Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

فن/ٹیکنالوجی

فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا متعصب اور غیرجمہوری رویہ: ٹیلیگرام 2021 کے پہلے ماہ میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی گئی ایپلیکیشن بن گئی

فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا متعصب اور غیرجمہوری رویہ: ٹیلیگرام 2021 کے پہلے ماہ میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی گئی ایپلیکیشن بن گئی

فن/ٹیکنالوجی
رابطے کے لیے معروف ایپلیکیشن ٹیلیگرام کو جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کیا گیا۔ ایپلیکیشن کے بانی پاول دوروو کا کہنا ہے کہ کا ماہ کے دوران ٹیلیگرام کے صارفین میں 40 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور بہت سے صارفین نے وٹس ایپ، ٹویٹر کو ترک کرتے ہوئے ٹیلیگرام کا استعمال شروع کیا ہے۔ ٹیلی گرام چینل پر دوروو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ساڈھے سات سالوں میں ہم مسلسل صارفین کی معلومات کے تحفظ کو پہلی ترجیح بنائے ہوئے ہیں، ٹیلیگرام سب سے زیادہ محفوظ خدمات فراہم کرنے والی ایپلیکیشن ہے اور ہم ایپلیکیشن میں مزید بہتری بھی لاتے رہتے ہیں۔ ٹیلیگرام ہرشعبے کے صارف کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک میں بھی ٹیلیگرام کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ معروف ایپلیکیشنوں وٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر کا سیاسی تعصب بن رہا ہے۔ صارفین بڑی ابلاغی کمپنیوں کے رویے کو جمہوری روایات کے خلاف قر...
چین کا ریکارڈ وزن کے ساتھ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ خلاء روانہ – راکٹ پہلے سے دس گناء زیادہ مؤثر اور ماحول دوست بھی ہے

چین کا ریکارڈ وزن کے ساتھ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ خلاء روانہ – راکٹ پہلے سے دس گناء زیادہ مؤثر اور ماحول دوست بھی ہے

فن/ٹیکنالوجی
چین نے دوبارہ استعمال کے قابل اور ریکارڈ وزن کے ساتھ پرواز کرنے کا حامل راکٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ خلائی راکٹ کے ساتھ پانچ مصنوعی سیارے بھی خلاء میں بھیجے گئے ہیں جن کا مجموعی وزن 336 ٹن تھا، راکٹ کی کل لمبائی 50 اعشاریہ 3 میٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ پرواز کے وقت راکٹ کا مجموعی وزن 480 ٹن تھا۔ https://twitter.com/XHNews/status/1341254175389147136?s=20 چینی نشریاتی ادارے کے مطابق راکٹ کا انجن ماحول دوست ایندھن سے چلنےکے قابل ہے اور اس میں مائع ہائیڈروجن اور آکسیجن کے جلنے سے پانی بنتا ہے، راکٹ کا سارا نظام ماحول دوست اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ چین مستقبل قریب میں مزید جدید خلائی جہاز اور تیز ترین خلائی راکٹ بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے، جن سے نہ صرف خلائی سفر کا خرچہ کم ہو بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہو۔ یہاں یہ بھی اہم ہے کہ موجودہ راکٹ پہلے موج...
گوگل اور فیس بک کا بداعتمادی کے حکومتی مقدمات کے خلاف اتحاد: الزامات کی تردید

