Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سیاست

امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو تلف کر دیا جائے گا: یوٹیوب کی نئی پالیسی

امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو تلف کر دیا جائے گا: یوٹیوب کی نئی پالیسی

سیاست
یو ٹیوب نے امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو ہٹانے کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پالیسی پر آزادی اظہار اور قانونی ماہرین کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آرہا ہے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پالیسی آزادی رائے کے قوانین کے بھی خلاف ہے تاہم اس سے بھی اہم یہ ہے کہ تاحال امریکی اعلیٰ عدالت نے دھاندلی سے متعلق دعوؤں پر فیصلے نہیں سنائے ہیں۔ یو ٹیوب کا مؤقف ہے کہ بیشتر ریاستوں نے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، اور ان سے اگلے صدر کا واضح ادراک ہو جاتا ہے، ایسے میں صدارتی انتخابات سے متعلق مواد کو نئی پالیسی کے تحت جانچا اور اسکی اجازت دی جائے گی۔ https://twitter.com/TeamYouTube/status/1336676707554758657?s=20 یو ٹیوب کی نئی پالیسی کے مطابق ویب سائٹ اب صرف اس معلومات کو درست مانے گا جو حکومت یعنی بائیڈن یا ڈیموکریٹ کی طرف سے جاری ہو گی، اور غیر مصدقہ م...
ساٹھ٪ برطانوی شہریوں کا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت پر بداعتمادی کا اظہار، حکومت کو ملک کی جگ ہنسائی کا باعث قرار دے دیا

ساٹھ٪ برطانوی شہریوں کا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت پر بداعتمادی کا اظہار، حکومت کو ملک کی جگ ہنسائی کا باعث قرار دے دیا

سیاست
برطانیہ میں کیے ایک نئے سروے کے مطابق شہریوں نے کورونا وباء سے نمٹنے میں حکومت کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا ہے اور حکومت پر بداعتمادی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کے مطابق حکومت دوسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تحقیق دو معروف اداروں کی جانب سے کی گئی ہے جس میں 16 سے 75 سالہ افراد سے نومبر 20 سے 24 کے درمیان گفتگو کی گئی، 2244 افراد کے نمونے سے کیے گئے سروے کے مطابق57 فیصد افراد حکومت پر اعتماد نہیں کرتے، 64 فیصد کے خیال میں حکومت کورونا وباء کی دوسری لہر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ تحقیق کے مطابق حکومت پر بداعتمادی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد میں 8 ماہ کے دوران دو گنا کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ قبل دس میں سے سات افراد حکومت پر کسی حد تک اعتماد کا اظہار کر رہےتھے لیکن اب دس میں سے 6 افراد بد اعتمادی ہیں۔ لوگوں کے مطابق حکومتی رویہ تذبذب ک...
واشنگٹن میں انتیفا اور صدر ٹرمپ کے حامی آمنے سامنے: لاٹھیوں، لاتوں گھونسوں، آنسو گیس اور آتشی اسلحے کا استعمال – ویڈیو

واشنگٹن میں انتیفا اور صدر ٹرمپ کے حامی آمنے سامنے: لاٹھیوں، لاتوں گھونسوں، آنسو گیس اور آتشی اسلحے کا استعمال – ویڈیو

سیاست
امریکہ میں بعد از انتخابات ہنگامے وقفے وقفے سے جاری ہیں، واشنگٹن میں ڈیموکریٹ کی حامی انتیفا اور صدر ٹرپ کے حامیوں میں ہوئی نئی چپکلش میں مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے، آنسو گیس کے گولے پھینکے اور پولیس کے مطابق آتشی اسلحہ بھی استعمال کیا۔ تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ https://twitter.com/NDpendentPDX/status/1335338301285257217?s=20 https://twitter.com/NDpendentPDX/status/1335328818890899461?s=20 https://twitter.com/NDpendentPDX/status/1335382424767791105?s=20 https://twitter.com/R3volutionDaddy/status/1335324965592158208?s=20...
امریکہ: ٹرمپ ٹیم کی جانب سے ریاست جارجیا میں دھاندلی کے ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

