Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

لبنان: جیل توڑ کر 69 قیدی فرار، 15 واپس گرفتار، 2 کی خود حوالگی، فرار ہونے کی کوشش میں 6 کار حادثے کا شکار – 5 ہلاک، 46 تاحال لاپتہ

لبنان: جیل توڑ کر 69 قیدی فرار، 15 واپس گرفتار، 2 کی خود حوالگی، فرار ہونے کی کوشش میں 6 کار حادثے کا شکار – 5 ہلاک، 46 تاحال لاپتہ

عالمی
لبنان کے مغربی شہر بابدا کی جیل سے 69 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے 15 قیدیوں کو واپس پکڑ لیا گیا ہے جبکہ 2 نے خود حوالگی دے دی ہے۔ فرار ہونے کی کوشش میں پانچ قیدیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے قیدی ایک چوری کی گاڑی میں بھاگ رہے تھے، اور پیچھے آتی پولیس کے خوف میں مبتلا ڈرائیور نے گاڑی ایک درخت سے جا ماری، جس سے سوار پانچ قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ انتہائی ڈرامائی تھا، فرار قیدیوں کے ایک گروہ نے ایک راہ گیر سے گاڑی چھینی اور تیزی سے شہر کے باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم کچھ ہی فاصلے پر ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس سے کار میں سوار پانچ قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اب بھی 46 قیدی فرار ہیں، جن کی تفصیلات جیل حکام نے عوام کو دے دی ہیں اور کسی ...
چین کا خوف امریکہ اور ہندوستان کے سر چڑھ کر بولنے لگا: انڈوپیسفک اتحاد کے تحت دوسری چار روزہ بحری مشق بحیرہ عرب میں شروع

چین کا خوف امریکہ اور ہندوستان کے سر چڑھ کر بولنے لگا: انڈوپیسفک اتحاد کے تحت دوسری چار روزہ بحری مشق بحیرہ عرب میں شروع

عالمی
ہندوستان نے بحرالکاہل اور بحر ہند کے اتحاد کے نام پر امریکہ کی قیادت میں قائم ہونے والے نئے بین الاقوامی عسکری اتحاد کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں مشق کا آغاز کر دیا ہے۔ مالابار نامی دوسری چار روزہ عسکری مشق میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور ہندوستان طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ مشق میں دنیا کی سب سے بڑی آبدوز اور دو لڑاکا طیارے بردار بحری جہازوں سمیت کئی جدید لڑاکا طیارے اور بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ مشق میں حصہ لینے والا نمٹز نامی امریکی بحری بیڑہ دنیا کا سب سے بڑا چلتا پھرتا عسکری اڈہ ہے۔ 1972 میں سرد جنگ کے دوران امریکی بحریہ میں شامل ہونے والے بحری بیڑے سے ایٹمی ہتھیاروں کا حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/PRO_Vizag/status/1328652766164643841?s=20 پہلی مالابار عسکری مشق خلیج بنگال میں 3 سے 6 نومبر میں کی گئی تھی، جس میں لڑاکا طیاروں، آبدوزوں کو نشانہ بنانے کی مشق ب...
تحقیقات میں کورونا کے چین سے قبل اٹلی، اسپین اور امریکہ میں سامنے آنے کے انکشافات

تحقیقات میں کورونا کے چین سے قبل اٹلی، اسپین اور امریکہ میں سامنے آنے کے انکشافات

طب, عالمی
نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس چین سے بھی پہلے اٹلی، اسپین اور امریکہ میں موجود تھا، اور اس سے لوگ بیمار بھی ہو رہے تھے، محققین کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق وائرس ستمبر 2019 سے اٹلی میں باقائدہ متحرک تھا، جس کے مقابلے میں لوگوں کے جسم میں اینٹی باڈیز دریافت ہوئی ہیں۔ انکشاف سے وائرس کے ماخذ اور وباء کے دورانیے کے بارے میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ تازہ انکشکاف کی تفصیل کے مطابق دو عالمی جامعات کی جانب سے کینسر پر تحقیق کے لیے اٹلی میں ستمبر 2019 سے مارچ 2020 کے دوران 959 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے، سائنسدانوں کو ستمبر 2019 میں لیے گئے نمونوں میں بھی کورونا وائرس کے موجود ہونے کے آثار ملے ہیں۔ محققین کے مطابق انہیں 111 افراد کے خون کے نمونوں میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈیزملی ہیں تاہم ان میں سے بیشتر مریض کسی بھی قسم کی بظاہر علامات کے بغیر تھے، ڈیٹا کے مطابق صرف 11 افراد نے فلو...
امریکی ڈالر کے قدر کھوتے ہوئے چین سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے: امریکی ارب پتی رے ڈالیو کا چینی سمٹ میں خطاب

امریکی ڈالر کے قدر کھوتے ہوئے چین سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے: امریکی ارب پتی رے ڈالیو کا چینی سمٹ میں خطاب

