منگل, جولائی 27 Live
Shadow
سرخیاں
لبنان میں سیاسی بحران و معاشی بدحالی: ارب پتی کاروباری شخصیت اور سابق وزیراعظم نجیب میقاطی حکومت بنانے میں کامیاب، فرانسیسی منصوبے کے تحت ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا اعلانجنگی جہازوں کی دنیا میں جمہوری انقلاب: روس نے من چاہی خوبیوں کے مطابق جدید ترین جنگی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت کا اعلان کر دیا، چیک میٹ نامی جہاز ماکس-2021 نمائش میں پیشکیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرےچینی معاملات میں بیرونی مداخلت ایسے ہی ہے جیسے چیونٹی کی تناور درخت کو گرانے کی کوشش: چین نے سابق امریکی وزیر تجارت سمیت 6 افراد پر جوابی پابندیاں عائد کر دیںمغربی یورپ میں کورونا ویکسین کی لازمیت کے خلاف بڑے مظاہرے، پولیس کا تشدد، پیرس و لندن میدان جنگ بن گئے: مقررین نے ویکسین کو شیطانی ہتھیار قرار دے دیا – ویڈیوجرمنی: پولیس نے بچوں اور جانوروں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو آن لائن پھیلانے والے 1600 افراد کا جال پکڑ لیا، مجرمانہ مواد کی تشہیر کیلئے بچوں کے استعمال کا بھی انکشافگوشت کا تبادلہصدر بائیڈن افغانستان سے انخلا پر میڈیا کے کڑے سوالوں کا شکار: کہا، امارات اسلامیہ افغانستان ۱ طاقت ضرور ہے لیکن ۳ لاکھ غنی افواج کو حاصل مدد کے جواب میں طالبان کچھ نہیں، تعاون جاری رکھا جائے گاامریکہ، برطانیہ اور ترکی کا مختلف وجوہات کے بہانے کابل میں 1000 سے زائد فوجی تعینات رکھنے کا عندیا: امارات اسلامیہ افغانستان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر نتائج کی دھمکیچینی خلا بازوں کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی – ویڈیو

پاکستان

حکومت پنجاب کا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کی پالیسی لانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کی پالیسی لانے کا فیصلہ

پاکستان
پاکستان میں پنجاب کی صوبائی حکومت کووڈ-19 ویکسین منصوبے میں شرکت بڑھانے کے لیے سخت اقدامات کا رخ کر رہی ہے۔ حکومت نےان شہریوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جو ویکسین کی خوراک لینے سے انکاری ہیں۔یہ سخت فیصلہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سول و عسکری عہدیداروں کے اجلاس کے دوران لیا گیا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ یہ پالیسی ان لوگوں کے سم کارڈوں کو غیر فعال کردے گی جو ایک مقررہ مدت تک ویکسین لگوانے سے انکار کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو ٹیکے لگانے پر مجبور کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کی وجہ سے ویکسین لینے والوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس پالیسی کے نفاذ کے لیے ایک وقت مقرر کرے گی اور اگر منصوبے کو قومی ادارہ برائے انسداد کووڈ-19 سے باضابطہ منظوری مل جاتی ہے تو صوب...
ہندوستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاہ فنجائی کا داخلہ: قابض انتظامیہ نے وباء کا درجہ دے دیا، مودی مظالم کے ستائے کشمیریوں کی عالمی امداد کی درخواست

ہندوستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاہ فنجائی کا داخلہ: قابض انتظامیہ نے وباء کا درجہ دے دیا، مودی مظالم کے ستائے کشمیریوں کی عالمی امداد کی درخواست

پاکستان
مقبوضہ جموں وکشمیر پہ قابض بھارتی انتظامیہ کی مجرمانہ نااہلیوں کے باعث ریاست میں کورونا کے بعد متعدی سیاہ فنجائی بھی وباء کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی اس متعدی بیماری نے زور پکڑ لیا ہے۔قابض انتظامیہ نے 1897 کے وبائی امراض قانون کے تحت سیاہ فنجائی سے لاحق ہونے والی بیماری میوکورمائیکوسس کو وباء قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ اس اقدام کے تحت اسپتالوں اور طبی مراکز کو پابند کیا گیا ہے کہ بیماری کے تمام مریضوں کا باقائدہ اندراج کیا جائے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاوہ ہندوستان کی متعدد دیگر ریاستوں اور علاقوں میں بھی بیماری ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔ انتہائی متاثر علاقوں میں تمل ناڈو، اوڈیسہ، گجرات، چندی گڑھ، تلنگانہ اور راجستھان شامل ہیں۔سیاہ فنجائی خون اور نظام تنفس کو متاثر کرنے والی فنجائی ہے جو زخم یا سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہ...
پاکستان: کورونا تالہ بندی پر عملدرآمد کے لیے فوج طلب

