Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عالمی

چین نے یوکرین تنازعے کے خاتمے کے لیے 12 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا

چین نے یوکرین تنازعے کے خاتمے کے لیے 12 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا

عالمی
چین نے یوکرین تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے 12 نکاتی ایجنڈا دے دیا۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے عالمی قوتوں پر زور دیا ہے کہ امن کی تمام کوششوں کو ایک موقع دینا ہو گا۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں دونوں فریقین کو مخاطب کرتے ہوئے ایشیائی ملک کا کہنا تھا کہ تحمل اور حکمت کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ تمام بین الاقوامی قوتوں کو چاہیے کہ روس اور یوکرین کی تنازعے کے خاتمے کے لیے حمایت اور ہر ممکن مدد کریں۔ چین کا مؤقف ہے کہ دونوں حریفوں کو بلاواسطہ بات چیت کی میز پر بیٹھنا چاہیے اور جلد از جلد کم از کم جنگ بندی پر اتفاق کرنے پہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ تنازعے کے پر امن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ بیان میں ایک بار پھر چین نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ انہیں سرد جنگ کی ذہنیت سے فوراً نکلنے کی ضرورت ہے۔ ساری توجہ عسکری قوت پر مرکوز کر کے، اسلحے کے انبار...
نیٹو کی چین کو روس سے دور رہنے کی دھمکی

نیٹو کی چین کو روس سے دور رہنے کی دھمکی

عالمی
مغربی عسکری اتحاد نیتو کے سیکرٹری جرنیل جینس سٹولٹنبرگ نے چین کو، روس کی کسی بھی قسم کی مدد سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں نیٹو جرنیل کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے کچھ اشارے دیکھےضرور ہیں، اور لگ رہا ہے کہ چین روس کی مدد کرنے کے لیے پر تول رہا ہے، لیکن ہم چین کو تنبیہ کرنا چاہیں گے کہ ایشیائی ملک یوکرین تنازعہ سے باہر رہے۔ امریکہ یا اس کے اتحادی نہیں چاہتے کہ ایسا کچھ بھی ہو جو خطے میں مسائل کو بڑھانے کا باعث بنے۔ دوسری طرف نیٹو سیکرٹری نے انتہائی منافقانہ روش اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو یوکرین میں کسی حریف کی حامی نہیں ہے، لیکن ہم یوکرین کی بقاء کے حامی ہیں۔ اور وہاں موجود جمہوری حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین نے مغربی یورپی اتحاد کے اعلیٰ عہدے دار کی جانب سے غیر مناسب زبان کے استعمال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کی ج...
یورپ میں ہوشربا مہنگائی پر اتحادی ممالک چیخ اٹھے، ہنگری کے وزیراعظم نے نیٹو کو مہنگائی کا وائرس قرار دے دیا

یورپ میں ہوشربا مہنگائی پر اتحادی ممالک چیخ اٹھے، ہنگری کے وزیراعظم نے نیٹو کو مہنگائی کا وائرس قرار دے دیا

عالمی
امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں سے یوکرین تنازعہ تو ختم نہیں ہوا البتہ اس سے مہنگاہی میں ہوشربا اضافہ اور یورپی معیشت تباہ ضرور ہو رہی ہے۔ یہ کہنا ہے یورپی اتحاد کے رکن ملک ہنگری کے وزیراعظم وکتور اوربان کا۔ سماجی میڈیا پر شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہنگری کی حکومت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورپ خطرناک بیماری کا شکار ہو گیا ہے، جس کا نام ہے مہنگائی، اور اس کے وائرس کا مرکز برسلز میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برسلز کا روس کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والا معاشی پابندیوں کا عظیم ہتھیار دراصل خود اسی کو مار رہا ہے۔ ہنگری کے وزیراعظم نے نیٹو کے دعووں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے طاقتور ترین عسکری اتحاد کو لگتا تھا کہ معاشی پابندیوں کے باعث روس فوری طور پر جنگ بندی کر دے گا، جبکہ ایک سال کے بعد بھی جنگ کے ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا، بلکہ یہ مزید پھیلتی ہ...
نیٹو مسائل پیدا کرتا اور یورپ کو لاحق بےچینی کی وجہ نیٹو کی سرد جنگ والی ذہنیت ہے: چین

نیٹو مسائل پیدا کرتا اور یورپ کو لاحق بےچینی کی وجہ نیٹو کی سرد جنگ والی ذہنیت ہے: چین

