Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

پاکستان

کبھی اسکول نہ جانے والی لاہور کی 9 سالہ نتالیہ نے ہندوستانی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ دیا

کبھی اسکول نہ جانے والی لاہور کی 9 سالہ نتالیہ نے ہندوستانی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان
نو برس کی ہونہار پاکستانی طالبہ نے کیمیا کے دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں عناصر کو درست ترتیب میں رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ https://youtu.be/rqI1pb0Y6R8 اٹھارہ جولائی کو لاہور کی نتالیہ نجم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نتالیہ نجم نے صرف دو منٹ 42 سیکنڈ میں دوری جدول کے عناصر کو برق رفتاری سے اپنی جگہ پر رکھ کر کم ترین مدت میں ان کو ترتیب کے ساتھ پیش کیا اور نتالیہ نے یہ کام گزشتہ ریکارڈ سے سات سیکنڈ کم مدت میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی پروفیسر میناکشی اگروال کے نام تھا۔ اس کارنامے کو انجام دینے کے بعد نتالیہ بہت خوش تھیں، جبکہ موقع پر موجود گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کے ججوں نے ان کو سراہا۔ طالبہ نتالیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کے دیگر بچے بھی ان کے کام سے متاثر ہوکر سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور ر...
کشمیر: آج اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی

کشمیر: آج اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی

پاکستان, عالمی
پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ ہندو انتہا پسند پانچ اگست کو نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے جس کے ردعمل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت کے لیے دیے گئے ویب لنک پررجسٹر ہو کر 5 اگست کو ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنا ہوگی۔ فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ساسی کی جانب سے احتجاج ک...
ملک میں حالیہ و سابقہ اعلیٰ عسکری قیادت کی اہم بیٹھک

ملک میں حالیہ و سابقہ اعلیٰ عسکری قیادت کی اہم بیٹھک

پاکستان
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی طرف سے جاری کی گئی خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر سرونگ افسران سے ملاقات کی ہے۔ لاہور کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ جہاں سینئر سرونگ افسران میں جنرل (ر) جہانگیرکرامت، جنرل (ر) راحیل شریف، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیٹھک میں آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام پرگفتگو کی، اور ملک کو درپیش چیلنجز اور مواقع سے متعلق سابقہ قیادت سے مشاورت بھی کی۔ شرکا نے آرمی چیف کو اپنی آرا سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں ۔ ...
شدید معاشی بدحالی: عید الاضحیٰ 1441 میں قربانی میں 26 فیصد کمی

شدید معاشی بدحالی: عید الاضحیٰ 1441 میں قربانی میں 26 فیصد کمی

پاکستان
اعداد و شمار کے مطابق موجودہ سال پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی خریداری گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کم رہی، جبکہ قربانی کی شرح میں 25 اعشاریہ 9 فیصد تک کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق اسکی وجہ مہنگائی، پاکستانیوں کی قوت خرید میں کمی، بے روزگاری اور کچھ حد تک کورونا وائرس ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیےگئے اعدادو شمار کے مطابق اس سال 20 لاکھ گائیں، 31 لاکھ 40 ہزاربکرے، 8 لاکھ بھیڑیں، 60 ہزار اونٹ قربان کیے گئے، جبکہ کمی کے باوجود کھالوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 242 ارب روپے مالیت کے جانور خریدے تھے، جو اس سال کم ہو کر 174 ارب روپے تک رہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے مطابق اس سال 60 لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر قر...
کلیم خان پر سی ڈی اے کی نوازشات: اسلام آباد ہائیکوٹ میں طلبی، سرزنش، جواب طلب

کلیم خان پر سی ڈی اے کی نوازشات: اسلام آباد ہائیکوٹ میں طلبی، سرزنش، جواب طلب

پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر علیم خان کی نجی ریائشی سکیم کے سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دوران سماعت میں کہا کہ؛ الزام ہے ریاست کی زمین نجی رہائشی منصوبے کے لیے دی گئی، جبکہ علاقے سے لوگوں کو بھی زبردستی بے دخل کرنے کا الزام ہے۔ کیسے کسی کے کاروباری منصوبے کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریاستی زمین پر سڑک جیسے سہولیاتی منصوبے کی اجازت دے دی گئی؟ جسٹس اطہر من اللہ نے مزید پوچھا کہ نجی ریائشی منصوبے کے اکثریتی شیئرز کا مالک کون ہے؟ جس پر وکیل منصوبہ نے بتایا کہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکثریتی شیئر علیم خان کی اہلیہ کے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ علیم خان کون ہیں؟ وکیل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیم خان اتنے بااثر ہیں ...
عدالت عظمیٰ نے نیب کی قلعی کھول دی: ‘نیب مقدمات میں تاخیر’ کے مقدمے کے فیصلے میں ادارے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے

