم: لال قلعے پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف کیپیٹل ہِل جیسا تعاون نہیں کیا گیا، امریکی سماجی میڈیا کمپنیاں متعصب قرار

مودی سرکار ٹویٹر پر برہم: لال قلعے پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف کیپیٹل ہِل جیسا تعاون نہیں کیا گیا، امریکی سماجی میڈیا کمپنیاں متعصب قرار

سیاست
ہندوستان کے وزیر برائے ٹیکنالوجی نے امریکی سماجی میڈیا ویب سائٹ ٹویٹوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اسمبلی میں خطاب کے دوران روی شنکر کا کہنا تھا کہ ویب سائٹیں امریکہ اور باقی دنیا کے لیے مختلف معیار رکھتی ہیں، امریکہ میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا گیا تو تمام ویب سائٹیں متحد ہو کر ملکی مفاد میں چل پڑیں لیکن جب ہندوستان میں کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بولا تو ویب سائٹوں نے مختلف معیار اپنایا اور مقامی قوانین کا ساتھ نہ دیا۔ ہندوستانی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلکہ ٹویٹر اور فیس بک پر کسان احتجاج کو مزید اچھالا گیا اور دنیا بھر میں ہندوستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی۔ ہندوستانی وزیر نے قومی اسمبلی سے خطاب میں مزید کہا کہ ٹویٹر، فیس بک، لِنکڈان اور وٹس ایپ کو ہندوستان میں کام کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن انہیں ہندوستان کے آئین اور مقامی قوانین کی پیروی کرنا ہو گی۔ ہندوستانی وز...
چاہے ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ منتخب ہو کر آجائیں انہیں ٹویٹر پر کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے: ٹویٹر عہدے دار

چاہے ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ منتخب ہو کر آجائیں انہیں ٹویٹر پر کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے: ٹویٹر عہدے دار

سیاست
ٹویٹر کے مالی امور کے سربراہ نیڈ سیگل نے ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ویب سائٹ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب کبھی بھی ٹویٹر پر واپس آنے کی اجازت نہیں دے گی، پھر چاہے وہ 2024 میں دوبارہ منتخب ہو کر امریکہ کے صدر ہی کیوں نہ بن جائیں۔ ٹویٹر عہدے دار کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی پالیسی کے تحت جسے ایک دفعہ ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے اسے دوبارہ کھاتہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ پھر چاہیں آپ کوئی صحافی ہوں، کوئی حاضر عہدے دار یا سابق صدر ہی کیوں نہ ہوں۔ ہماری کمپنی پالیسی کے تحت کسی کو مستقل بندش کے بعد واپسی کی اجازت نہیں ہے۔ https://twitter.com/SquawkCNBC/status/1359502706776432642?s=20 واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھاتوں کو جنوری 2021 میں متعدد لبرل امریکی سماجی میڈیا ویب سائٹوں نے ختم کر دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ صدر نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے کے لیے مظاہرین کو ...

Contact Us