جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

عالمی

امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے: چین کا ہندوستان اور امریکہ کے دفاعی معاہدے پر شدید ردعمل

امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے: چین کا ہندوستان اور امریکہ کے دفاعی معاہدے پر شدید ردعمل

عالمی
بیجنگ نے امریکی وزیر خارجہ کی اپنے مفاد کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت امریکہ ایشیا میں چین کے خلاف نئے گٹھ جوڑ اور سازشیں رچ رہا ہے جس کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایشیائی ملکوں کے پانچ روزہ دورے پر ہیں اور اپنے پہلے مرحلے میں انہوں نے چین کی ابھرتی قوت کے خلاف ہندوستان سے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وینک وینبن نے امریکی وزیر خارجہ کے چین کو خطرے کے طور پر دکھانے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلنے کی ضرورت ہے، دوسروں کے نقصان میں اپنا فائدہ ڈھونڈنا اور چین کو خطرے کے طور پر دکھانا بند کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے اچانک ہندوستان اور چین کے تعلقات میں سرحدی تنازعات کی وجہ سے کشیدگی بڑھی ہے، اور ایسے میں امریکہ کا ہندوستان کو دفاعی م...
موساد نے چین کی تیار کردہ کووڈ19 ویکسین چُرا لی: مقامی ذرائع ابلاغ

موساد نے چین کی تیار کردہ کووڈ19 ویکسین چُرا لی: مقامی ذرائع ابلاغ

عالمی
فلسطین پر قابض صہیونی انتظامیہ کے حساس ادارے موساد نے چین سے اسکی بنائی کووڈ19 ویکسین چُرا لی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسین کو جانچ کے لیے اور مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین سے تقابلے کے لیے چرایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں متعدد سرکاری حکام نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے تاہم بعض ذرائع اس پر شبہے کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ موساد درست ویکسین حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ صہیونی انتظامیہ کے بعض حلقے اقدام کو ویکسین خریدنے سے قبل اسکی جانچ کی کوشش بھی گردان رہے ہیں، اور ان کے مطابق ویکسین کو چُرایا نہیں گیا بلکہ باقائدہ چین سے لیا گیا ہے۔ صہیونی انتظامیہ کے مطابق متعدد ممالک سے ویکسین کی خریداری کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ویکسین کی دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی صہیونی آبادی میں کورونا کے مریضوں کی تع...
امریکہ کی ترکی کو روسی دفاعی نظام کے استعمال پر دوبارہ دھمکی

امریکہ کی ترکی کو روسی دفاعی نظام کے استعمال پر دوبارہ دھمکی

عالمی
ترکی کی جانب سے روسی دفاعی نظام کی مشق پر امریکہ کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی مشق کا اعلان ترک صدر طیب ایردوعان کی جانب سے کیا گیا تھا جس پر پینٹاگون نے نیٹو اتحادی کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین الابراعظمی عسکری اتحاد کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ نیٹو اتحادی روسی اسلحہ استعمال نہیں کر سکتے۔ پینٹاگون ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مؤقف میں واضح ہیں، ترکی نیٹو اور امریکی اتحادی ہونے کے ناطے روسی ایس-400 نظام کا استعمال نہیں کر سکتا۔ ترکی نے اکتوبر 2019 میں روس سے فضائی دفاعی نظام خریدا تھا اور اسکی پہلی کامیاب مشق گزشتہ ہفتے کی گئی تھی۔ ترکی نے ایس-400 دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا خریدا ہے، جسے رواں سال کے آخر تک پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے گا۔ پہلی مشق کے موقع پر ترک صدر نے کہا تھا کہ ایس-400 نظام ترکی کے دفاع کے لیے ناگزیر تھا، وا...
روس اورچین عالمی منظرنامے کو بدل دینے والااتحادبناسکتے ہیں، تاہم ایسا کوئی منصوبہ فی الحال زیرغورنہیں: صدر پوتن

روس اورچین عالمی منظرنامے کو بدل دینے والااتحادبناسکتے ہیں، تاہم ایسا کوئی منصوبہ فی الحال زیرغورنہیں: صدر پوتن