عالمی
دنیا کی بڑی سرمایہ کاریوں کو انتظامی مشاورت فراہم کرنے والی امریکی کمپنی بریج واٹر کے مالک رے ڈالیو کا کہنا ہے کہ چینی مارکیٹ عالمی سرمایہ داروں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے، اور ڈالر تیزی سے اپنی وقعت کھو رہا ہے۔ سائیسکن سمٹ میں گفتگو کے دوران ارب پتی امریکی کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹیں اس وقت ایک خاص دور سے گزر رہی ہیں، ڈالر اپنی قدر کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جبکہ چین سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ رے ڈالیو کا کہنا تھا کہ چین میں سرمایہ کاری کی ابھی بہت گنجائش ہے، اور ابھی یہاں بیرونی سرمایہ کار نہ ہونے کے برابر ہیں، لیکن اسکی جاذبیت سب کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔ امریکہ اور اسکا ڈالر سرمایہ کاروں کے لیے مشکلات بڑھا رہا ہے، اور ایسے میں چین سرمایہ کاری کی کھلی آزادی دے رہا ہے۔ سمٹ میں شامل متعدد دیگر سرمایہ کاروں اور منتظمین کا کہنا تھا کہ متعدد عالمی بینک ڈالر کی بے قدری...
جدہ: پہلی عالمی جنگ کی یادگار پر منعقد تقریب میں گرنیڈ حملہ – 3 سعودی سکیورٹی اہلکار اور 1 یونانی سفاری عملے کا اہلکار زخمی

جدہ: پہلی عالمی جنگ کی یادگار پر منعقد تقریب میں گرنیڈ حملہ – 3 سعودی سکیورٹی اہلکار اور 1 یونانی سفاری عملے کا اہلکار زخمی

عالمی
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یادگار پر گربیڈ حملے میں 4 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔ یادگار پر ایک تقریب منعقد تھی جس میں متعدد سفارتکاروں سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے۔ عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق حملے میں ایک یونانی سفارتی عملے کا فرد جبکہ 3 سعودی سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ https://twitter.com/Clarencewoman/status/1326477941891620864?s=20 حملے کی تمام شریک ممالک کی طرف سے مذمت کی گئی ہے۔
بائیڈن دودھ کے دھلے نہیں، ان کی صورت میں جنگوں کی پیاسی ڈیموکریٹ جماعت دوبارہ اقتدار میں آگئی ہے: جرمنی کے سابق سیکرٹری دفاع

بائیڈن دودھ کے دھلے نہیں، ان کی صورت میں جنگوں کی پیاسی ڈیموکریٹ جماعت دوبارہ اقتدار میں آگئی ہے: جرمنی کے سابق سیکرٹری دفاع

عالمی
یورپی تعاون اور تحفظ کی تنظیم کے سابق نائب صدر ویلی ویمر نے تنبیہ کی ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جوبائیڈن کی صدارت میں امریکہ دوبارہ بیرونی جنگوں میں ملوث ہو جائے، اور اس کے باعث اسکا یورپ کے ساتھ دوبارہ اتحاد ممکن ہی نہ رہے۔ چار سال قبل امریکیوں نے ٹرمپ کو اس لیے چنا کیونکہ امریکی جنگوں سے تنگ آچکے تھے، جن کے باعث امریکی معیشت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بُری طرح متاثر تھے۔ صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور کوئی نیا محاذ نہیں کھولا، لیکن سرائے ابیض میں ڈیموکریٹ کی واپسی سے اس پالیسی میں دوبارہ تبدیلی آسکتی ہے۔ جو بائیڈن اکیلے نہیں ہیں، وہ ڈیموکریٹ جماعت کے نمائندہ صدر ہیں، اسی جماعت نے 1990 میں اقوام متحدہ کے دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جنگوں کا آغاز کیا، جو تاحال جاری ہیں۔ جرمنی کے سابق فوجی افسر نے اپنے خطاب میں 1999 میں امریکی قیادت میں یوگوسلاویہ پر نیٹو ...
کاراباخ جنگ کا خاتمہ: روسی مصالحت میں امن معاہدے پر دستخط – آزربائیجان میں فتح کا جشن، آرمینیا میں عوام کا پارلیمنٹ پر پتھراؤ

کاراباخ جنگ کا خاتمہ: روسی مصالحت میں امن معاہدے پر دستخط – آزربائیجان میں فتح کا جشن، آرمینیا میں عوام کا پارلیمنٹ پر پتھراؤ

