Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

فن/ٹیکنالوجی

چینی خلائی جہاز کا مریخ پہ کامیاب نزول

چینی خلائی جہاز کا مریخ پہ کامیاب نزول

فن/ٹیکنالوجی
چین کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ سرخ سیارے پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ چین نے گزشتہ گرمیوں میں مریخ پہ اپنا پہلا منصوبہ روانہ کیا تھا جو آج بروز ہفتہ مریخ پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی خلائی جہاز پہلے اپنا معائنہ کرے گا اور پھر اپنے ارد گرد کی تصاویر زمین پر چینی خلائی مرکز کو بھیجے گا اور پھر اپنے منصوبے پر کام شروع کرے گا۔ https://twitter.com/SteveYangLiu/status/1393361192651923456?s=20
چینی راکٹ خلائی اسٹیشن منزل پر کامیابی سے پہنچا کر بحیرہ ہند کی فضاؤں میں جل کر بھسم: آبادی والے علاقے میں   گرنے کے مغربی پراپیگنڈے پر چین کا افسوس کا اظہار

چینی راکٹ خلائی اسٹیشن منزل پر کامیابی سے پہنچا کر بحیرہ ہند کی فضاؤں میں جل کر بھسم: آبادی والے علاقے میں گرنے کے مغربی پراپیگنڈے پر چین کا افسوس کا اظہار

فن/ٹیکنالوجی
چینی خلائی جہاز کو لے جانے والے راکٹ مارچ-5بی کے بقایاجات ہوا میں ہی جل کر راکھ بن گئے ہیں۔ مغربی میڈیا گزشتہ چند دنوں سے راکٹ کے زمین میں کسی آبادی والے علاقے میں گرنے کا بھرپور پراپیگنڈا کر رہا تھا تاہم اب معافی مانگنے سے بھی گریزاں ہے۔ چینی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ راکٹ کے بقایاجات بحیرہ ہند کے اوپر فضاء میں ہی بھسم ہو گیا تھا۔ راکٹ نے 29 اپریل کو چینی خلائی اسٹیشن کو خلاء میں پہنچایا تھا، اور راکٹ کے بقایا جات کا ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب زمین پر واپس گرنا متوقع تھا، چینی سائنسدانوں کا حساب کتاب کے بعد دعویٰ تھا کہ راکٹ کے بقایا جات اول تو فضاء میں ہی بھسم ہو جائیں گے اور اگر نہ بھی ہوئے تو یہ بین الاقوامی پانیوں میں گر سکتے ہیں، یا زیادہ سے زیادہ بحیرہ روم میں اس کے گرنے کے امکانات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/CYA90930064/status/1391221407053459459?s=20 ...
فلوریڈا ریاستی اسمبلی نے سماجی میڈیا کمپنیوں کے پَر کُتر دیے: سیاسی شخصیات کے کھاتے معطل کرنے پر پابندی عائد، لاکھوں ڈالر جرمانے کا قانون منظور

فلوریڈا ریاستی اسمبلی نے سماجی میڈیا کمپنیوں کے پَر کُتر دیے: سیاسی شخصیات کے کھاتے معطل کرنے پر پابندی عائد، لاکھوں ڈالر جرمانے کا قانون منظور

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ریاست فلوریڈا کی قانون ساز اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر سیاست دانوں کے کھاتے بند کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی پر یومیہ ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ فلوریڈا اس نوعیت کی قانون سازی کرنے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔ قانون کے حامیوں نے قانون کو آزادی اظہار رائے کی فتح قرار دیا ہے جبکہ ناقدین اس کو سیاسی انتقام پر مبنی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ایس بی 7072 کے تحت ، فیس بک اور ٹویٹر جیسی کمپنیاں سیاسی فائدے کے لیے انتخابی امیدوار کو مستقل طور پر بلیک لسٹ کرنے سے معذور قرار دی گئی ہیں۔ ریاستی سطح کے انتخابات میں امیدوار کو جان بوجھ کر پابندی لگانے کے خلاف 250000 ڈالر یومیہ کا جرمانہ عائد ہوگا، جب کہ باقی عہدوں کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پابندی کے نتیجے میں 25000 ڈالریومیہ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ قانون کا اطل...
ایپل کا متعصب و اجارہ دارانہ رویہ: روسی کمیشن نے 1 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ کر دیا

ایپل کا متعصب و اجارہ دارانہ رویہ: روسی کمیشن نے 1 کروڑ 20 لاکھ جرمانہ کر دیا

فن/ٹیکنالوجی
روسی ادارہ برائے کنٹرول تجارتی اجارہ داری نے امریکی مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی ترویج کے لیے حیثیت کا بے جا استعمال کیا ہے۔ امریکی کمپنی نے الزام مسترد کرتے ہوئے جرمانے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔ بروز منگل اپنے باقائدہ اعلامیے میں روسی ادارے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایپل کو غیر منصفانہ تجارت کا مرتکب پایا ہے۔ جس کی شکایت روسی سافٹ ویئر کمپنی کاسپرسکی لیب کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ اینٹی وائرس اور سائبرسیکیوریٹی سے متعلق مصنوعات بنانے والی روسی کمپنی کا دعویٰ تھا کہ انکی مصنوعات کو ایپ اسٹور تک رسائی حاصل کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایپل کا رویہ اجارہ دارانہ اور غیر منصفانہ تجارت کے رویے کا حامل ہے۔ ایپل آئی او ایس پر اپنی غالب حیثیت کو استعمال کرتے...
چین نے 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اپنا الگ خلائی اسٹیشن تیانہی خلاء میں بھیج دیا

