Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

چینی ٹیکنالوجی کا خوف مغربی اعصاب پر سوار: برطانوی پارلیمنٹ میں پیش رپورٹ میں ہواوے کو حکومتی کمپنی قرار دے دیا

چینی ٹیکنالوجی کا خوف مغربی اعصاب پر سوار: برطانوی پارلیمنٹ میں پیش رپورٹ میں ہواوے کو حکومتی کمپنی قرار دے دیا

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے دفاعی امور کے اجلاس میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے برطانوی شہریوں کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے۔ پانچ جی سکیورٹی نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہواوے دراصل چین کی حکومت کی کمپنی ہے۔ دعویٰ کمپنی کو ملنے والی حکومتی امداد اور اسکے مالکانہ حقوق کے ڈھانچے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری تحقیق کے مطابق ہواوے اور چینی حکومت میں اتحاد ہے، لہٰذا برطانیہ سے کمپنی کے تمام آلات کو فوری ہٹا دینا چاہیے، کمپنی ہماری ملکی سلامتی اور حکومت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، انتظامیہ کا جنوری میں اسے خطرہ قرار دینا بالکل درست تھا۔ اجلاس میں برطانوی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ مغرب کو فوری چینی ٹیکنالوجی کے خلاف اتحاد بنانے کی ضرورت ہے، ہم چین کی تیار کردہ چھوٹی موٹی ایجادات سے خوش ہو کر ...
امریکی فوجی کرسمس تک افغانستان سے نکل جائیں گے: امریکی صدر کا بڑا اعلان

امریکی فوجی کرسمس تک افغانستان سے نکل جائیں گے: امریکی صدر کا بڑا اعلان

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں موجود باقی ماندہ امریکی فوجی بھی کرسمس یعنی 25 دسمبر تک افغانستان سے نکل جائیں گے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313984510749544450?s=20 امریکی صدر کے فیصلے نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کو حیران کر دیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کم از کم 2000 فوجی افغانستان میں قائم رکھنے کا مشورہ ہے۔ صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اس لیے بھی نئی بحث شروع ہو گئی ہے کیونکہ انکے اعلان کے محض چند گھنٹے قبل مشیر قومی سلامتی امور نے ایک جامعہ میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 2021 کے آغاز تک تقریباً 2500 فوجی افغانستان میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ کیے معاہدے کے تحت بھی 2021 تک امریکی فوج افغانستان میں اپنا وجود برقرار رکھے گی، تاہم اب طالبان نے بھی اس فیصلے کی ستائش کی ہے۔ https://twitter.com/IeaOffice/status/...
صدر ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن ای میل اسکینڈل اور انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات سے وابستہ تمام دستاویزات عام کرنے کا بڑا حکم جاری

صدر ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن ای میل اسکینڈل اور انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات سے وابستہ تمام دستاویزات عام کرنے کا بڑا حکم جاری

روس, عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات سے قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے روسی اسکینڈل اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میل اسکینڈل سے وابستہ تمام دستاویزات کو بلا کسی تبدیلی اور سنسر کے عام کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی جرم اور الزام سے پردہ اٹھارہے ہیں۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313640512025513984?s=20 اپنے دوسرے پیغام میں صدر نے کہا کہ وہ یہ قدم بہت پہلے اٹھا لینا چاہتے تھے تاہم بدقسمتی سے انکے لوگوں نے بہت سست روی سے کام لیا، ہمیں متحرک ہوناپڑے گا۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1313650640699224069?s=20 صدر کی جانب سے دستاویزات عیاں کرنے کا اعلان قومی حساس ادارے کے سربراہ کے اجازت نامے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ پر روس سے مدد لے کر انتخابات جیتنے ک...
کاراباخ جنگ: کینیڈا نے ترکی کو ڈرون لیزر سینسر کی فراہمی روک دی، آزربائیجان کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے دیگر ممالک پر بھی دباؤ بڑھانا شروع

کاراباخ جنگ: کینیڈا نے ترکی کو ڈرون لیزر سینسر کی فراہمی روک دی، آزربائیجان کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے دیگر ممالک پر بھی دباؤ بڑھانا شروع