امریکہ: ٹرمپ ٹیم کی جانب سے ریاست جارجیا میں دھاندلی کے ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے اپنی ایک نئی ٹویٹ میں ریاست جارجیا میں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ جارجیا میں جو بائیڈن کو صرف 12 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور یہ برتری ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی برقراررہی تھی۔ https://twitter.com/TeamTrump/status/1334569329334083586?s=20
طالبان اور غنی انتظامیہ میں امن مذاکرات کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق: پیشرفت پر تمام فریقین کا خوشی کا اظہار، زلمے خلیل زاد کا مذاکرات کا عمل تیز کرنے پر زور

طالبان اور غنی انتظامیہ میں امن مذاکرات کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق: پیشرفت پر تمام فریقین کا خوشی کا اظہار، زلمے خلیل زاد کا مذاکرات کا عمل تیز کرنے پر زور

سیاست
افغان امن مذاکرات میں طالبان اور غنی انتظامیہ کے درمیان لائحہ عمل پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دوحہ میں عالمی نشریاتی اداروں سے گفتگو میں دونوں فریقین نے اس کا اعلان کیا۔ دوحہ میں طالبان کے سیاسی امور کے نمائندہ محمد نعیم نے کہا کہ دونوں فریقین نے مذاکرات کے لیے بنیادی اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے اور اب ان اصولوں کے تحت ہی مدعوں پر بات چیت ہو گی، اس موقع پر غنی انتظامیہ کے نمائندے نادر نادرے نے بھی انہی الفاظ کو دہرایا اور کہا کہ اصولوں پر اتفاق کے بعد معاملات پر بحث جلد شروع ہو جائے گی۔ افغان امن مذاکرات کے لیے نامزد خصوصی امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے عیاں ہوتا ہے کہ دونوں فریقین امن مذاکرات کو کامیاب کر سکتے ہیں، اب فریقین سیاسی توازن اور جنگ بندی کے لیے آسانی سے آگے بڑھ سکیں گے، زلمے خلیل زاد نے مذاکراتی عمل کو تیز کر...
ہیکر لیبارٹریوں کے آن لائن نظام ہیک کر کے حیاتیاتی حملہ کر سکتے ہیں: جامعہ بن گوریان کی تنبیہ

ہیکر لیبارٹریوں کے آن لائن نظام ہیک کر کے حیاتیاتی حملہ کر سکتے ہیں: جامعہ بن گوریان کی تنبیہ

سیاست
سائبر سکیورٹی محققین نے ہیکروں کے ممکنہ حیاتیاتی حملے کی تنبیہ جاری کی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق ہیکرلیبارٹریوں کے نظام کو ہیک کر کے تجربات میں جینیاتی تبدیلیوں اور زہریلے مواد بنانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین سے صیہونی انتظامیہ کی جامعہ بن گوریان سے شائع ہونے والے مقالے میں کہا گیا ہے کہ ہیکر اور شعبہ حیاتیات کی مہارت رکھنے والے دہشت گرد لیبارٹریوں کے آن لائن نظام کو ہیک کر کے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیبارٹریوں میں عمومی تجربات کے لیے استعمال ہونے والے ڈی این اے ایک خود کار نظام سے منسلک ہوتے ہیں، جنہیں ہیک کر کے ہیکر خطرناک جینیاتی تبدیلیاں کر سکتے ہیں، اور پھر انہیں حملے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ مقالے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کمپنیوں سے خطرناک ڈی این اے خرید کر بھی اسے حملے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ عمومی طور ...
میخرون حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے: سکیورٹی سے متعلق قانون کی متنازعہ شقیں بدلنے کی حامی بھر لی

میخرون حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے: سکیورٹی سے متعلق قانون کی متنازعہ شقیں بدلنے کی حامی بھر لی

سیاست
فرانس میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا، میخرون حکومت نے جبر پر مبنی قانون واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدارتی محل کے ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے نئے قوانین کی شق نمبر 24 پر عوام کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے، حکومت نے عوامی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے متنازعہ شقوں کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرسٹوفر کاسٹانر کا کہنا تھا کہ شق نمبر 24 میں پولیس کی ویڈیو بنانے سے مراد پولیس اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالنا تھی، اسکے الفاظ درست کر کے قانون میں ترمیم کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے سکیورٹی سے متعلق نئے قانون کی بھاری اکثریت سے منظوری دی تھی، جس کی کچھ شقوں پر شہریوں کو شدید تحفظات تھے، مثلاً شق نمبر 24 میں پولیس افسران کی ویڈیو بنانے پر ایک طرح سے پابندی لگا دی گئی تھی، قانونی لفاظی کے مطابق کوئی بھی شخص پولیس افسران کی ایسی تصویر یا ویڈیو بنانے اور شائ...
ترک عدالت نے 2016 میں فوجی بغاوت کے جرم میں متعدد اعلیٰ افسران اور ہوابازوں سمیت 475 غداروں کو پھانسی/عمرقید کی سزا سنا دی