عالمی
چین نے یورپ کی یوکرین کے حوالے سے بے چینی اور اضطراب کا ذمہ دار نیٹو کو قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ میں چینی مندوب زھینگ جُن کا کہنا تھا کہ نیٹو کی یورپ کو تحفظ دینے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ پھرتیاں، اور اس کے نتیجے میں پھیلاؤ، خصوصاً مشرق کی جانب پیش قدمی کی کوششیں عالمی امن کے لیے مسائل کو بڑھا رہی ہیں۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت میں نیٹو، سرد جنگ کی ذہنیت کا شکار ہو گیا ہے۔ نیٹو کو اس ذہنیت سے نکلنا ہو گا۔ چینی سفیر نے خطاب میں مزید کہا کہ نیٹو مسائل پیدا کرنے والا ایک جوان ہے، جو خود اپنی فکر اور عمل میں تذبذب کا شکار ہے۔ ایک طرف نیٹو دفاعی اتحاد ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ دوسری طرف مسلسل اپنی سرحدیں اور مقاصد بڑھاتا نظر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اتحاد، بیشتر ممالک میں چپکلش، خوف اور کشیدگی کو بڑھاتا ہوا بھی نظر آتا ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے سفیر کا...
پاکستان کے بعد ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی امن نوبل انعام کے لیے ترک صدر کو نامزد کر دیا

پاکستان کے بعد ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی امن نوبل انعام کے لیے ترک صدر کو نامزد کر دیا

عالمی
پاکستانی سینٹ چیئرمین کے بعد ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سزیجارتو نے بھی ترک صدر رجب طیب ایردوعان کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ اپنے ترک ہم منصب میولود چاؤش اوعلو کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں یورپی ملک کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ یوکرین میں خون ریزی کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے ترک صدر کو امن کے نوبل انعام کے لیے ضرور زیر غور رکھنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل کے حوالے سے معاہدے کی کامیابی اور امن کے لیے کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہنگری کے وزیرخارجہ نے مغربی ممالک کے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، جو کوئی روس کے ساتھ امن کی بات کرتا ہے اسے روسی صدر پوتن کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے، اور تو اور اسے کریملن کا پراپیگنڈہ گرداننا شروع کر دیا جاتا ہے، یہ رویہ درست نہیں۔ ان کا کہنا...

روس اور یوکرین کے مابین جلد امن معاہدہ طے پا جائے گا: روسی مذاکرات کار

عالمی
روس اور یوکرین کے مابین جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں جلد کامیابی کی امید کا اظہار سامنے آیا ہے، روسی مذاکرات کار لیوند سلاتسکی نے رشیاٹوڈے عربی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں جاری پیش رفت سے لگتا ہے کہ جلد امن معاہدہ طے پا جائے گا۔ سلاتسکی کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کے آغاز اور چوتھے دور کا موازنہ کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ صورتحال انتہائی بہتر ہے، دونوں فریقین کے رویوں میں امن معاہدے کے لیے کوشش واضح نظر آرہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئندہ چند روز میں باقائدہ امن معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلاتسکی مذاکرات کار کے ساتھ ساتھ نئی خود مختار ریاست دونباس میں خارجہ امور کے سربراہ بھی ہیں۔ ان کے خیال میں امن معاہدہ خطے میں امن اور مزید قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ مذاکرات کے حوالے سے روسی صدر کے مشیر میخا...
یوکرینی مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی: اقوام متحدہ

یوکرینی مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی: اقوام متحدہ

عالمی
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فلپو گراندی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ملکی آبادی کا 15٪ اس وقت دربدر مدد کی تلاش میں ہے۔ عالمی ادارے کے زمہ دار کے مطابق ان مہاجرین کی تقریباً ملک میں دوسرے محفوظ مقامات پہ منتقل ہو گئ ہے جبکہ باقی آدھی تعداد ہمسایہ ممالک میں پناہ کی تلاش میں ہے۔ گراندی کے مطابق آئندہ چند روز میں اس تعداد میں مزید 30 لاکھ کا اضافہ ہو سکتا ہے، انکا کہنا تھا کہ یورپی تاریخ میں جنگ عظیم اول اور دوم کے بعد یہ بدترین انسانی المیہ ہے، جنگ بلقان میں بھی اتنی تیزی سے صورتحال نہیں بگڑی تھی جتنی اب یوکرین میں بگڑ چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرینی آبادی کی بڑی تعداد یورپ میں مقیم ہے، اور وہ اپنے ہم وطنوں کے لیے ہر ممکن امداد کا بندوبست کر رہے ہی...
قازقستان ہنگامے: مشترکہ تحفظ تنظیم کے سربراہ کا صورتحال پر قابو کا اعلان، امن منصوبے کی تفصیلات پیش کر دیں