عالمی
کینیڈا نے ترکی کو ڈرون کے خصوصی پرزے یعنی لیزر سینسر کی فراہمی روک دی ہے۔ کینیڈا کا کہنا ہے کہ ترکی ممکنہ طور پر اسکے فراہم کردہ سینسر سے تیار کردہ ڈرون طیاروں کو آرمینیا کے خلاف جنگ میں استعمال کے لیے آزربائیجان کو فراہم کرے گا۔ ترکی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے سے کینیڈی حکومت کے دوہرے رویے کی عکاسی ہوتی ہے۔کینیڈا آج بھی دیگر ممالک کو براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے باوجود ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی کا مزید کہنا ہے کہ دفاعی ضروریات کی اشیاء پر پابندی لگانا بلاجواز ہے۔ تاہم کینیڈا نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ پابندی انسانی حقوق کی تنظیموں کے اصرار پر لگائی گئی ہے۔ آزربائیجان کے صدر بھی اس سے قبل ترکی کی مدد، خصوصاً ڈرون طیارون کی فراہمی پر ترکی کا شکریہ ادا کر چکے ہیں۔ دوسری طرف آرمینیا نے مقبوضہ فلسطین پہ قابض صہیونی انتظامیہ پر بھی دباؤ ڈالنا شروع کر د...
برطانوی بینک میں محفوظ وینزویلا کے سونے پر حق کا معاملہ: نظرثانی میں صدر نیکولس کی جیت، برطانوی حکومت کی ہار

برطانوی بینک میں محفوظ وینزویلا کے سونے پر حق کا معاملہ: نظرثانی میں صدر نیکولس کی جیت، برطانوی حکومت کی ہار

عالمی
برطانوی نظرثانی عدالت نے وینزویلا کے ریاستی سونے کی ملکیت کا فیصلہ صدر نیکولس مادورو کے حق میں کر دیا ہے۔ اب وینزویلا کی حکومت کو بینک آف انگلینڈ میں پڑے ایک ارب ڈالر مالیت کے سونے تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل برطانوی اعلیٰ عدالت نے حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوآئیدو کے حق میں اس بنیاد پر فیصلہ دیا تھا کہ برطانوی حکومت نیکولس مادورو کو ملک کی آئینی حکومت کا سربراہ نہیں مانتی، لہٰذا ملکی اثاثہ جات کے استعمال کی انہیں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ برطانیہ جوآن گوآئیدو کو وینزویلا کا عبوری حکمران مانتی ہے، اس بنیاد پر حزب اخلتلاف کے رہنما نے لندن کی اعلیٰ عدالت میں بینک آف انگلینڈ میں موجود ریاستی اثاثہ جات کو منجمند کرنے کی اپیل کی تھی، جسے اعلیٰ عدالت نے منظور کرتےہوئے، جولائی میں فیصلہ ان کے حق میں دے دیا۔ تاہم صدر نیکولس اور وینزویلا کے سرکاری بینک نے فیصلے کے خلاف نظرث...
کاراباخ میں حمایت: آرمینیا ترکی کے خلاف یورپی عدالت میں چلاگیا، فوری کارروائی کی دوہائی

کاراباخ میں حمایت: آرمینیا ترکی کے خلاف یورپی عدالت میں چلاگیا، فوری کارروائی کی دوہائی

عالمی
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمینیا نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں ترکی کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے کاراباخ میں جنگ کے دوران آزربائیجان کی کھل کر حمایت کی ہے، اسلحہ فراہم کیا ہے اور عسکری مدد بھی کر رہا ہے، جس سے انسانی حقوق کی پامالی ہورہی، یورپی عدالت ترکی کے خلاف فوری اقدامات کرے اور اسے مداخلت سے روکے۔ یادرہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کی دفعات ایسی صورت میں لگائی جاتی ہیں جب براہ راست تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آئیں۔ ترکی اب تک اخلاقی مدد کے علاوہ آزربائیجان کی کسی مادی مدد سے انکار کر رہا ہے، البتہ ترک صدر اور او آئی سی نے ضرورت کے تحت آزربائیجان کو پوری حمایت کا یقین دلایا ہے۔ دوسری طرف فرانس اور روس بھی ترکی اور شامی مجاہدین پر آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف عسکری مدد کا الزام لگا رہے ہیں۔ ...
امریکہ: صدر ٹرمپ اور خاتون اول کووڈ19 کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے، امریکی و یورپی حصص مراکز میں مندی

امریکہ: صدر ٹرمپ اور خاتون اول کووڈ19 کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے، امریکی و یورپی حصص مراکز میں مندی

