جمعرات, مئی 2 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

فن/ٹیکنالوجی

برازیل کا ایپل کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ

برازیل کا ایپل کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ

فن/ٹیکنالوجی
برازیل کی صارف عدالت نے امریکی موبائل فون کمپنی ایپل پر چارجر کے بغیر فون فروخت کرنے پر 19 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی-12 اور دیگر ماڈلوں کے ساتھ چارجر، اسکی تار اور ہیڈ فون نہ بھیجے، جس پر صارفین کی شکایت پر عدالت نے کمپنی کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے جواز میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا ماحولیاتی عوامل کے باعث کیا، کمپنی 2030 تک مکمل طور پر ماحول دوست اشیاء بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آئی فون کی پیکنگ سے جارجر اور ہیڈ فون نکالنے سے اسکا 70٪ حصہ کم ہو جاتا ہے، جبکہ اسکی ترسیل بھی بڑھ جائے گی۔ ایپل کی اس پالیسی پر فرانس میں بھی صارفین کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا اور صارفین نے کم ازکم ہیڈ فون شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ...
یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض

یوٹیوب نے ویڈیو سے کمائی پر امریکی ٹیکس لگا دیا، اطلاق دنیا بھر سے صارفین پر ہو گا: صارفین سخت ناراض

فن/ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے ویب سائٹ سے کمائی کرنے والے بین الاقوامی صارفین پر امریکی ٹیکس لگا دیا ہے۔ اپنی نوعیت کا انوکھا ٹیکس غیر ملکی ٹیکس لگنے پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کای جا رہا ہے۔ گزشتہ روز گوگل کی ویڈیو ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب ویب سائٹ سے کمائی کرنے والوں کو امریکی ٹیکس بھی دینا ہو گا۔ https://twitter.com/YouTubeCreators/status/1369344708049309699?s=20 یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو ویب سائٹ نے نئی پالیسی گزشتہ امریکی انتخابات کے بعد متعارف کی تھی تاہم اس وقت میڈیا نے اس خبر کو دبائے رکھا، اور اب جبکہ یوٹیوب نے خود اپنے سماجی میڈیا کھاتوں پر جلد کٹوتی کی خبر دی ہے تو دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یوٹیوب کے اعلان کے مطابق اشتہارات، پریمیم خدمات، تبصروں، سٹیکروں حتیٰ کہ کسی چینل کے پیروکاروں کی تعداد پر بھی ٹیکس لگایا ج...
مصنوعی ذہانت کے ماہرین پسندیدہ چہرے کی تلاش کا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

مصنوعی ذہانت کے ماہرین پسندیدہ چہرے کی تلاش کا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

فن/ٹیکنالوجی
مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ہر شخص کے انفرادی سطح پر دلپسند چہروں کی تلاش میں مدد کے لیے نیا الگورتھم تیار کر لیا ہے۔ اب صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق جاذب چہروں کو باآسانی انٹرنیٹ پر تلاش کر سکیں گے۔ ماہرین نفسیات اور کمپیوٹر سائنس کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے تیار ہونے والا الگورتھم فن لینڈ کی ایک جامعہ نے تیار کیا ہے۔ اس کے لیے الیکٹروانسِفلوگرافی کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں صارف کے لوگوں کے چہروں کو دیکھتے ہوئے دماغی ردعمل سے متعلق معلومات جمع کی جاتی ہیں، اور پھر ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارف کی ملتی جلتی شباہت والے چہروں کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے۔ الگورتھم پر کام کرنے والے محققین نے 30 رضاکاروں پر کام کیا، اور ان کی پسند کے چہروں کو لے کرکامیاب تجربہ کیا ہے۔ تحقیق کے لیے دنیا بھر سے 2 لاکھ سے زائد معروف شخصیات کی تصاویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ تجربے کے ایک حصے میں غیر...
ژیاؤمی کا ہندوستان میں مزید 3 پیداواری مراکز قائم کرنے کا اعلان

