Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سیاست

ایرانی ایٹم بم منصوبے کے بانی پروفیسر محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایرانی ایٹم بم منصوبے کے بانی پروفیسر محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سیاست
ایرانی ایٹمی منصوبے کے بانی اور معروف سائنسدان محسن فخری زادہ ماہاوادی تہران میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محسن فخری زادہ ماہاوادی ایرانی وزارت دفاع کے مطابق حملہ تہران سے باہر ایٹمی سائنسدان کی کار پر ہوا جس کے نتیجے میں فخری ذادہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں ہیلی کاپٹر سے اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر بم دھماکہ بھی ہوا ہے تاہم ابھی تفصیلی رپورٹ سامنے آنا باقی ہے۔ ایرانی ایٹمی ایجنسی کے ترجمان نے پہلے فخری ذادہ کی ہلاکت کی تردید کی اور کہا کہ انکے تمام سائنسدان محفوظ ہیں تاہم بعد میں وزارت دفاع اور وزیر خارجہ نے شدید غم و غصے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے یورپی اتحادیوں سے مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔ https:/...
یورپ: ایک سال کے دوران نسلی تعصب، مہاجرین اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کے واقعات کی درج شکایات کی تعداد 6649

یورپ: ایک سال کے دوران نسلی تعصب، مہاجرین اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کے واقعات کی درج شکایات کی تعداد 6649

سیاست
یورپ میں گزشتہ ایک سال کے دوران نفرت پر مبنی رویے کے خلاف 6649 شکایات درج کی گئیں۔ ان میں سب سے زیادہ شکایات نسلی تعصب اور مہاجرین سے نفرت کے اظہار کے واقعات پر مبنی تھیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر یہودیوں کے خلاف نفرت جبکہ تیسرے نمبر پر جنسی تفریق کی شکایات درج ہوئیں۔ یورپی تحقیقاتی اداروں کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دورانیے میں مجموعی طور پر 6694 شکایات میں سے 3033 نسلی تعصب اور مہاجرین کے خلاف تعصب کے واقعات پر مبنی تھیں جبکہ 1704 یورپ میں یہودیوں کے ہولو کاسٹ یا ان سے نفرت کے حوالے سے درج کروائی گئیں۔ جنسی تفریق کے خلاف اور دیگر اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ رویوں کی شکایات بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر تھیں۔ تحقیق میں 39 ممالک کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ شکایات فرانس اور جرمنی میں نسل پرست گروہوں کے خلاف درج ہوئیں، جن میں سے خصوصاً کورونا کے پھیلاؤ میں مہا...
فرانس: پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے درس میں دکھانے والے استاد کے قتل کے الزام میں 3 کم عمر طلباء سمیت 4 افراد پر فرد جرم عائد

فرانس: پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے درس میں دکھانے والے استاد کے قتل کے الزام میں 3 کم عمر طلباء سمیت 4 افراد پر فرد جرم عائد

سیاست
فرانس نے پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکے جماعت میں درس کے دوران دکھانے والے استاد سیموئل پیٹی کے قتل کے الزام میں 3 طلباء سیمت چار افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ مجموعی طور پر نامزد 7 ملزمان میں سے تین کی عمر 13 سے 14 سال کے درمیان ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے قاتل کو استاد کی نشاندہی کی تھی۔ ان کم عمر طلباء میں ایک لڑکی بھی شامل ہے، جبکہ فرانسیسی میڈیا کے مطابق طالبہ کا والد سیموئل کے خلاف آن لائن مہم بھی چلاتا رہا ہے۔ مقامی قوانین کے باعث کم عمر طلباء و طالبہ کے نام ظاہر نہیں کیے جارہے تاہم 18 سالہ قاتل کا شناخت عبداللہ آنزروو کے نام سے ہوئی ہے، جو چینچنا سے تعلق رکھتا ہے اور اسی اسکول میں طالب علم تھا۔ واقعے میں ملوث ہونے پر 7 افراد پر الزام عائد کیا گیا تھا جن میں سے ایک نامزدہ بچی کے والد تھے، 5 طلبہ اور ایک کا قاتل کے ساتھ تعلق بتایا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ فرانس ...
افغانستان: بامیان میں دو بم دھماکے، 17 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

افغانستان: بامیان میں دو بم دھماکے، 17 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

سیاست
افغانستان کے شہر بامیان میں دو بم دھماکوں میں 17 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم مرکزی بازار میں سڑک کنارے نصب کیے گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 شہری جبکہ 2 ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر نزدیکی ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکے ایک کلو میٹر کے دائرے میں ہوئے، جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے کہ بامیان کو افغانستان کا محفوظ ترین شہر مانا جاتا ہے، اور یہاں ہر سال ہزاروں سیاح آثار قریمہ کی سیر کے لیے بھی آتے ہیں۔ جس میں نمایاں بدھا کا مجسمہ ہے، جسے طالبان نے اپنے دور حکومت کے آخر میں توڑ دیا تھا۔ طالبان نے حالیہ دھماکوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کبھی بھی شہریوں پر حملوں کو درست نہیں مانتے۔...
امریکی سپریم کورٹ کا پنسلوینیا میں ڈاک ووٹوں کو مسترد کرنے کی درخواست سننے سے انکار