عالمی
دنیا کی تین بڑی عسکری قوتوں میں سے دو - روس اور چین کا مستقبل میں ایسا اتحاد بن سکتا ہےجو عالمی توازن کو بالکل ہی بدل کر رکھ دے۔ اس بات کا اظہار روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ایک تحقیقی ادارے کی نشست میں سامنے آیا ہے، تاہم صدر پوتن کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ والدائی ڈسکشن کلب کی بیٹھک میں گفتگو کے دوران صدر پوتن کا کہنا تھا کہ اگرچہ روس کو چین کے ساتھ کسی اتحاد کی ضرورت نہیں ہے تاہم مفروضے کے طور پر دیکھا جائے تو ایسا ممکن بھی ہے۔ دونوں بڑی طاقتیں تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں اور مشترکہ عسکری مشقوں کا رواج بھی پروان چڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ والدائی ایک روسی تحقیقی ادارہ ہے جسے 2004 میں قائم کیا گیا تھا، ادارے کا ہر سال سوچی میں اجلاس منعقد ہوتاہے، جس میں صدر پوتن بھی ضرور شریک ہوتے ہیں، اس سال کووڈ19 کی وجہ سے ڈیجیٹل اجلاس کا انعقاد کیا گ...
افغانستان: آسٹریلوی افواج نے ایک جنگی قیدی کو اس لیے مار ڈالا کیونکہ اسے بٹھانے کے لیے ہیلی کاپٹر میں جگہ نہ تھی: پائلٹ کا ٹی وی انٹرویو میں انکشاف

افغانستان: آسٹریلوی افواج نے ایک جنگی قیدی کو اس لیے مار ڈالا کیونکہ اسے بٹھانے کے لیے ہیلی کاپٹر میں جگہ نہ تھی: پائلٹ کا ٹی وی انٹرویو میں انکشاف

عالمی
افغانستان میں جنگی جرائم کا ایک اور واقع سامنے آیا ہے، واقعے کی تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی خصوصی افواج نے ایک افغان جنگی قیدی کو صرف اس لیے مار ڈالا تھا کیونکہ آپریشن ختم ہونے پر اسے بٹھانے کے لیے ہیلی کاپٹر میں جگہ نہیں تھی۔ یاد رہے کی معاملے کی تحقیقات پچھلے چار سال سے جاری ہیں تاہم تاحال اس پہ کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔ البتہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ خصوصی افواج کے جتھے نے ایک نہتے افغان قیدی کو اس لیے مار ڈالا تھا کیونکہ ہیلی کاپٹر میں جگہ نہ تھی۔ ہیلی کاپٹر پائلٹ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے خصوصی افواج کے جتھے کو بتایا کہ وہ صرف 6 افراد کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا سکتے ہیں، لیکن آپریشن کے بعد فوجیوں کے پاس 7 افغان جنگی قیدی تھے، جس پر انہوں نے ایک کو مار ڈالا اور کہا کہ اب ان کے پاس صرف 6 قیدی بچے ہیں۔ آسٹریلوی فوج کے ترجمان کا کہنا...
امریکہ نے تائیوان کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے مزید جدید اسلحے کی فراہمی کی منظوری دے دی: چین کا شدید ردعمل

امریکہ نے تائیوان کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے مزید جدید اسلحے کی فراہمی کی منظوری دے دی: چین کا شدید ردعمل

عالمی
چینی تحفظات کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر مالیت کا بھاری اسلحہ بیچنے کی منظوری دے دی ہے۔ منظور کردہ اسلحے میں لاک ہیڈ مارٹن ٹرک ماؤنٹڈ راکٹ لانچر، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم، لمبے دائرے تک مار کرنے والے ہوا سے زمینی حملے کے حامل میزائل اور تائیوان کو دیے گئے ایف16 طیاروں کی نئی ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی پیشکش شامل ہے۔ چین کو اس پر بھی حیرانگی ہے کہ یہ سب جدید اسلحہ تائیوان کو محض 1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر میں دیا جا رہا ہے۔ ان سب کے علاوہ امریکہ تائیوان کو جدید ترین ایم کیو9 ریاپیئر ڈرون اور ساحلی دفاعی میزائل نظام کے بیچنے میں بھی دلچسپی لے رہا ہے، جو الگ سے 5 سے 7 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین دفاعی اسلحہ ہے۔ اس کے علاوہ اپنے گزشتہ چار سالہ دور میں صدر ٹرمپ تائیوان کو تقریباً 15 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچ چکے ہیں۔ چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ...
واشنگٹن نارڈ سٹریم2 گیس لائن منصوبے کے خلاف پابندیوں سے باز رہے ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے: روس

واشنگٹن نارڈ سٹریم2 گیس لائن منصوبے کے خلاف پابندیوں سے باز رہے ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے: روس