گوگل اور فیس بک کا بداعتمادی کے حکومتی مقدمات کے خلاف اتحاد: الزامات کی تردید

فن/ٹیکنالوجی
فیس بک اور گوگل نے آن لائن مارکیٹ میں دھوکے سے اجارہ داری قائم رکھنے کے خلاف ہونے والی ممکنہ کارروائی پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عندیا دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹیکساس سمیت نو امریکی ریاستوں نے فیس بک اور گوگل پر ایک دوسرے کو مارکیٹ میں ملی بھگت سے اجارہ داری قائم کرنے کے جرم میں عدالت کا دروازہ کھٹکایا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنیوں میں باقائدہ خفیہ معاہدہ کیا گیا جسے جیڈی بلیو کا نام دیا گیا، اور اس کے تحت کمپنیاں آن لائن کاروبار اور اشتہارات کو دھوکے سے کنٹرول کر رہی ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کو اس بات کی مکمل آگاہی تھی کہ ان کا معاہدہ بدعنوانی پر مبنی ہے اور انکے خلاف بداعتمادی کے تحت تحقیقات اور مقدمہ کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنیوں نے معاہدے کو خفیہ رکھا۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق ٹیکنالوجی کی دونوں بڑی کمپنیوں نے مقدمے سے نمٹنے کے ل...
تنخواؤں میں بےقاعدگی: ہندوستان میں ایپل کمپنی کے پیداواری مرکز پر ملازمین کا دھاوا – پولیس نے 132 کو دھڑ لیا

تنخواؤں میں بےقاعدگی: ہندوستان میں ایپل کمپنی کے پیداواری مرکز پر ملازمین کا دھاوا – پولیس نے 132 کو دھڑ لیا

فن/ٹیکنالوجی
ہندوستان کے شہر بینگلور میں ایپل کمپنی کی مصنوعات بنانے کے مرکز میں ملازمین نے توڑ پھوڑ اور دنگا کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے انہیں باقاعدہ تنخوائیں ادا نہیں کیں۔ ہندوستان میں ایپل کی مصنوعات کا مرکز تائیوان کی ٹیکنالوجی کمپنی وسٹرون چلاتی ہے، جس کے بینگلور میں پیداواری مرکز پر ملازمین نے کل دھاوا بول دیا اور شدید توڑ پھوڑ کی۔ کمپنی کے بھرپور ردعمل پر مقامی انتظامیہ نے مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے. جبکہ تحیقات کے لیے پولیس نے 132 ملازمین کو حراست میں بھی لیا ہے۔ https://twitter.com/harishupadhya/status/1337650711627120640?s=20 مقامی میڈیا کے مطابق ملازمین نے وعدہ کی گئی تنخواہ سے کم ادائیگی پر احتجاج کیا جس پر شنوائی نہ ہونے پر ملازمین ہنگامے پر اترے۔ https://twitter.com/TOIBengaluru/status/1337615298761912321?s=20 ...
چین نے ملک میں 7 لاکھ سے بھی زائد 5جی انٹینے نصب کر کے دنیا کو مجموعی طور پر دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا: پہلے تین ممالک میں 2 ایشیائی ممالک – مغربی ماہرین کا پیچھے رہ جانے پر تحفظات کا اظہار

چین نے ملک میں 7 لاکھ سے بھی زائد 5جی انٹینے نصب کر کے دنیا کو مجموعی طور پر دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا: پہلے تین ممالک میں 2 ایشیائی ممالک – مغربی ماہرین کا پیچھے رہ جانے پر تحفظات کا اظہار

فن/ٹیکنالوجی
چین نے 5جی ٹیکنالوجی کے استعمال میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بیجنگ کی جاری کردی نئی رپورٹ کے مطابق چین نے اب تک ملک میں 7 لاکھ سے زائد 5جی ٹیکنالوجی کے انٹینا لگا دیے ہیں، جو دنیا بھر میں 5جی کے مجموعی انٹینوں سے بھی زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال کے آخر تک ان میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ چینی وزارت اطلاعات اور صنعت کی رپورٹ کے مطابق چین میں نصب 5جی کے انٹینےدنیا میں مجموعی طور پر نصب جدید انٹینوں سے دوگنا سے بھی زیادہ ہیں، اگرچہ رپورٹ میں چین نے دنیا بھر میں نصب کیے 5جی انٹینوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم ملک میں نصب انٹینوں کو دو گنا سے زائد بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں اب تک 18 کروڑ موبائل 5جی سے منسلک ہو چکے ہیں، اور اس میں یومیہ لاکھوں کا اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مزید سرمایہ کاری سے رواں سال کے آخر تک چین کی 3 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ملک میں 5جی کی خدمات کو چارگنا کرنے کا ارادہ رکھت...
چین نے 6جی ٹیکنالوجی پر تجربات شروع کر دیے، سیٹلائٹ خلاء میں روانہ

