Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سیاست

امیر امیر تر: کورونا وباء کے دوران کھرب پتیوں کے اثاثہ جات میں 1/4 کا اضافہ، ماہرین کی سیاسی و عوامی ردعمل کی تنبیہ

امیر امیر تر: کورونا وباء کے دوران کھرب پتیوں کے اثاثہ جات میں 1/4 کا اضافہ، ماہرین کی سیاسی و عوامی ردعمل کی تنبیہ

نظامت
دنیا کی دو بڑی مالیاتی اور تربیتی مشاورت کی کمپنیوں کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ19 وباء کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد مزید امیر ہوئے ہیں، اور انکے اثاثہ جات میں مجموعی طور پر ساڈھے 27 فیصد، یعنی ایک چوتھائی سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق وباء کے عروج کے دوران یعنی اپریل سے جولائی کے دوران یہ اضافہ 10 اعشاریہ 2 کھرب ڈالر کا تھا۔ رپورٹ کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ زیادہ فائدہ حصص بازار کے دوبارہ اٹھنے پر جوئے میں ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مالیاتی اضافہ 2017 کے آخرمیں مارکیٹ کے عروج پر ہونے کے دوران بنائے 8 اعشاریہ 9 کھرب ڈالر سے بھی زیادہ کا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارب پتیوں کی تعداد میں بھی معمولی سا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 2158 سے بڑھ کر 2189 ہوگئی ہے۔ یو بی ایس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ارب پتیوں نے بنیادی طور پر چھ...
جیلوں میں وباء پھیلنے کا خوف: برطانیہ میں عدالتیں جنسی جرائم اور تشدد میں ملوث مجرموں کو بھی کم سزا دے رہی ہیں

جیلوں میں وباء پھیلنے کا خوف: برطانیہ میں عدالتیں جنسی جرائم اور تشدد میں ملوث مجرموں کو بھی کم سزا دے رہی ہیں

نظامت
برطانوی عدالتیں کورونا کے دباؤ کے باعث مجرموں کو کم سزا دے رہی ہیں۔ نشریاتی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق ان مجرموں میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرم بھی شامل ہیں، اور یہ سلسلہ اپریل 2020 سے جاری ہے۔ ٹِم لاؤٹن نامی رکن اسمبلی نے پھبتی کستے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی سزائیں گرمیوں کی خصوصی سیل کی طرح ضرور ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو کووڈ19 کا بونس بھی مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کہ جن پر جنسی ہراسگی جیسے الزامات ہیں، انہیں بھی رحم کے نام پر چھوڑا جا رہا ہے۔ ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جریدے نے لکھا ہے کہ ایک دولہے کو جو مقررہ عمر سے کم عمر کی لڑکی سے شادی کرنے والا تھا کو نظرثانی کی درخواست میں رحم کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا، جبکہ اس سے قبل جولائی میں اسے 20 ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق تشدد اور دیگر شدید جرائم میں ملوث مجرموں کے ساتھ بھی رعایت بڑتی جا رہی ہے۔...
صدر ٹرمپ کی صحت بہتر ہو رہی ہے، آج اسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے: سرائے ابیض طبی عملہ

صدر ٹرمپ کی صحت بہتر ہو رہی ہے، آج اسپتال سے فارغ کیا جا سکتا ہے: سرائے ابیض طبی عملہ

سیاست
سرائےابیض کے طبیبوں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے، اور ممکنہ طور پر انہیں آج بروز پیر اسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ سرکاری طبی عملے کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات صدر میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آنے پر انہیں فوری نگہداشت میں لے کیا گیا تھا، اور بہتر خیال کی وجہ سے وہ تیزی سے صحت کی بحالی پر گامزن ہیں۔ طبی عملے کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو جمعے کے روز تیز بخار تھا اور انکے جسم میں آکسیجن کی کمی کو دیکھا گیا تھا، جس پر انہیں عسکری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضرورت کے تحت ایک گھنٹے کے لیے مصنوعی آکسیجن بھی فراہم کی گئی، اور اب صدر کی حالت تیزی سے بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ عملے نے مزید وضاحت میں کہا ہے کہ بروز اتوار صدر کو بالکل بخار نہ تھا اور سانس لینے میں بھی دشواری نہ تھی، جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی پوری تھی، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو ج...
نظام درہم برہم ہوچکا، غیر قانونی طریقوں سے برطانیہ آنے والوں کو پناہ نہیں دی جائےگی: برطانوی وزیر داخلہ