پاکستان: کورونا تالہ بندی پر عملدرآمد کے لیے فوج طلب

پاکستان
حکومت پاکستان نے ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے ملک کے  16 بڑے شہروں میں فوج کو کو طلب کر لیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور صحت کے نظام پر دباؤ کم کرنے کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فوج شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے کونے کونے میں جائے گی۔ ان کے بقول اس تعیناتی کا بنیادی مقصد پولیس کی مدد کرنا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کرونا کے 90 ہزارمریض موجود ہیں، جن میں سے 4300 کے قریب افراد تشویشناک حالت میں ہیں، جبکہ 570 وینٹیلیٹروں پرہیں۔ 22 کروڑ آبادی والے ملک میں فی الحال روزانہ لگ بھگ 5500 مریض متاثر ہو رہے ہیں، اور 130 کی موت واقع ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تعداد 2020 میں پہلی لہر کے عرو...
پاکستانی پارلیمان میں ناموس رسالتﷺ کے مسئلے پر دوسری بار فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر

پاکستانی پارلیمان میں ناموس رسالتﷺ کے مسئلے پر دوسری بار فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر

پاکستان
پارلیمانِ پاکستان نے ایک بار پھر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر کر دی ہے، بروز جمعہ پیش ہونے والی قرارداد کو دوسری بار مؤخر کیا گیا ہے، اسمبلی کے سربراہ نے قرارداد پر رائے دہی مؤخر کرنے کی وجہ اسمبلی ہال میں نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کو قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ قرارداد کو رواں ہفتے کے آغاز میں بھی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔قرارداد کو دوبارہ کب پارلیمان میں پیش کیا جائے گا، ابھی اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔قرارداد شدید عوامی احتجاج کے نتیجے میں طے پانے والے حکومتی اور لبیک یا رسول اللہ تحریک کے قائدین کے مابین معاہدے کے نتیجے میں پیش کی جانا تھی، جس کی وجہ فرانسیسی صدر ایمینیؤل میخرون کے محمدﷺ کی گستاخی میں بنے کاٹونوں کی حمایت کرنا تھا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کے مابین اعتماد سازی ہو گئی ہے جبکہ سیاسی ...
وزیراعظم عمران خان کا مغربی ممالک سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر بھی ہولوکاسٹ کی طرز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان کا مغربی ممالک سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر بھی ہولوکاسٹ کی طرز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

پاکستان
وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر بھی ایسے ہی پابندی لگائی جائے جیسے ہولوکاسٹ کے انکار پر عائد ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا مطالبہ شدید عوامی مظاہروں کے پیش نظر سامنے آیا ہے، اگرچہ حالیہ مظاہرے حکومت کی وعدہ خلافی پر کیے جا رہے ہیں، جو چند ماہ قبل حکومت نے فرانس کی جانب سے گستاخی رسولﷺ پر مظاہرین سے جلد قانون سازی کر کے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کر دینے اور اسکی اشیاء کی درآمد پر بھی پابندی لگانے کے حواے سے کیا تھا، تاہم حکومت نے وعدہ وفا نہ کیا جس پر مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔مغرب کے لیے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر مغربی ممالک میں کچھ سیاستدان مسلمانوں کے خلاف بھرپور نفرت کا پرچار کرتے ہیں، اسے روکنا ہو گا۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1383312105374322695?s=20...
ہندوستان کا روس کو دھوکہ، روسی صدر پوتن کی پاکستان کو بڑی پیشکش: وزیر خارجہ سرگئی نے دورہ پاکستان میں اہم پیغام پہنچایا، ذرائع

ہندوستان کا روس کو دھوکہ، روسی صدر پوتن کی پاکستان کو بڑی پیشکش: وزیر خارجہ سرگئی نے دورہ پاکستان میں اہم پیغام پہنچایا، ذرائع