چین نے 6جی ٹیکنالوجی پر تجربات شروع کر دیے، سیٹلائٹ خلاء میں روانہ

فن/ٹیکنالوجی
دنیا میں 5جی ٹیکنالوجی کا استعمال ابھی عام ہوا نہیں ہے لیکن چین نے ابھی سے اس سے ایک قدم آگے 6جی ٹیکنالوجی پہ کام شروع کر دیا ہے ور خلاء میں اپنا پہلا سیٹلائٹ بھی بھیج دیا ہے۔ سیٹلائٹ بھیجنے کا مطلب ہے کہ چین مواصلاتی ٹیکنالوجی کی چھٹی نسل پہ تجربات شروع کرنے جا رہا ہے۔سیٹلائٹ چین کے شمالی صوبے شانکسی کے تائی یوآنسیٹلائٹ مرکز سے زمین کے بیرونی مدار میں بھیجا گیا ہے۔ چینی خلائی ایجنسی کے مطابق راکٹ کے ساتھ 12 مزید سیٹلائٹ بھی خلاء میں بھیجے گئے ہیں۔ سیٹلائٹ کو چین کی جامعہ الیکٹرانک سائنس اور ٹیکنالوجی کا نام دیا گیا ہے، اور یہ خلاء میں 6جی انٹرنیٹ کی رفتار پر تجربات کرے گا۔ ابتدائی دعوؤں کے مطابق 6جی انٹرنیٹ 5جی کی نسبت 100 گناء زیادہ تیز ہو گا۔ چین نے سیٹلائٹ کے ساتھ خصوصی سنسر نظام بھی بھیجے ہیں جو فصلوں کی تباہ کاری، سمندری طوفانوں اور جنگلی آگ سے متعلق اطلاع فراہم کریںگ...
ٹویٹر “ناکام” لفظ کی تلاش کے دوران صدر ٹرمپ کو دکھانے لگا – ویب سائٹ پر الگورتھم میں چھیڑچھاڑ کا الزام: کمپنی کی نفی

ٹویٹر “ناکام” لفظ کی تلاش کے دوران صدر ٹرمپ کو دکھانے لگا – ویب سائٹ پر الگورتھم میں چھیڑچھاڑ کا الزام: کمپنی کی نفی

فن/ٹیکنالوجی
امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہی ٹویٹر پر "لوزر" لفظ کی تلاش میں ویب سائٹ صدر ٹرمپ کو دکھاتی رہی، جبکہ بائیڈن کے ٹویٹر کھاتے کو بطور "ونر" یعنی کامیاب امیدوار کے طور پر دکھایا گیا۔ بروز ہفتہ ٹویٹر پر انگریزی میں "ناکام" لفظ کی تلاش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دکھانے پر ویب سائٹ کو الگورتھم میں چھیڑ چھاڑکے الزامات کا سامنا ہے، جس کی سماجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے تردید کی جا رہی ہے۔ امریکی سماجی میڈیا کمپنی نے الزامات کی تردید میں کہا ہے کہ انہوں نے الگورتھم میں کوئی چھیڑچھاڑ نہیں کی، ایسا خودکار تھا، لوگوں نے ناکام لفظ کے ساتھ صدر ٹرمپ کا حوالہ دیا، اس لیے الگورتھم نے تلاش میں ایسا دکھایا۔ واضح رہے کہ متعدد امریکی نشریاتی اداروں اور سماجی میڈیا کمپنیوں کو ڈیموکریٹ کا ہمدرد مانا جاتا ہے، اور صدر ٹرمپ  گزشتہ چار سالوں میں اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے رہ...
روسی خبروں کو سنسر کرنے والی امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کو بڑے جرمانے کرنے چاہیے: روسی ٹیکنالوجی ماہرین کا وزارت اطلاعات کو کھلا خط