روس, عالمی
آرمینیا نے آزربائیجان کے سامنے گھٹنے ٹھیک دیے ہیں، ملکی قیادت نے بھی واضح اور باقائدہ شکست تسلیم کر لی ہے، تاہم آزربائیجان بھی کاراباخ کو مکمل طور پر آزاد کروانے میں ناکام رہا ہے اور روس کی مصالحت کے تحت امن معاہدے پر دونوں فریقین نے دستخط کر دیے ہیں۔ تاہم اس سب میں اہم چیز آرمینیائی قیادت کا شکست کو یوں تسلیم کرنا ہے کہ خطے میں اس کے دیرپااثرات دیکھنے کو ملیں گے۔ https://youtu.be/rQCnMk0Onhc جنگ میں شکست کو تسلیم کرتے ہوئے آرمینیائی قیادت کا کہنا ہے کہ انکی فوج تھک چکی ہے، اور اسے بُری طرح سے کچلے جانے سے بچانے کے لیے آزربائیجان سے وقت مانگا گیا ہے اور روسی مصالحت میں معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ معاہدہ سوموار کی شام ہوا، جس کے تحت آرمینیا آزربائیجان کے علاقے کاراباخ سے وقفے وقفے سے نکل جائے گا۔ کاراباخ کے آرمینی نمائندے آرایک ہارُت یونیان نے آج بروز منگل قومی ٹی وی سے خطاب ...
کاراباخ میں آزربائیجان آرمینیا جنگ:آزری صدر کا اہم تذویراتی شہر شوشا آزاد کروانے کا دعویٰ – آرمینیا کی تردید

کاراباخ میں آزربائیجان آرمینیا جنگ:آزری صدر کا اہم تذویراتی شہر شوشا آزاد کروانے کا دعویٰ – آرمینیا کی تردید

عالمی
آزربائیجان کی افواج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کاراباخ کے اہم شہر شوشا کو آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔ صدر الہام علیو نے ٹویٹر پیغام میں شوشا کی خبر دی جس پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔ https://twitter.com/nubaanubs/status/1325593056549216262?s=20 صدر علیو نے لکھا کہ آج شوشا میں آزری جھنڈا لہرارہا ہے، اور یہ میری زندگی کا سب سے خوشی والا دن ہے، شوشا ہمارا ہے، کاراباخ آزربائیجان ہے۔ https://twitter.com/presidentaz/status/1325383991441108992?s=20 صدر کے پیغام کے فوری بعد وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج 28 سال بعد شوشا کو آرمینیا سے آزادی مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ شوشا کاراباخ کا دوسر ابڑ اشہر ہے اور اس کی تذویراتی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔ https://twitter.com/wwwmodgovaz/status/1325372779886223360?s=20 دوسری طرف آرمینیا نے دعوے کی تردید کی ہے اور کہ...
کورونا کے پیدا کردہ حالات تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں: برطانوی سپہ سالار

کورونا کے پیدا کردہ حالات تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں: برطانوی سپہ سالار

عالمی
برطانوی فوج کے سپہ سالار نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں جنرل نِک کارٹر کا کہنا تھا کہ تاریخی حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ غیر یقینی کی صورتحال عالمی جنگ چھیڑسکتی ہے۔ جس سے بچنے کے لیے برطانیہ سمیت پوری دنیا کو اہم اقدامات اٹھانا ہوں گے، ہمیں تاریخ سے سیکھتے ہوئے کسی ایسے قدم کو اٹھنے سے روکنا ہو گا جو بیسویں صدی میں دو عالمی تنازعات کو جنم دے چکا ہے۔ برطانوی سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی علاقائی تنازعہ بڑھ کر دنیا کو اپنے اندر کھینچ سکتا ہے، اور ایسا ہی پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی ہوا تھا۔ عسکری اہلکار کا کہنا تھا کہ کووڈ19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے اس کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ ضروری نہیں کہ حالات ہوبہو ویسے ہوں لیکن واقعات کا ایک تسلسل ضرور اس ط...
خامنہ ای اور امریکی وزیر خارجہ میں ٹویٹر پر لفاظی گولہ باری: ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی لبرل جمہوریت کے زوال کی پیشن گوئی کی تو پومپیو نے چور کہہ ڈالا

خامنہ ای اور امریکی وزیر خارجہ میں ٹویٹر پر لفاظی گولہ باری: ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی لبرل جمہوریت کے زوال کی پیشن گوئی کی تو پومپیو نے چور کہہ ڈالا

عالمی
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی انتخابات اور انکے نتائج پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ یہی امریکی لبرل جمہوری نظام کا حقیقی چہرہ ہے، اگلا صدر جو بھی ہو اس کے نتیجے میں امریکی سیاسی، عوامی اور اخلاقی زوال یقینی ہے۔ https://twitter.com/khamenei_ir/status/1325138042047377408?s=20 ایرانی قیادت کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تم نے عوام کے کروڑوں ڈالر لوٹے، تمہارے انتخابات ایک ڈھونگ ہیں، جس میں سینکڑوں لوگ مقابلہ کیے بغیر دوڑ سے باہر نکال دیے جاتے ہیں، تمہارے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں کیونکہ تم نے اپنا چوروں کا اقتدار بچانے کے لیے کروڑوں ہمسایہ ممالک میں دہشت گرد گروہوں پر لگا دیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ انسانی تہذیب کی سب سے عظیم قوم رہے گا، اور ہم اس دن کے انتظار میں رہیں گے جب تمہاری قوم وہ دن دیکھے جس کا انہیں انتظار ہے،...

Contact Us