ژیاؤمی کا ہندوستان میں مزید 3 پیداواری مراکز قائم کرنے کا اعلان

فن/ٹیکنالوجی
معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ژیاؤمی نے ہندوستان میں اپنے پیداواری ڈھانچے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہندوستان میں 3 نئے پیداواری مراکز قائم کریں گی، جہاں تیار ہونے والا مال پہلے مقامی مارکیٹ میں اور پھر بتدریج برآمد کیا جائے گا۔ ژیاؤمی نے ہندوستان کی دو مقامی کمپنیوں بی وائے ڈی اور ڈی بی جی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، کمپنی ان کے ساتھ مل کر ہندوستان میں مزید موبائل فون بنانا شروع کرے گی۔ ہریانہ میں تیار فیکٹری کو ڈی بی جی منظم کرے گی، اور تامل ناڈو میں تیار ہونے والا مرکز بھی آئندہ 3 ماہ میں پیداوار شروع کر دے گا۔ اس کے علاوہ ژیاؤمی تلانگانا میں ٹی وی بنانے کی فیکٹری لگائے گی، تاہم تاحال اسکی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ژیاؤمی ہندوستان کی سب سے مقبول موبائل فون اور ٹی وی کمپنی بن چکی ہے، اور اب اس کے ملک میں کئی پیداواری مراکز ہیں۔ کمپنی نے ہندوس...
وٹس ایپ 15 مئی تک ڈیٹا کی فیس بک کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر صارفین کے پیغامات روک دے گا: پالیسی عیاں

وٹس ایپ 15 مئی تک ڈیٹا کی فیس بک کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر صارفین کے پیغامات روک دے گا: پالیسی عیاں

فن/ٹیکنالوجی
وٹس ایپ نے گفتگو تک رسائی اور اسے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے والے صارفین کو خدمات بند کرنے کی پالیسی واضح کر دی ہے۔ مقررہ تاریخ تک معلومات تک رسائی نہ دینے والے صارفین نہ تو انہیں موصول ہونے والے پیغامات پڑھ سکیں گے اور نہ ہی کسی کو پیغام بھیج سکیں گے۔ واضح رہے کہ وٹس ایپ نے صارفین کی مکمل گفتگو تک فیس بک کو رسائی دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں متبادل ایپلیکیشنوں پر منتقل ہونے کا رحجان مزید تیز ہو گیا ہے۔ صارفین ٹیلی گرام، بِپ اور دیگر ابلاغی ایپلیکیشنوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ابلاغی ٹیکنالوجی کی نشریاتی ویب سائٹ نے وٹس ایپ کی ایک ای میل کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں تو صرف محل وقوع، نمبر اور نام وغیرہ کی معلومات تک رسائی لی جائے گی، تاہم فیس بک، وٹس ایپ کی مالک کمپنی مکمل گفتگو کو استعمال میں لے آئے گی۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہ...
گوگل فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق استعمال کرنے پر پونے 8 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق: مقامی میڈیا ناراض، مؤقف؛ گوگل نے منقسم میڈیا کا فائدہ اٹھایا، صرف ایک لابی سے معاملات نمٹائے

گوگل فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق استعمال کرنے پر پونے 8 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق: مقامی میڈیا ناراض، مؤقف؛ گوگل نے منقسم میڈیا کا فائدہ اٹھایا، صرف ایک لابی سے معاملات نمٹائے

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ فریقین کے مابین گزشتہ ایک سال سے مقدمہ چل رہا تھا جسے ختم کرنے کے لیے گوگل نے فرانسیسی میڈیا کو ادائیگی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق ادائیگی 121 فرانسیسی کمپنیوں کو کی جائے گی۔ جس میں کمپنیوں کے مابین اپنے حصے پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔ ادائیگی کی تفصیل کے مطابق گوگل آئندہ تین سالوں میں سالانہ 2 کروڑ 22 لاکھ کے حساب سے ادائیگی کے گا۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر آئندہ 3 سالوں کے لیے جملہ حقوق استعمال کرنے کے خلاف مقدمہ نہ کرنے کی مد میں بھی ادا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یورپی اتحاد نے نئی قانون سازی میں ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پابند کیا تھا کہ وہ مقامی میڈیا کے نشریاتی مواد کو استعمال کرنے پر انہیں ادائیگی...
ہندوستان کا ڈیجیٹل صارفین کیلئے ٹویٹر اور وٹس ایپ کے بعد گوگل نقشے کا متبادل متعارف کرنے کا اعلان: صارفین کی ستائش

ہندوستان کا ڈیجیٹل صارفین کیلئے ٹویٹر اور وٹس ایپ کے بعد گوگل نقشے کا متبادل متعارف کرنے کا اعلان: صارفین کی ستائش