عالمی
امریکی صدر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے پر امریکہ، یورپ اور دنیا کے بیشتر ممالک کے حصص مراکز میں کاروباری سرگرمیوں میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔ بڑی کمپنیوں میں سے ڈاؤ جونز انڈسٹری کو صبح کھلتے ہی اوسطاً 250 ہندسوں کی گراوٹ کا سامنا رہا، اور یہ گراوٹ دوپہر تک 500 ہندسوں تک پہنچ گئی۔ایس اینڈ پی 500 ہندسے جبکہ نسکاد 100 ہندسوں تک گری اور حصص مراکز میں گراوٹ کا یہ رحجان اب بھی جاری ہے۔ مجموعی طور پر امریکی حصص مراکز 10 سال کی شدید ترین گراوٹ اعشاریہ 6709 فیصد کا شکار ہوئی۔ یوں یورپی حصص مراکز میں بھی ایک فیصد سے بھی زیادہ گراوٹ دیکھنے میں آئی، تاہم دن کے آخری حصے میں استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1311892190680014849?s=20 مغربی حصص مراکز میں کاروباری گراوٹ صدر ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے بعد شروع ہوا جس میں انہوں نے اپنے اور خاتون اول کے کووڈ...
آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف شامی مجاہدین لڑ رہے ہیں: روس کے بعد فرانسیسی صدر کا بھی الزام

آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف شامی مجاہدین لڑ رہے ہیں: روس کے بعد فرانسیسی صدر کا بھی الزام

عالمی
روس کے بعد فرانسیسی صدر ایمینیول میکرون نے بھی شامی مجاہدین کے آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف لڑنے کا الزام لگایا ہے، اگرچہ فرانسیسی صدر نے روس کی طرح ترکی کے اس میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگایا تاہم کہا ہے کہ یہ نئی خبر ہے اور یہی وجہ ہے کہ زمینی صورتحال بدل رہی ہے۔ https://twitter.com/AFP/status/1311691874755850240 برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ انکے پاس تسلی بخش ثبوت موجود ہیں کہ شامی مجاہدین ترکی کے جنوبی علاقے غازی آن تپے کے راستے آزربائیجان میں داخل ہو رہے ہیں۔ آزربائیجان کے مقبوضہ علاقے کاراباخ میں جاری جنگ پر اب تک تمام عالمی قوتوں کی جانب سے ردعمل آ چکا ہے اور فوری جنگ بندی کی سفارش کی جا رہی ہے۔ تاہم ترکی کا کہنا ہے کہ اب آرمینیا کی فوج کے نکلنے پر ہی جنگ بندی ہو گی۔ https://twitter.com/AFP/status/1311638617626902529?s=20 واضع رہے ...
یوکرین: مبینہ طور پر امریکی سفارتی عملے کی رکن صحافی کا قتل، تحقیقات شروع

یوکرین: مبینہ طور پر امریکی سفارتی عملے کی رکن صحافی کا قتل، تحقیقات شروع

عالمی
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی سفارتی عملے کی رکن خاتون صحافی کی پراسرار موت ہوگئی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق شہر کے مغرب علاقے میں واقع جنگل سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس کے سر پر کچھ زخموں کے نشان ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق سانور نکائو نامی مبینہ خاتون سفارتکار کے پاس سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جو اسے امریکی سفارتی عملے کا حصہ بتاتا ہے تاہم سفارت خانے کی ویب سائٹ پر اس کی کسی قسم کی تفصیل درج نہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کارڈ پر درست نام درج نہیں، سفارت خانے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ اور واقعے کی مجرمانہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ خاتون کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہو، کیونکہ اسکی لاش ریلوے لائن سے انتہائی نزدیک ملی ہے۔ اور اسکے کانوں میں موبائل ہیڈ فون لگے تھے۔ یعنی شاید خاتون سفارت کار میوزک سنتے ہوئے ریل کو آتے بھانپ نہ سکی، ...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، 3 زخمی: ترجمان ہندوستانی فوج راجیش کالیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، 3 زخمی: ترجمان ہندوستانی فوج راجیش کالیا

عالمی
ہندوستان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سرحدی تنازعہ کے دوران پاکستان نے تین فوجیوں کو ہلاک کر دا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے اس سے قبل ایک پاکستانی شہری کو بلا اشتعال گولی باری سے شدید زخمی کر دیا تھا۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ تاہم بعد میں ایک زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ اسلام آباد نے واقع پر کسی تبصرے سے انکار کیا ہے تاہم بروز بدھ ہندوستانی فوج کی ہلکے ہتھیاروں کی گولہ باری سے ایک 65 سالہ خاتون کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ...

Contact Us