عدالت عظمیٰ نے نیب کی قلعی کھول دی: ‘نیب مقدمات میں تاخیر’ کے مقدمے کے فیصلے میں ادارے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان, سیاست
عدالت عظمیٰ، پاکستان نے 'نیب مقدمات میں تاخیر' کے اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اپنے تحریری حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب خود ہے، نیب کے پاس نہ تو صلاحیت ہے نہ ہی  تحقیقات کا تجربہ، حتیٰ کہ نیب کے پاس کسی کے خلاف مقدمہ بنانے کا کوئی باقائدہ پیمانہ بھی نہیں ہے۔ فیصلے کی تفصیل میں عدالت نے لکھا ہے کہ نقائص پر مبنی تحقیقات کو ریفرنس میں بدل دیا جاتا ہے، چئیرمین نیب شاید خود بھی مرتب کردہ ریفرنسوں کا جائزہ نہیں لیتے، نیب 30 روز میں کسی بھی ریفرنس پر فیصلہ کو یقینی بنا سکتی ہے، تاہم تاخیر کی وجہ نیب خود ہے۔ چیئرمین کو چاہیے کہ تحقیقات کے ماہرین اور اچھے وکلاء کو مقدمات دیں، اگر تسلی نہ ہو تو انہیں بدل دیں۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ نیب ریفرنس کے لیے پیمانہ بنائے اور اسے آئندہ سماعت پر پیش کرے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سیکرٹری قانون کے جاری کردہ ...
خطبہ حج اردو سمیت دس زبانوں میں نشرکرنے کا اعلان

خطبہ حج اردو سمیت دس زبانوں میں نشرکرنے کا اعلان

پاکستان, علاقائی زبانیں و ادب
سعودی حکومت نے خطبۂ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الحرمین الشریفین کے امورکی ذمہ دار الشیخ عبدالرحمن السدیس نے حج امور پر ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اب سے خطبہ حج دنیا کی دس بڑی زبانوں میں نشر کیا جائے کرے گا۔ جس میں اردو بھی شامل ہے۔ اس سے قبل یہ پانچ زبانوں میں نشر کیا جاتا تھا۔ امام کعبہ شیخ السدیس نے کہا اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبۂ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔جس میں اردو، انگریزی، فارسی، بنگلا، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس برس عالمی وباء کے باعث حج کو محدود پیمانے پر کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اور صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے تحت کیا گیا ہے۔ ان میں سعودی عرب میں...
پاکستانی فوجی افسران کو حاصل مراعات اور اسکی تاریخ

پاکستانی فوجی افسران کو حاصل مراعات اور اسکی تاریخ

پاکستان, علمی تحریریں
آج کل پاکستانی سماجی ذرائع ابلاغ خصوصاً ٹویٹر پر ریاستی عسکری ادارے خصوصاً اعلیٰ افسران کے خلاف دوبارہ ایک مہم جاری ہے۔ جس میں ادارے کے افسران کو دوران ملازمت اور بعد ازملازمت ملنے والی مراعات اور ان کا پرتعش رہن سہن زیر بحث ہے۔ بظاہر اس کے پیچھے وہ گروہ یا فکر کارفرما ہے جو عسکری ادارے کی جانب سے ملک کی سیاسی اور سماجی پالیسی سازی میں فوج کے کردار کی شدید ناقد ہے، اور اسے بظاہر مغربی جمہوری نظریے کی طرز پر ایک ادارہ دیکھنا چاہتی ہے۔ حالیہ مہم کا آغاز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم باجوہ کے اثاثوں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ڈی ایچ اور ملک میں دیگر مقامات پر کمرشل پلاٹوں، کئی ایکڑ زرعی زمین، گھر اور گاڑی جیسی تفصیلات سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی۔ جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران کو ملنے والی مراعات کا جائزہ لیا جائے۔ جس میں گفتگو کا بیانیہ یہ ہے کہ فوجی ...
بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

China, India, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, بھارت, پاکستان, چین, عالمی, ہندتوا
 بھارتی وزیردفاع نے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکے بھارتی وزیر دفاع نےبھارتی فضائیہ کوتیاررہنے کا حکم دے کربڑے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔بھارتی وزیردفاع نے ان فضائی دستوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں اہم سرانجام دینے کےحوالے سے اہم احکامات بھی دے رکھے ہیں‌ ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصدچین کی طرف سے ممکنہ مداخلت کوروکنا اورچین کو سخت پیغام دینا مقصود ہے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اس سلسلے میں‌بھارتی وزیردفاع نے انڈین ایئرفورس کی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اورآئندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا ہے بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ دیگرافواج کو بھی تیاررہنے کاحکم دیا ہے ت...
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی جوانوں کی  کونسل کا مستقل رکن بن گیا

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی جوانوں کی کونسل کا مستقل رکن بن گیا

pakistan پاکستان, باہمی تعلقات, پاکستان دنیا میں
اسلام آباد: نوجوان امور سے متعلق معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعرات کو ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا ہے ۔ اس حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔ ڈار نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اب ایس سی او یوتھ کونسل کے اجلاسوں اور اس کے پروگراموں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائندے کونسل کے ہنر مندی کےترقیاتی پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے۔ جون 2006 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ذریعہ ایک تجویز پیش کرنے کے بعد ایس سی او کی یوتھ کونسل تشکیل دی گئی تھی۔ مئی 2007 میں بیجنگ میں ایس سی او کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں کونسل کے تصور کی نمائندگی کی گئی تھی۔اکتوبر 2008 میں سینٹ پیٹرز برگ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں یوتھ کونسل ک...

Contact Us