Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

فن/ٹیکنالوجی

چین 10 لاکھ 5جی انٹینوں کے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا، 2030 میں 6جی متعارف کرنے کا اعلان بھی کر دیا

چین 10 لاکھ 5جی انٹینوں کے ساتھ دنیا کا پہلا ملک بن گیا، 2030 میں 6جی متعارف کرنے کا اعلان بھی کر دیا

فن/ٹیکنالوجی
چین ملک بھر میں جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی 5جی کے دس لاکھ انٹینے نصب کر نے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جو اس وقت دنیا بھر میں نصب 5جی انٹینوں کا 70٪ فیصد ہے۔ چین میں اس وقت 5جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، جو دنیا بھر میں مجموعی صارفین سے بھی زیادہ ہے۔ چینی حکومت کے مطابق 2023 تک چین میں 56 کروڑ افراد 5جی ٹیکنالوجی کے حامل ہوں گے، یعنی 40٪ آبادی جدید اور تیز ترین مواصلاتی کا استعمال کر رہی ہو گی۔ چینی وزیر برائے صنعت و مواصلاتی ٹیکنالوجی ژیاؤ یاکنگ کے مطابق چین اس وقت بلا شرکت غیر مواصلاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے، اور ٹیکنالوجی سے وابستہ بیشتر جملہ حقوق چین کے پاس ہیں۔ واضح رہے کہ چین نے دنیا میں سب سے پہلے اکتوبر 2019 میں 5جی ٹیکنالوجی عام شہریوں کے لیے متعارف کروائی تھی، سن 2020 میں چین نے ملک بھر میں 5 لاکھ 80 ہزار انٹینے نصب ک...
آئی فون بچوں سے جنسی عمل کا فحش مواد رکھنے والے امریکیوں کی حکومتی اداروں کو شکایت کرے گا: نجی حقوق کے ماہرین کی منصوبے پر کڑی تنقید، مستقبل میں دائرہ بڑھنے کے خوف کا اظہار

آئی فون بچوں سے جنسی عمل کا فحش مواد رکھنے والے امریکیوں کی حکومتی اداروں کو شکایت کرے گا: نجی حقوق کے ماہرین کی منصوبے پر کڑی تنقید، مستقبل میں دائرہ بڑھنے کے خوف کا اظہار

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور حکومت نے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت بچوں سے جنسی عمل کی ویڈیو اور تصاویر رکھنے والوں یا بچوں کے جنسی استحصال پر نظر رکھنے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔ آئی فون امریکہ میں موجود تمام آئی فونوں میں موجود ڈیتا کی چھان بین کرے گا اور متذکرہ مواد ملنے پر اسکی نشاندہی کرے گا اور پھر انسانی معائنے سے گزارنے کے بعد جرم ثابت ہونے پر متعلقہ فرد کو متعلقہ تحقیقاتی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔ نیورل میچ نامی خود کار نظام موبائل فونوں میں مواد کی چھان بین کے لیے استعمال ہو گا۔ https://twitter.com/FT/status/1423302799333498887?s=20 ٹیکنالوجی ماہرین اور انسانی حقوق کے اداروں نے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مستقبل میں شدید خطرناک صورتحال اختیار کر جانے کے خوف کا اظہار کیا ہے۔ نجی زندگی کے حقوق کے ماہر ڈاکٹر میتھیو کا کہنا ہے کہ اس سے انسانی حقوق اور نجی م...
چینی خلا بازوں کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی – ویڈیو