فن/ٹیکنالوجی
ہندوستان کے خلائی تحقیق کے مرکز نے ایک مقامی کمپنی میپ مائی انڈیا کے ساتھ ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک میں ڈیجیٹل صارفین کو گوگل نقشے کے بجائے اپنے بنائے رہنما نقشے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے وٹس ایپ اور ٹویٹر کی متبادل ویب سائٹ "کو" اور "سندیس" بھی متعارف کروا دی ہیں۔ بروز جمعہ گوگل کے متبادل نقشے کی سہولت کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اگرچہ اسکی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم ہندوستانی خلائی تحقیق کے مرکز کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں ڈیجیٹل صارفین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ میپ مائی انڈیا کے مالک نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا بنایا سہولت کار نقشہ گوگل کی نسبت زیادہ تفصیلی اور بہتر ہو گا اور اس کے علاوہ اس سے صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ روہن ورما کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کمپنی کی سہولیات استعما...
ٹویٹر کو 2020 میں 1.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

ٹویٹر کو 2020 میں 1.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر نے بروز بدھ اپنی 2020 کی آمدنی عیاں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی کی کمائی میں گزشتہ سال 2019 کی نسبت 1 اعشاریہ 13 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جبکہ مجموعی نقصان 1 اعشاریہ 14 ارب ڈالر کا ہوا۔ کمپنی کے مطابق اسکی آمدنی میں ایک سال میں 31 فیصد کی کمی ہوئی۔ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس نے گزشتہ سال 3 اعشاریہ 72 ارب ڈالر کمائے جبکہ ٹیکس اور دیگر اخراجات کی صورت میں 3 اعشاریہ 69 ارب ڈالر خرچ کیے۔ کمپنی نے 2021 کے پہلے چوتھائی حصے میں 94 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک آمدنی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ ...
فیس بک کی ایک اور جارحانہ و متعصب پالیسی: صارفین کووڈ-19 کی حقیقت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ویکسین کے حق میں عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان

فیس بک کی ایک اور جارحانہ و متعصب پالیسی: صارفین کووڈ-19 کی حقیقت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ویکسین کے حق میں عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان

فن/ٹیکنالوجی
فیس بک نے آزادی رائے پر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات پر مزید روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ اب ان تمام پیغامات کو تلف کر دے گی جن میں وباء کو غیرطبی یا لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے عالمی سطح پر ویکسین کے حق میں بڑی مہم چلانے کا آغاز بھی کیا ہے۔ معاشرتی تحفظ کی پالیسی کے نام پر شروع کی گئی مہم کے تحت فیس بک ایسے تمام پیغامات کو متا دے گا جن میں کووڈ-19 کو لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ ہو یا اسے سازش قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ ادویات ساز کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے غیر مؤثر ہونے یا ویکسین کے ذریعے دیگر سازشی مقاصد حاصل کرنے کے پیغامات کو بھی ویب سائٹ تلف کر دے گی۔ سماجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے انتہائی جارحانہ پالیسی اپنانے پر بہت سے حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ...
مصنوعی ذہانت کے حقیقی خطرات کیا ہیں؟

مصنوعی ذہانت کے حقیقی خطرات کیا ہیں؟

فن/ٹیکنالوجی
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مغربی تہذیبی اقدار کے بڑھتے اثر اور اس کے نتیجے میں ہونے والی خاص عسکری بڑھوتری کے باعث انسانی تہذیب کو خطرے میں مانا جا رہا ہے۔ خود مغربی سکالر شعبے میں ترقی کی حدود کو طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور خاص حد سے بڑھنے کی صورت میں شدید تحفظات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں سائبر سکیورٹی کے ماہر مورگان رائٹ نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں شعبے کے مستقبل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں برتری اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہے، ممالک شعبے میں کم ازکم دشمنوں کی نسبت برتری چاہتے ہیں۔ گفتگو میں مورگان کا کہنا تھا کہ شعبے میں کام کو اس وقت دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، ایک عمومی مصنوعی ذہانت اور دوسرا محدود مصنوعی ذہانت۔ مصنوعی ذہانت میں بنیادی طور پر مشین کو سوچنے اور دی گئی تربیت یا ہدایت کے مطابق کام کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے، مشینیں اسی تربی...

Contact Us