
ترکی کا بھی روس کے ساتھ مقامی پیسے میں تجارت کرنے کا اعلان
ترکی نے روس سے تجارت کے لیے مقامی پیسے یعنی لیرے اور روبل کے استعمال کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے آ خبر نے صدر طیب ایردوعان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ یوکرین تنازعے پر روسی اور ترک صدور کے مابین ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جس میں امریکہ کی معاشی پابندیوں کے نتیجے میں ڈالر اور یورو کے برخلاف روبل میں تجارت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین تنازعے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں علاقائی رہنماؤں نے مل کر اس صورتحال سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔
آ خبر کے مطابق صدر ایردوعان نے روس کے ساتھ تعلقات اور رابطے کو اہم قرار دیا اور تجارت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر ایردوعان نے بحیرہ ایزوو میں اجازت کے لیے کھڑے 30 روسی تجارتی جہازوں کو جن میں گندم اور سورج مکھی کا تیل ترکی کو برآمد ہونا ہے، کو ملکی حدود میں فوری داخل ہونے کی اجازت دینے...