چینی خلا بازوں کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی – ویڈیو

فن/ٹیکنالوجی
چینی خلائی ادارے نے خلا میں بھیجے اپنے نئے خلائی اسٹیشن سے بار نکل کر خلا میں چہل قدمی کرتے خلا بازوں کی ویڈیو شائع کی ہے۔ ویڈیو میں تینگ ہونگبو، نیئ ہائیشینگ اور لیو بومنگ کو چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/XHNews/status/1411544615765774336?s=20 چینی خلائی تاریخ کے اہم ترین لمحات کو قومی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔ https://twitter.com/globaltimesnews/status/1411550027617472513?s=20
ٹویٹر کو نائیجیریا میں دوبارہ بحالی کیلئے مقامی ابلاغی اداروں کی طرح لائسنس لینا ہو گا، اندراج کروانا ہو گا: افریقی ملک کا امریکی سماجی میڈیا کمپنی کو دو ٹوک جواب، صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندی پر ستائش کا بیان

ٹویٹر کو نائیجیریا میں دوبارہ بحالی کیلئے مقامی ابلاغی اداروں کی طرح لائسنس لینا ہو گا، اندراج کروانا ہو گا: افریقی ملک کا امریکی سماجی میڈیا کمپنی کو دو ٹوک جواب، صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندی پر ستائش کا بیان

فن/ٹیکنالوجی
 نائیجیریا نے ٹویٹر پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے ویب سائٹ کو ایک مقامی کمپنی کے طور پر اندراج کروانے کی شرط عائد کردی ہے۔جس کے لیے امریکی ویب سائٹ کو اب نائیجیریا میں باقائدہ لائسنس حاصل کرنا ہو گا، اور کمپنی مکمل طور پر مقامی قوانین کی پابند ہو جائےگی۔ واضح رہے کہ نائیجیریا نے کچھ دن قبل ٹویٹر پر صدر محمدبخاری کی ٹویٹ تلف کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ کمپنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح صدر بخاری پر بھی تشدد کو ابھارنے کا الزام لگایا تھا۔ صدر بخاری نے ملک میں انتشار پھیلانے اور علیحدگی کی تحریک چلانے والوں کو للکارتے ہوئے سزا دینے کی دھمکی دی تھی، جس پر سماجی میڈیا ویب سائٹ نے صدر کی ٹویٹ تلف کردی تھی۔ ایک ریاستی عہدے دار کی آواز بندی کرنے پر صدر بخاری نے ویب سائٹ پر ملک میں پابندی لگا دی اور اب کمپنی کے اعلیٰ عہدے داروں کے صدر سے ملاقات میں ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی گزارش پر...
فرانس: گوگل کی تجاویز کے الگورتھم میں بدعنوانی پکڑی گئی، 3 برسوں میں دوسرا بڑا جرمانہ

فرانس: گوگل کی تجاویز کے الگورتھم میں بدعنوانی پکڑی گئی، 3 برسوں میں دوسرا بڑا جرمانہ

فن/ٹیکنالوجی
فرانس نے گوگل پر کاروباری اجارہ داری قائم کرنے کے جرم میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ مقامی مسابقتی عدالت میں گوگل پر الزام تھا کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی غیرمنصفانہ کاروبار میں مصروف رہی ہے اور اس سے مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے معاملے کی پوری چھان بین کی اور گوگل کو قصور وار پاتے ہوئے اسے بھاری جرمانے کی سفارش کی تھی۔ گوگل پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ آن لائن تشہیر کے لیے استعمال کیے جانے والے الگورتھم میں موجود بدعنوانی کے خلاف پہلی باقائدہ سزا ہے۔ فرانسیسی مسابقتی حکام نے سزا کے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ گوگل تجاویز میں اپنے کاروباروں کی غیر منصفانہ طور پر تشہیر کرتا ہے، جس سے اسے واضع کاروباری فوائد ملتے ہیں اور دیگر کاروبار نقصان اٹھاتے ہیں۔ گوگل نے بھی اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہو...
جی-7 ممالک میں امریکی مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر 15٪ ٹیکس لگانے پر اتفاق، اگلے لمحے میں جی-20 میں بحث ہو گی: ٹیکنالوجی ماہرین کا چور دروازوں کے ہوتے خلوص میں شبہے کا اظہار