روسی خبروں کو سنسر کرنے والی امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں کو بڑے جرمانے کرنے چاہیے: روسی ٹیکنالوجی ماہرین کا وزارت اطلاعات کو کھلا خط

فن/ٹیکنالوجی
روسی ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک گروہ نے وزارت اطلاعات سے استدعا کی ہے کہ ایسی غیر ملکی سماجی کمپنیوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں جو روسی ابلاغیات کو روکنے اور سنسر کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔ گروہ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی سماجی میڈیا کمپنیوں نے 20 سے زائد روسی ابلاغی اداروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ایک کھلے خط میں ماہرین نے ٹویٹر، فیس بک اور گوگل پر 10 لاکھ روسی روبل یعنی ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر کے برابر جرمانے کی سفارش کی ہے۔ خط میں روسی وفاقی سنسر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنیوں نے آر آئی اے نوووستی، رشیا ٹوڈے، سپوتنک اور روسیا1 کے مواد کو سنسر کررکھا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی سنسر ادارہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جرمانہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا لہٰذا ان کے مقامی معاونین سے یہ رقوم وصول کی جانی چاہیے۔ اس سال ٹویٹر کو مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر 51 ہزا...
ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر مبنی مواد کو بھی ہٹایا جانا چاہیے: عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط

ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر مبنی مواد کو بھی ہٹایا جانا چاہیے: عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط

پاکستان, فن/ٹیکنالوجی
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو خصوصی خط میں ویب سائٹ سے تمام اسلاموفوبک مواد ہٹانے کا لکھا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان یہودیوں کی نسل کشی کے مترادف حالات سے گزر رہے ہیں۔ عمران خان نے خط میں فیس بک کے حالیہ فیصلے کی ستائش کی جس میں ہولوکاسٹ سے متعلق مواد کو ہٹانے کی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسی بنیاد پر اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی مواد کو ہٹانے کی پالیسی بھی بنانا ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے زکر برگ کو خط میں کہا ہے کہ میں آپ کے ہولوکاسٹ کو غلط ماننے یا اس پر تنقید کرنے کے خلاف مواد کو ہٹانے کے فیصلے کو سراہتا ہوں، نازیوں نے جرمنی اور یورپ بھر میں یہودیوں کی نسل کشی کی، ان کے خلاف نفرت پھیلائی، اور اب اسی طرز پر مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، اور اس می...
کیمبرج اینالیٹیکا کے بارے میں برطانوی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری: کمپنی غیر قانونی اقدامات اور روسی گٹھ جوڑ کے الزامات سے بَری

کیمبرج اینالیٹیکا کے بارے میں برطانوی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری: کمپنی غیر قانونی اقدامات اور روسی گٹھ جوڑ کے الزامات سے بَری

فن/ٹیکنالوجی
بدنام زمانہ برطانوی ڈیٹا مائننگ کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کے متعلق اہم دستاویزی رپورٹ میں انکشاف میں ہوا ہے کہ کمپنی نے نہ تو بریگزٹ میں ووٹوں کو متاثر کرنے کے لیے کوئی غلط اقدام کیا اور نہ انتخابی مہم میں روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کے ذریعے ریفرنڈم کو متاثر کیا۔ تین سال کے وسیع دورانیے میں تیار کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ کو برطانوی کمیشن برائے ابلاغ نے جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کوئی قانون نہں توڑا، نہ تو شہریوں کی معلومات کا غلط استعمال کیا، اور نہ روس کے ساتھ کوئی اتحاد بناکربریگزٹ ریفرنڈم کو متاثر کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس چیز کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کمپنی نے براہ راست ریفرنڈم کو متاثر کیا ہو۔ رپورٹ میں کمپنی کے بڑے بڑے دعوؤں کا بھانڈا بھی پھوڑا گیا ہے، جن میں ہر شہری کا 5000 نکاتی تجزیہ سر فہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ایسے تمام د...

Contact Us