نظام درہم برہم ہوچکا، غیر قانونی طریقوں سے برطانیہ آنے والوں کو پناہ نہیں دی جائےگی: برطانوی وزیر داخلہ

سیاست
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے مہاجرین سے متعلق ملکی قوانین بدلنے کا عندیا دیا ہے۔ ایک مقامی نشتریاتی ادارے سے گفتگو میں پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ جلد پناہ گزینوں کے لیے دو تہی نظام متعارف کروانے والی ہیں، جس کے تحت ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پناہ لینے والوں کی بڑی تعداد مافیا اور غیر قانونی ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوتی ہے، اس عمل کی حوصلہ شکنی کےلیے قوانین میں ردوبدل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کو بھی پناہ نہیں دی جائے گی جنہیں انتطامیہ اپنی تحقیقات میں جھوٹ یا دھوکہ دہی سے پناہ کی متلاشی پائے گی۔ برطانوی وزیر داخلہ نے قانون کی وضاحت میں کہا کہ ملکی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، مافیا کی مدد سے برطانیہ میں داخل ہونے اور پناہ لینے والے افراد حقیقی حقداروں کے حق کی تلافی کا باعث بنتے ہیں۔ غ...
پادری فرانسس کا انسانیت کے نام کھلا خط: نیو لبرل عالمی نظام پر کڑی تنقید، انسانی اقدار پر زور

پادری فرانسس کا انسانیت کے نام کھلا خط: نیو لبرل عالمی نظام پر کڑی تنقید، انسانی اقدار پر زور

نظامت
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پادری فرانسس کی جانب سے موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیتھولک کلیسے کے سربراہ نے اپنے گردشی خط میں فلسفہِ آزاد مارکیٹ، نجی املاک، نسل/قوم پرستی اور سماجی ناہمواریوں کو سخت تنیقد کا نشانہ بنایا ہے۔ خط میں پادری فرانسس کا کہنا ہے کہ کووڈ19 وباء نے ثابت کر دیا ہے کہ صرف بازاروں تک آزاد رسائی کی پالیسی سماجی فوائد کا باعث نہیں بن سکی، جیسا کہ اس کے پرچارک نیو لبرلزم کا یہ عقیدہ ہم پر مسلط کرنے کے لیے ڈھنڈورا پیٹتے تھے۔ بھائیوتمام نامی گردشی خط میں کیتھولک پادری کا کہنا ہے کہ معاشی خوشحالی کے فوائد کے نیچے تک جانے کا دعویٰ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا، نہ تو معاشی ناہمواریاں ختم ہوئی ہیں اور نہ معاشرتی، بلکہ انسانی معاشرہ انتشار اور تشدد میں مزید گر گیا ہے۔ پادری فرانسس کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی معاشی فکر کو اپنانا چاہ...
بھاری اسلحے سے لیس سیاہ فام امریکیوں کا گلیوں میں گشت: انصاف یا طاقت کے نعرے

بھاری اسلحے سے لیس سیاہ فام امریکیوں کا گلیوں میں گشت: انصاف یا طاقت کے نعرے

سیاست
امریکی ریاست لوزیانہ میں سیاہ فام شہریوں کے گروہ نے پولیس کے تشدد کے خلاف گلیوں میں گشت کیا ہے۔ https://twitter.com/RT_com/status/1312799646205370373 این ایف اے سی نامی گروہ نے بھاری اسلحے اور دیگر خصوصی عسکری آلات کے ساتھ گلیوں میں گشت کیا۔ گروہ نے آگست میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے ٹریفورڈ پیلیرن نامی سیاہ فامم شخص کے لیے انصاف کی دوہائی دی۔ گروہ کا کہنا تھا کہ جلوس کا فیصلہ ریاستی نمائندے کی دھمکی کے بعد کیا گیا، جس میں رکن کانگریس نے مقتول کے خاندان سے آواز بند نہ کرنے پر سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ جلوس سے خطاب میں گروہ کے قائد گرینڈ ماسٹر جے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا نعرہ سیاہ فام شہریوں کے لیے ظلم کی علامت ہے۔ امریکہ سیاہ فام امریکیوں کے لیے کبھی بھی عظیم نہیں رہا، جسے امریکی صدرعظیم وقت کہتے ہیں، وہ وقت سیاہ فام افراد ک...
جرمنی: بائیں بازو کا رہائشی منصوبوں سے بے گھر افراد کا قبضہ ہٹانے کے خلاف مظاہرہ