عالمی
یورپی گیس لائن منصوبے نارڈ سٹریم 2 کے خلاف نئے ممکنہ امریکی اقدامات اور دھمکیوں پر یورپی کمپنیوں اور روسی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ روس اور یورپ کا ردعمل ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب کہ امریکہ نے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو 30 روز میں کام بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ ہونے پر انہیں نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق اگر امریکہ منصوبے کے خلاف کوئی معاشی پابندیاں لگاتا ہے تو اس سے منصوبے میں سرمایہ کرنے والی کمپنیوں، توانائی کی کمپنیوں اور معاون اداروں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی پابندیوں سے براہ راست 12 یورپی ممالک کی 120 کمپنیاں متاثر ہوں گی۔ نارڈسٹریم 2 گیس لان منصوبہ جرمنی اور متعدد دیگر یورپی ممالک کو سالانہ 55 ارب کیوبک میٹر گیس کی فراہمی کا منصوبہ ہے۔ منصوبے پر تمام کاغ...
شمالی کوریا کی امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کی نمائش

شمالی کوریا کی امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کی نمائش

عالمی
شمالی کوریا نے بروز ہفتہ عسکری نمائش میں نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی ہے۔ جس پر مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل پہلے سے زیادہ بڑے اور خطرناک دکھتے ہیں۔ https://youtu.be/UmR0TXygMv8 تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے 4 عدد بین البراعظمی میزائلوں کی نمائش کی ہے، جو ہواسونگ15 کے پہلے ماڈل سے بڑے ہیں، اور امریکہ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ شمالی کوریا نے تاحال نئے میزائلوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تاہم شمالی کوریا کی عسکری قوت پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کوئی حیران کن چیز نہیں ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا نہ صرف اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے بلکہ اس نے نمائش سے قبل ہی اسکی اطلاع بھی نشر کی تھی۔ نمائش میں شمالی کوریا نے سب مرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائ...
امریکی نشریاتی ادارے نے گفتگو کو غلط انداز میں بیان کیا، ہم نے صدر ٹرمپ کی حمایت نہیں کی: طالبان ترجمان

امریکی نشریاتی ادارے نے گفتگو کو غلط انداز میں بیان کیا، ہم نے صدر ٹرمپ کی حمایت نہیں کی: طالبان ترجمان

عالمی
ترجمان افغان طالبان زبیح اللہ مجاہد نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں طالبان کے صدر ٹرمپ کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ سی بی ایس رپورٹ میں طالبان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ جیتیں تاکہ وہ جلد افغانستان سے امریکی فوج کو نکال لیں۔ ادارے نے دعویٰ ایک ٹیلی فون پر انٹرویو کے حوالے سے کیا تھا۔ ادارے نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ طالبان صدر ٹرمپ کے امریکہ پہلے کے نظریے سے بھی متفق ہیں، کیونکہ صدر ٹرمپ پوری دنیا کے ایک جھنڈے اور نظریے کے حامل نہیں، بلکہ انکی ترجیح صرف امریکہ ہے۔ طالبان ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ امریکی ادارے کی خبر پر وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی حمایت کا اعلان نہیں کیا، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا جیسا کہ امریکی ادارے نے نشر کیا۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/131514237...
امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی کہانی کو جھوٹی بنیاد دینے والی سائبر کمپنی میں نینسی پلوسی کی سرمایہ کاری کا انکشاف

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی کہانی کو جھوٹی بنیاد دینے والی سائبر کمپنی میں نینسی پلوسی کی سرمایہ کاری کا انکشاف

عالمی
امریکی اسپیکراسمبلی کے سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ سٹرائیک میں 1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کراؤڈ سٹرائیک وہی سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس نے صدر ٹرمپ پر انتخابات میں روسی مدد لینے والی جھوٹی کہانی کو بنیاد فراہم کی تھی۔ https://twitter.com/aaronjmate/status/1314608790440947713?s=20 امریکی ادارہ برائے مالی معلومات کی رپورٹ کے مطابق نینسی پلوسی اور انکے خاوند نے 3 ستمبر کو کراؤڈ سٹرائک کے دس لاکھ ڈالر کے حصص خریدے۔ مقامی تحقیقاتی صحافی ایرن میٹ کے مطابق نینسی کی سرمایہ کاری کے بعد کمپنی کے حصص میں 129 سے 142ڈالر کا اضافہ ہوا۔ خاتون اسپیکر کے ترجمان ڈریو ہیم مِل کا کہنا ہے کہ نیسنی معاملے سے آگاہ نہیں، ممکنہ طور پر انکے خاوند نے ایسا کیا، اور وہ اسکی ذمہ دار نہیں۔ یاد رہے کہ ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی، جو کہ ڈیموکریٹ جماعت کی انتظامی کابینہ ہے، نے پارٹی معلوم...

Contact Us