امریکی سپریم کورٹ کا پنسلوینیا میں ڈاک ووٹوں کو مسترد کرنے کی درخواست سننے سے انکار

سیاست
امریکی سپریم کورٹ نے ریاست پنسلوینیا میں ریپبلکن جماعت کی جانب سے ڈاک کے ذریعے مقررہ وقت کے بعد آنے والے ووٹوں کو مسترد کرنے کی درخواست کو سننے سے انکار کر دیا ہے۔ ریپبلکن کا دعویٰ ہے کہ ریاست پنسلوینیا میں 26 لاکھ سے زائد غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے، جو ڈاک کے ذریعے ڈیموکریٹ پارٹی کے نمائندہ کو جتوانے کے لیے ڈالے گئے تھے، اور ریاست میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت کا عدالتی فیصلہ بھی انتخابات سے ایک روز بعد آیا تھا۔ عدالت نے 4-4 کے فیصلے میں تاخیر سے پہنچنے والے ووٹوں کو گننے کی اجازت تو دے دی، تاہم اگلے دن انہیں دیگر ووٹوں سے الگ رکھنے کا حکم جاری کر دیا، جس پر ریپبکن کو آئندہ انکے حق میں فیصلہ آنے کی امید بن گئی، تاہم جب جماعت ووٹوں کو مسترد کرنے کی درخواست لے کر عدالت پہنچی تو عدالت نے اسے سننے سے ہی انکار کر دیا، اور درخواست رد ہو گئی۔ اب صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتظامیہ نے ...
امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست دائر

امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست دائر

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتطامیہ نے ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پہ دستخط کی تصدیق کی التجا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی قوانین اور آئین کی مکمل پاسداری کی جائے، اور صرف قانونی ووٹوں کو ہی درست مانا جائے، ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پر ووٹ ڈالنے والے کے دستخط کی تصدیق کے بغیر اسے جعلی تصور کیا جائے۔ ریاست کے سیکرٹری نے درخواست قبول کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو دوبارہ گنتی کے عمل کے شاہد بننے کے لیے خطوط لکھ دیے ہیں۔ سیکرٹری کے مطابق درخواست پر ووٹوں کی گنتی تو کی جائے گی لیکن دستخط کی تصدیق کا عمل نہیں ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ اس پر کیا حکمت عملی اپنائے گی، ابھی سامنے آنا باقی ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کا جارجیا میں دوسری بات گنتی کی درخواست د...
صدر ٹرمپ کی صحت کے شعبے میں عوام دوست قانون سازی: بدعنوان ڈاکٹروں اور دوا خانوں کی کمیشن اور بڑی کمپنیوں کے ناجائز منافعے کو نکیل ڈالنے کا بندوبست

صدر ٹرمپ کی صحت کے شعبے میں عوام دوست قانون سازی: بدعنوان ڈاکٹروں اور دوا خانوں کی کمیشن اور بڑی کمپنیوں کے ناجائز منافعے کو نکیل ڈالنے کا بندوبست

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت کے شعبے میں نئی عوام دوست قانون سازی متعارف کی ہے۔ قانون سازی سے ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹورمافیا کو بڑا دھچکا لگے گا۔نئے قانون کے تحت مفت حکومتی علاج کی سہولت کے تحت ادویات ساز کمپنیوں کو منہ مانگی قیمت کے بجائے اس دوائی کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت کے تحت ادائیگی کی جائے گی۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کو منہ مانگی قیمت دی جاتی رہی ہے، جس کا بلاواسطہ بوجھ عوام پر مزید ٹیکسوں کی صورت میں پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ دوائیوں کی خریداری میں کسی قسم کی بچت کے متعارف ہونے کی صورت میں بھی اسکا فائدہ ایجنٹوں یا میڈیکل اسٹوروں کے بجائے براہ راست عوام کو پہنچایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قانون سازی سے دوا خانوں کے ڈاکٹروں کو رشوت/کمیشن دینے اور خاص میڈیکل اسٹور سے خاص کمپنیوں کی ادویات خریدنے کی سف...
یورپی وزراء دفاع کی حساس آن لائن بیٹھک میں نیدرلینڈ کے صحافی کی شرارتاً گھس بیٹھ: نٹ کٹھ رویے کے  باعث سکیورٹی خطرے والی صورتحال تفریح میں بدل گئی – ویڈیو