ترک عدالت نے 2016 میں فوجی بغاوت کے جرم میں متعدد اعلیٰ افسران اور ہوابازوں سمیت 475 غداروں کو پھانسی/عمرقید کی سزا سنا دی

سیاست
ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 کی بغاوت کے دوران پولیس اسٹیشنوں اور پارلیمنٹ پر بمباری کے جرم میں فوجی کمانڈروں اور ہوابازوں کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے 475 باغی فوجیوں میں سے 365 گرفتارشدہ کو سزا سنائی ہے۔ جن میں سے 79 کو پھانسی جبکہ دیگر کو جرم کے مطابق عمر قید یا دیگر سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ایک سابق بریگیڈیئر جنرل کو بمبار طیارے میں تیل فراہم کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ متعدد دیگر بریگیڈیئر جنرلوں کو ہوابازوں کو حساس مقامات کی تفصیلات بتانے اوربمباری کی ہدایات دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ایف -16 کے متعدد ہوابازوں کو پولیس اسٹیشنوں، قومی اسمبلی اور ٹی وی چینل کی عمارت پر بمباری کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ہواباز کو صدارتی محل کے قریب 15 شہریوں پر بمباری کے جرم میں 16 بار پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے...
افغانستان: غزنی اور زابل میں دو خود کش حملے، 30 فوجی ہلاک 24 زخمی

افغانستان: غزنی اور زابل میں دو خود کش حملے، 30 فوجی ہلاک 24 زخمی

سیاست
افغانستان کے شہر غزنی میں فوجی چھاؤنی پر خود کش حملے میں 30 فوجی ہلاک، 24 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق خود کش بمبار نے ہموی گاڑی میں بارود بھر رکھا تھا جسے اس نے چھاؤنی سے ٹکرا دیا۔ کسی بھی گروہ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ https://twitter.com/TOLOnews/status/1332948822339760137?s=20 آج دوسرا خود کش حملہ صوبہ زابل کے شہر قلات میں ہوا ہے، جس میں تین شہریوں کے جاں بحق ہونے اور 23 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زابل میں ہونے والے حملے کا ممکنہ نشانہ شہری کونسل کے سربراہ عطا جان حق بیان تھے، جو حادثے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں ایک ہی روز میں دو بڑے اور اہم حملے چند ماہ کے وقفے سے دیکھنے میں آئے ہیں، خصوصاً امریکہ سے معاہدے کے بعد ان میں نمایاں کمی آئی تھی۔ دوسری طرف دوحہ میں اشرف غنی انتظامیہ اور طالبان ...
برطانیہ کا اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے 25 لاکھ شدید کمزور شہریوں کو مفت وٹامن ڈی کی گولیاں فراہم کرنے کا منصوبہ

برطانیہ کا اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے 25 لاکھ شدید کمزور شہریوں کو مفت وٹامن ڈی کی گولیاں فراہم کرنے کا منصوبہ

سیاست
برطانوی حکومت نے شہریوں کی صحت سے متعلق موجود معلومات کے تحت جسمانی طور پر شدید کمزور افراد کو مفت وٹامن ڈی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا ہے، وٹامن ڈی کی گولیاں شہریوں کو انکے دروازے پر پہنچائی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 25 لاکھ افراد کو وٹامن ڈی کی گولیاں فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ صحت کے مطابق منصوبے سے سردیوں میں وباء اور دیگر بیماریوں سے بچنے میں مدد ملے گی، اور اسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق اولڈ ایج ہوم کو سب سے پہلے وٹامن ڈی کی ترسیل کی جائے گی جبکہ ملکی ادارہ شماریات اور محکمہ صحت کے پاس موجود معلومات کے تحت شدید کمزور افراد کو بھی جنوری سے وٹامن ڈی کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ منصوبہ چار ماہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ وٹامن ڈی جسم کے لیے ضروری کیلشیم کی مقدار کو ہڈیوں اور عضلات میں محفوظ کرنے میں مدد کرتا ہے، جبکہ مختلف...

Contact Us