چین نے 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اپنا الگ خلائی اسٹیشن تیانہی خلاء میں بھیج دیا

فن/ٹیکنالوجی
چین نے صرف 18 ماہ میں اپنا خود کا خلائی اسٹیشن بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، نئے خلائی مرکز کو بروز منگل خلاء میں بھیج دیا گیا جو زمین کے نچلے مدار میں چینی خلائی جہازوں کے لیے اسٹیشن کا کام کرے گا۔ چینی خلائی ادارے کے مطابق چین آئندہ چند ماہ میں مزید 10 خلائی منصوبے متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ https://twitter.com/dctrjack/status/1387609097470545923?s=20 خلائی اسٹیشن کو تیانہی کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے جنتوں کی ہم آہنگی۔ تیانہی چینی خلائی اسٹیشن کے کنٹرول مرکز کا کام کرے گا، جہاں ایک وقت میں 6 ماہ کے لیے 3 خلاء باز قیام کر سکیں گے۔ اسٹیشن کے مزید دو حصے آئندہ کچھ ہفتوں میں مرکز سے جڑ جائیں گے۔ تیانہی 18 میٹر لمبا ہے جبکہ بعد میں منسلک ہونے والے حصے 14 سے 15 میٹر لمبے ہوں گے۔ https://twitter.com/SpaceflightNow/status/1387609081754660868?s=20 واضح رہے کہ حالی...
روسی سویوز راکٹ نے 36 برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں پہنچا دیے

روسی سویوز راکٹ نے 36 برطانوی سیٹلائٹ خلاء میں پہنچا دیے

فن/ٹیکنالوجی
روسی سویوز راکٹ برطانوی انٹرنیٹ کمپنی کے 36 مصنوعی سیاروں کو لے کر خلائی سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔ سیارے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس کو وسعت دینے میں مدد کریں گے۔ https://twitter.com/Rogozin/status/1386492674220470272?s=20 مقامی وقت کے مطابق راکٹ نے صبح 7:14 پر پرواز بھری اور تمام 36 سیٹلائٹ منصوبے کے مطابق کامیابی سے اپنے مدار میں راکٹ سے الگ ہو گئے۔ روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے منصوبے کی کامیابی پر عملے کو مبارکباد دی۔ https://twitter.com/Rogozin/status/1386514660753608706?s=20 برطانوی کمپنی نے بھی منصوبے کی کامیاب پر خوشی کا اظہار کیا اور جلد مزید معلومات دینے کا کہا۔ https://twitter.com/OneWeb/status/1386514739996540929?s=20 واضح رہے کہ روسی سویوز راکٹ نے چھٹی بار برطانوی کمپنی ون ویب کے سیٹلائٹ خلاء میں پہنچائے ہیں، برطانوی کمپنی مجموعی طور پر 650 مصنوعی س...
متحدہ عرب امارات کا خلاء کے لیے اگلے منصوبے کا اعلان: خلاء بازوں کی ٹیم کیلئے پہلی عرب مسلم خاتون کا بھی انتخاب

متحدہ عرب امارات کا خلاء کے لیے اگلے منصوبے کا اعلان: خلاء بازوں کی ٹیم کیلئے پہلی عرب مسلم خاتون کا بھی انتخاب

فن/ٹیکنالوجی
متحدہ عرب امارات نے خلاء میں اپنے اگلے منصوبے کے لیے ایک خاتون اور ایک مرد کا انتخاب کر لیا ہے جنہیں بنیادی تربیت کے لیے ناسا بھیجا جائے گا۔ نورا المطروشی اور محمد الملا کے ناموں کا اعلان وزیراعظم محمد بن راشد المخطوم نے کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 4000 افراد نے شمولیت کے لیے درخواست دی، جن میں سے 14 نوجوانوں، 9 مردوں اور 5 خواتین کا نام نکالا گیا اور پھر ان 14 میں سے دو کا انتخاب ہوا۔ https://twitter.com/HHShkMohd/status/1380821550304223234?s=20 بی بی متروشی ایک مقامی جامعہ کے شعبہ انجینئرنگ سے فارغ التحصیل ہیں اور حساب میں نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں۔ اگر مطروشی ناسا سے تربیت مکمل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں تو خلاء میں جانے والی پہلی عرب خاتون ہوں گی۔ دوسری طرف محمد الملا پیشے سے پائلٹ ہیں اور ہوائی شعبے میں اچھی شہرت کے حامل ہیں، الملا نوجوان پائلٹوں کو تربیت ...
فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک: فیس بک کا وضاحت میں کہنا ہے؛ “پرانا تھا”، صارفین نجی معلومات کے پرانے ہونے کی منطق سمجھنے سے قاصر، سخت برہمی

فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک: فیس بک کا وضاحت میں کہنا ہے؛ “پرانا تھا”، صارفین نجی معلومات کے پرانے ہونے کی منطق سمجھنے سے قاصر، سخت برہمی

فن/ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ پر 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد فیس بک صارفین کی نجی معلومات عیاں کر دی گئی ہیں۔ سماجی میڈیا کی بڑی کمپنی نے واقع کو دبانے کی پوری کوشش کی لیکن کچھ غیر لبرل ذرائع ابلاغ کے اداروں نے اتنی بڑی مقدار میں نجی معلومات کے عیاں ہونے پر بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ بڑھتی عوامی تنقید پر فیس بک نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ یہ سارا پرانا ڈیٹا تھا، لہٰذا صارفین کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ https://twitter.com/g_bonfiglio/status/1378449897364525062?s=20 واضح رہے کہ نجی معلومات میں پورا نام، ادارا جاتی وابستگی، فون نمبر، ای میل اور دیگر حساس معلومات شامل ہوتی ہیں، جنہیں کبھی بھی نئی یا پرانی کے زمرے میں جانچا نہیں جا سکتا۔ https://twitter.com/toomuchpete/status/1378477103432265730?s=20 فیس بک کے ڈیٹا لیک کی خبر بزنس انسائڈر نے شائع کی ہے، خبر کے مطابق ڈیٹے تک پہلے نجی طور پر کچھ ...
جملہ حقوق کے سب سے لمبے چلنے والے مقدمے میں گوگل کی آریکل کے مقابلے میں فتح: کمپیوٹر کوڈ کی چوری جملہ حقوق کے زمرے میں نہیں آتی، امریکی سپریم کورٹ

جملہ حقوق کے سب سے لمبے چلنے والے مقدمے میں گوگل کی آریکل کے مقابلے میں فتح: کمپیوٹر کوڈ کی چوری جملہ حقوق کے زمرے میں نہیں آتی، امریکی سپریم کورٹ

فن/ٹیکنالوجی
امریکی سپریم کورٹ نے جملہ حقوق کے ایک اہم مقدمے میں گوگل کے خلاف دخواست مسترد کر دی ہے۔ گوگل کے خلاف معروف ٹیکنالوجی کمپنی آریکل نے دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ گوگل نے اینڈرائڈ کی تیاری میں اسکے جاوا پروگرام کے 11 ہزار 330 فقروں کے کوڈ کو چوری کیا اور بلا اجازت استعمال کیا۔ آریکل نے گوگل پر 8 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جسے اعلیٰ امریکی عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ 8 ججوں نے مقدمے کی سماعت کی جن میں سے 6 نے آریکل کی درخواست مسترد کردی جبکہ 2 نے آریکل کے حق میں فیصلہ دیا۔ واضح رہے کہ گوگل نے سماعت میں چوری سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ کہا تھا کہ 2007 میں اینڈرائڈ سسٹم بناتے وقت ٹیکنالوجی کی صنعت میں یہ ایک عمومی رویہ تھا کہ کمپنیاں کوڈ اِدھر اُدھر سے اٹھا کر استعمال کرتی تھیں، اور اس دور میں کوڈ کے حوالے سے جملہ حقوق محفوظ جیسی کوئی چیز عمل میں نہیں تھی۔ فیصلے میں جسٹس سٹیفن بائر ن...
مصنوعی ذہانت سے لیس جدید خودکار نظام متعارف: آئندہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ 20٪ افراد ملازمتیں کھو دیں گے

مصنوعی ذہانت سے لیس جدید خودکار نظام متعارف: آئندہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ 20٪ افراد ملازمتیں کھو دیں گے

فن/ٹیکنالوجی
ناروے کی معروف توانائی مشاورتی کمپنی رستاد اینرجی کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ہر 5 میں سے ایک شخص اپنی ملازمت کھو دے گا اور ان کی جگہ ربوٹ کام کریں گے۔ رواں ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعبے میں کم ازکم 20٪ ملازمتیں مثلاً کھدائی، معمول کی دیکھ بھال وغیرہ خودکار نظام کے تحت ہو جائے گی اور ان کے لیے افراد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمل میں کم ازکم 4 لاکھ افراد اپنی ملازمتیں کھو دیں گے، اور اس سے سب سے زیادہ متاثر تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک ہوں گے۔  کمپنی کے مطابق سعودی، امریکی اور روسی توانائی کی صنعت زیادہ تیزی سے خودکار نظام کی طرف جائنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ان ممالک میں کا م کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ایک نادازے کے مطابق امریکہ اور روس میں بال...

Contact Us