Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

پاکستان

چین نے کورونا ویکسین تحقیق میں پاکستان کو شامل  کر لیا

چین نے کورونا ویکسین تحقیق میں پاکستان کو شامل کر لیا

پاکستان, طب
چین کی تیار کردہ کووڈ19 ویکسین کے تیسرے اور آخری مرحلے کی آزمائش میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ یوں پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں ویکسین کو آزمائشی دورانیے میں ہی آزما لیا جائے گا اور بعد میں آزمائش پر وقت ضائع نہیں ہو گا۔ طبی ماہرین کی رائے میں اس سے ایک جانب پاکستان میں ویکسین سازی کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب ملک کے ماہرین کے تجربے میں بھی اضافہ ہوگا۔ چین کی تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے لیے قومی ادارہ برائے صحت سے اجازت لے لی گئی ہے جبکہ منصوبے میں نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوآرڈنیشن کے علاوہ کئی نجی اور سرکاری اداروں کے علاوہ چینی کمپنیاں بھی شرکت کررہی ہیں۔ اس کاوش میں چین کی کین سائنو بائیو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کی مشترکہ طور پر تیارکردہ ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تیسرے مرحلے میں کم سے کم 1 سے 3 ہزار افراد پر ویک...
بارہ مولا جھڑپ: 5 ہندوستانی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، 3 کشمیری شہید

بارہ مولا جھڑپ: 5 ہندوستانی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، 3 کشمیری شہید

پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری حریت پسند نوجوانوں کے ساتھ جاری جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بارہ مولا میں ہندوستانی فوجیوں کے ایک گاؤں پر حملے میں نوجوانوں نے تین 3 فوجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ متعدد فوجی اس میں زخمی ہوئے۔ اور آج زخمیوں میں سے دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا تھا۔ جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں کارروائی کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ جبکہ کارروائی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوئے ہیں۔ ...
نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ: حکومت کے خلاف تحریک میں بھرپور ساتھ کی یقین دہانی

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ: حکومت کے خلاف تحریک میں بھرپور ساتھ کی یقین دہانی

پاکستان, سیاست
سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت کےخلاف مزاحمت میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف نے مولانا  فضل الرحمٰن سے کہا کہ حکومت کےساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے اور آئندہ پہلے جیسی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوں کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے سخت نالاں تھے اور انہوں نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اور اسی سلسلے میں مولانافضل الرحمٰن نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی...
کشمیر: پولیس نے ہندوستان کو پاکستانی  چوکیوں کی معلومات دینے والے غدار کا خاندان دھر لیا

کشمیر: پولیس نے ہندوستان کو پاکستانی چوکیوں کی معلومات دینے والے غدار کا خاندان دھر لیا

پاکستان
پولیس نے بھارت کو پاکستان کی سرحدی چوکیوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے غدار وطن کا خاندان گرفتار کرلیا ہے۔ آزادکشمیر فتح پور پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو پاکستانی چوکیوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کے خاندان کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم غدار وطن تاحال روپوش ہے اور گرفتار نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم جلال خان کے خاندان کے 4 افراد کو مندرہ سے حراست میں لیا ہے، اور اسکی تلاش جاری ہے۔ جلال خان آٹھ مقام میں بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا اور انہیں پاکستانی چوکیوں کے وقوعہ سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا۔ ...
یومِ آزادی 15 اگست کیوں نہیں؟

یومِ آزادی 15 اگست کیوں نہیں؟

پاکستان, معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - حامد میر پاکستان کا اصلی یومِ آزادی 14اگست ہے یا 15اگست؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر بہت بحث ہو چکی اور بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ تحقیق یہی ثابت کرتی ہے کہ برطانوی حکومت کی دستاویزات کے مطابق ہندوستان کی طرح پاکستان بھی 15اگست کو معرض وجود میں آیا لیکن پھر جولائی 1948میں حکومتِ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا کہ یومِ آزادی کی پہلی سالگرہ 15اگست کے بجائے 14اگست 1948کو منائی جائے گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ 9جولائی 1948کو حکومتِ پاکستان نے جو ڈاک ٹکٹ جاری کئے ان پر بھی پاکستان زندہ باد کے ساتھ 15اگست 1947کی تاریخ درج تھی لہٰذا یہ سوال بہت اہم ہے کہ حکومتِ پاکستان نے اپنا یومِ آزادی 15اگست کے بجائے 14اگست کو منانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب تلاش کرنے کیلئے تحقیق کی جائے تو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت کے کچھ ایسے پہلو سامنے آتے ہیں جنہیں نظراند...
برطانیہ: دم توڑتی بچی کے ڈاکٹر والدین کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، ویڈیو سامنے آںے پر پاکستانی ساتھیوں کا احتجاج، دباؤ پر تحقیقات شروع

برطانیہ: دم توڑتی بچی کے ڈاکٹر والدین کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، ویڈیو سامنے آںے پر پاکستانی ساتھیوں کا احتجاج، دباؤ پر تحقیقات شروع