قازقستان ہنگامے: مشترکہ تحفظ تنظیم کے سربراہ کا صورتحال پر قابو کا اعلان، امن منصوبے کی تفصیلات پیش کر دیں

عالمی
قازقستان میں شروع ہونے والے ہنگاموں پر قابو پانے کے بعد مشترکہ تحفظ تنظیم سی ایس ٹی او کے اعلیٰ روسی عہدے دار نے امن منصوبے کی تمام تر تفصیلات دنیا کے سامنے رکھ دی ہیں۔ ہنگامے پھوٹنے پر اور خصوصاً صورتحال کے حکومت کے ہاتھ سے نکل جانے پر تنظیم نے وسط ایشیائی ملک میں ہزاروں کی تعداد میں خصوصی امن فوجی بھیجے اور فوری صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔ تنظیمی افواج نے حساس حکومتی مقامات، توانائی و ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کو بھی سنبھال لیا ہے اور صورتحال کو مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تنظیمی افواج کا قازقستان میں قیام مختصر ہو گا اور آئندہ ۲ ہفتوں تک افواج مکمل طور پر ملک سے نکل جائیں گی۔ واضح رہے کہ وسط ایشیائی ملک میں اچانک پیٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے پر عوامی ہنگامے شروع ہو گئے تھے، جس نے فوری طور پر پورے ملک کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور صورتحال حکومت کے ہاتھ سے نک...
امریکہ کا مشرقی افریقہ میں تاریخ کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کا اعلان: 1 ہزار سے زائد مزید کمانڈو تیار

امریکہ کا مشرقی افریقہ میں تاریخ کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کا اعلان: 1 ہزار سے زائد مزید کمانڈو تیار

عالمی
امریکہ مشرقی افریقہ میں انسداد دہشت گردی کے نام پر جلد بڑا فوجی آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے۔ پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق عسکری کارروائی کے لیے جلد 1000 سے زائد فوجی مشرقی افریقی ممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ کی براعظم افریقہ میں یہ سب سے بڑی فوجی کارروائی ہو گی۔ ان فوجیوں کی تعیناتی سے مشرقی افریقہ میں امریکی چھاؤنیوں اور وہاں تعینات فوجیوں کی تعداد میں بھی حد درجہ اضافہ ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ باقائدہ جنگ کے علاوہ کسی علاقے میں یہ سب سے بڑی امریکی فوجی کارروائی ہو گی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں اس خصوصی فوج کو ٹاسک فورس ریڈ ڈریگن کا نام دیا گیا ہے، بیشتر ممالک میں بیک وقت ہونے والی اس کارروائی کے لیے منتخب فوجیوں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کارروائی کا بنیادی مقصد پہلے سے موجود افواج اور میزبان ممالک کی انتظامیہ کو حف...
روسی صدر کی ثالثی: آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین سرحدی جھڑپیں ختم، سرحدی حدود کے تعین پر اتفاق، جنگ سے متاثر آبادی اور دیگر انسانی حقوق کے تحفظ کی بھی یقین دہانی

روسی صدر کی ثالثی: آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین سرحدی جھڑپیں ختم، سرحدی حدود کے تعین پر اتفاق، جنگ سے متاثر آبادی اور دیگر انسانی حقوق کے تحفظ کی بھی یقین دہانی

عالمی
آزربائیجان اور آرمینیا نے کاراباخ جنگ کے خاتمے کے بعد اپنی سرحد کی باقائدہ حدود متعین کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس بات کا اعلان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کیا اور کہا کہ اس سے ایک اہم علاقائی تنازعے کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اعلان روسی شہر سوچی میں آزربائیجان کے صدر الہام علیو اور آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پاشنیان کی موجودگی میں کیا گیا۔ سہہ ملکی گفتگو میں تینوں ممالک کے سربراہ نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جبکہ اعلان سے پہلے مشترکہ ملاقات بھی ہوئی۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ گفتگو کافی مثبت رہی، الگ ملاقاتوں میں جنگ سے حال ہی میں نکلے سخت حریف ممالک کے سربراہان کو قائل کرنے میں آسانی ہوئی۔ دونوں ممالک کی قیادت مشترکہ مفادات پر تعاون کرنے پر متفق ہیں جن میں متفقہ سرحد جیسا حساس معاملہ بھی شامل ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ حریف ممالک میں آئندہ گفتگو کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی اتفا...

Contact Us