جی-7 ممالک میں امریکی مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر 15٪ ٹیکس لگانے پر اتفاق، اگلے لمحے میں جی-20 میں بحث ہو گی: ٹیکنالوجی ماہرین کا چور دروازوں کے ہوتے خلوص میں شبہے کا اظہار

فن/ٹیکنالوجی
جی-7 ممالک میں ایمازون، فیس بک اور دیگر امریکی لبرل مواصلاتی کمپنیوں پر بین الاقوامی ٹیکس عائد کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ امریکہ سمیت ممالک کا مؤقف تھا کہ کمپنیاں بیشتر مہنگی سہولیات فراہم کرنے کے باوجود کسی ملک میں ٹیکس ادا نہیں کرتیں۔ جس پر کافی عرصے سے ممالک امریکہ اور کمپنیوں پر دباؤ ڈال رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق جی-7 ممالک کے وزرائے خزانہ میں کم ازکم 15 فیصد ٹیکس لگانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں جی 20 اور او ای سی ڈی کے اجلاس میں بحث ہو گی۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ٹیکس کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ کمپنیاں بظاہر ٹیکس کے اطلاق پر رضا مند ہو گئی ہیں لیکن تفصیلات سامنے آنے پر ہی اندازہ ہو گا کہ اس میں کس قدر خلوص ہے۔ ماہرین کو شبہہ ہے کہ کمپنیاں ٹیکنالوجی کے قوانین میں موجود سقم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گی بلکہ اب ٹیکس کے بہانے منافعے اور سہولیات کے دائرے کو بھی بڑھا دی...
امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کی بھارت میں کلی کھل گئی: مودی سرکار کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے واقعات میں اضافہ

امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کی بھارت میں کلی کھل گئی: مودی سرکار کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے واقعات میں اضافہ

فن/ٹیکنالوجی
معروف سماجی رابطہ نیٹ ورک واٹس ایپ نے ہندوستانی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمے میں حکومت کے متعارف کردہ اس قانون کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکار وٹس ایپ پہ پیغامات تک رسائی کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔ وٹس ایپ کا مؤقف ہے کہ قانون رازداری اور بنیادی آئینی حقوق کے خلاف ہے۔ فیس بک کی ذیلی کمپنی نے منگل کے روز ہندوستانی دارالحکومت کی اعلیٰ عدالت سے حکومتی اقدام کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔ فروری میں اعلان کیے گئے اس قانون کو حکومت ہند نے بدھ کے روز نافذ العمل کیا تھا۔ واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے اگر قانون منسوخ نہ کیا تو بھارت میں کام کرنے والے تمام سماجی میڈیا نیٹ ورک صارفین کی شناخت اور نجی گفتگو کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہو جائیں گے اور یہ مودی سرکار کی بربریت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ واٹس ایپ اس وقت بھارت میں حیرت انگیز طور پر 40 کروڑ صارفین کے ساتھ...
مصنوعی ذہانت برطانیہ کو فیصلہ کن فوجی برتری حاصل کرنے میں معاون ہو گی: برطانوی عسکری قیادت کی حکومت کو جدید ٹیکنالوجی پہ توجہ مرکوز کرنے کی تجویز

مصنوعی ذہانت برطانیہ کو فیصلہ کن فوجی برتری حاصل کرنے میں معاون ہو گی: برطانوی عسکری قیادت کی حکومت کو جدید ٹیکنالوجی پہ توجہ مرکوز کرنے کی تجویز

فن/ٹیکنالوجی
برطانوی فوج کے جنرل اور تذویراتی کمانڈ کے سربراہ سر پیٹرک سینڈرز نے حکومت پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں جنرل سینڈرز کا کہنا تھا کہ شعبے میں مہارت برطانیہ کو فیصلہ کن فوجی برتری حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ٹیکنالوجی سے متعلق تحفظات سے متعلق جنرل سینڈرز کا کہنا تھا کہ نئی  ٹیکنالوجی کو انسانی جان کے لیے خطرہ بنانے کے بجائے اسے حفاظت کے لیے معاون کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ برطانوی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے اُبھرتے امکانات عسکری قوت اور رفتارکے لیے اہم ہوں گے، ایسے میں برطانیہ کے لیے یہ نامناسب ہوگا کہ وہ اس میدان میں اپنی مظبوطی کے ساتھ ساتھ قائدانہ کردار ادا نہ کرے۔  انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سب سے اہم مصنوعی ذہانت ہے۔ مشینوں کو معلومات کے تیزتجزیے اور فیصلہ سا...
ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