پاکستان دنیا میں
برطانیہ میں ایشیائی نژاد ڈاکٹر جوڑے سے نسلی بنیاد پر پولیس کی بدسلوکی پر ساتھی پاکستانی ڈاکٹروں نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ واقع کے مطابق ایک سال قبل اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر عالیہ کو انکی اسپتال میں داخل بیٹی کو بچانے کی کوشش میں مداخلت کرتے ہوئے زبردستی خصوصی نگہداشت کے کمرے سے نکالنے کے لیے گھسیٹا، تشدد کیا اور دونوں ڈاکٹروں کو ہتھکڑیاں لگا کر تھانے لے گئے، اور اس دوران انکی بیٹی ذینب انتقال کر گئی۔ https://youtu.be/Gw8edRFq3Q8 ذینب کچھ عرصہ سے وینٹی لیٹر کے سہارے زندہ تھی اور اسپتال کے ڈاکٹر اسے ہٹانا چاہتے تھے، جس کے لیے والدین کی اجازت نہ ملنے پر اسپتال انتظامیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا پر سماعت کی تاریخ سے 3 روز قبل ہی بدسلوکی کے واقعے کے دوران زینب انتقال کر گئی۔ زینب سوائن فلو کا شکار تھی اور اسکے والدین جو کے خود بھی ڈاکٹر تھے کا مؤقف تھا کہ وہ اس سے...
بڑے ممالک میں سونا جمع کرنے کی دوڑ تیز، پاکستان میں قیمت 2 لاکھ فی تولہ تک جانے کا امکان

بڑے ممالک میں سونا جمع کرنے کی دوڑ تیز، پاکستان میں قیمت 2 لاکھ فی تولہ تک جانے کا امکان

پاکستان
رواں سال کے آخر تک پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ روپے ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، صرف ایک سال کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 45 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کار سونے کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس کے باعث ملک بھر عالمی سطح پر قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہے جبکہ یہ قیمت رواں سال کے آخر تک 3 ہزار ڈالر فی اونس کا امکان ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹوں میں دو لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ چیف ایگزیکٹ...
پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کا حاصل کیا؟

پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کا حاصل کیا؟

پاکستان
حکومتِ پاکستان نے گذشتہ دنوں پاکستان کا نیا ’سیاسی نقشہ‘ جاری کیا ہے۔ جس پر مقامی سطح پر نئی بحث کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور عالمی سطح پر بھی ایک بحث شروع ہو گئی ہے۔ سیاسی نقشے پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو پاکستان کا علاقہ دکھایا گیا ہے اور اس پر یہ تحریر درج ہے کہ ’یہ متنازع علاقہ ہے جس پر انڈیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔‘ اس تحریر کے ساتھ ہی یہ بھی درج ہے کہ ’اس (مسئلے) کا تصفیہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی سفارشات کی روشنی‘ میں ہونا ہے۔ اس نقشے میں گلگت بلتستان کو بھی واضح طور ہر پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ ایک اور علاقہ جس کی تقسیم پر کئی دہائیوں سے تنازع چل رہا ہے وہ سر کریک ہے۔ پاکستان کے صوبہ سندھ اور انڈیا کی ریاست گجرات کے درمیان بہتی یہ ایک ایسی کھاڑی ہے جو بحیرہ عرب میں گرتی ہے۔ تقسیم کے بعد ہی سے مسئلہ یہ چلا آ رہا ہے کہ اس کھاڑی کی کتنی حدود ...
پاکستان میں 7 فیصد شہریوں کے پاس لیپ  ٹاپ موجود

پاکستان میں 7 فیصد شہریوں کے پاس لیپ ٹاپ موجود

پاکستان
پاکستانی کے معروف تحقیقی ادارے گیلپ ڈیٹا اینالیٹکس نے حال ہی میں پاکستان میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے حوالے سے ایک تحقیق کی ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں وبائی مرض کورونا کے اثرات کا مطالعہ کرنا اور جاننا کہ کیسے وباء نے جدید مواصلاتی برقی آلات کو عیش و عشرت کی علامت سے بنیادی ضرورت بنا دیا ہے۔ اور اب ملک میں کتنے لوگ لیپ ٹاپ وغیرہ استعمال کر رہے ہیں۔ گیلپ کے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف 7 فیصد یعنی ایک کروڑ چون لاکھ پاکستانیوں کے پاس لیپ ٹاپ جب کہ 2 فیصد یعنی 44 لاکھ پاکستانیوں کے پاس ٹیبلٹ کمپیوٹر ہیں۔ یہ سروے پاکستان کے محکمہ شماریات کے ذریعے ہر 2 سال میں ایک بار کیا جاتا ہے اور اس میں 24 ہزار سے زائد خاندان اور ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد شامل ہوتے ہیں۔ لیپ ٹاپ رکھنے والے 7 فیصد پاکستانیوں کو اگر علاقائی بنیاد پر توڑا جائے تو اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں 2 فیصد لوگوں...
قصور: بڑی بہن کا پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کا قتل

قصور: بڑی بہن کا پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کا قتل

پاکستان
قصور کے نواحی گاؤں خوشحال سنگھ میں بڑی بہن نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چھوٹی بہن گاؤں کے نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ جس کے لیے مقتولہ عدالت میں شادی کے لیے جارہی تھی کہ بڑی بہن نے پسٹل سے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلہ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ ...

Contact Us