پاکستان
پاکستان راہداری میں دلچسپی رکھتا ہے یا اسلحے میں یا اس کے علاوہ بھی کسی قسم کا تعاون چاہیے؟ روس تیار ہے: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کا دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام کو صدر پوتن کا پیغامگزشتہ ہفتے نو سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے پاکستانی حکام اعلیٰ کو صدر ولادیمیر پوتن کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے، پاکستان کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے، روس اس کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی میڈیا میں ان خبروں کا دعویٰ ان اشخاص کے حوالے سے کیا جا رہا ہے جو اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں شریک تھے۔ خبر دینے والے صحافی نے پاکستانی انتظامیہ کے حوالے سے نام عیاں نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا ہے کہ پاکستان پیشکش کو دستخط شدہ کورے چیک کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے گیس پائپ لائن، راہد...
روسی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں: اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، بین الاقوامی تعلقات اور افغان امن عمل پرگفتگو ہو گی

روسی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں: اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، بین الاقوامی تعلقات اور افغان امن عمل پرگفتگو ہو گی

پاکستان
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروودو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ اسلام آباد ہوائی اڈے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مہمان وزیر کا استقبال کیا۔ دورے میں روسی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان، سپہ سالار قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سرگئی لاوروو کے ساتھ افغان امن عمل کے لیے نامزد روسی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1379423782482288645https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1379776292422213636?s=20واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں، جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے ہندوستان کے امریکہ کے ساتھ بڑھتے تعلقات کا جواب دیا ہے اور تاثر دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اب ہندوستان اکیلا روس کا اتحادی نہیں ہے۔دوسری طرف امریکہ کی بھی روسی عہدے دار کے دورے پر کڑی نظر ہے، امریکی میڈیا میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا ر...
ہندوستان کا مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے بلند ترین پُل کا منصوبہ تکمیل کے قریب: بنیادی ڈھانچہ مکمل

ہندوستان کا مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے بلند ترین پُل کا منصوبہ تکمیل کے قریب: بنیادی ڈھانچہ مکمل

پاکستان
ہندوستان نے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل چناب ریلوے پل کا بنیادی سٹیل ڈھانچہ مکمل کر لیا ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق پل 2022 تک مکمل کر کے استعمال کے لیے کھول دیا جائے گا۔وزارت ریلوے نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ دریائے چناب پر سٹیل ڈھانچہ کھڑا کرنا سب سے زیادہ مشکل کام تھا، آئندہ سال تک پل مکمل ہو کر کترا سے بنیہال کا 111 کلومیٹر لمبا سفر انتہائی مختصر رہ جائے گا۔ واضح رہے کہ ابھی دونوں شہروں کے درمیان سفر کے لیے 12 گھنٹے سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، جو اس پل کے مکمل ہونے سے 6 گھنٹے تک سکڑ جائے گا۔ یاد رہے کہ منصوبے کی تکمیل سے ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں رسد کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔انجینئروں نے سٹیل کا آخری 5 اعشاریہ 6 میٹر لمبا ٹکرا کل نصب کیا تھا، جس سے چناب کے دونوں کناروں کو آپس میں ملا دیا گیا۔ پل کی دریا سے اونچائی 359 میٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ اسکی لمبائی سوا کلومیٹر سے ک...
پاکستان کا 900 کلومیٹر تک مار کرنے  والے شاہین1اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا 900 کلومیٹر تک مار کرنے والے شاہین1اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان
پاکستان نے 900 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین1اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد میزائل کے نئے ڈیزائن اور تکنیک کے ساتھ ساتھ ہدف کی شناخت کے لیے نصب جدید ترین نظام کا تجربہ کرنا تھا۔https://twitter.com/omar_quraishi/status/1375418076515164161?s=20تجربے کے موقع پر میزائل تیار کرنے والا تمام تکنیکی عملہ وقوعہ پر موجود تھا، جنہیں کامیاب تجربے پر ملکی قیادت کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے فروری میں بھی بابر میزائل کا تجربہ کیا تھا، جو 450 کلومیٹر تک کامیاب نشانہ لگا سکتا ہے۔...
وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ مثبت: جوڑا گھر پر قرنطینہ ہو گیا

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کا کورونا ٹیسٹ مثبت: جوڑا گھر پر قرنطینہ ہو گیا

پاکستان
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان میں کووڈ-19 کے شکار ہونے کا اعلان انہیں ویکسین لگانے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ملک کے وزیر برائے صحت فیصل سلطان نے وزیراعظم کے کووڈ-19 سے متاثر اور قرنطینہ میں جانے کی اطلاع دی۔https://twitter.com/fslsltn/status/1373204642734223361?s=20تاہم اطلاعات کے مطابق وزیراعظم میں علامات شدید نہیں ہیں اور وہ گھر سے دفتری کاموں کو جاری رکھیں گے۔

Contact Us