ڈیجیٹل یوآن: ہم ڈالر کے متبادل کی دوڑ میں نہیں، ہم آہنگی کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، چینی ریاستی بینک کے سربراہ کا بیان

فن/ٹیکنالوجی, مالیات
چین کے ریاستی بینک کے سربراہ زہو ژیاؤچوان نے خودمختار ڈیجیٹل یوآن سے متعلق مغربی میڈیا میں بڑھتے خوف کے جواب میں کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر کا متبادل نہیں ہے بلکہ اسکا مقصد ڈیجیٹل دور کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، خصوصاً آن لائن خریدوفروخت کے رحجان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسے متعارف کروایا گیا ہے۔ اعلیٰ چینی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل یوآن کو چینی سکے کے عالمی ہونے کی فوری کوشش نہ سمجھا جائے، ایسے تمام معاملات حکومتی پالیسیوں سے متعلق ہوتے ہیں اور آیا حکومت اپنے سکے کو بین الاقوامی سکہ بنانا بھی چاہتی یا نہیں، لہٰذا ڈیجیٹل یوآن صرف عوام کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ہم متبادل کی دوڑ کے نہیں ہم آہنگی کی کشتی کے سوار ہیں: زہو ژیاؤچوان بیجنگ میں مالیات کے موضوع پر منعقد تقریب سے گفتگو میں چینی مرکزی بینک کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مقامی میڈیا ...
ٹویٹر کا متعصب رویہ اب آفاقی سچ کو بھی نفرت قرار دینے لگا: ہسپانوی سیاستدان کے مردوں کے بچہ نہ جننے کی ٹویٹ پر کھاتہ معطل، صارفین کا طنزوں سے جواب

ٹویٹر کا متعصب رویہ اب آفاقی سچ کو بھی نفرت قرار دینے لگا: ہسپانوی سیاستدان کے مردوں کے بچہ نہ جننے کی ٹویٹ پر کھاتہ معطل، صارفین کا طنزوں سے جواب

فن/ٹیکنالوجی
ہسپانوی سیاستدان فرانسسکو کونٹریراس کا ٹویٹر کھاتہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے دائیں بازو کی جماعت کے کارکن کا کھاتہ "مرد حاملہ نہیں ہوسکتا" لکھنے پر معطل کیا ہے، ٹویٹر کا مؤقف ہے کہ ٹویٹ نفرت انگیز تھی اور نفرت پھیلانا انکی پالیسی کے خلاف ہے۔ کونٹریراس کو اپنے ٹویٹر کھاتے کو 12 گھنٹے تک یہ کہنے کی پاداش میں معطل کر دیا گیا کہ مردوں کے پاس "کوئی بچہ دانی یا انڈے نہیں ہیں اور اس وجہ سے وہ بچے پیدا نہیں کرسکتے ہیں"۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک مضمون کے جواب میں لکھا تھا جس میں ایک مخنث مرد نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بچہ پیدا ہونے کے بعد باپ بن گئے ہیں۔ انہوں نے بعد میں فیس بک پر لکھا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حقیقی فاشسٹ زندگی کیسی ہوتی ہے۔ اگلی بار میں 2 + 2 = 4  لکھنے کی کوشش کروں گا اور شاید ٹویٹر اس پر بھی میرا کھاتہ معطل کر دے۔ ٹویٹر نے ان پر اپنی پالیسی کی خلا...

Contact Us