جرمنی: بائیں بازو کا رہائشی منصوبوں سے بے گھر افراد کا قبضہ ہٹانے کے خلاف مظاہرہ

سیاست
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شہری بائیں بازو کے رہائشی منصوبے لائیبگ34 کے دفاع میں نکالے مظاہرے کو روکنے پر پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ https://youtu.be/2F1mechGDco روسی نشریاتی ادارے رپٹلی کے مطابق مظاہرین نے اس حکومتی ارادے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا جس کے تحت 9 اکتوبر کو بے گھر افراد کو بائیں بازو کے مقبوضہ منصوبے سے نکال دیا جائے گا، جس پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں 1500 سے 2000 افراد شریک تھے۔ لائیبگ34 بائیں بازو کا وہ منصوبہ ہے جس کے تحت وہ بے گھر افراد کے لیے رہائشی منصوبوں پر قبضہ کرتے ہیں، اور وہاں بے گھر افراد کو بساتے ہیں۔ منصوبہ خود کو ایک انتشار پسند مگر حقوق نسواں کا محافظ گروہ قرار دیتا ہے۔ ...
صدر ٹرمپ صحتیابی کی طرف گامزن، خصوصی ویڈیو پیغام جاری

صدر ٹرمپ صحتیابی کی طرف گامزن، خصوصی ویڈیو پیغام جاری

سیاست
صدر ٹرمپ نے 4 منٹ کی خصوصی ویڈیو میں اپنی صحت کے متعلق عوام کو آگاہ کیا ہے۔ ویڈیو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بہتر ہیں، اور جلد انتخابی مہم میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے عوام اور عالمی قائدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1312525833505058816?s=20 صدر ٹرمپ نے ویڈیو میں اپنی بیگم ملانیا ٹرمپ کی صحت سے متعلق بھی آگاہ گیا۔ اور اپنے حمائتیوں سے آئندہ کے بڑے ٹیسٹ یعنی انتخابات کے لیے تیار رہنے کا بھی کہا۔ ...
جرمنی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ریل گاڑی سے گھریلو ساختہ بم برآمد، پولیس کو نسل پرست گروہوں پر شبہ، تحقیقات جاری

جرمنی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ریل گاڑی سے گھریلو ساختہ بم برآمد، پولیس کو نسل پرست گروہوں پر شبہ، تحقیقات جاری

سیاست
جرمنی میں پولیس نے ایک ریل گاڑی سے گھریلو ساخت کا بم برآمد کیا ہے۔ کلون شہر کی پولیس کے مطابق بم ریلوے عملے کو عمومی صفائی کے دوران بوگی میں پڑے ایک ڈبے سے ملا، جس کی فوری پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔ پولیس نے فوری بم کو ناکارہ کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق اگر بم پھٹ جاتا تو اس سے شدید جانی نقصان کا خطرہ تھا، کیونکہ بم کے ڈبے میں بارود کے علاوہ نوکیلے کیل اور دیگر نوکیلی اشیاء بھی بڑھی گئی تھیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بم جرمنی کے قوم پرست گروہوں یا مذہبی دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا تھا، تاہم اس کے ساتھ ساتھ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف ڈرانا یا انتظامیہ کو دھمکانا بھی ہو سکتا تھا۔ جس کی وضاحت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس اس وقت اس سراغ میں ہے کہ بم کا ڈبہ ریل گاڑی میں کب رکھا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی مشتبہ چیز کی فو...
سرائے ابیض میں کورونا کے ڈیرے: صدر اور خاتون اول کے بعد مزید 9 افراد میں کووڈ کی تصدیق، صدر عسکری اسپتال منتقل

سرائے ابیض میں کورونا کے ڈیرے: صدر اور خاتون اول کے بعد مزید 9 افراد میں کووڈ کی تصدیق، صدر عسکری اسپتال منتقل

سیاست
امریکی کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کش ادویات کا استعمال شروع کردیا ہے۔ سرائے ابیض کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صدر کی حالت زیادہ تشویشناک نہیں ہے، انہیں مصنوعی آکسیجن دینے کی ضرورت نہیں۔ صدر ٹرمپ کو امریکی فوج کے والٹر ریڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/PressSec/status/1312234451657805824?s=20 سرائے ابیض کے طبیب خاص کا کہنا ہے کہ صدر اور خاتون اول کو کچھ آرام اور مزید نگہداشت کے لیے والٹر ریڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی اپنے نجی ٹویٹر کھاتے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ اب بہتر ہیں، دعا گوؤں کا شکریہ۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1312233807991496704?s=20 واضح رہے کہ گزشتہ روز سرائے ابیض کے مزید 9 افراد میں کووڈ19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں صحافی، خصوصی معاونین اور مشیران شامل ہیں۔ ...

Contact Us