یورپی وزراء دفاع کی حساس آن لائن بیٹھک میں نیدرلینڈ کے صحافی کی شرارتاً گھس بیٹھ: نٹ کٹھ رویے کے باعث سکیورٹی خطرے والی صورتحال تفریح میں بدل گئی – ویڈیو

سیاست
یورپی وزرائے دفاع کی آن لائن حساس مشترکہ ملاقات میں نیدرلینڈ کے صحافی کے اچانک داخلے نے حاضرین کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو کانفرنس کا داخلی کوڈ/منتر غلطی سے نیدرلینڈ کے وزیر دفاع کے ٹویٹر کھاتے پر شائع ہو گیا، جسے دیکھ کر صحافی ڈینیئل ورلان وزراء کی بیٹھک میں گھس گئے۔ صورتحال پر پہلے تو سب حیران ہوئے پر صحافی کے انتہائی غیر رسمی رویے نے اکثر وزراء کو قہقے لگانے پر مجبور کر دیا، اور صورتحال سنجیدہ ہونے کے بجائے ایک تفریح بن گئی۔ https://twitter.com/mvanhulten/status/1329885925862760450?s=20 کانفرنس میں شریک تمام وزراء صورتحال سے خوش نہ تھےاور انہوں نے صحافی کو دھمکانے کی کوشش بھی کی۔...
ایرانی بحریہ میں 150 میٹر لمبے طیارہ بردار بحری جہاز کا اضافہ

ایرانی بحریہ میں 150 میٹر لمبے طیارہ بردار بحری جہاز کا اضافہ

سیاست
ایرانی بحریہ میں نئے جنگی جہاز کا اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان پاسدران انقلاب کے مطابق بحری جہاز پر ڈرون، ہیلی کاپٹر، میزائل، اور لڑاکا جہاز بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔ شاہد رودکی نامی بحری جہاز 150 میٹر لمبا ہے۔ https://twitter.com/imp_navigator/status/1329420337394692098?s=20 بحری جہاز کو پاسدران انقلاب کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پاسدران انقلاب کے پاس چھوٹی کشتیاں تھیں، جو آبنائے ہرمز پر عالمی تجارتی رستوں کی نگرانی کرتی ہیں۔ مبصرین کے مطابق ایرانی فوج میں نئے جنگی جہاز کا اضافہ اور اسکا وقت اہم ہے۔ چند روز قبل امریکی میڈیا میں ایرانی ایٹمی پروگرام پر حملے کی چہ مگوئیاں تھیں اور آج ایران نے اپنی بحریہ میں نئے جہاز کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ایٹمی ایندھن ایجنسی کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران نے ایک زیر زمین پلانٹ میں ایٹمی تابکاری کا آغاز کر دیا ہے۔...
ڈرون حملے اس لیے بڑھائے کہ مجھے دہشت گردی کیخلاف نرم نہ سمجھا جائے: اوباما کی کتاب میں وضاحت پر جنگوں کے خلاف لابی اور انٹرنیٹ صارفین کا ہنگامہ

ڈرون حملے اس لیے بڑھائے کہ مجھے دہشت گردی کیخلاف نرم نہ سمجھا جائے: اوباما کی کتاب میں وضاحت پر جنگوں کے خلاف لابی اور انٹرنیٹ صارفین کا ہنگامہ

سیاست
سابق امریکی صدر باراک حسین اوباما کی نئی کتاب میں ڈرون حملوں سے متعلق انکی وضاحت نے امریکی جنگوں کے خلاف آواز کو مزید قوت عطا کر دی ہے۔ امریکی صدر نے معذرت خوانہ انداز میں لکھا ہے کہ وہ کبھی بھی ڈرون حملوں کا حکم دیتے ہوئے خوش نہیں تھے لیکن وہ ایسا کوئی خطرہ بھی مول نہیں لینا چاہتے تھے کہ انہیں دہشت گردی کے خلاف نرم سمجھا جائے۔ سابق صدر نے "اے پرامسڈ لینڈ" میں اپنے دور حکومت کے دوران متنازعہ ڈرون حملوں میں اضافے کی وضاحت دی ہے۔ اوباما نے لکھا ہے کہ انکے پہلے سپہ سالار ریحم ایمینوئل نے اسٹیبلشمنٹ کی دہشت گردوں کی لمبی فہرست کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت محنت کی، وہ اس خوف میں مبتلا رہے کہ انکے نئے منتخب لبرل شبیہ والے صدر کو دہشت گردی کے خلاف نرم نہ سمجھا جائے۔ اوباما لکھتے ہیں کہ اس سے وہ خوش نہ تھے اور نہ ہی انہیں اس سے طاقتور ہونے کا احساس ہوتا تھا، البتہ وہ کوشش ضرور کرتے تھے کہ حملہ زیادہ...

Contact Us